Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 51

سورة مومن

اِنَّا لَنَنۡصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡاَشۡہَادُ ﴿ۙ۵۱﴾

Indeed, We will support Our messengers and those who believe during the life of this world and on the Day when the witnesses will stand -

یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد زندگانی دنیا میں بھی کریں گے اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے کھڑے ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
لَنَنۡصُرُ
البتہ ہم مدد کرتے ہیں
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کی
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَقُوۡمُ
کھڑے ہوں گے
الۡاَشۡہَادُ
گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقیناً ہم 
لَنَنۡصُرُ
ضرور مدد کر تے ہیں 
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کی 
وَالَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں کی جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں 
وَیَوۡمَ
اور (جس)دن
یَقُوۡمُ
کھڑے ہوں گے 
الۡاَشۡہَادُ
گواہ 
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We will support Our messengers and those who believe during the life of this world and on the Day when the witnesses will stand -

یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد زندگانی دنیا میں بھی کریں گے اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے کھڑے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم یقینا اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم مددکرتے ہیں اپنے رسولوں کی اوراُن لوگوں کی جوایمان لائے دنیا کی زندگی میں بھی اورجس دن گواہ کھڑے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, We do help Our messengers and those who believe in the worldly life, as well as on the day in which witnesses will stand (to give their testimony)-

ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگانی میں اور جب کھڑے ہوں گے گواہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم لازماً مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا کی زندگی میں بھی اور اس دن بھی (مدد کریں گے) جس دن گواہ کھڑے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We shall help Our Messengers and the believers in the life of this world and on the Day when witnesses will rise to testify,

یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اس دنیا کی زندگی میں بھی لازما کرتے ہیں ، 67 اور اس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے 68 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان لانے والوں کی دنیوی زندگی میں بھی مدد کرتے ہی ، اور اس دن بھی کریں گے جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے ( 14 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کچھ نہیں ہم تو دنیا کی زندگی میں بھی اپنے پیغمبروں اور ایماند داروں کی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ گواہی کے لئے کھڑے ہونگے اس دن بھی ان کی مدد کریں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان لانے والوں کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد فرماتے ہیں اور جس دن گواہ کھیڑ ہوں گے (تب بھی)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم اپنے رسولوں اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے ہیں دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی ( مدد کریں گے) جب گواہی دینے والے ( فرشتے) کھڑے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We shall surely succour Our apostles and those who believe, both in the life of the world and on a Day whereon the witnesses will stand forth.

بیشک ہم مدد کرتے رہتے ہیں اپنے پیغمبروں کی اور ایمان والوں کی دنیوی زندگی میں بھی اور اس روز بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں بھی اور اس دن بھی مدد کریں گے ، جس دن گواہوں کی روبکاری ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم ضرور بالضرور اپنے رسولوں اور ایمان والوں کی دنیا میں ( بھی ) مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے ( یعنی قیامت میں بھی مدد کریں گے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے یعنی قیامت کو بھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم ضرور مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ان تمام لوگوں کی جو (سچے دل سے ان پر) ایمان لے آئے اس دنیا کی زندگی میں بھی اور اس دن بھی جب کہ گواہ کھڑے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

ہم یقینااپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیاکی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی کرینگے جب ( اللہ کے سامنے ) گواہ کھڑے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ضرور ہم اپنے رسولوں کی مدد کریں گے اور ایمان والوں کی ( ف۱۰۸ ) دنیا کی زندگی میں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان لانے والوں کی دنیوی زندگی میں ( بھی ) مدد کرتے ہیں اور اس دن ( بھی کریں گے ) جب گواہ کھڑے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم اپنے رسولوں ( ع ) کی اور ایمان والوں کی اس دنیاوی زندگی میں بھی مدد کرتے رہتے ہیں اور اس دن بھی کریں گے جب گواہ ( گواہی دینے کیلئے ) کھڑے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We will, without doubt, help our messengers and those who believe, (both) in this world's life and on the Day when the Witnesses will stand forth,-

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall help Our Messengers and the believers, in this life and on the day when witness will come forward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We will indeed make victorious Our Messengers and those who believe in this world's life and on the Day when the witnesses will stand forth, --

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely We help Our apostles, and those who believe, in this world's life and on the day when the witnesses shall stand

Translated by

William Pickthall

Lo! We verily do help Our messengers, and those who believe, in the life of the world and on the day when the witnesses arise,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम अपने रसूलों की और उन लोगों की जो ईमान लाए अवश्य सहायता करते हैं, सांसारिक जीवन में भी और उस दिन भी, जबकि गवाह खड़े होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم اپنے پیغمبروں کی اور ایمان والوں کی دنیوی زندگانی میں بھی مدد کیا کرتے ہیں اور اس روز بھی جس میں گواہی دینے والے (یعنی فرشتے جو کہ اعمال نامے لکھتے تھے) کھڑے ہونگے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد دنیا کی زندگی میں بھی کرتے ہیں اور آخرت میں بھی کریں گے جب گواہ کھڑے کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اس دنیا کی زندگی میں بھی لازما کرتے ہیں ، اور اس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا والی زندگی میں مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگانی میں اور جب کھڑے ہوں گے گواہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیوی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی مدد کریں گے جس دن گواہی دینے والے گواہی دینے کھڑے ہوں گے۔