Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 28

سورة مومن

وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤۡمِنٌ ٭ۖ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَکۡتُمُ اِیۡمَانَہٗۤ اَتَقۡتُلُوۡنَ رَجُلًا اَنۡ یَّقُوۡلَ رَبِّیَ اللّٰہُ وَ قَدۡ جَآءَکُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ مِنۡ رَّبِّکُمۡ ؕ وَ اِنۡ یَّکُ کَاذِبًا فَعَلَیۡہِ کَذِبُہٗ ۚ وَ اِنۡ یَّکُ صَادِقًا یُّصِبۡکُمۡ بَعۡضُ الَّذِیۡ یَعِدُکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ مَنۡ ہُوَ مُسۡرِفٌ کَذَّابٌ ﴿۲۸﴾

And a believing man from the family of Pharaoh who concealed his faith said, "Do you kill a man [merely] because he says, 'My Lord is Allah ' while he has brought you clear proofs from your Lord? And if he should be lying, then upon him is [the consequence of] his lie; but if he should be truthful, there will strike you some of what he promises you. Indeed, Allah does not guide one who is a transgressor and a liar.

اور ایک مومن شخص نے ، جو فرعون کے خاندان میں سے تھا اور اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھاکہا کہ کیا تم ایک شخص کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور تمہارے رب کی طرف سے دلیلیں لے کر آیا ہے اگر وہ جھوٹا ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر ہے اور اگر وہ سچا ہو ، تو جس ( عذاب ) کا وہ تم سے وعدہ کر رہا ہے اس میں کچھ نہ کچھ تو تم پر آپڑے گا ، اللہ تعالٰی اس کی رہبری نہیں کرتا جو حد سے گزر جانے والے اور جھوٹے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
رَجُلٌ
ایک مردِ
مُّؤۡمِنٌ
مومن نے
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون میں سے
یَکۡتُمُ
جو چھپاتا تھا
اِیۡمَانَہٗۤ
ایمان اپنا
اَتَقۡتُلُوۡنَ
کیا تم قتل کر دو گے
رَجُلًا
ایک آدمی کو
اَنۡ
کہ
یَّقُوۡلَ
وہ کہتا ہے
رَبِّیَ
میرا رب
اللّٰہُ
اللہ ہے
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
جَآءَکُمۡ
وہ لا یا ہے تمہارے پاس
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُ
ہے وہ
کَاذِبًا
جھوٹا
فَعَلَیۡہِ
تو اسی پر ہے
کَذِبُہٗ
جھوٹ اس کا
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُ
ہے وہ
صَادِقًا
سچا
یُّصِبۡکُمۡ
پہنچے گا تمہیں
بَعۡضُ
بعض
الَّذِیۡ
وہ جس کا
یَعِدُکُمۡ
وہ وعدہ کرتا ہے تم سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِیۡ
نہیں وہ ہدایت دیتا
مَنۡ
اسے جو ہو
ہُوَ
وہ
مُسۡرِفٌ
حد سے گزرنے والا
کَذَّابٌ
سخت جھوٹا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اورکہا
رَجُلٌ
ایک شخص نے
مُّؤۡمِنٌ
مومن نے
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون میں سے
یَکۡتُمُ
وہ چھپاتاتھا
اِیۡمَانَہٗۤ
ایمان اپنا
اَتَقۡتُلُوۡنَ
کیاتم قتل کردوگے
رَجُلًا
ایک شخص کو
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلَ
وہ کہتاہے
رَبِّیَ
میرارب
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
جَآءَکُمۡ
وہ لے کرآیاہے تمہارے پاس
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جناب سے
وَاِنۡ
اوراگر
یَّکُ
ہے وہ
کَاذِبًا
جھوٹا
فَعَلَیۡہِ
تواس پرہے
کَذِبُہٗ
جھوٹ اس کا
وَاِنۡ
اوراگر
یَّکُ
ہے وہ
صَادِقًا
سچا
یُّصِبۡکُمۡ
پہنچے گاتمہیں
بَعۡضُ
کچھ
الَّذِیۡ
جو
یَعِدُکُمۡ
وہ دھمکی دیتاہے تمہیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا
مَنۡ
جو
ہُوَ
وہ
مُسۡرِفٌ
حدسے گزرنے والا
کَذَّابٌ
سخت جھوٹاہو
Translated by

Juna Garhi

And a believing man from the family of Pharaoh who concealed his faith said, "Do you kill a man [merely] because he says, 'My Lord is Allah ' while he has brought you clear proofs from your Lord? And if he should be lying, then upon him is [the consequence of] his lie; but if he should be truthful, there will strike you some of what he promises you. Indeed, Allah does not guide one who is a transgressor and a liar.

