Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 98

سورة النساء

اِلَّا الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الۡوِلۡدَانِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ حِیۡلَۃً وَّ لَا یَہۡتَدُوۡنَ سَبِیۡلًا ﴿ۙ۹۸﴾

Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -

مگر جو مرد عورتیں اور بچےّ بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارۂ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے (ان کے )
الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ
جو کمزور ہیں
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
وَالنِّسَآءِ
اور عورتوں میں سے
وَالۡوِلۡدَانِ
اور بچوں میں سے
لَایَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
نہیں وہ استطاعت رکھتے
حِیۡلَۃً
کسی حیلے / تدہیر کی
وَّلَا
اور نہیں
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ پاتے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الۡمُسۡتَضۡعَفِیۡنَ
کمزوروں کے
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
وَالنِّسَآءِ
اور عورتوں (میں سے)
وَالۡوِلۡدَانِ
اور بچوں(میں سے)
لَایَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
نہیں وہ طاقت رکھتے
حِیۡلَۃً
کسی تدبیرکی
وَّلَا
اور نہ ہی
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت پاتے ہیں
سَبِیۡلًا
راستہ
Translated by

Juna Garhi

Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -

مگر جو مرد عورتیں اور بچےّ بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارۂ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر جو مرد، عورتیں اور بچے فی الواقع کمزور اور بےبس ہیں اور وہاں سے نکلنے کی کوئی تدبیر اور راہ نہیں پاتے، امید ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو معاف فرما دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں کے سواجونہ کسی تدبیرکی طاقت رکھتے ہیں اورنہ ہی نکلنے کاراستہ پاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- except the oppressed, men and women and children, who cannot manage a device nor can find a way

پہنچے مگر جو ہیں بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں میں سے جو نہیں کرسکتے کوئی تدبیر اور نہ جانتے ہیں کہیں کا راستہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان مردوں عورتیں اور بچوں کے جن کو واقعتا دبا لیا گیا ہو نہ تو وہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ وہ راستہ جانتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except the men, women, and children who were indeed too feeble to be able to seek the means of escape and did not know where to go.-

ہاں جو مرد ، عورتیں اور بچّے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ وہ بے بس مرد ، عورتیں اور بچے ( اس انجام سے مستثنی ہیں ) جو ( ہجرت کی ) کوئی تدبیر نہیں کرسکتے اور نہ ( نکلنے کا ) کوئی راستہ پاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جانے کی مگر جو مرد اور عورتیں اور بچے ایسے بےبس ہیں کہ نہ ان کو کوئی تدبیر کرتی بن پڑتی ہے نہ رستہ معلوم ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سوائے ناتواں لوگوں کے مردوں میں سے اور عورتوں میں سے اور بچوں میں سے کہ نہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ کوئی راہ پاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حقیقی بےبس اور کمزور وہ مرد عورت اور بچے ہیں جو کوئی بھی تدبیر نکلنے کی نہیں کرسکتے اور نہ انہیں راستہ معلوم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بےبس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کر سکتے ہیں اور نہ رستہ جانتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Excepting the weak ones among men, women and children, unable to find a stratagem and not guided to a way.

بجز ان لوگوں کے جو مردوں اور عورتوں بچوں میں سے کمزور ہوں (کہ) نہ کوئی تدبیر ہی کرسکتے ہوں اور نہ کوئی راہ پاتے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ وہ بے بس مرد ، عورتیں اور بچے جو نہ کوئی تدبیر کرسکتے اور نہ کوئی راہ پارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر مردوں ، اور عورتوں او ربچوں میں سے کمزور لوگ جو نہ ( ہجرت کرنے کی ) تدبیر کرسکتے ہوں اور نہ راستہ جانتے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں، جو مرد، عورتیں اور بچے واقعی بےبس ہیں اور نکلنے کا کوئی ذریعہ اور راستہ نہیں پاتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بچوں کے، جو نہ تو کوئی تدبیر کرسکتے ہیں، اور نہ کوئی راہ پاسکتے ہیں (کہ وہ اس سے مستثنیٰ ہیں)

Translated by

Noor ul Amin

مگرجو مرد عورتیں اور بچے فی الواقع کمزور اور بے بس ہیں اور وہاں سے نکلنے کی کوئی تدبیر اور راہ نہیں پاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر وہ جو دبالیے گئے مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے ( ف۲٦۹ ) نہ راستہ جانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے ان واقعی مجبور و بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کے ، جو نہ کسی تدبیر پر قدرت رکھتے ہیں اور نہ ( وہاں سے نکلنے کا ) کوئی راستہ جانتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

علاوہ ان کمزور مردوں ، عورتوں اور بچوں کے جن کے اختیار میں کوئی تدبیر نہ تھی اور وہ کوئی راستہ نہ نکال سکتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except those who are (really) weak and oppressed - men, women, and children - who have no means in their power, nor (a guide-post) to their way.

Translated by

Muhammad Sarwar

As for the really weak and oppressed men, women, and children who were not able to find any means of obtaining their freedom or of having the right guidance,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except the weak ones among men, women and children who cannot devise a plan, nor are they able to direct their way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except the weak from among the men and the children who have not in their power the means nor can they find a way (to escape);

Translated by

William Pickthall

Except the feeble among men, and the women, and the children, who are unable to devise a plan and are not shown a way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर वे बेबस मर्द और औरतें और बच्चे जो कोई तदबीर नहीं कर सकते और न कोई राह पा रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن جو مغلوبین مرد اور عورتیں اور بچے قادر نہ ہوں کہ نہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ راستہ سے واقف ہیں۔ (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر جو مرد، عورتیں اور بچے کمزور ہیں جو نہ تو کوئی وسیلہ رکھتے ہیں اور نہ راستے کی رہنمائی پاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں جو مرد ‘ عورتیں اور بچے واقعی بےبس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے ‘۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لیکن جو مرد اور عورتیں اور بچے قادر نہ ہوں کہ کوئی تدبیر کرسکیں اور نہ راستے سے واقف ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جو ہیں بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں میں سے جو نہیں کرسکتے کوئی تدبیر اور نہ جانتے ہیں کہیں کا راستہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دوزخ بہت ہی بری باز شت ہے مگر ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے واقعی ایسے بےبس ہوں کہ نہ تو وہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ وہ راستے سے واقف ہیں