69 That is, "We did not just leave Moses alone when We sent him against Pharaoh, but We gave him guidance at every step till success." This contains a subtle allusion to the effect: "O Muhammad, We shall help you too in the same manner. We have neither left you alone after raising you as a Prophet in the city of Makkah and the tribe of Quraish so that these wicked people may treat you as they like, but We Ourselves are at your back and are giving you guidance at every step."
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :69
یعنی موسیٰ کو ہم نے فرعون کے مقابلے پر بھیج کر بس یونہی ان کے حال پر نہیں چھوڑ دیا تھا ، بلکہ قدم قدم پر ہم ان کی رہنمائی کرتے رہے یہاں تک کی انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچا دیا ۔ اس ارشاد میں ایک لطیف اشارہ اس مضمون کی طرف ہے کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ایسا ہی معاملہ ہم تمہارے ساتھ بھی کریں گے ۔ تم کو بھی مکے کے شہر اور قریش کے قبیلے میں نبوت کے لیے اٹھا دینے کے بعد ہم نے تمہارے حال پر نہیں چھوڑ دیا ہے کہ یہ ظالم تمہارے ساتھ جو سلوک چاہیں کریں ، بلکہ خود تمہاری پشت پر موجود ہیں اور تمہاری رہنمائی کر رہے ہیں ۔