اور ایک مومن شخص نے ، جو فرعون کے خاندان میں سے تھا اور اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھاکہا کہ کیا تم ایک شخص کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور تمہارے رب کی طرف سے دلیلیں لے کر آیا ہے اگر وہ جھوٹا ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر ہے اور اگر وہ سچا ہو ، تو جس ( عذاب ) کا وہ تم سے وعدہ کر رہا ہے اس میں کچھ نہ کچھ تو تم پر آپڑے گا ، اللہ تعالٰی اس کی رہبری نہیں کرتا جو حد سے گزر جانے والے اور جھوٹے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اس موقعہ پر) آل فرعون میں سے ایک مومن آدمی، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا، بول اٹھا : کیا تم ایسے آدمی کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آیا ہے ؟ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا وبال اسی پر ہے اور اگر وہ سچا ہے تو جس (عذاب) کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے اس کا کچھ نہ کچھ حصہ تمہیں پہنچ کے رہے گا۔ اللہ یقینا ایسے شخص کو راہ پر نہیں لاتا جو حد سے بڑھنے والا اور کذاب ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآلِ فرعون میں سے ایک مومن شخص نے جواپناایمان چھپاتاتھاکہا:’’کیاتم ایک شخص کو صرف اس بات پرقتل کر دوگے کہ وہ کہتاہے اﷲ تعالیٰ میرارب ہے؟ حالانکہ یقیناًوہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جناب سے واضح دلائل لے کرآیا ہے اوراگر وہ جھوٹا ہے تواُس کاجھوٹ اُسی پرہے اوراگروہ سچاہے تواس میں سے تمہیں کچھ حصہ پہنچے گاجس کی وہ تمہیں دھمکی دیتا ہے ،یقیناًاﷲ تعالیٰ اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزرنے والا،سخت جھوٹا ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said a believing man from the House of the Pharaoh who had kept his faith secret, |"Would you kill a man because he says - &Allah is my Lord& - while he has come to you with clear signs from your Lord? And if he is a liar, then, his lie will fall back on himself, and if he is truthful, some of that (punishment) of which he warns you will afflict you. Indeed, Allah does not give guidance to anyone who is transgressor, a liar.

اور بولا ایک مرد ایمان دار فرعون کے لوگوں میں جو چھپاتا تھا اپنا ایمان کیا مارے ڈالتے ہو ایک مرد کو اس بات پر کہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے اور لایا تمہارے پاس کھلی نشانیاں تمہارے رب کی اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس پر پڑے گا اس کا جھوٹ اور اگر وہ سچا ہوگا تو تم پر پڑے گا کوئی نہ کوئی وعدہ جو تم سے کرتا ہے بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اس کو جو ہو بےلحاظ جھوٹا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آل فرعون میں سے ایک مومن مرد نے جو ابھی تک اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا کہا کیا تم قتل کرنا چاہتے ہو ایک شخص کو محض اس لیے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے ! حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا وبال اسی پر آئے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو تمہیں وہ بعض باتیں پہنچ کر رہیں گی جن کے بارے میں وہ تمہیں وعید سنا رہا ہے۔ یقینا اللہ تعالیٰ راہ یاب نہیں کرتا اس کو جو حد سے بڑھنے والا بہت جھوٹا ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then a man endowed with faith, from Pharaoh's folk, who had kept his faith hidden, said: “Do you kill a person simply because he says: 'My Lord is Allah' even though he brought to you clear Signs from your Lord? If he is a liar, his lying will recoil upon him; but if he is truthful, you will be smitten with some of the awesome consequences of which he warns you. Allah does not guide to the Right Way any who exceeds the limits and is an utter liar.

