Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 60

سورة مومن

وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادۡعُوۡنِیۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَکُمۡ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِیۡ سَیَدۡخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دٰخِرِیۡنَ ﴿٪۶۰﴾  11

And your Lord says, "Call upon Me; I will respond to you." Indeed, those who disdain My worship will enter Hell [rendered] contemptible.

اور تمہارے رب کا فرمان ( سرزد ہو چکا ) ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خود سری کرتے ہیں وہ ابھی ابھی ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
رَبُّکُمُ
تمہارے رب نے
ادۡعُوۡنِیۡۤ
دعا کرو مجھ سے
اَسۡتَجِبۡ
میں قبول کروں گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تکبر کرتے ہیں
عَنۡ عِبَادَتِیۡ
میری عبادت سے
سَیَدۡخُلُوۡنَ
عنقریب وہ داخل ہوں گے
جَہَنَّمَ
جہنم میں
دٰخِرِیۡنَ
ذلیل و خوار ہوکر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور فرمایا 
رَبُّکُمُ
تمہارے رب نے 
ادۡعُوۡنِیۡۤ
مجھے پکارو 
اَسۡتَجِبۡ
میں دعائیں قبول کروں گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے 
اِنَّ
یقیناً 
الَّذِیۡنَ
جو لوگ 
یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تکبر کر تے ہیں 
عَنۡ عِبَادَتِیۡ
میری عبادت سے 
سَیَدۡخُلُوۡنَ
جلد ہی وہ داخل ہوں گے 
جَہَنَّمَ
جہنم میں 
دٰخِرِیۡنَ
ذلیل و خوار ہوکر                        
Translated by

Juna Garhi

And your Lord says, "Call upon Me; I will respond to you." Indeed, those who disdain My worship will enter Hell [rendered] contemptible.

اور تمہارے رب کا فرمان ( سرزد ہو چکا ) ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خود سری کرتے ہیں وہ ابھی ابھی ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کے پروردگار نے فرمایا ہے : مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا جو لوگ میری عبادت سے ناک بھوں چڑھاتے ہیں عنقریب ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہارے رب نے فرمایاہے کہ مجھے پکارو،میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا، یقیناجولوگ میری عبادت سے تکبرکرتے ہیں جلدہی وہ جہنم میں ذلیل ہو کرداخل ہوں گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord has said, |"Call Me, I will respond to you. Definitely those who show arrogance against worshipping Me shall enter Jahannam, disgraced.

اور کہتا ہے تمہارا رب مجھ کو پکارو کہ پہنچوں تمہاری پکار کو بیشک جو لوگ تکبر کرتے ہیں میری بندگی سے اب داخل ہوں گے دوزخ میں ذلیل ہو کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہارا رب کہتا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا یقینا وہ لوگ جو میری عبادت سے تکبر کی بنا پر اعراض کرتے ہیں وہ داخل ہوں گے جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord said: “Pray to Me, and I will accept your prayers. Surely those who wax too proud to worship Me shall enter Hell, utterly abased.”

تمہارا رب 82 کہتا ہے مجھے پکارو ، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا 83 ، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے 84 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو ، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے لوگو تمہارا مالک فرماتا ہے مجھ سے دعا کرو یا میرا پوجا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا 11 بیشک جو میرا پوجا کرنے سے اینٹھتے ہیں (غرور سے اللہ کا پوجا نہیں کرتے) وہ ضرور (مرے پیچھے) ذلیل ہو کر دوزخ میں جائیں گے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے پروردگار نے فرمادیا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول فرماؤں گا۔ بیشک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب وہ ذلیل ہو کر دوزخ میں داخل ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہارے رب نے فرما دیا ہے کہ مجھے پکارو تو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا ۔ بیشک جو لوگ میری عبادت و بندگی سے سر کشی کرتے ہیں۔ بیشک وہ ذلیل کردینے والی جہنم میں داخل کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔ جو لوگ میری عبادت سے ازراہ تکبر کنیاتے ہیں۔ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And your Lord hath said: call Unto Me, and I shall answer your prayer. Verily those who are stiff-necked against My worship, anon they will enter Hell abject.

اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری درخواست قبول کروں گا ۔ جو لوگ میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے رب کا ارشاد ہے کہ مجھ کو پکارو ، میں تمہاری درخواست قبول کروں گا ۔ جو لوگ میری بندگی سے سرتابی کر رہے ہیں ، وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں پڑیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے لوگو ) تمہارا رب فرماتا ہے مجھ سے دعا کرو میں ( تمہاری دعا ) قبول کروں گا ، بلاشبہ جو لوگ میری عبادت ( مجھے پکارنے ) سے تکبر کرتے ہیں عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارے رب نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ جو لوگ تکبر کی وجہ سے میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرمایا تمہارے رب نے کہ تم لوگ مجھ ہی کو پکارو میں تمہاری پکار کو سنوں گا بیشک جو لوگ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ان کو عنقریب ہی داخل ہونا ہوگا جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر

Translated by

Noor ul Amin

آپ کے رب نے فرمایا ہے :مجھے پکارومیں تمہاری دعا قبول کرونگاجولوگ میری عبادت سے ناک بھویں چڑھاتے ہیں عنقریب ذلیل وخوارہوکرجہنم میں داخل ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا ( ف۱۲۷ ) بیشک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھینچتے ( تکبر کرتے ) ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہارے رب نے فرمایا ہے: تم لوگ مجھ سے دعا کیا کرو میں ضرور قبول کروں گا ، بے شک جو لوگ میری بندگی سے سرکشی کرتے ہیں وہ عنقریب دوزخ میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہارا پروردگار کہتا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو ۔ میں تمہاری دعا قبول کروں گا اور جو لوگ میری ( اس ) عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل و خوار ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And your Lord says: "Call on Me; I will answer your (Prayer): but those who are too arrogant to serve Me will surely find themselves in Hell - in humiliation!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord has said, "Pray to Me for I shall answer you prayers. Those who are too proud to worship Me will soon go to hell in disgrace".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord said: "Call upon Me, I will answer you. Verily, those who scorn My worship they will surely enter Hell in humiliation!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord says: Call upon Me, I will answer you; surely those who are too proud for My service shall soon enter hell abased.

Translated by

William Pickthall

And your Lord hath said: Pray unto Me and I will hear your prayer. Lo! those who scorn My service, they will enter hell, disgraced.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे रब ने कहा कि "तुम मुझे पुकारो, मैं तुम्हारी प्रार्थनाएँ स्वीकार करूँगा।" जो लोग मेरी बन्दगी के मामले में घमंड से काम लेते हैं निश्चय ही वे शीघ्र ही अपमानित होकर जहन्नम में प्रवेश करेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے پروردگار نے فرما دیا ہے کہ مجھ کو پکارو میں تمہاری درخواست قبول کروں گا جو لوگ (صرف) میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں (1) وہ عنقریب (مرتے ہی) ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھے ہی پکارو میں ہی تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ تکبر کرتے ہوئے میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں وہ ضرور ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے رب کہتا ہے مجھے پکارو ، میں تمہاری دعائیں قبول کرونگا ، جو لوگ گھمنڈ میں آکر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہونگے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے رب نے فرمایا کہ تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بلاشبہ جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب بحالت ذلت جہنم میں داخل ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتا ہے تمہارا رب مجھ کو پکارو کہ پہنچوں تمہاری پکار کو بیشک جو لوگ تکبر کرتے ہیں میری بندگی سے اب داخل ہوں گے دوزخ میں ذلیل ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا یقین مانو جو لوگ میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے۔