Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 47

سورة مومن

وَ اِذۡ یَتَحَآجُّوۡنَ فِی النَّارِ فَیَقُوۡلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡۤا اِنَّا کُنَّا لَکُمۡ تَبَعًا فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّغۡنُوۡنَ عَنَّا نَصِیۡبًا مِّنَ النَّارِ ﴿۴۷﴾

And [mention] when they will argue within the Fire, and the weak will say to those who had been arrogant, "Indeed, we were [only] your followers, so will you relieve us of a share of the Fire?"

اور جب کہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ تکبر والوں سے ( جن کے یہ تابع تھے ) کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے تو کیا اب تم ہم سے اس آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَتَحَآجُّوۡنَ
وہ باہم جھگڑیں گے
فِی النَّارِ
آگ میں
فَیَقُوۡلُ
تو کہیں گے
الضُّعَفٰٓؤُا
کمزور لوگ
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اسۡتَکۡبَرُوۡۤا
تکبر کیا تھا
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم
لَکُمۡ
تمہارے
تَبَعًا
تابع/پیروی کرنے والے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّغۡنُوۡنَ
دور کرنے والے ہو
عَنَّا
ہم سے
نَصِیۡبًا
کچھ حصہ
مِّنَ النَّارِ
آگ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اورجب
یَتَحَآجُّوۡنَ
وہ ایک دوسرے سے جھگڑے کریں گے
فِی النَّارِ
دوزخ میں
فَیَقُوۡلُ
پھرکہیں گے
الضُّعَفٰٓؤُا
کمزورلوگ
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اسۡتَکۡبَرُوۡۤا
بڑے بنے ہوئے تھے
اِنَّا
یقیناًہم
کُنَّا
تھے
لَکُمۡ
تمہارے
تَبَعًا
پیچھے چلنے والے
فَہَلۡ
توکیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّغۡنُوۡنَ
ہٹانے والے ہو
عَنَّا
ہم سے
نَصِیۡبًا
کچھ حصہ
مِّنَ النَّارِ
آگ کا
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when they will argue within the Fire, and the weak will say to those who had been arrogant, "Indeed, we were [only] your followers, so will you relieve us of a share of the Fire?"

اور جب کہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ تکبر والوں سے ( جن کے یہ تابع تھے ) کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے تو کیا اب تم ہم سے اس آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب وہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑا کریں گے تو کمزور لوگ بڑا بننے والوں سے کہیں گے : ہم (دنیا میں) تمہارے تابع فرمان تھے تو کیا تم دوزخ کے عذاب کا کچھ حصہ ہم سے ہٹا کر ہمارے کسی کام آؤ گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑے کریں گے تو کمزور لوگ اُن لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے : ’’یقیناًہم تمہارے پیچھے چلنے والے تھے،توکیاتم آگ کاکچھ حصہ ہم سے ہٹانے والے ہو؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (worth remembering is the time) when they (the infidels) will argue with each other in the Fire. So, the weak will say to those who were arrogant, |"Surely, we used to be your followers, would you, then, stand for us in (suffering at least a) part of the (punishment of) Fire?|"

اور جب آپس میں جھگڑیں گے آگ کے اندر پھر کہیں گے کمزور غرور کرنے والوں کو ہم تھے تمہارے تابع پھر کچھ تم ہم پر سے اٹھا لو گے حصہ آگ کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ آگ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑے بننے والوں سے کہیں گے ہم تو تمہاری پیروی کرتے تھے تو کیا تم لوگ ہم سے آگ کے عذاب کا کوئی حصہ کم کروا سکتے ہو ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Just imagine when they will remonstrate with one another in Hell. The weak ones will say to those who waxed proud: “We were your followers. Will you, then, lighten for us a part of our suffering of the Fire?”

پھر ذرا خیال کرو اس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے ۔ دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تمہارے تابع تھے ، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچالو گے؟ 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس وقت ( کا دھیان رکھو ) جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے ، چنانچہ جو ( دنیا میں ) کمزور تھے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے لوگ تھے تو کیا تم آگ کا کچھ حصہ ہمارے بدلے خود لے لو گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر وہ وقت خیال کر جب دوزخی ایک دوسرے سے دوزخ میں جھگڑیں گے غریب آدمی بڑے آدمیوں سے کہیں گے ہم تو تمہارے تابعدار تھے دنیا میں تو تم کو زور تھا یہاں بھی کیا تم آگ کا کوئی حصہ ہم پر سے ہٹا سکتے ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے ، بیشک ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی جڑ ہٹا سکتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (وہ سب کفار) جہنم میں آپس میں جھگڑیں گے تو جو لوگ کمزور تھے وہ تکبر اور بڑائی اختیار کرنے والوں سے کہیں گے کہ ہم نے (دنیا میں) تمہاری تابع داری کی تو کیا تم ہمیں جہنم کی تکلیف سے کچھ بھی بچا سکتے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے آدمیوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم دوزخ (کے عذاب) کا کچھ حصہ ہم سے دور کرسکتے ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And consider what time they will wrangle together in the Fire, and the oppressed will say Unto those who were stiff-necked: verily we have been Unto you a following, are ye going to avail us against a portion of the Fire?

