Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 77

سورة مومن

فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیۡنَا یُرۡجَعُوۡنَ ﴿۷۷﴾

So be patient, [O Muhammad]; indeed, the promise of Allah is truth. And whether We show you some of what We have promised them or We take you in death, it is to Us they will be returned.

پس آپ صبر کریں اللہ کا وعدہ قطعًا سچا ہے انہیں ہم نے جو وعدے دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ ہم کو آپ دکھائیں یا ( اس سے پہلے ) ہم آپ کو وفات دے دیں ، ان کا لوٹایا جانا تو ہماری ہی طرف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَاِمَّا
پھر اگر
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھائیں آپ کو
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ چیز جو
نَعِدُہُمۡ
ہم وعدہ کرتے ہیں ان سے
اَوۡ
یا
نَتَوَفَّیَنَّکَ
ہم فوت کر دیں آپ کو
فَاِلَیۡنَا
تو طرف ہمارے ہی
یُرۡجَعُوۡنَ
وہ لوٹائے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
چنانچہ آپ  صبر کریں
اِنَّ
یقیناً 
وَعۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا وعدہ 
حَقٌّ
سچاہے
فَاِمَّا
پھر اگر 
نُرِیَنَّکَ
ہم واقعی دکھا دیں آپ کو
بَعۡضَ
کچھ  حصہ 
الَّذِیۡ
جس کا 
نَعِدُہُمۡ
ہم وعدہ کر رہے ہیں ان سے 
اَوۡ
یا
نَتَوَفَّیَنَّکَ
ہم وفات دے دیں آپ کو 
فَاِلَیۡنَا
پھر ہماری طرف 
یُرۡجَعُوۡنَ
وہ لوٹائے جائیں گے 
Translated by

Juna Garhi

So be patient, [O Muhammad]; indeed, the promise of Allah is truth. And whether We show you some of what We have promised them or We take you in death, it is to Us they will be returned.

پس آپ صبر کریں اللہ کا وعدہ قطعًا سچا ہے انہیں ہم نے جو وعدے دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ ہم کو آپ دکھائیں یا ( اس سے پہلے ) ہم آپ کو وفات دے دیں ، ان کا لوٹایا جانا تو ہماری ہی طرف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس (اے نبی ! ) آپ صبر کیجئے۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے، ہم نے جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا ہے، ہوسکتا ہے کہ اس کا کچھ حصہ ہم آپ کو (آپ کی زندگی میں ہی) دکھا دیں یا آپ کو اٹھا لیں (اور انہیں بعد میں عذاب دیں) آخر انہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ صبر کریں، یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچا ہے پھراگر ہم اُس کاکچھ حصہ واقعی آپ کودِکھا دیں جس کا ہم اُن سے وعدہ کررہے ہیں یاہم آپ کووفات ہی دے دیں پھربھی وہ ہماری طرف ہی لوٹائے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Therefore, be patient. Surely, the promise of Allah is true. Then, whether We show you (in your life) a part of the promise We are making to them, or make you die (before they are punished), in any case they have to be returned to Us.

سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر اگر ہم دکھلاویں تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم ان سے کرتے ہیں یا قبض کرلیں تجھ کو ہر حالت میں ہماری ہی طرف پھر کر آئیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ صبرکیجیے یقینا اللہ کا وعدہ حق ہے تو اگر ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دکھا دیں اس میں سے کچھ جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں پھر ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So be patient, (O Prophet). Surely Allah's promise is true. Whether We show them a part of the woeful consequences against which We warn them (while you are still in their midst) or We recall you (from this world) before that, eventually it is to Us that they shall be brought back.

پس اے نبی ، صبر کرو 105 ، اللہ کا وعدہ برحق ہے ۔ اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی ان کو ان برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں ، یا ( اس سے پہلے ) تمہیں دنیا سے اٹھا لیں ، پلٹ کر آنا تو انہیں ہماری ہی طرف ہے 106 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ! ) تم صبر سے کام لو ۔ یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ اب ہم ان ( کافروں کو ) جس ( عذاب ) سے ڈرا رہے ہیں ، چاہے اس کا کچھ حصہ ہم تمہیں بھی ( تمہاری زندگی میں ) دکھلا دیں ، یا تمہیں دنیا سے اٹھا لیں ، بہر صورت ان کو ہمارے پاس ہی واپس لایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر صبر کئے رہ 8 کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے 9 پھر جو ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ان کے قتل یا قید ہونے کا اگر اس میں سے کچھ تجھ کو دکھلائیں 10 یا اگر اس وعدے میں دیر ہو) ہم تجھ کو نیا سے 11 اٹھ الیں تو بھی یہ کافر بچ نہیں سکتے آخر ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آن ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو آپ صبر کریں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر اگر ہم آپ کو کچھ اس (عذاب) میں سے دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا آپ کی مدت حیات پوری کردیں سو ان کو ہمارے پاس ہی آنا ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ صبر کیجئے۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ پھر جس عذاب کا ان سے وعدہ کر رکھا ہے اس کا کچھ حصہ ہم آپ کو ( اسی دنیا میں) دکھا دیں گے۔ یا ہم آپ کو وفات دیدیں گے ( اور آخرت میں) آپ ( ان پر عذاب) کو دیکھیں گے ۔ پھر ہماری ہی طرف سب کو لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو (اے پیغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھادیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں۔ (یعنی کافروں پر عذاب نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore persevere thou; verily the promise of Allah is true; then whether We let thee see a part of that wherewith We have promised them, or whether We cause thee to die, Unto us they all will be caused to retvtn.

