Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 46

سورة مومن

اَلنَّارُ یُعۡرَضُوۡنَ عَلَیۡہَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا ۚ وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ ۟ اَدۡخِلُوۡۤا اٰلَ فِرۡعَوۡنَ اَشَدَّ الۡعَذَابِ ﴿۴۶﴾

The Fire, they are exposed to it morning and evening. And the Day the Hour appears [it will be said], "Make the people of Pharaoh enter the severest punishment."

آگ ہے جس کے سامنے یہ ہر صبح شام لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی ( فرمان ہوگا کہ ) فرعونیوں کو سخت ترین عذاب میں ڈالو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلنَّارُ
آگ
یُعۡرَضُوۡنَ
وہ پیش کیے جاتے ہیں
عَلَیۡہَا
اس پر
غُدُوًّا
صبح
وَّعَشِیًّا
اور شام
وَیَوۡمَ
اور جس دن
تَقُوۡمُ
قائم ہوگی
السَّاعَۃُ
قیامت
اَدۡخِلُوۡۤا
ـکہا جائے گاـکہ داخل کرو
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کو
اَشَدَّ
شدید ترین
الۡعَذَابِ
عذاب میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلنَّارُ
آگ ہے
یُعۡرَضُوۡنَ
وہ پیش کیے جاتے ہیں
عَلَیۡہَا
جس پر
غُدُوًّا
صبح
وَّعَشِیًّا
اورشام
وَیَوۡمَ
اور(جس)دن
تَقُوۡمُ
قائم ہوگی
السَّاعَۃُ
قیامت
اَدۡخِلُوۡۤا
داخل کرو
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کو
اَشَدَّ
سخت
الۡعَذَابِ
عذاب میں
Translated by

Juna Garhi

The Fire, they are exposed to it morning and evening. And the Day the Hour appears [it will be said], "Make the people of Pharaoh enter the severest punishment."

آگ ہے جس کے سامنے یہ ہر صبح شام لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی ( فرمان ہوگا کہ ) فرعونیوں کو سخت ترین عذاب میں ڈالو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ صبح و شام آگ پر پیش کئے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی (تو حکم ہوگا کہ) آل فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کردو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آگ ہے ،جس پروہ صبح و شام پیش کیے جاتے ہیں اورجس دن قیامت قائم ہوگی،(حکم ہوگا)آلِ فرعون کوسخت عذاب میں داخل کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is the Fire before which they are presented morning and evening. And on the day when the Hour (of final judgment) will take place, (the order will be released,): |"Admit the family of the Pharaoh into the most severe punishment.|"

وہ آگ ہے کہ دکھلا دیتے ہیں ان کو صبح اور شام اور جس دن قائم ہوگی قیامت حکم ہوگا داخل کرو فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگ ہے جس پر وہ پیش کیے جاتے ہیں صبح وشام۔ اور جس دن قیامت قائم ہوگی (اُس دن کہہ دیا جائے گا کہ) داخل کر دو فرعون کی قوم کو شدید ترین عذاب میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They are exposed to the Fire every morning and evening; and when the Last Hour will come to pass, a command shall be given: “Admit the Pharaonites to an even more severe chastisement.”

دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں ، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو63 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آگ ہے جس کے سامنے انہیں صبح و شام پیش کیا جاتا ہے ( 13 ) اور جس دن قیامت آجائے گی ( اس دن حکم ہوگا کہ ) فرعون کے لوگوں کو سخت ترین عذاب میں داخل کردو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ڈوبے تو سمندر میں لیکن صبح اور شام ان کو دوزخ کی آگ دکھلائی جاتی ہے 5 اور جس دن قیامت برپا ہوگی 6 فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں لے جائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آگ ، کہ (برزخ میں) صبح اور شام اس کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس روز قیامت قائم ہوگی (ارشاد ہوگا کہ) فرعون والوں کو (مزید) سخت عذاب میں داخل کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور پھر قوم فرعون کو بد ترین عذاب نے گھیر لیا پھر صبح و شام ان پر ( قیامت تک) عذاب پیش کیا جاتا رہے گا اور قیامت کے دن قوم فرعون سے کہا جائے گا کہ وہ ( جہنم کے) سخت عذاب میں داخل ہوجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یعنی) آتش (جہنم) کہ صبح وشام اس کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Fire! They are exposed thereto morning and evening. And on the Day whereon the Hour will uprise, it will be said: cause the family of Fir'awn to enter the most grievous torment.

