12 The word sayyi'at (evils) is used in three different meanings and all three arc implied here: (I) False beliefs, perverted morals and evil deeds; (2) consequences of deviation and evil deeds; and (3) calamities, disasters and suffering in this world, or in barzakh, or on the Day of Resurrection. The object of the angels' prayer is that they be saved from everything which may be evil for them.
13 "Evils on the Day of Resurrection" implies the dread and terror of the Day. deprivation of the shade and every other comfort, severity of accountability, the ignominy of exposing every secret of life before all mankind, and other humiliations and hardships which the guilty ones will experience in the Hereafter.
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :12
سیّئات ( برائیوں ) کا لفظ تین مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور تینوں ہی یہاں مراد ہیں ۔ ایک ، غلط عقائد اور بگڑے ہوئے اخلاق اور برے اعمال ۔ دوسرے ، گمراہی اور اعمال بد کا وبال ۔ تیسرے آفات اور مصائب اور اذیتیں خواہ وہ اس دنیا کی ہوں ، یا عالم برزخ کی ، یا روز قیامت کی ۔ فرشتوں کی دعا کا مقصود یہ ہے کہ ان کو ہر اس چیز سے بچا جو ان کے حق میں بری ہو ۔
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :13
روز قیامت کی برائیوں سے مراد میدان حشر کا ہَول ، سائے اور ہر قسم کی آسائشوں سے محرومی ، محاسبے کی سختی ، تمام خلائق کے سامنے زندگی کے راز فاش ہونے کی رسوائی ، اور دوسرے وہ تمام ذلتیں اور سختیاں ہیں جن سے وہاں مجرمین کو سابقہ پیش آنے والا ہے ۔