سو آپ صبرکیجئے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر جس کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں اگر اس میں سے کچھ تھوڑا ہم آپ کو دکھلا دیں یا آپ کو وفات دے دیں سو (بہرحال) ہمارے ہی پاس انہیں آنا ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ثابت قدم رہو! بیشک اللہ کا وعدہ شدنی ہے! یا تو ہم تم کو اس کا کچھ حصہ ، جس کی ان کو وعید سنا رہے ہو ، دکھا دیں گے یا تم کو وفات دیں گے ، پس ان کی واپسی ہماری طرف ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ صبر کیجیے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے ، پس چاہے ہم آپ ( ﷺ ) کو اس ( عذاب ) کا کچھ حصہ ( آپ کی زندگی ہی میں ) دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کررکھا ہے یا آپ کو ( اس سے پہلے ) وفات دے دیں ، پس ہماری ہی طرف وہ لوٹ جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اے پیغمبر ! صبر کرو اللہ کا وعدہ سچا ہے اگر ہم تم کو کچھ اس میں سے دکھا دیں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں یعنی کفار پر عذاب نازل کریں یا تمہاری زندگی کا وقت پورا کردیں تو ان کو ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر اگر ہم دکھا دیں آپ کو (اے پیغمبر ! ) کچھ حصہ اس عذاب کا جس سے ہم ان لوگوں کو ڈرا رہے ہیں یا آپ کو اس سے پہلے ہی دنیا سے اٹھا لیں تو (اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ) ان سب نے تو بہرحال ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبی ) آپ صبر کیجئے اللہ کا وعدہ س چاہےہم نے جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا ہے ہوسکتا ہے کہ اس کاکچھ حصہ ہم آپ کو دکھادیں یاآپکو ( اس سے پہلے ہی ) اٹھا لیں آخرانہیں ہماری طرف ہی لوٹ کر آ نا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ ( ف۱٦۰ ) سچا ہے ، تو اگر ہم تمہیں دکھا دیں ( ف۱٦۱ ) کچھ وہ چیز جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے ( ف۱٦۲ ) یا تمہیں پہلے ہی وفات دیں بہرحال انہیں ہماری ہی طرف پھرنا ( ف۱٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ صبر کیجئے بے شک اﷲ کا وعدہ سچّا ہے ، پھر اگر ہم آپ کو اس ( عذاب ) کا کچھ حصّہ دکھا دیں جس کا ہم اُن سے وعدہ کر رہے ہیں یا ہم آپ کو ( اس سے قبل ) وفات دے دیں تو ( دونوں صورتوں میں ) وہ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) صبر کیجئے یقیناً اللہ کا وعدہ برحق ہے پھر جس ( عذاب ) کی ہم انہیں دھمکی دیتے رہے ہیں خواہ اس کا کچھ حصہ آپ کو ( آنکھوں سے ) دکھا دیں یا اس سے پہلے آپ کو دنیا سے اٹھا لیں ۔ بہرحال ان سب کی بازگشت تو ہماری طرف ہی ہے ( وہ اس سے بچ نہیں سکتے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So persevere in patience; for the Promise of Allah is true: and whether We show thee (in this life) some part of what We promise them,- or We take thy soul (to Our Mercy) (before that),-(in any case) it is to Us that they shall (all) return.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), exercise patience. The promise of God is true. Whether We let you witness the suffering with which they were threatened or because of your death (you do not see them suffering,), We shall still punish them when they return to Us (on the Day of Judgment).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So be patient, verily, the promise of Allah is true and whether We show you some part of what We have promised them, or We cause you to die, then still it is to Us they all shall be returned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So be patient, surely the promise of Allah is true. So should We make you see part of what We threaten them with, or should We cause you to die, to Us shall they be returned.

Translated by

William Pickthall

Then have patience (O Muhammad). Lo! the promise of Allah is true. And whether we let thee see a part of that which We promise them, or (whether) We cause thee to die, still unto Us they will be brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः धैर्य से काम लो। निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है। तो जिस चीज़ की हम उन्हें धमकी दे रहे हैं उस में से कुछ यदि हम तुम्हें दिखा दें या हम तुम्हे उठा लें, हर हाल में उन्हें लौटना तो हमारी ही ओर है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور جب ان سے اس طرح کا انتقام لیاجاوے گا) تو آپ (چندے) صبر کیجیئے بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے پھر جس عذاب کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا (عذاب) اگر ہم آپ کو دکھلا دیں (4) یا (اس کے نزول کے قبل ہی) ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس ان کو آنا ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی صبر کر۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، ہم چاہیں گے تو آپ کے سامنے ان کو ان برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں گے۔ جن سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں یا اس سے پہلے آپ کو دنیا سے اٹھالیں، انہیں بھی ہماری طرف پلٹ کر آنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، صبر کرو ، اللہ کا وعدہ برحق ہے ، اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی ان کو ان برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم ! نہیں ڈرا رہے ہیں ، یا (اس سے پہلے) تمہیں دنیا سے اٹھالیں ، پلٹ کر آنا تو انہیں ہماری ہی طرف ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے سو اگر ہم آپ کو اس میں سے بعض چیزیں دکھا دیں جس کے بارے میں ہم نے انہیں پہلے سے بتادیا ہے یا ہم آپ کو وفات دے دیں تو ہماری طرف سب لوٹائے جائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر اگر ہم دکھلا دیں تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم ان سے کرتے ہیں یا قبض کرلیں تجھ کو، ہر حالت میں ہماری ہی طرف پھر آئیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر آپ صبر سے کام لیجئے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر جو وعدے ہم ان سے کرتے ہیں خواہ ان میں سے بعض کا وقوع ہم آپ کو دکھادیں یا ان کے وقوع ہم آپ کو دکھادیں یا ان کے وقوع سے قبل ہم آپ کی عمر پوری کردیں بہرحال وہ ہماری ہی طرف واپس کئے جائیں گے ۔