Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 44

سورة مومن

فَسَتَذۡکُرُوۡنَ مَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمۡرِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿۴۴﴾

And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah . Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ تعالٰی بندوں کا نگران ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَسَتَذۡکُرُوۡنَ
پس عنقریب تم یاد کرو گے
مَاۤ
جو
اَقُوۡلُ
میں کہہ رہا ہوں
لَکُمۡ
تمہیں
وَاُفَوِّضُ
اور میں سپرد کرتا ہوں
اَمۡرِیۡۤ
معاملہ اپنا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَسَتَذۡکُرُوۡنَ
چنانچہ جلدہی تم یادکروگے
مَاۤ
جو
اَقُوۡلُ
میں کہہ رہاہوں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاُفَوِّضُ
اورمیں سپردکرتاہوں
اَمۡرِیۡۤ
اپنامعاملہ
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والاہے
بِالۡعِبَادِ
اپنے بندوں کو
Translated by

Juna Garhi

And you will remember what I [now] say to you, and I entrust my affair to Allah . Indeed, Allah is Seeing of [His] servants."

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ تعالٰی بندوں کا نگران ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ میں تم سے کہہ رہا ہوں عنقریب تم اسے یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ بلاشبہ اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جو کچھ میں تمہیں کہہ رہاہوں جلدہی تم یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ اﷲ تعالیٰ کے سپردکرتا ہوں، یقینااﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کوخوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Soon you will remember what I am saying to you. And I entrust my matter with Allah. Surely, Allah has all (His) servants in sight.|"

سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تم کو اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اللہ کو بیشک اللہ کی نگاہ میں ہیں سب بندے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو عنقریب تم یاد کرو گے (یہ باتیں) جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور میں تو اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں اللہ یقینا اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Soon you shall remember what I say to you. I entrust my affairs to Allah. Surely Allah is watchful over His servants.”

آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں ، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اسے یاد کرو گے ۔ اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے ۔ 60

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض تم عنقریب میری یہ باتیں یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ یقینا اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ دوزخی ہیں ثیراب جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور تم نہیں سنتے آگے چل کر اس کو یاد کرو گے کسی نے ہم کو نصیحت کی تھی اور میں تو اپنا معاملہ خدا کی سپرد کرتا ہوں بیشک وہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آگے چل کر تم میری بات کو یاد کرو گے۔ اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بیشک اللہ بندوں کو دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جو کچھ میں کہتا ہوں ( آئندہ) تم اس کو یاد کرو گے ۔ اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سرپد کرتا ہوں اور بیشک اللہ اپنے بندوں ( کے حالات سے) خوب واقف ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And anon ye shall remember that which am telling you. Confide my affair Unto God; verily God is the Beholder of His bondmen.

سوعنقریب تم میری بات کو یاد کروگے اور میں اپنا معاملہ تو اللہ کے سپرد کئے ہوئے ہوں بیشک اللہ بندوں کا خوب نگراں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم عنقریب ان باتوں کو یاد کرو گے ، جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں ۔ بیشک اللہ ہی بندوں کا نگرانِ حال ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جو میں تم سے کہتا ہوں عنقریب تم لوگ اسے یاد کروگے اور میں اپنا معاملہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سپرد کرتا ہوں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کروگے اور میں اپنا کام اللہ کے سپرد کرتا ہوں بیشک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر عنقریب وہ وقت بھی آئے گا جب کہ تمہیں (رہ رہ کر) وہ سب کچھ یاد آئے گا جو میں (آج) تم سے کہہ رہا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بلاشبہ وہ پوری طرح دیکھتا ہے اپنے بندوں (کے احوال) کو

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ میں تم سے کہہ ر ہا ہوں عنقر یب تم اسے یادکروگے اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپردکرتاہوں بلا شبہ اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اسے یاد کرو گے ( ف۹٤ ) اور میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں ، بیشک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تم عنقریب ( وہ باتیں ) یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں ، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم عنقریب یاد کروگے جو میں ( آج ) کہہ رہا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک وہ ( اپنے ) بندوں کا خوب نگران ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Soon will ye remember what I say to you (now), My (own) affair I commit to Allah: for Allah (ever) watches over His Servants."

Translated by

Muhammad Sarwar

You will soon recall what I have told you. I entrust God with my affairs. God is Well Aware of His servants."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And you will remember what I am telling you, and my affair I leave it to Allah. Verily, Allah is the All-Seer of (His) servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So you shall remember what I say to you, and I entrust my affair to Allah, Surely Allah sees the servants.

Translated by

William Pickthall

And ye will remember what I say unto you. I confide my cause unto Allah. Lo! Allah is Seer of (His) slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः शीघ्र ही तुम याद करोगे, जो कुछ मैं तुम से कह रहा हूँ। मैं तो अपना मामला अल्लाह को सौंपता हूँ। निस्संदेह अल्लाह की दृष्टि सब बन्दों पर है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو آگے چل کر تم میری بات یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں خدا تعالیٰ سب بندوں کا نگران ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وقت آئے گا۔ کہ تم اسے یاد کرو گے، اب اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں ، عنقریب وہ وقت آئے گا ، جب تم اسے یاد کروگے۔ اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم یاد کرو گے جو میں تم سے کہتا ہوں، اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بیشک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تم کو اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اللہ کو بیشک اللہ کی نگاہ میں ہیں سب بندے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو میں تم سے جو کچھ کہہرہا ہوں تم لوگ میری اس بات کو آگے چل کر یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتا ہوں بلا شبہ اللہ تعالیٰ سب بندوں کا نگراں ہے۔