Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 10

سورة مومن

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُنَادَوۡنَ لَمَقۡتُ اللّٰہِ اَکۡبَرُ مِنۡ مَّقۡتِکُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ اِذۡ تُدۡعَوۡنَ اِلَی الۡاِیۡمَانِ فَتَکۡفُرُوۡنَ ﴿۱۰﴾

Indeed, those who disbelieve will be addressed, "The hatred of Allah for you was [even] greater than your hatred of yourselves [this Day in Hell] when you were invited to faith, but you refused."

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا انہیں یہ آواز دی جائے گی کہ یقیناً اللہ کا تم پر غصہ ہونا اس سے بہت زیادہ ہے جو تم غصہ ہوتے تھے اپنے جی سے جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر کفر کرنے لگتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یُنَادَوۡنَ
وہ پکارے جائیں گے
لَمَقۡتُ
یقیناً ناراضگی
اللّٰہِ
اللہ کی
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑی ہے
مِنۡ مَّقۡتِکُمۡ
تمہاری ناراضگی سے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ پر
اِذۡ
جب
تُدۡعَوۡنَ
تم بلائے جاتے تھے
اِلَی الۡاِیۡمَانِ
طرف ایمان کے
فَتَکۡفُرُوۡنَ
تو تم انکار کرتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا ً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفرکیا
یُنَادَوۡنَ
انہیں پکارکرکہاجائے گا
لَمَقۡتُ
یقیناًغصہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اَکۡبَرُ
بہت زیادہ ہے
مِنۡ مَّقۡتِکُمۡ
تمہارے غصے سے
اَنۡفُسَکُمۡ
تمہارے اپنے اوپر
اِذۡ
جب
تُدۡعَوۡنَ
تمہیں بلایاجاتاتھا
اِلَی الۡاِیۡمَانِ
ایمان کی طرف
فَتَکۡفُرُوۡنَ
توتم کفرکرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve will be addressed, "The hatred of Allah for you was [even] greater than your hatred of yourselves [this Day in Hell] when you were invited to faith, but you refused."

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا انہیں یہ آواز دی جائے گی کہ یقیناً اللہ کا تم پر غصہ ہونا اس سے بہت زیادہ ہے جو تم غصہ ہوتے تھے اپنے جی سے جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر کفر کرنے لگتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے (قیامت کے دن) انہیں پکار کر کہا جائے گا کہ : (آج) جتنا غصہ تمہیں اپنے آپ پر آ رہا ہے۔ اللہ کو تم پر اس سے زیادہ غصہ آتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف دعوت دی جاتی تھی تو تم انکار کردیتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں نے کفرکیااُنہیں پکارکرکہاجائے گاکہ اﷲ تعالیٰ کاغصہ تم پر تمہارے اپنے اوپرغصے سے بہت زیادہ ہے جب تمہیں ایمان کی طرف بُلایاجاتا تھاتوتم کفرکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve will be addressed (by a voice saying): |" The hatred of Allah (for you), when you were invited to the true faith and you refused, used to be greater than your hatred for yourselves (today when you are hating your own selves out of remorse).

جو لوگ منکر ہیں ان کو پکار کر کہیں گے اللہ بیزار ہوتا تھا زیادہ اس سے جو تم بیزار ہوئے ہو اپنے جی سے جس وقت تم کو بلاتے تھے یقین لانے کو پھر تم منکر ہوتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن لوگوں نے کفر کیا تھا انہیں پکارا جائے گا کہ آج تم جس قدر اپنی جانوں سے بےزار ہوگئے ہو اللہ کی بیزاری تم سے اس سے کہیں بڑھ کر تھی جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It will be announced to the unbelievers (on the Day of Resurrection): “Surely Allah's abhorrence of you when you were called to believe but you disbelieved was greater than is your abhorrence of yourselves today.”

جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، قیامت کے روز ان کو پکار کر کہا جائے گا آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے ، اللہ تم پر اس سے زیادہ غضب ناک اس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے 14 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے ، ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ : ( آج ) تمہیں جتنی بیزار اپنے آپ سے ہو رہی ہے ( 3 ) اس سے زیادہ بیزاری اللہ کو اس وقت ہوتی تھی جب تمہیں ایمان دعوت دی جاتی تھی اور تم انکار کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ کافر میں ان سے قیامت کے دن پکار کر کہہ دیا جائیگا تم آج جتنا اپنی جان سے بیزار ہو اس سے زیادہ دنیا میں اللہ تم سے بیزار ہوتا تھا 7 جب تم کو ایمان کی طرف بلاتے تھے تم نہیں مانتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا (اس روز) ان لوگوں کو پکارا جائے گا کہ جس طرح (آج) تم کو اپنے سے نفرت ہے اللہ کو اس سے بڑھ کر (تم سے) نفرت تھی جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے تو تم انکار کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکارکر کہا جائے گا کہ آج تمہیں اپنے اوپر جو غصہ آ رہا ہے ( ذرا سوچو کہ) اللہ اس وقت تم سے شدید ناراض ہوتا تھا جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے اور تم انکار کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہیں تھے تو خدا اس سے کہیں زیادہ بیزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve-they will be cried Unto: surely Allah's abhorrence was greater than Is your abhorrence toward yourselves when ye were called Unto the belief, and ye disbelieved.