اس موقع پر آل فرعون میں سے ایک مومن شخص ، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا ، بول اٹھا : کیا تم ایک شخص کو صرف اس بنا پر قتل کر دو گے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس بینات لے آیا 45 ۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ خود اسی پر پلٹ پڑے گا 46 ۔ لیکن اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک نتائج کا وہ تم کو خوف دلاتا ہے ان میں سے کچھ تو تم پر ضرور ہی آ جائیں گے ۔ اللہ کسی شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور کذاب 47 ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مومن شخص جو ابھی تک اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا ( 6 ) بول اٹھا کہ کیا تم ایک شخص کو صرف اس لیے قتل کر رہے ہو کہ وہ کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے روشن دلیلیں لے کر آیا ہے ۔ اور اگر وہ جھوٹا ہی ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا ( 7 ) اور اگر سچا ہو تو جس چیز سے وہ تمہیں ڈرا رہا ہے اس میں کچھ تو تم پر آ ہی پڑے گی اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گذر جانے والا ( اور ) جھوٹ بولنے کا عادی ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنے مالک اور متہارے 10 سچے مالک کی پناہ لیتا ہوں اور فرعون کے رشتہ داروں میں ایک مرد و دل میں ایماندار تھا لیکن ظاہر میں فرعون سے اپنا ایمان چھپاتا یوں کہنے لگا بھلا یہ کونسا انصاف ہی تم ایک شخص کو بےگناہ صرف اتنی بات پر قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے یہ مالک خدا ہے حالانکہ وہ تمہایر مالک کی طرف 11 سے تمہارے پاس نشانیاں بھی لے کر آیا اور اگر بالفرض وہ جھوٹا ہو تو اس کے جھوٹ کا وبال اسی پر پڑیگا تم کو کوئی نقصان نہیں اور اگر کہیں وہ سچا ہوا تو پھر تو وہ جس عذاب کا تم سے وعدہ کرتا ہے اسمیں سے کچھ نہ کچھ تو تم پر مزدور آن پڑیگا بیشک جو بےلحاظ 1 (حد سے بڑھ جانے والا جھوٹا ہے اللہ اس کو کبھی راہ پر نہیں لاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک ایمان دار شخص نے جو اپنا ایمان پوشیدہ رکھتا تھا کہا ، تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (اس دعویٰ پر) دلیلیں لے کر آیا ہے اور اگر (بالفرض) وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو کوئی سا (عذاب) جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا۔ بیشک اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتے جو حد سے گزرنے والا جھوٹ بولنے والا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور فرعون کی قوم میں سے ایک مرد مومن نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا کہ کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے ، حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی نشانیوں کے ساتھ آیا ہے۔ اگر وہ ( موسیٰ (علیہ السلام) جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا ( وبال) اس پر پڑے گا ۔ لیکن اگر وہ سچا ہے تو وہ جو تم سے وعدہ کر رہا ہے اس کا کچھ تمہیں ضرور پہنچے گا بیشک اللہ حد سے بڑھنے والوں اور جھوٹے لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک مومن شخص جو اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھتا تھا کہنے لگا کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا پروردگار خدا ہے اور وہ تمہارے پروردگار (کی طرف) سے نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور اگر سچا ہوگا تو کوئی سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو بےلحاظ جھوٹا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a believing man of Fir'awn 's household, hiding his belief, said: would ye slay a man because he saith: my Lord is God, and hath come upto you with evidences from your Lord? If he is a liar, then upon him will be his lie, and if he is a truth-teller, then there will befall you some of that wherewith he threateneth you; verily God guideth not one who is an extravagant and a liar.

