Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلسَّدُّ: (دیوار، آڑ) بعض نے کہا یہ کہ سَدٌّ اور سُدٌّ کے ایک ہی معنیٰ ہیں اور بعض دونوں میں فرق کرتے ہیں کہ سُدٌّ (بضمہ سین) اس آڑ کو کہتے ہیں جو قدرتی ہو اور سَدٌّ (بفتحہ سین) مصنوعی اور بنائی ہوئی روک کو کہتے ہیں۔ اصل میں یہ سَدَدْتُہٗ (ن) کا مصدر ہے جس کے معنیٰ رخنہ کو بند کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَہُمۡ سَدًّا) (۱۸:۹۴) کہ (آپ) ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں۔ اور تشبیہ کے طور پر ہر قسم کے موانع کو سَدٌّ کہہ دیا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ جَعَلۡنَا مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ سَدًّا ) (۳۶:۹) اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنادی اور ان کے پیچھے بھی۔ ایک قرأت میں سُدًّا بھی ہے۔ اَلسُّدَّۃُ: برآمدہ، جو دروازے کے سامنے بنایا جائے تاکہ بارش سے بچاؤ ہوجائے کبھی دروازے کو بھی سُدَّۃٌ کہہ دیتے ہیں جیساکہ مشہور ہے۔ (1) اَلْفَقِیرُ الَّذِیْ لَاتُفْتَحُ لَہٗ السُّلْطَانِ یعنی وہ فقیر جن کے لئے بادشاہ کے دروازے نہ کھولے جائیں اَلسَّدَادُ وَالسَّدَدُ کے معنیٰ استقامت کے ہیں اور اَلسِّدَادُ سے کہتے ہیں جس سے رخنہ اور شگاف کو بھرا جائے۔ اور استعارہ کے طور پر ہر اس چیز کو سَدَادٌ کہا جاتا ہے جس سے فقر کو روکا جائے۔
Surah:4Verse:9 |
درست۔ محکم
appropriate
|
|
Surah:33Verse:70 |
درست
right
|