یقیناً جو لوگ کافر ہیں انہیں پکارا جائے گا کہ جیسی تم کو اپنے سے نفرت ہے اس سے بڑھ کر اللہ کو تم سے نفرت تھی جبکہ تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور تم انکار کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا ، ان کو منادی کی جائے گی کہ خدا کی بیزاری تم سے اس نسبت سے کہیں زیادہ رہی ہے جتنی تم کو ( اس وقت ) اپنے سے ہے ، جبکہ تم کو ایمان کی دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر کرتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جن لوگوں نے کفر ( اختیار ) کیا ( انہیں ) پکارا جائے گا کہ البتہ اللہ ( تعالیٰ ) کی ناراضی تمہارے اپنے آپ سے ناراض ہونے سے بڑھ کر تھی جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی تو تم کفر کیا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم دنیا میں ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے تو مانتے نہیں تھے تو اللہ اس سے کہیں زیادہ بےزار ہوتا تھا۔ جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ (زندگی بھر) اڑے رہے ہوں گے اپنے کفر (و باطل) پر ان سے (قیامت کے روز) کہا جائے گا کہ جتنا غصہ تمہیں آج اپنے اوپر آرہا ہے اس سے کہیں بڑھ کر غصہ اللہ کو تم پر اس وقت آیا کرتا تھا جب کہ (دنیا میں) تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا مگر تم لوگ کفر ہی کیا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے کفر کیا انہیں پکاراجائے گاکہ ( آج ) جتناغصہ تمہیں اپنے آپ پر آرہا ہے اللہ کو تم پر اس سے زیادہ غصہ آتاتھاجب تمہیں ایمان کی طرف دعوت دی جاتی توتم انکار کرد یتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جنہوں نے کفر کیا ان کو ندا کی جائے گی ( ف۲۰ ) کہ ضرور تم سے اللہ کی بیزاری اس سے بہت زیادہ ہے جیسے تم آج اپنی جان سے بیزار ہو جب کہ تم ( ف۲۱ ) ایمان کی طرف بلائے جاتے تو تم کفر کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک جنہوں نے کفر کیا انہیں پکار کر کہا جائے گا: ( آج ) تم سے اللہ کی بیزاری ، تمہاری جانوں سے تمہاری اپنی بیزاری سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے ، جبکہ تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے مگر تم انکار کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ( قیامت کے دن ) ان کو پکار کر کہا جائے گا کہ جتنا ( آج ) تم اپنے آپ سے بیزار ہو ۔ اللہ اس سے زیادہ اس وقت تم سے بیزار ( ناراض ) ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر اختیار کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers will be addressed: "Greater was the aversion of Allah to you than (is) your aversion to yourselves, seeing that ye were called to the Faith and ye used to refuse."

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers will be told, "God's hatred towards you is much greater than your hatred of your own selves. You were called to the faith but you disbelieved".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieve will be addressed: "Indeed, Allah's aversion was greater towards you than your aversion toward yourselves, when you were called to the Faith but you used to refuse."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve shall be cried out to: Certainly Allah's hatred (of you) when you were called upon to the faith and you rejected, is much greater than your hatred of yourselves.

Translated by

William Pickthall

Lo! (on that day) those who disbelieve are informed by proclamation: Verily Allah's abhorrence is more terrible than your abhorrence one of another, when ye were called unto the faith but did refuse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही जिन लोगों ने इनकार किया उन्हें पुकारकर कहा जाएगा कि "अपने आप से जो तुम्हें विद्वेष एवं क्रोध है, तुम्हारे प्रति अल्लाह का क्रोध एवं द्वेष उस से कहीं बढकर है कि जब तुम्हें ईमान की ओर बुलाया जाता था तो तुम इनकार करते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ کافر ہوئے (اس وقت) انکو پکارا جاوے گا کہ جیسی تم کو (اس وقت) اپنے سے نفرت ہے اس سے بڑھ کر خدا کو (تم سے) نفرت تھی جب کہ تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر تم نہیں مانا کرتے تھے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کفر کیا قیامت کے دن انہیں کہا جائے گا کہ آج جتنا تمہیں غصہ اپنے آپ پر آرہا ہے جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے۔ تو اللہ تم پر اس سے زیادہ غضبناک ہوتا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، قیامت کے روز ان کو پکار کر کہا جائے گا ، آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آرہا ہے ، اللہ تم پر اس سے زیادہ غضبناک اس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جنہوں نے کفر کیا ان کو پکارا جائے گا کہ یہ بات واقعی ہے کہ اللہ کا جو تم سے بغض ہے وہ اس بغض سے بہت بڑا ہے جو تمہیں خود اپنی جانوں سے ہے تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے تو کفر اختیار کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہیں ان کو پکار کر کہیں گے اللہ بیزار ہوتا تھا زیادہ اس سے جو تم بیزار ہوئے ہو اپنے جی سے جس وقت تم کو بلاتے تھے یقین لانے کو پھر تم منکر ہوتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ منکر ہیں ان کو پکار کر کہا جائے گا جس طرح تم آج اپنی جانوں سے بیزار ہو اس سے کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ تم سے اس وقت بیزار تھا جب تم کو ایمان کی دعوت دی جایا کرتی تھی اور تم اس کے قبول کرنے سے انکار کیا کرتے تھے۔