اور ایک مرد مومن نے جو خاندان فرعون سے تھے اور اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھے کہا ۔ کیا تم ایک مرد کو اس بات پر قتل کرڈالوگے کہ وہ کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے درآنحالیکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیلیں بھی لایا ہے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو وہ جو کچھ پیش گوئی کررہا ہے اس میں سے کچھ تم پر (ضرور ہی) پڑے گا بیشک اللہ ایسے کو راہ (کامیابی) نہیں دکھاتا جو حد سے گزر جانے والا ہو جھوٹا لپاٹیا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آلِ فرعون میں سے ایک مؤمن نے – جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا – کہا: کیا تم لوگ ایک شخص کو اس بنا پر قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے ، درآنحالیکہ وہ تمہارے رب کی جانب سے نہایت واضح نشانیاں بھی لے کر آیا ہے؟ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ ( کا وبال ) اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو اس کا کوئی حصہ تم کو پہنچ کے رہے گا ، جس کی وہ تم کو وعید سنا رہا ہے ۔ اللہ اس کو بامراد نہیں کرے گا جو حد سے گذرنے والا لپاٹیا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آلِ فرعون کے ایک مومن مرد نے ، جو اپنا ایمان چھپاتا تھا ، کہا کیا تم صف اس وجہ سے ایک شخص کو قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ( تعالیٰ ) ہے ، حالانکہ تحقیق وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ( اپنی صداقت کی ) نشانیاں لے کر آیا ہے ، اور اگر بالفرض یہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اسی پر ہے اور اگر بالفرض یہ سچا ہے تو جس ( عذاب ) کا یہ تم سے وعدہ کرتا ہے اس میں سے کچھ ( عذاب ) تمہیں ضرور پہنچے گا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اس کو ہدایت نہیں دیتے جو حد سے تجاوز کرنے والا ( اور ) جھوٹا ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک مومن شخص جو اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھتا تھا کہنے لگا : کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا نقصان اسی کو ہوگا۔ اگر سچا ہوگا تو کوئی سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر ضرور آکر رہے گا۔ بیشک اللہ اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو بےلحاظ جھوٹا ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (تائید غیبی کے طور پر اسی موقع پر) بول اٹھا آل فرعون ہی کا ایک ایسا مرد مومن جو چھپائے ہوئے تھا اپنے ایمان (و یقین کی دولت) کو کیا تم لوگ محض اس بناء پر ایک شریف آدمی کے قتل کے درپے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے ؟ جب کہ وہ کھلے دلائل (اور براہین) لے کر آیا ہے تمہارے رب کی طرف سے اور اگر (بفرض محال) وہ جھوٹا بھی ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہے (جیسا کہ وہ واقع میں ہے) تو پھر تمہیں اس انجام میں سے کچھ نہ کچھ پہنچ کر رہے گا جس سے وہ تمہیں ڈرا رہا ہے بیشک اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا کسی بھی ایسے شخص کو جو حد سے بڑھنے والا بڑا جھوٹا ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اس موقع پر ) آل فرعون میں سے ایک مومن آدمی ، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا ، بول اٹھا:’’ کیا تم ایسے آدمی کو قتل کرتے ہوجوکہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس واضح دلائل لایا ہے؟ اگروہ جھوٹا ہے تواس کے جھوٹ کاوبال اسی پر ہے اور اگروہ س چاہےتوجس ( عذاب ) کاوہ تم سے وعدہ کرتا ہے اس کاکچھ نہ کچھ حصہ تمہیں پہنچ کررہیگااللہ یقینا ایسے شخص کو راہ پر نہیں لاتاجوحدسے بڑھنے والا اور جھوٹاہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولا فرعون والوں میں سے ایک مرد مسلمان کہ اپنے ایمان کو چھپاتا تھا کیا ایک مرد کو اس پر مارے ڈالتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور بیشک وہ روشن نشانیاں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے لائے ( ف٦۲ ) اور اگر بالفرض وہ غلط کہتے ہیں تو ان کی غلط گوئی کا وبال ان پر ، اور اگر وہ سچے ہیں تو تمہیں پہنچ جائے گا کچھ وہ جس کا تمہیں وعدہ دیتے ہیں ( ف٦۳ ) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو حد سے بڑھنے والا بڑا جھوٹا ہو ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ملّتِ فرعون میں سے ایک مردِ مومن نے کہا جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا: کیا تم ایک شخص کو قتل کرتے ہو ( صرف ) اس لئے کہ وہ کہتا ہے: میرا رب اللہ ہے ، اور وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے ، اور اگر ( بالفرض ) وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا بوجھ اسی پر ہوگا اور اگر وہ سچا ہے تو جس قدر عذاب کا وہ تم سے وعدہ کر رہا ہے تمہیں پہنچ کر رہے گا ، بے شک اﷲ اسے ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزرنے والا سراسر جھوٹا ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مردِ مؤمن نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا ۔ کیا تم ایک شخص کو صرف اس بات پر قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس بیّنات ( معجزات ) لے کر آیا ہے اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا وبال اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہے تو جس ( عذاب ) کی وہ تمہیں دھمکی دیتا ہے تو اس کا کچھ حصہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گا ۔ بیشک اللہ اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے بڑھنے والا اور بڑا جھوٹا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A believer, a man from among the people of Pharaoh, who had concealed his faith, said: "Will ye slay a man because he says, 'My Lord is Allah'?- when he has indeed come to you with Clear (Signs) from your Lord? and if he be a liar, on him is (the sin of) his lie: but, if he is telling the Truth, then will fall on you something of the (calamity) of which he warns you: Truly Allah guides not one who transgresses and lies!

Translated by

Muhammad Sarwar

A believing person from the people of the Pharaoh who concealed his faith said, "Would you kill a man just because he says God is my Lord? He has brought you illustrious miracles from your Lord. If he speaks lies, it will only harm him, but if he speaks the Truth, some of his warnings may affect you. God does not guide a transgressing liar.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a believing man of Fir`awn's family, who hid his Faith said: "Would you kill a man because he says: `My Lord is Allah,' and he has come to you with clear signs from your Lord And if he is a liar, upon him will be (the sin of) his lie; but if he is telling the truth, then some of that (calamity) wherewith he threatens you will befall on you." Verily, Allah guides not one who is a transgressor, a liar!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a believing man of Firon's people who hid his faith said: What! will you slay a man because he says: My Lord is Allah, and indeed he has brought to you clear arguments from your Lord? And if he be a liar, on him will be his lie, and if he be truthful, there will befall you some of that which he threatens you (with); surely Allah does not guide him who is extravagant, a liar:

