Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 55

سورة مومن

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِکَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ بِالۡعَشِیِّ وَ الۡاِبۡکَارِ ﴿۵۵﴾

So be patient, [O Muhammad]. Indeed, the promise of Allah is truth. And ask forgiveness for your sin and exalt [ Allah ] with praise of your Lord in the evening and the morning.

پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعدہ بلا شک ( وشبہ ) سچا ہی ہے تو اپنے گناہ کی معافی مانگتا رہ اور صبح شام اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا رہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
وَّاسۡتَغۡفِرۡ
اور بخشش طلب کیجیے
لِذَنۡۢبِکَ
اپنے گناہ کی
وَسَبِّحۡ
اور تسبیح کیجیے
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
بِالۡعَشِیِّ
شام کے وقت
وَالۡاِبۡکَارِ
اور صبح کے وقت
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
چنانچہ آپ صبر کر یں
اِنَّ
یقیناً 
وَعۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا وعدہ 
حَقٌّ
سچا ہے
وَّاسۡتَغۡفِرۡ
اور آپ بخشش مانگیں 
لِذَنۡۢبِکَ
اپنے گناہ کی 
وَسَبِّحۡ
اور آپ تسبیح کر تے رہیں 
بِحَمۡدِ
حمد کے ساتھ
رَبِّکَ
 اپنے رب کی 
بِالۡعَشِیِّ
شام کو 
وَالۡاِبۡکَارِ
اور صبح کو 
Translated by

Juna Garhi

So be patient, [O Muhammad]. Indeed, the promise of Allah is truth. And ask forgiveness for your sin and exalt [ Allah ] with praise of your Lord in the evening and the morning.

پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعدہ بلا شک ( وشبہ ) سچا ہی ہے تو اپنے گناہ کی معافی مانگتا رہ اور صبح شام اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا رہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس آپ صبر کیجئے۔ بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہ کی معافی مانگئے اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ صبرکریں،یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اوراپنے گناہ کی بخشش مانگیں اورصبح وشام اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, be patient -- surely the promise of Allah is true - and seek forgiveness for your sins, and proclaim the purity and praise of your Lord in the afternoon and at dawn.

سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور بخشوا اپنا گناہ اور پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں شام کو اور صبح کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ صبر کیجیے ! یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے قصور کی معافی چاہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے شام کو بھی اور صبح کو بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Be steadfast, then, (O Prophet), Allah's promise is true. Seek forgiveness for your shortcomings, and celebrate the praise of your Lord, evening and morning.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، صبر کرو 71 ، اللہ کا وعدہ برحق ہے 72 ، اپنے قصور کی معافی چاہو 73 اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو 74 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ! ) صبر سے کام لو ، یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور اپنے قصور پر استغفار کرتے رہو ۔ ( 15 ) اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر کافروں کی تکلیف دینے پر صبر کئے رہ بیشک اللہ کا وعدہ کہ ایک دن پیغمبر ضرو رغالب ہوگا چاہے اور اپنے قصور کی بخشش مانگتا رہ 4 اور صبح اور شام اپنے مالک کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کر 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس صبر کریں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگیں اور صبح وشام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ صبر کیجئے۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اپنی کوتاہی پر معافی مانگتے رہیے اور صبح و شام اپنے رب کی حمد وثناء کیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore persevere thou. Verily the Promise of Allah is true and ask forgiveness for thy fault, and hallow the praise of thy Lord in the evening and in the morning.

سو آپ صبر کیجئے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ اور معافی مانگئے اپنی کوتاہی کی اور اپنے پروردگار کی تسبیح وحمد شام اور صبح کرتے رہئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم ثابت قدم رہو ، یقیناً اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور اپنے گناہ کی معافی چاہتے رہو اور شام وصبح اپنے رب کی تسبیح کرتے رہو ، اس کی حمد کے ساتھ ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ صبر کیجیے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے اور اپنے ( یعنی اپنی امت کے ) گناہوں پر مغفرت طلب کیجیے اور صبح اور شام ( کے اوقات میں ) اپنے رب کی حمد و تسبیح بیان کیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح و شام اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ صبر سے ہی کام لیتے رہیں یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے اور معافی مانگو اپنے گناہ کی اور تسبیح کرتے رہو اپنے رب کی حمد کے ساتھ صبح و شام

Translated by

Noor ul Amin

پس آپ صبر کریں بلا شبہ اللہ کاوعدہ س چاہےاور اپنے گناہ کی معافی مانگتے رہیے اور صبح وشام اپنے رب کی حمد سے اس کی تسبیح کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم صبر کرو ( ف۱۱٤ ) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف۱۱۵ ) اور اپنوں کے گناہوں کی معافی چاہو ( ف۱۱٦ ) اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے صبح اور شام اس کی پاکی بولو ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ صبر کیجئے ، بے شک اللہ کا وعدہ حق ہے اور اپنی اُمت کے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے٭ اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیا کیجئے

Translated by

Hussain Najfi

آپ صبر ( و ثبات ) سے کام لیجئے! اللہ کا وعدہ برحق ہے اور ( تہمت ) گناہ پر استغفار کرتے رہیے اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Patiently, then, persevere: for the Promise of Allah is true: and ask forgiveness for thy fault, and celebrate the Praises of thy Lord in the evening and in the morning.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), exercise patience. The promise of God is true. Seek forgiveness for your sins and glorify your Lord with His praise in the evenings and in the early mornings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So be patient. Verily, the promise of Allah is true, and ask forgiveness for your fault, and glorify the praises of your Lord in the `Ashi and in the Ibkar.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore be patient; surely the promise of Allah is true; and ask protection for your fault and sing the praise of your Lord in the evening and the morning.

Translated by

William Pickthall

Then have patience (O Muhammad). Lo! the promise of Allah is true. And ask forgiveness of thy sin, and hymn the praise of thy Lord at fall of night and in the early hours.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः धैर्य से काम लो। निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है और अपने क़सूर की क्षमा चाहो और संध्या समय और प्रातः की घड़ियों में अपने रब की प्रशंसा की तसबीह करो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے (اس) گناہ کی (جس کو مجازا گناہ کہہ دیا) معافی مانگیے (7) اور شام و صبح اپنے رب کی تسبیح و تمحید کرتے رہیے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی صبر کر۔ اللہ کا وعدہ برحق ہے، اپنی کوتاہی کی معافی مانگ، اور صبح وشام اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتا رہ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ پس اے نبی ؐ صبر کرو ، اللہ کا وعدہ برحق ہے ، اپنے قصور کی معافی چاہو اور صبح وشام کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ صبر کیجیے بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے اور اپنے گناہ کے لیے استغفار کیجیے اور صبح شام اپنے رب کی تسبیح بیان کیجیے جو حمد کے ساتھ ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور بخشوا اپنا گناہ اور پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں شام کو اور صبح کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو اے پیغمبر آپ صبر سے کام لیجئے بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہ کی معاف طلب کیجئے اور شام اور صبح حمدوثناء کے ساتھ اپنے رب کی پاکی بیان کیا کیجئے۔