Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 13

سورة حم السجدہ

فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَقُلۡ اَنۡذَرۡتُکُمۡ صٰعِقَۃً مِّثۡلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ﴿ؕ۱۳﴾

But if they turn away, then say, "I have warned you of a thunderbolt like the thunderbolt [that struck] 'Aad and Thamud.

اب بھی یہ روگردان ہوں تو کہہ دیجئے! کہ میں تمہیں اس کڑک ( عذاب آسمانی ) سے ڈراتا ہوں جو مثل عادیوں اور ثمودیوں کی کڑک کے ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
اَعۡرَضُوۡا
وہ منہ موڑ لیں
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
اَنۡذَرۡتُکُمۡ
ڈراتا ہوں میں تمہیں
صٰعِقَۃً
بجلی کی کڑک سے
مِّثۡلَ
مانند
صٰعِقَۃِ
بجلی کی کڑک
عَادٍ
عاد
وَّثَمُوۡدَ
اور ثمود کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر 
اَعۡرَضُوۡا
وہ منہ موڑیں
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دیں
اَنۡذَرۡتُکُمۡ
میں نے ڈرادیا تمہیں 
صٰعِقَۃً
ایک کڑک سے 
مِّثۡلَ
جیسی 
صٰعِقَۃِ
کڑک
عَادٍ
عاد 
وَّثَمُوۡدَ
اور ثمود کی
Translated by

Juna Garhi

But if they turn away, then say, "I have warned you of a thunderbolt like the thunderbolt [that struck] 'Aad and Thamud.

اب بھی یہ روگردان ہوں تو کہہ دیجئے! کہ میں تمہیں اس کڑک ( عذاب آسمانی ) سے ڈراتا ہوں جو مثل عادیوں اور ثمودیوں کی کڑک کے ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر وہ اعراض کریں تو آپ ان سے کہئے کہ میں تمہیں ایسی ہی کڑک (کے عذاب) سے ڈراتا ہوں جیسی قوم عاد اور ثمود پر گری تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگروہ منہ موڑیں تو آپ کہہ دیں کہ میں نے تمہیں ایک کڑک سے ڈرادیاہے، عاداورثمود جیسی کڑک ہوگی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if they turn away, then say, |"I have warned you of a calamity like the calamity of ` Ad and Thamud,

پھر اگر وہ ٹلائیں تو تو کہہ میں نے خبر سنا دی تم کو ایک سخت عذاب کی جیسے عذاب آیا عاد اور ثمود پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر یہ لوگ اعراض کریں تو آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تو تمہیں خبردار کردیا ہے ایک ایسی خوفناک کڑک سے جیسی کہ قوم عاد اور قوم ثمود کی کڑک تھی ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they turn away, tell them: “I warn you against a sudden scourge like that which struck Ad and Thamud.”

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں 17 تو ان سے کہہ دو کہ میں تم کو اسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو کہہ دو کہ میں تمہیں اس کڑکے سے خبر دار کردیا ہے جیسا کڑکا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر اللہ تعالیٰ کی نشانیاں بتانے پر بھی وہ یعنے مکہ کے کافر دھیان نہ کریں اور پتا کہنا نہ سنیں تو ان سے کہہ دے میں تم کو اس کڑا کے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا کہ کڑاکا عاد اور ثمود پر آیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو فرمادیجئے میں نے تم کو ایسی چنگھاڑ (عذاب) سے ڈرایا جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (عذاب) تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر وہ ( ان تمام سچائیوں کے ہوتے ہوئے بھی) منہ پھیر لیں تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تمہیں ایک ایسی زبردست آف ( چنگھاڑ) سے آگاہ کر رہا ہوں جیسی آفت و مصیبت قوم عاد اور ثمود پر آئی تھی ( عذاب آیا تھا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں تم کو ایسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آیا تھا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they Still turn away, say thou; I warn you of a calamity like the calamity of the 'Aad and Thamud.

تو اگر یہ لوگ (اب بھی) اعراض کریں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تم کو ایسی آفت سے ڈراتا ہوں جیسی آفت عاد وثمود (پر آئی تھی) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ اعراض کرتے ہیں تو ان سے کہہ دو کہ میں تمہیں اس طرح کے کڑکے سے آگاہ کرتا ہوں جس طرح کا کڑکا عاد اور ثمود پر نازل ہوا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر وہ اعراض ( روگردانی ) کریں تو آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے میں تمہیں عاد اور ثمود جیسی کڑک سے خبردار کرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ ” میں تم کو ایسی چنگھاڑ کے عذاب سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑکا عذاب آیا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی اگر یہ لوگ (نہ مانیں اور) منہ موڑے ہی رہیں تو (ان سے) کہو کہ میں نے تو تم کو خبردار کردیا عاد اور ثمود پر اچانک ٹوٹ پڑنے والے جیسے ہولناک عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

پھر بھی اگر وہ ( کافر ) آپ کی دعوت سے منہ پھیرتے ہیں توآپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں ایسی کڑک سے ڈراتاہوں جیسی قوم عاد اور ثمود پر گری تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۳۱ ) تو تم فرماؤ کہ میں تمہیں ڈراتا ہوں ایک کڑک سے جیسی کڑک عاد اور ثمود پر آئی تھی ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ رُوگردانی کریں تو آپ فرما دیں: میں تمہیں اُس خوفناک عذاب سے ڈراتا ہوں جو عاد اور ثمود کی ہلاکت کے مانند ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

پس اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ میں نے تو تمہیں اس ( آسمانی ) کڑک سے ڈرا دیا ہے جو عاد والی کڑک کی مانند ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they turn away, say thou: "I have warned you of a stunning Punishment (as of thunder and lightning) like that which (overtook) the 'Ad and the Thamud!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If they ignore (your message), tell them, "I have warned you against a destructive blast of sound like that which struck the people of `Ad and Thamud.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they turn away, then say: "I have warned you of a Sa`iqah like the Sa`iqah which overtook `Ad and Thamud."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they turn aside, then say: I have warned you of a scourge like the scourge of Ad and Samood.

Translated by

William Pickthall

But if they turn away, then say: I warn you of a thunderbolt like the thunderbolt (which fell of old upon the tribes) of A'ad and Thamud;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब यदि वे लोग ध्यान में न लाएँ तो कह दो, "मैं तुम्हें उसी तरह के कड़का (वज्रवात) से डराता हूँ, जैसा कड़का आद और समूद पर हुआ था।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر (دلائل توحید سن کر بھی) یہ لوگ (توحید سے ( ) اعراض کریں تو آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم کو ایسی آفت سے ڈراتا ہوں جیسی عاد اور ثمود پر (شرک و کفر کی بدولت) آفت آئی تھی۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو ان سے فرمائیں کہ میں تم کو اسی طرح کے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر آیا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو ان سے کہہ دو کہ میں تم کو اسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں ، جیسا عاد وثمود پر نازل ہوا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اگر وہ اعراض کریں تو آپ فرما دیجیے کہ میں تمہیں ایسی آفت سے ڈراتا ہوں جیسی آفت عاد وثمود پر آئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر وہ ٹلائیں تو تو کہہ میں نے خبر سنا دی تم کو ایک سخت عذاب کی جیسے عذاب آیا عاد اور ثمود پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہکفار مکہ اس پر بھی روگردانی اختیار کریں تو آپ ان سے فرمادیجئے کہ میں تم کو اس سخت ہولناک عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا ہولناک عذاب عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا۔