Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 99

سورة النساء

فَاُولٰٓئِکَ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّعۡفُوَ عَنۡہُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَفُوًّا غَفُوۡرًا ﴿۹۹﴾

For those it is expected that Allah will pardon them, and Allah is ever Pardoning and Forgiving.

بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے درگُزر کرے ، اللہ تعالٰی درگُزر کرنے والا اور معاف فرمانے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاُولٰٓئِکَ
پس یہی لوگ
عَسَی
امید ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
یہ کہ
یَّعۡفُوَ
در گزر کرے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
عَفُوًّا
بہت معاف کرنے والا
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاُولٰٓئِکَ
چنانچہ یہی لوگ ہیں
عَسَی
امید ہے کہ
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یَّعۡفُوَ
وہ معاف کر دے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَفُوًّا
نہایت معاف کرنے والا
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
Translated by

Juna Garhi

For those it is expected that Allah will pardon them, and Allah is ever Pardoning and Forgiving.

بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے درگُزر کرے ، اللہ تعالٰی درگُزر کرنے والا اور معاف فرمانے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیونکہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور بخش دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ یہ لوگ ہیں، اُمید ہے کہ ﷲتعالیٰ انہیں معاف کر دے گا اورﷲتعالی ہمیشہ سے ہی نہایت معاف کرنے والا، بے حد بخشنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

. As for such, it is likely that Allah would pardon them. And Allah is Most-Pardoning, Most-Forgiving.

سو ایسوں کو امید ہے کہ اللہ معاف کرے اور اللہ ہے معاف کرنیوالا بخشنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بعید نہیں کہ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے اور اللہ واقعتا بخشنے والا اور معاف فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

maybe Allah shall pardon these, for Allah is All-Pardoning, All-Forgiving.

بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے ، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ پوری امید ہے کہ اللہ ان کو معاف فرمادے ۔ اللہ بڑا معاف کرنے والا بہت بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ایسوں کی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو معاف کر دے اور ہجرت نہ کرنے کی پر سش نہ کرے اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ایسے لوگوں کے لئے امید ہے کہ اللہ انہیں معاف کردیں اور اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

توقع ہے کہ انہیں معاف کردیا جائے گا۔ اور اللہ معاف کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قریب ہے کہ خدا ایسوں کو معاف کردے اور خدا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These: belike Allah will pardon them, and Allah is ever Pardoning, Forgiving.

تو یہ لوگ ایسے ہیں کہ اللہ انہیں معاف کردے گا اور اللہ تو ہے ہی بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ توقع ہے کہ اللہ ان سے درگذر فرمائے اور بیشک اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہی لوگ ہیں امید ہے اﷲ تعالیٰ انہیں معاف فرما دیں گے اور اﷲ تعالیٰ معاف فرمانے والے بخشنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے اور درگزر کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ایسوں کے بارے میں تو امید ہے کہ اللہ انہیں معاف کردے، اور اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا، انتہائی درگزر فرمانے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

امیدہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو معاف فرمادے گا کیونکہ اللہ بڑامعاف کرنے والا بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو قریب ہے اللہ ایسوں کو معاف فرمائے ( ف۲۷۰ ) اور اللہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو یہ وہ لوگ ہیں کہ یقیناً اللہ ان سے درگزر فرمائے گا ، اور اللہ بڑا معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جن کو عنقریب خدا معاف کر دے گا کہ وہ بڑا معاف کرنے والا اور بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For these, there is hope that Allah will forgive: For Allah doth blot out (sins) and forgive again and again.

Translated by

Muhammad Sarwar

perhaps God will forgive them; He is All-merciful and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These are they whom Allah is likely to forgive them, and Allah is Ever Oft-Pardoning, Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So these, it may be, Allah will pardon them, and Allah is Pardoning, Forgiving.

Translated by

William Pickthall

As for such, it may be that Allah will pardon them. Allah is ever Clement, Forgiving.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग उम्मीद में है कि अल्लाह उन्हें माफ़ कर देगा, और अल्लाह माफ़ करने वाला, बख़्शने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کے لیے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ معاف کردیں اور اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے اور بڑے مغفرت کرنے والے ہیں۔ (3) (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں سے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ درگزر فرمائے۔ اللہ تعالیٰ درگزر کرنے، اور معاف فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے ۔ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرمائے گا، اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ایسوں کو امید ہے کہ اللہ معاف کرے اور اللہ ہے معاف کرنے والا بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کچھ بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسے معذوروں کو معاف فرما دے اور اللہ تعالیٰ بڑا معاف کرنے اور بہت بخشنے والا ہے