اور جبکہ (کافر) دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو ادنی درجہ کے لوگ بڑے درجہ کے لوگوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے ہی تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی جز ہٹا سکتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ وہ دوزخ میں آپس میں جھگڑیں گے تو زیر دست ان لوگوں سے جو بڑے بنے رہے ، کہیں گے کہ ہم آپ لوگوں کے پیرو بنے رہے تو کیا آپ لوگ عذابِ دوزخ کا کچھ حصہ بھی ہماری جگہ اپنے سر لینے والے بنیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اس وقت کا تصور کریں ) جب وہ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے پس کمزور لوگ بڑائی کرنے والوں سے کہیں گے کہ بے شک ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا ( آج ) تم ہماری آگ ( عذاب ) کا کچھ حصہ کم کرسکتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے آدمیوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم دوزخ کے عذاب کا کچھ حصہ ہم سے دور کرسکتے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کو ذرا وہ بھی بتا اور سنا دو کہ) جب یہ لوگ دوزخ میں آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے چناچہ کمزور لوگ ان لوگوں سے کہیں گے جو دنیا میں بڑے بنے ہوئے تھے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا اب تم لوگ ہم سے اس (دہکتی بڑھکتی) آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکو گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے توکمزورلوگ متکبرین سے کہیں گے ہم ( دنیا میں ) تمہاری پیروی کرتے تھے تو کیا آج تم جہنم کے عذاب کاکچھ حصہ ہم سے ہٹا کرہمارے کسی کام آئو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۹۹ ) جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو بڑے بنتے تھے ہم تمہارے تابع تھے ( ف۱۰۰ ) تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ گھٹا لوگے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ لوگ دوزخ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور لوگ ان سے کہیں گے جو ( دنیا میں ) بڑائی ظاہر کرتے تھے کہ ہم تو تمہارے پیروکار تھے سو کیا تم آتشِ دوزخ کا کچھ حصّہ ( ہی ) ہم سے دور کر سکتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب یہ لوگ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑا بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے کیا تم آگ کا کچھ حصہ ہم سے ہٹا سکتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, they will dispute with each other in the Fire! The weak ones (who followed) will say to those who had been arrogant, "We but followed you: Can ye then take (on yourselves) from us some share of the Fire?

Translated by

Muhammad Sarwar

During a dispute in the fire, the suppressed ones will say to those who had dominated them, "We were your followers. Can you now relieve us of our suffering in the fire?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And, when they will dispute in the Fire, the weak will say to those who were arrogant: "Verily, we followed you, can you then take from us some portion of the Fire"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they shall contend one with another in the fire, then the weak shall say to those who were proud: Surely we were your followers; will you then avert from us a portion of the fire?

Translated by

William Pickthall

And when they wrangle in the Fire, the weak say unto those who were proud: Lo! we were a following unto you; will ye therefor rid us of a portion of the Fire?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सोचो जबकि वे आग के भीतर एक-दूसरे से झगड़ रहे होंगे, तो कमज़ोर लोग उन लोगों से, जो बड़े बनते थे, कहेंगे, "हम तो तुम्हारे पीछे चलने वाले थे। अब क्या तुम हम पर से आग का कुछ भाग हटा सकते हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ کفار دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجہ کے لوگ (یعنی تابعین) بڑے درجہ کے لوگوں سے کہیں گے کہ ہم (دنیا میں) تمہارے تابع تھے سو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی جزو ہٹا سکتے ہو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر وہ لوگ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے، دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑوں سے کہیں گے کہ ہم تمہارے تابع تھے کیا تم جہنم کے کچھ حصے سے ہمیں بچاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ذراخیال کرو اس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے۔ دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ہم تمہارے تابع تھے ، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچالوگے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس وقت کو یاد کرو جبکہ کافر لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑا کریں گے سو جو لوگ کمزور تھے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے بیشک ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آپس میں جھگڑیں گے آگ کے اندر پھر کہیں گے کمزور غرور کرنے والوں کو ہم تھے تمہارے تابع پھر کچھ تم ہم پر سے اٹھالو گے حصہ آگ کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب کفار جہنم میں باہم جھگڑتے ہوں گے پھر کمزور لوگ جو تابع تھے اپنے رئوسا متکبریں سے کہیں گے کہ ہم دنیا میں تمہارے کہنے پرچلا کرتے تھے تو کیا تم آج ہم پر سے آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو۔