Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 17

سورة مومن

اَلۡیَوۡمَ تُجۡزٰی کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ ؕ لَا ظُلۡمَ الۡیَوۡمَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿۱۷﴾

This Day every soul will be recompensed for what it earned. No injustice today! Indeed, Allah is swift in account.

آج ہر نفس کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا آج ( کسی قسم کا ) ظلم نہیں ، یقیناً اللہ تعالٰی بہت جلد حساب کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡیَوۡمَ
آج کے دن
تُجۡزٰی
بدلہ دیا جائے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍۭ
نفس کو
بِمَا
اس کا جو
کَسَبَتۡ
اس نے کمائی کی
لَاظُلۡمَ
نہیں کوئی ظلم ہو گا
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡیَوۡمَ
آج
تُجۡزٰی
بدلہ دیاجائے گا
کُلُّ نَفۡسٍۭ
ہرنفس کو
بِمَا
اس کاجو
کَسَبَتۡ
اس نے کمایا
لَاظُلۡمَ
نہیں کوئی ظلم
الۡیَوۡمَ
آج
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَرِیۡعُ
بہت جلدلینے والاہے
الۡحِسَابِ
حساب
Translated by

Juna Garhi

This Day every soul will be recompensed for what it earned. No injustice today! Indeed, Allah is swift in account.

آج ہر نفس کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا آج ( کسی قسم کا ) ظلم نہیں ، یقیناً اللہ تعالٰی بہت جلد حساب کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آج ہر شخص کو اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا ہوگا کسی پر آج ظلم نہیں ہوگا۔ بلاشبہ اللہ فوراً حساب لے لینے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آج ہرشخص کوبدلہ دیاجائے گاجواُس نے کمایاتھا،آج کوئی ظلم نہیں،یقینااﷲ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Today, everyone will be recompensed for what one earned. There is no injustice today. Surely, Allah is swift in reckoning.

آج بدلہ ملے گا ہر جی کو جیسا اس نے کمایا بالکل ظلم نہیں آج بیشک اللہ جلد لینے والا ہے حساب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آج ہر جان کو وہی بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ یقینا اللہ جلد حساب چکا دینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(It will then be said): “Today shall everyone be fully recompensed for his deeds. None shall be wronged today. Surely Allah is Swift in Reckoning.”

۔ ( کہا جائے گا ) آج ہر متنفس کو اس کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی ۔ آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا 28 ۔ اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے 29 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آج کے دن ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ دیا جائے گا آج کوئی ظلم نہی ہوگا ۔ یقینا اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آج ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائیگا آج ظلم نہ ہوگا 11 بیشک اللہ تعالیٰ جلد حساب کرنیوالا ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آج ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ دیا جائے گا آج (کسی پر) زیادتی نہ ہوگی۔ یقینا اللہ بہت جلد حساب لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا جائے گا کہ) آج ہر شخص کو اس کے ( اچھے یا برے) اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ۔ آج کسی پر ظلم و زیادتی نہ ہوگی ۔ بیشک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج (کسی کے حق میں) بےانصافی نہیں ہوگی۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

To-day each soul will be recompensed for that which it hath earned; no wrong-doing to-day; verily Allah is Swift at reckoning.

آج ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا آج کچھ ظلم نہ ہوگا اللہ بہت جلد حساب لے ڈالنے والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آج ہر جان کو اس کے کیے کا بدلہ ملے گا! آج کوئی ظلم نہیں ہوگا! بیشک اللہ جلد حساب چکا دینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آج کے دن ہر شخص کو اس کی کمائی ( اعمال ) کا بدلہ دیاجائے گا ، آج کوئی ظلم نہیں ( ہوگا ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بہت جلد حساب لینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا، آج کسی کے حق میں بےانصافی نہیں ہوگی۔ بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر کہا جائے گا کہ) آج کے دن ہر شخص کو پورا بدلہ دیا جائے گا اس کی (زندگی بھر کی) کمائی کا آج کے دن کوئی ظلم نہ ہوگا بلاشبہ اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آج ہرشخص کو اس کابدلہ دیا جائے گاجواس نے کمایاہوگاکسی پر آج ظلم نہیں ہوگا بلاشبہ اللہ فوراًحساب لینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آج ہر جان اپنے کےٴ کا بدلہ پاےٴ گی ( ف ۳۸ ) آج کسی پر زیادتی نہیں ، بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آج کے دن ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا ، آج کوئی نا انصافی نہ ہوگی ، بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آج ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا آج کچھ بھی ظلم نہ ہوگا بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Day will every soul be requited for what it earned; no injustice will there be that Day, for Allah is Swift in taking account.

Translated by

Muhammad Sarwar

Every soul will be recompensed for its deeds on this Day. There will be no injustice. Certainly God's reckoning is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This Day shall every person be recompensed for what he earned. This Day no injustice. Truly, Allah is swift in reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This day every soul shall be rewarded for what it has earned; no injustice (shall be done) this day; surely Allah is quick in reckoning.

Translated by

William Pickthall

This day is each soul requited that which it hath earned; no wrong (is done) this day. Lo! Allah is swift at reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आज प्रत्येक व्यक्ति को उस की कमाई का बदला दिया जाएगा। आज कोई ज़ुल्म न होगा। निश्चय ही अल्लाह हिसाब लेने में बहुत तेज है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آج ہر شخص کو اس کے کہنے کا بدلہ دیا جائے گا آج (کسی پر) کچھ ظلم نہ ہوگا اللہ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آج ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی، آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ (کہا جائے گا) آج ہر متنفس کو اس کمائی بدلہ دیا جائے گا۔ جو اس نے کی تھی ، آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہوگا اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آج کے دن ہر جان کو اس کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا آج کے دن ظلم نہیں ہے بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آج بدلہ ملے گا ہر جی کو جیسا اس نے کمایا بالکل ظلم نہیں آج بیشک اللہ جلد لینے والا ہے حساب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آج ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلا دیا جائے گا آج کسی پر کچھ ظلم نہیں ہوگا بیشک اللہ بہت جلد حساب کردینے والا ہے۔