Translated by

William Pickthall

And a believing man of Pharaoh's family, who hid his faith, said: Would ye kill a man because he saith: My Lord is Allah, and hath brought you clear proofs from your Lord? If he is lying, then his lie is upon him; and if he is truthful, then some of that wherewith he threateneth you will strike you. Lo! Allah guideth not one who is a prodigal, a liar.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन के लोगों में से एक ईमान वाले व्यक्ति ने, जो अपने ईमान को छिपा रहा था, कहा, "क्या तुम एक ऐसे व्यक्ति को इसलिए मार डालोगे कि वह कहता है कि मेरा रब अल्लाह है और वह तुम्हारे पास तुम्हारे रब की ओर से खुले प्रमाण भी लेकर आया है? यदि वह झूठा है तो उस के झूठ का वबाल उसी पर पड़ेगा। किन्तु यदि वह सच्चा है तो जिस चीज़ की वह तुम्हें धमकी दे रहा है, उस में से कुछ न कुछ तो तुम पर पड़कर रहेगा। निश्चय ही अल्लाह उसको मार्ग नहीं दिखाता जो मर्यादाहीन, बड़ा झूठा हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( اس مجلس مشورہ میں) ایک مومن شخص نے جو کہ فرعون کے خاندان سے تھے (اور اب تک) اپنا ایمان پوشیدہ رکھتے تھے کہا کیا تم ایک ایسے شخص کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے (اس دعوے پر) دلیلیں (بھی) لے کر آیا ہے (8) اور اگر (بالفرض) وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو وہ خود کچھ پیش گوئی کر رہا ہے اس میں سے کچھ تو تم پر (ضرور ہی) پڑے گا (1) اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو مقصود تک نہیں پہنچاتا جو اپنی حد سے گزر جانے والا بہت جھوٹ بولنے والا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس موقع پر آل فرعون میں سے ایک مومن جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا بول اٹھا کیا تم ایک شخص کو اس بناء پر قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے، حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس روشن دلائل لے کر آیا ہے، اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ خود اسی پر پلٹ پڑے گا۔ اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک نتائج سے تمہیں ڈراتا ہے۔ ان میں سے کچھ تمہیں بھگتنے پڑیں گے، اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور جھوٹا ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس موقع پر آل فرعون میں سے ایک مومن شخص ، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا ، بول اٹھا : کیا تم ایک شخص کو صرف اس بنا پر قتل کردوگے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے ؟ حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس بینات لے آیا۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ خود اسی پر پلٹ پڑے گا۔ لیکن اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک نتائج کا وہ تم کو خوف دلاتا ہے ان میں سے کچھ تو تم پر ضروری آجائیں گے۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور کذاب ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آل فرعون میں سے ایک مومن نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا کیا تم ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے حالانکہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیلیں لے کر آیا ہے اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوگا تو تمہیں بعض وہ مصائب پہنچ جائیں گے جن کی وہ بطور پیشین گوئی خبر دے رہا ہے بلاشبہ اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا ہو بہت جھوٹا ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولا ایک مرد ایماندار فرعون کے لوگوں میں جو چھپاتا تھا اپنا ایمان کیا مار ڈالتے ہو ایک مرد کو اس بات پر کہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے اور لایا تمہارے پاس کھلی نشانیاں تمہارے رب کی اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس پر پڑے گا اس کا جھوٹ اور اگر وہ سچا ہوگا تو تم پر پڑے گا کوئی نہ کوئی وعدہ جو تم سے کرتا ہے بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اس کو جو ہو بےلحاظ جھوٹا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون کے خاندان والوں میں سے ایک مسلمان شخص جو اپنے ایمان لانے کو پوشیدہ رکھتا تھا یعنی خطبہ مسلمان تھا اس نے کہا کیا تم محض اس بنا پر ایک شخص کو ق تل کرتے ہو جو یوں کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آیا ہے اور فرض کرو اگر یہ شخص جھوٹ ہی ہو تو اس کے جھوٹ کا وبال اس پر پڑے گا۔ اور اگر وہ سچا ہوا تو اس عذاب کا کچھ نہ کچھ حصہ تم کو پہنچ کر رہے گا جس کا وہ تم کو وعدہ دے رہا ہے یقینا اللہ تعالیٰ کسی ایسے شخص کی رہبری نہیں کیا کرتا جو حد سے گزر جانے والا اور بہت جھوٹ بولنے والا ہو۔