Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 9

سورة مومن

وَ قِہِمُ السَّیِّاٰتِ ؕ وَ مَنۡ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوۡمَئِذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَہٗ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ٪﴿۹﴾  6

And protect them from the evil consequences [of their deeds]. And he whom You protect from evil consequences that Day - You will have given him mercy. And that is the great attainment."

انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ حق تو یہ ہے کہ اس دن تو نے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی تو یہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقِہِمُ
اور بچا انہیں
السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
وَمَنۡ
اور جسے
تَقِ
تو بچا لے گا
السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
فَقَدۡ
پس تحقیق
رَحِمۡتَہٗ
رحم کیا تو نے اس پر
وَذٰلِکَ
اور یہی ہے
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقِہِمُ
اوربچالے ان کو
السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
وَمَنۡ
اورجس کو
تَقِ
تونے بچالیا
السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
فَقَدۡ
تویقیناً
رَحِمۡتَہٗ
رحم کیاتونے اس پر
وَذٰلِکَ
اوریہی
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بڑی
Translated by

Juna Garhi

And protect them from the evil consequences [of their deeds]. And he whom You protect from evil consequences that Day - You will have given him mercy. And that is the great attainment."

انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ حق تو یہ ہے کہ اس دن تو نے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی تو یہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہیں برائیوں سے بچالے۔ اس روز جسے تو نے برائیوں سے بچا لیا گویا تو نے اس پر رحمت کردی اور یہی بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کوبُرائیوں سے بچا لے اورجس کوتُونے اُس دن بُرائیوں سے بچالیاتویقینااُس پرتُونے رحم کیااوریہی بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and save them from evils (of punishment). And whomsoever you save from evils that day, it is surely because you bless him with mercy. And that is the great achievement indeed.

اور بچا ان کو برائیوں سے اور جس کو تو بچائے برائیوں سے اس دن اس پر مہربانی کی تو نے اور یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد پانی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہیں بچا لے برائیوں سے۔ اور جسے تو ُ نے اس دن برائیوں سے بچالیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا اور یقینا یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and guard them against all ills. He whom You guard against ills on that Day, to him You have surely been Most Merciful. That is the great triumph.”

اور بچا دے ان کو برائیوں سے 12 ۔ جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے 13 بچا دیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا ، یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھ ( 2 ) اور اس دن جسے تو نے برائیوں سے محفوظ کرلیا اس پر تو نے بڑا رحم فرمایا ۔ اور یہی زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت کے دن ان کو تمام برئایوں تکلیفوں سے بچا دے اور جس کو تو نے اس دن برائیوں سے بچا دیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا اور یہی تو بڑی کامیابی ہے بڑی مراد پانی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو (ہر قسم کی) تکالیف سے بچا لیں اور جس کو آپ نے اس دن تکالیف سے بچا لیا پس یقینا اس پر آپ نے مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہیں ہر طرح کی برائیوں سے بچا لیجئے۔ ( اور حقیقت یہ ہے کہ) اس دن جو بھی برائیوں سے بچ گیا تو یقینا آپ نے اس پر رحم و کرم کیا اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو عذابوں سے بچائے رکھ۔ اور جس کو تو اس روز عذابوں سے بچا لے گا تو بےشک اس پر مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And protect them from evils. And whosoever Thou shalt protect from evils on that Day, him Thou hast of a surety taken into mercy and that: it is an achievement mighty.

اور انہیں تکلیفات سے بچا لے اور تو نے جس کو اس دن کی تکالیف سے بچا لیا اس پر تو نے (بڑی) مہربانی کی اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے برے نتائج اعمال سے بچا اور جن کو تونے اس دن برے نتائج سے بچایا تو وہی ہیں جن پر تونے رحم فرمایا اور یہی درحقیقت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہیں گنہاوں سے بچالیجیے ، اور جو اس دن گناہوں ( کی سزا ) سے بچ گیا پس تحقیق آپ نے اس پر رحم فرمالیا اور یہ ہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو عذابوں سے بچائے رکھ اور جس کو تو اس دن عذابوں سے بچا لے گا تو یہ بیشک اس پر مہربانی ہوگی اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بچا دے تو (اے ہمارے مالک ! ) ان کو ان کی برائیوں سے اور جس کو تو نے بچا لیا اس کی برائیوں سے اس دن تو یقینا اس پر تو نے بڑی ہی مہربانی فرما دی اور یہی ہے (اصل حقیقی اور سب سے) بڑی کامیابی

Translated by

Noor ul Amin

اورانہیں برائیوں سے بچا لے اس روز جسے تونے برائیوں سے بچا لیاگویا تونے اس پر رحمت کردی اور یہی بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں گناہوں کی شامت سے بچالے ، اور جسے تو اس دن گناہوں کی شامت سے بچائے تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا ، اور یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن کو برائیوں ( کی سزا ) سے بچا لے ، اور جسے تو نے اُس دن برائیوں ( کی سزا ) سے بچا لیا سو بے شک تو نے اُس پر رحم فرمایا ، اور یہی تو عظیم کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کو برائیوں سے بچا اور جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا لیا بس تو نے اس پر رحمت فرمائی اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And preserve them from (all) ills; and any whom Thou dost preserve from ills that Day,- on them wilt Thou have bestowed Mercy indeed: and that will be truly (for them) the highest Achievement".

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, keep them away from evil deeds. Whomever You have saved from evil on the Day of Judgment has certainly been granted Your mercy and this is the greatest triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And save them from the sins, and whomsoever You save from the sins that Day, him verily, You have taken into mercy." And that is the supreme success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And keep them from evil deeds, and whom Thou keepest from evil deeds this day, indeed Thou hast mercy on him, and that is the mighty achievement.

Translated by

William Pickthall

And ward off from them ill-deeds; and he from whom Thou wardest off ill-deeds that day, him verily hast Thou taken into mercy. That is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्हें अनिष्टों से बचा। जिसे उस दिन तूने अनिष्टों से बचा लिया, तो निश्चय ही उस पर तूने दया की। और वही बड़ी सफलता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کو (قیامت کے دن ہر طرح کی) تکالیف سے بچا لیجیئے (2) اور آپ جس کو اس دن کی تکالیف سے بچا لیں تو اس پر آپ نے (بہت) مہربانی فرمائی اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بچا ان کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے بڑا رحم فرمایا یہ بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور بچادے ان کو برائیوں سے ، جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا ، یہی بڑی کامیابی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کو تکلیفوں سے بچائیے اور اس دن جسے آپ نے تکلیفوں سے بچالیا سو آپ نے اس پر رحم فرما دیا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بچا ان کو برائیوں سے اور جس کو تو بچائے برائیوں سے اس دن اس پر مہربانی کی تو نے اور یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد پانی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان لوگوں کو ہر برائی کی پاداش سے محفوظ رکھیے اور بات تو یہ ہے کہ جس کو آپ نے اس دن برے کاموں کی پاداش سے بچا لیا تو واقعی آپ نے اس پر بڑی ہی مہربانی کی اور جو کچھ مذکور ہوا یہی تو بڑی کامیابی ہے۔