Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 84

سورة مومن

فَلَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَحۡدَہٗ وَ کَفَرۡنَا بِمَا کُنَّا بِہٖ مُشۡرِکِیۡنَ ﴿۸۴﴾

And when they saw Our punishment, they said," We believe in Allah alone and disbelieve in that which we used to associate with Him."

ہمارا عذاب دیکھتے ہی کہنے لگے کہ اللہ واحد پر ہم ایمان لائے اور جن جن کو اس کا ہم شریک بنا رہے تھے ہم نے ان سب سے انکار کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَوۡا
انہوں نے دیکھا
بَاۡسَنَا
عذاب ہمارا
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَحۡدَہٗ
اکیلے اس پر
وَکَفَرۡنَا
اور انکار کیا ہم نے
بِمَا
ان کا جنہیں
کُنَّا
تھے ہم
بِہٖ
ساتھ اس کے
مُشۡرِکِیۡنَ
شریک کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَوۡا
انہوں نے دیکھا 
بَاۡسَنَا
عذاب ہمارا 
قَالُوۡۤا
وہ کہنے لگے 
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم 
بِاللّٰہِ وَحۡدَہٗ
ایک اللہ تعالیٰ پر
وَکَفَرۡنَا
اور انکار کیاہم نے 
بِمَا
ان کا جنہیں 
کُنَّا
تھے ہم
بِہٖ
اس کے ساتھ 
مُشۡرِکِیۡنَ
شریک بناتے 
Translated by

Juna Garhi

And when they saw Our punishment, they said," We believe in Allah alone and disbelieve in that which we used to associate with Him."

ہمارا عذاب دیکھتے ہی کہنے لگے کہ اللہ واحد پر ہم ایمان لائے اور جن جن کو اس کا ہم شریک بنا رہے تھے ہم نے ان سب سے انکار کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے : ہم اللہ اکیلے پر ایمان لائے اور جنہیں ہم اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے ان سے انکار کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھاتوکہنے لگے کہ ہم ایک اﷲ تعالیٰ پرایمان لائے اورہم نے اُن کا انکارکیا جسے ہم اُس کے ساتھ شریک بناتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they saw Our punishment, they said, &We have (now) come to believe in Allah alone, and We have rejected everything we used to ascribe (to Him) as partners.|"

پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہماری آفت کو بولے ہم یقین لائے اللہ اکیلے پر اور ہم نے چھوڑ دیں وہ چیزیں جن کو شریک بتلاتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہمارا عذاب تب انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اللہ واحد پر اور ہم نے انکار کیا ان (معبودوں) کا جنہیں ہم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When they saw Our chastisement, they said: “We have come to believe in Allah, the Only One, and we reject all what we had associated (with Allah in His Divinity).”

جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہ لاشریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں ان سب معبودوں کا جنھیں ہم شریک ٹھیراتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب آنکھوں سے دیکھ لیا تو اس وقت کہا کہ : ہم خدائے واحد پر ایمان لے آئے ، اور ان سب کا ہم نے انکار کردیا جن کو ہم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا ان کے 5 سر پر آن پنچا تو اس وقت کہنے لگے ہم اکیلے خدا پر ایمان لائے اور جن کو ہم (خدا کا) شریک سمجھتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہنے لگے ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک کرتے تھے اس کا انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم ایک اللہ پر ایمان لے آئے۔ اور ہم ان ( تمام چیزوں) کا انکار کرتے ہیں جنہیں ہم ( اللہ کا) شریک ٹھہرایا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس سے نامعتقد ہوئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they behold Our prowess, they said: we believe in Allah alone, and we disbelieve in that which with Him we have been associating.

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد پر ایمان لے آئے اور ان سب چیزوں سے منکر ہوگئے جنہیں ہم اس کے ساتھ شریک ٹھہراتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا ، بولے کہ ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور ان چیزوں کے ہم منکر ہوئے ، جن کو ہم اللہ کا شریک گردانتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا ( تو ) کہا ہم اکیلے اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور جن ( معبودانِ باطلہ ) کو ہم شریک کرتے تھے ہم نے ان کا انکار کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس سے انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب انہوں نے دیکھا ہمارے عذاب کو تو وہ (چیخ چیخ کر) کہنے لگے کہ ہم ایمان لے آئے اکیلے اللہ پر اور انکار کردیا ہم نے ان سب چیزوں کا جن کو ہم (اس سے پہلے) اس کا شریک ٹھہراتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ا اور جب انہوں نے ہماراعذاب دیکھ لیاتوکہنے لگے:’’ہم اللہ اکیلے پر ایمان لائے اور ان جھوٹے معبودوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں اللہ کا شریک بناتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا بولے ہم ایک اللہ پر ایمان لائے اور جو اس کے شریک کرتے تھے ان کے منکر ہوئے ( ف۱۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو کہنے لگے: ہم اﷲ پر ایمان لائے جو یکتا ہے اور ہم نے اُن ( سب ) کا انکار کر دیا جنہیں ہم اس کا شریک ٹھہرایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد و یکتا پر ایمان لاتے ہیں اور ان سب چیزوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں ہم اس کے ساتھ شریک ٹھہراتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when they saw Our Punishment, they said: "We believe in Allah,- the one Allah - and we reject the partners we used to join with Him."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "We believe in One God and disbelieve in whatever we had considered equal to Him," when they experienced Our wrath.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when they saw Our punishment, they said: "We believe in Allah Alone and reject (all) that we used to associate with Him as (His) partners."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when they saw Our punishment, they said: We believe in Allah alone and we deny what we used to associate with Him.

Translated by

William Pickthall

Then, when they saw Our doom, they said: We believe in Allah only and reject (all) that we used to associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उन्होंने हमारी यातना देखी तो कहने लगे, "हम ईमान लाए अल्लाह पर जो अकेला है और उस का इनकार किया जिसे हम उस का साझी ठहराते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب انھوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہنے لگے (اب) ہم خدائے واحد پر ایمان لائے اور ان سب چیزوں سے ہم منکر ہوئے جن کو ہم اس کے ساتھ شریک ٹھیراتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو پکاراُٹھے کہ ہم نے اللہ وحدہٗ لا شریک کو مان لیا اور جن کو ہم اس کا شریک بناتے تھے۔ ان سب کا انکار کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکاراٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہ لاشریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں ان سب معبودوں کا جنھیں ہم اس کا شریک ٹھیراتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے ہم ایمان لائے اللہ پر جو تنہا ہے اور ہم جن چیزوں کو اللہ کا شریک بناتے تھے ان کے منکر ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہماری آفت کو، بولے ہم یقین لائے اللہ اکیلے پر اور ہم نے چھوڑ دیں وہ چیزیں جن کو شریک بتلاتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہنے لگے ہم خدائے یکتا پر ایمان لائے اور جن معبودوں کو ہم خدا کے ساتھ شریک کرتے تھے ان سب کو ہم نے چھوڑ دیا ۔