وہ لوگ صبح وشام آگ پر پیش کئے جاتے ہیں اور جس روز قیامت قائم ہوگی (یہ کہا جائے گا) اہل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آگ ہے جس پر صبح وشام وہ پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت ہوگی ( حکم ہوگا کہ ) فرعون والوں کو بدترین عذاب میں داخل کرو!

Translated by

Mufti Naeem

وہ صبح اور شام ( کے اوقات میں ) جہنم پر پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی ( کہا جائے گا ) آلِ فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کردو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یعنی جہنم کی آگ کہ صبح و شام اس کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں اور جس روز قیامت برپا ہوگی حکم ہوگا کہ ” فرعون والوں کو سخت عذاب میں داخل کرو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی (دوزخ کی) اس ہولناک آگ نے جس پر (زمانہ برزخ میں) ان کو پیش کیا جاتا رہے گا صبح و شام اور جس روز قیامت قائم ہوگی (اس روز حکم ہوگا کہ) داخل کردو فرعون والوں کو سخت ترین عذاب میں

Translated by

Noor ul Amin

وہ صبح وشام آگ پر پیش کئے جا تے ہیں اور جس دن قیامت ہوگی توحکم ہوگاکہ شدیدترین عذاب میں فرعونیوں کو داخل کردو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آگ جس پر صبح و شام پیش کیے جاتے ہیں ( ف۹۸ ) اور جس دن قیامت قائم ہوگی ، حکم ہوگا فرعون والوں کو سخت تر عذاب میں داخل کرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آتشِ دوزخ کے سامنے یہ لوگ صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جس دن قیامت بپا ہوگی ( تو حکم ہوگا: ) آلِ فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کر دو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور اب تو ) دوزخ کی آگ ہے جس پر انہیں صبح و شام پیش کیا جا رہا ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی ( حکم ہوگا ) فرعون والوں کو سخت ترین عذاب میں داخل کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In front of the Fire will they be brought, morning and evening: And (the sentence will be) on the Day that Judgment will be established: "Cast ye the People of Pharaoh into the severest Penalty!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be exposed to the fire in the mornings and the evenings and on the Day of Judgment, they will be told, "People of the Pharaoh, suffer the most severe torment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Fire, they are exposed to it, morning and afternoon. And on the Day when the Hour will be established (it will be said to the angels): "Admit Fir`awn's people into the severest torment!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The fire; they shall be brought before it (every) morning and evening and on the day when the hour shall come to pass: Make Firon's people enter the severest chastisement.

Translated by

William Pickthall

The Fire; they are exposed to it morning and evening; and on the day when the Hour upriseth (it is said): Cause Pharaoh's folk to enter the most awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अर्थात आग ने; जिस के सामने वे प्रातःकाल और सायंकाल पेश किए जाते हैं। और जिस दिन क़ियामत की घड़ी घटित होगी (कहा जाएगा), "फ़िरऔन के लोगों को निकृष्टतम यातना में प्रविष्टी कराओ!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ (برزخ میں) صبح اور شام آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس روز قیامت قائم ہوگی (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو (مع فرعون کے) نہایت سخت آگ میں داخل کرو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آل فرعون صبح وشام جہنم کی آگ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، اور قیامت کے دن حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح وشام وہ پیش کیے جاتے ہیں اور جب قیامت کی گھڑی آجائے گی تو حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آل فرعون پر برا عذاب نازل ہوا صبح شام یہ لوگ آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی حکم ہوگا کہ آل فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کردو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ آگ ہے کہ دکھلادیتے ہیں ان کو صبح اور شام اور جس دن قائم ہوگی قیامت حکم ہوگا داخل کرو فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

صبح اور شام یہلوگ آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن ارشاد ہوگا کہ فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو۔