88 That is, "In every age the common people have been deluded by the misguides only because the people did not believe in the Revelations that Allah sent down through His Messengers to make them understand the Truth. Consequently; they were trapped by the selfish, dishonest people, who had set up shrines of false gods as a business. "
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :88
یعنی ہر زمانے میں عوام الناس صرف اس وجہ سے ان بہکانے والوں کے فریب میں آتے رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے حقیقت سمجھانے کے لیے جو آیات نازل کیں ، لوگوں نے ان کو نہ مانا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ان خود غرض فریبیوں کے جال میں پھنس گئے جو اپنی دکان چمکانے کے لیے جعلی خداؤں کے آستانے بنائے بیٹھے تھے ۔