110 It means this: "If you are not demanding a miracle only for the sake of fun and amusement but want to have the satisfaction whether that to which Muhammad (upon whom be Allah's peace) is inviting you(i.e. Tauhid and the Hereafter) is true or not,then God's those Signs which you are observing and experiencing at alI times, are quite enough.For there remains no need for other signs when there are these Signs to help you understand the Truth." This is the third answer to their demand of the miracles. This answer also has been given at several places in the Qur'an and we have given detailed commentary on it. (Please see ,AI-An'am: 37-39; Yunus: 101; Ar-R'ad: 7-13;.Ash-Shua'ra': 4-9 and the E.N.'s thereof ).
The animals which serve tnan on the earth, especially the cow, ox, buffalo, sheep, goat, camel and horse, have been created with such nature by the Creator that they easily become man's domestic pet servants and he uses them to fulfil countless of his needs. He rides on them, employs them for carrying loads and in agriculture, get: milk from them, which he drinks and also uses it for making curd, butter; ghee, condensed milk, cheese and different sorts of confectionaries; eats their flesh, uses their fat, and puts to good uses their wool and hair and skin and intestines and bones, even their blood and dung. Is it not a manifest proof that the Creator of man had created these animals even before creating him in view of his countless needs, on a special pattern so that he may use them to advantage?
The three-fourths of the earth's surface is under water and only one-fourth is dry land. In the dry parts also there are small and wide tracts of land which are separated by water. The spreading of human populations on the dry lands and the establishment of commercial and other relations between them could not be possible unless water and oceans and winds were made subject to such laws as would make navigation possible, and such materials were made available on the earth, which man could employ for building ships. Is it not an express sign that there is One God and only One All-Powerful, All-Mercieful and All-Wise Lord, Who has trade man and earth and water and oceans and winds .and everything on the earth according to His own special scheme? Rather, if man only considers from the viewpoint of navigation how the positions of the stars and regular movements of the planets are helpful in it, he will have the testimony that not only of the earth but of the heavens too the Creator is the same One Bountiful Lord.
Then, consider also this: Can you in your right senses imagine that the all-Wise God, Who has given His countless things in the control of man and has granted him all these provisions for his well-being, will be, God forbid, so blind of the eye and so thoughtless as would never call man to account after giving him all this?
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :110
مطلب یہ ہے کہ اگر تم محض تماشا دیکھنے اور دل بہلانے کے لیے معجزے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہو ، بلکہ تمہیں صرف یہ اطمینان کرنے کی ضرورت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنّاتوں کو ماننے کی دعوت تمہیں دے رہے ہیں ( یعنی توحید اور آخرت ) وہ حق ہیں یا نہیں ، تو اس کے لیے خدا کی یہ نشانیاں بہت کافی ہیں جو ہر وقت تمہارے مشاہدے اور تجربے میں آ رہی ہیں ۔ حقیقت کو سمجھنے کے لیے ان نشانیوں کے ہوتے کسی اور نشانی کی کیا حاجت رہ جاتی ہے ۔ یہ معجزات کے مطالبے کا تیسرا جواب ہے ۔ یہ جواب بھی اس سے پہلے متعدد مقامات پر قرآن میں دیا گیا ہے اور ہم اس کی تشریح اچھی طرح کر چکے ہیں ( ملاحظہ ہو جلد اول ، الانعام ، حواشی ۲٦ ۔ ۲۷ ، جلد دوم یونس ، حاشیہ ۱۰۵ ، الرعد حواشی ۱۵ تا ۲۰ ، جلد سوم ، الشعراء ، حواشی ۳ ۔ ٤ ۔ ۵ ) ۔
زمین پر جو جانور انسان کی خدمت کر رہے ہیں ، خصوصاً گائے ، بیل ، بھینس ، بھیڑ ، بکری ، اونٹ اور گھوڑے ، ان کو بنانے والے نے ایسے نقشے پر بنایا ہے کہ یہ بآسانی انسان کے پالتو خادم بن جاتے ہیں ، اور ان سے اس کی بے شمار ضروریات پوری ہوتی ہیں ۔ ان پر سواری کرتا ہے ۔ ان سے بار برداری کا کام لیتا ہے ۔ انہیں کھیتی باڑی کے کام میں استعمال کرتا ہے ۔ ان کا دودھ نکال کر اسے پیتا بھی ہے اور اس سے دہی ، لسّی ، مکھن ، گھی ، کھویا ، پنیر ، اور طرح طرح کی مٹھائیاں بناتا ہے ۔ ان کا گوشت کھاتا ہے ۔ ان کی چربی استعمال کرتا ہے ۔ ان کے اون اور بال اور کھال اور آنتیں اور ہڈی اور خون اور گوبر ، ہر چیز اسکے کام آتی ہے ۔ کیا یہ اس بات کا کھلا ثبوت نہیں ہے کہ انسان کے خالق نے زمین پر اس کو پیدا کرنے سے بھی پہلے اس کی ان بے شمار ضروریات کو سامنے رکھ کر یہ جانور اس خاص نقشے پر پیدا کر دیے تھے تاکہ وہ ان سے فائدہ اٹھائے؟
پھر زمین کا تین چوتھائی حصہ پانی سے لبریز ہے اور صرف ایک چوتھائی خشکی پر مشتمل ہے ۔ خشک حصوں کے بھی بہت سے چھوٹے اور بڑے رقبے ایسے ہیں جن کے درمیان پانی حائل ہے ۔ کرہ زمین کے ان خشک علاقوں پر انسانی آبادیوں کا پھیلنا اور پھر ان کے درمیان سفر و تجارت کے تعلقات کا قائم ہونا اس کے بغیر ممکن نہ تھا کہ پانی اور سمندروں اور ہواؤں کو ایسے قوانین کا پابند بنایا جاتا جن کی بدولت جہاز رانی کی جا سکتی ، اور زمین پر وہ سر و سامان پیدا کیا جاتا جسے استعمال کر کے انسان جہاز سازی پر قادر ہوتا ۔ کیا یہ اس بات کی صریح علامت نہیں ہے کہ ایک ہی قادر مطلق رب رحیم و حکیم ہے جس نے انسان اور زمین اور پانی اور سمندروں اور ہواؤں اور ان تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اپنے خاص منصوبے کے مطابق بنایا ہے ۔ بلکہ اگر انسان صرف جہاز رانی ہی کے نقطہ نظر سے دیکھے تو اس میں تاروں کے مواقع اور سیاروں کی باقاعدہ گردش سے جو مدد ملتی ہے وہ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ زمین ہی نہیں ، آسمان کا خالق بھی وہی ایک رب کریم ہے ۔
اس کے بعد اس بات پر بھی غور کیجیے کہ جس خدائے حکیم نے اپنی اتنی بے شمار چیزیں انسان کے تصرف میں دی ہیں اور اس کے مفاد کے لیے یہ کچھ سر و سامان فراہم کیا ہے ، کیا بسلامتی ہوش و حواس آپ اس کے متعلق یہ گمان کر سکتے ہیں کہ وہ معاذاللہ ایسا آنکھ کا اندھا اور گانٹھ کا پورا ہو گا کہ وہ انسان کو یہ سب کچھ دے کر کبھی اس سے حساب نہ لے گا ۔