Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 21

سورة حم السجدہ

وَ قَالُوۡا لِجُلُوۡدِہِمۡ لِمَ شَہِدۡتُّمۡ عَلَیۡنَا ؕ قَالُوۡۤا اَنۡطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیۡۤ اَنۡطَقَ کُلَّ شَیۡءٍ وَّ ہُوَ خَلَقَکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And they will say to their skins, "Why have you testified against us?" They will say, "We were made to speak by Allah , who has made everything speak; and He created you the first time, and to Him you are returned.

یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف شہادت کیوں دی وہ جواب دیں گی کہ ہمیں اس اللہ نے قوت گویائی عطا فرمائی جس نے ہرچیز کو بولنے کی طاقت بخشی ہے ، اسی نے تمہیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہیں گے
لِجُلُوۡدِہِمۡ
اپنی جلدوں کو
لِمَ
کیوں
شَہِدۡتُّمۡ
گواہی دی تم نے
عَلَیۡنَا
خلاف ہمارے
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گی
اَنۡطَقَنَا
بلوایا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَنۡطَقَ
بلوایا
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
وَّہُوَ
اور وہی ہے
خَلَقَکُمۡ
جس نے پیدا کیا تمہیں
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
وَّاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہیں گے 
لِجُلُوۡدِہِمۡ
اپنی کھالوں سے 
لِمَ
کیوں
شَہِدۡتُّمۡ
تم نے گواہی دی
عَلَیۡنَا
ہمارے خلاف 
قَالُوۡۤا
وہ کہیں گے 
اَنۡطَقَنَا
گویائی دی ہمیں 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡۤ
 جس نے 
اَنۡطَقَ
گویائی دی 
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو 
وَّہُوَ
اور وہ
خَلَقَکُمۡ
اس نے پیدا کیا تمہیں 
اَوَّلَ مَرَّۃٍ
پہلی مرتبہ 
وَّاِلَیۡہِ
اور اس کی طرف 
تُرۡجَعُوۡنَ
تم واپس لائے جا رہے ہو 
Translated by

Juna Garhi

And they will say to their skins, "Why have you testified against us?" They will say, "We were made to speak by Allah , who has made everything speak; and He created you the first time, and to Him you are returned.

یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف شہادت کیوں دی وہ جواب دیں گی کہ ہمیں اس اللہ نے قوت گویائی عطا فرمائی جس نے ہرچیز کو بولنے کی طاقت بخشی ہے ، اسی نے تمہیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے : تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ؟ وہ کہیں گی : ہمیں اسی اللہ نے قوت گویائی دے دی جس نے ہر چیز کو گویائی دی ہے۔ اسی نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

’’ اوراپنی کھا لو ں سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ہے؟‘‘ وہ کہیں گی: ’’ہمیں اُسی اﷲ تعالیٰ نے گویائی دی ہے جس نے ہرچیزکوگویائی دے دی ۔‘‘ اوراُس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیداکیااوراُسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will say to their skins, |"Why did you testify against us?|" They (the skins) will say, “ We were made to speak by Allah, the One who has made everything to speak.|" And He had created you the first time, and to Him you are going to be returned.

اور وہ کہیں گے اپنے چمڑوں کو تم نے کیوں بتلایا ہم کو وہ بولیں گے ہم کو بلوایا اللہ نے جس نے بلوایا ہر چیز کو اور اسی نے بنایا تم کو پہلی بار اور اسی کی طرف پھیرے جاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہیں گے اپنی کھالوں سے کہ تم نے کیوں ہمارے خلاف گواہی دی ؟ وہ کہیں گی کہ ہمیں بھی اس اللہ نے بولنے کی صلاحیت عطا کردی ہے جس نے ہر شے کو قوت گویائی عطا کی ہے اور اسی نے تمہیں پیدا کیا پہلی مرتبہ اور اسی کی طرف تم لوٹا دیے جائوگے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will ask their skins: “Why did you bear witness against us?” The skins will reply: “Allah gave us speech, as He gave speech to all others. He it is Who created you for the first time and it is to Him that you will be sent back.

وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ؟وہ جواب دیں گی ہمیں اسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے 26 ۔ اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ۔ وہ کہیں گی کہ ہمیں اسی ذات نے بولنے کی طاقت دے دی ہے جس نے ہر چیز کو گویائی عطا فرمائی ۔ اور وہی ہے جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ، اور اسی کی طرف تمہیں واپس لے جایا جا رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ اپنے چمڑوں سے کہیں گے (اسی طرح کان اور آنکھ سے) تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ کہیں گے اللہ تعالیٰ جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت دی ہم کو بھی بلایا 3 اسی نے تم کو پہلی بار دنیا میں پیدا کیا تھا اور اسی کے پاس تم لوٹ کر آئے ہو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اس وقت) وہ لوگ اپنے چمڑے (اعضاء) سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ؟ وہ کہیں گے کہ ہم کو اس اللہ نے بولنے کی طاقت دی جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت بخشی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا فرمایا تھا اور اسی کے پاس پھر لائے گئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (حیرت و تعجب سے) اپنی کھالوں ( گوشت پوست) سے پوچھیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ؟ (اور یہ بولنے کی طاقت تمہارے اندر کہاں سے آئی ؟ ) جواب دیں گے کہ ہمیں اس اللہ نے بولنے کی طاقت دی ہے جس نے ہر ایک بولنے کی طاقت عطاء کی ہے۔ اسی نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور تم اسی کی طرف لوٹائے گئے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will say Unto their skins: wherefore bear ye witness against us They will say: Allah hath caused us to speak, Who causeth everything to speak, and Who created you the first time and Unto whom ye are now caused to return.

اور وہ لوگ اپنی اپنی جلد سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دے دی ؟ وہ جواب دیں گی ہم کو اسی اللہ نے گویائی دی جس نے ہر چیز کو گویائی دی ہے اور اسی نے تو تم کو اول بار پیدا کیا تھا اور اسی کے پاس پھر لائے گئے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اپنے جسموں سے کہیں گے: تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟ وہ جواب دیں گے کہ ہمیں اسی اللہ نے گویا کردیا ، جس نے ہر چیز کو گویا کیا اور وہی ہے جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا اور اب اسی کی طرف لوٹائے جارہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟ وہ ( کھالیں ) کہیں گی ہمیں اس اللہ ( تعالیٰ ) نے بولنے کی صلاحیت دی جس نے ہر چیز کو گویائی عطا فرمائی ہے اور اسی نے پہلی بار تمہیںپیدا فرمایا تھا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ اپنے چمڑوں یعنی اعضاء سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی ؟ وہ کہیں گے کہ جس اللہ نے سب چیزوں کو بولنے کی طاقت دی ہے اسی نے ہم کو بھی بولنے کی طاقت دی ہے۔ اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ؟ وہ (اعضاء وغیرہ) جواب دیں گے کہ ہمیں اسی اللہ نے گویائی بخشی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کیا ہے اور اسی نے پیدا فرمایا تم سب کو پہلی مرتبہ اور اسی کی طرف اب تم کو لوٹایا جا رہا ہے (دوبارہ زندہ کر کے)

Translated by

Noor ul Amin

وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے:تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟‘‘وہ کہیں گی:ہمیں اسی اللہ نے قوت گویائی دیدی جس نے ہرچیزکوگویائی دی ہے اسی نے تمہیں پہلی بارپیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وه اپنی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہم پر کیوں گواہی دی ، وہ کہیں گی ہمیں اللہ نے بلوایا جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی اور اس نے تمہیں پہلی بار بنایا اور اسی کی طرف تمہیں پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ لوگ اپنی کھالوں سے کہیں گے: تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ، وہ کہیں گی: ہمیں اُس اﷲ نے گویائی عطا کی جو ہر چیز کو قوتِ گویائی دیتا ہے اور اسی نے تمہیں پہلی بار پیدا فرمایا ہے اور تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟ تو وہ کہیں گی کہ ہمیں اسی اللہ نے گویائی عطا کی ہے جس نے ہر چیز کو گویائی دی اور اسی نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور پھر اسی کی طرف تمہاری بازگشت ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say to their skins: "Why bear ye witness against us?" They will say: "Allah hath given us speech,- (He) Who giveth speech to everything: He created you for the first time, and unto Him were ye to return.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will ask their own skin, "Why did you testify against us?" They will reply, "God, who has made everything speak, made us also speak. It was He Who created you in the first place and to Him you have returned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will say to their skins, "Why do you testify against us" They will say: "Allah has caused us to speak - as He causes all things to speak, and He created you the first time, and to Him you are made to return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall say to their skins: Why have you borne witness against us? They shall say: Allah Who makes everything speak has made us speak, and He created you at first, and to Him you shall be brought back.

Translated by

William Pickthall

And they say unto their skins: Why testify ye against us? They say: Allah hath given us speech Who giveth speech to all things, and Who created you at the first, and unto Whom ye are returned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अपनी खालों से कहेंगे, "तुम ने हमारे विरुद्ध क्यों गवाही दी?" वे कहेंगी, "हमें उसी अल्लाह ने वाक्-शक्ति प्रदान की है, जिस ने प्रत्येक चीज़ को वाक्-शक्ति प्रदान की।" - उसी ने तुम्हें पहली बार पैदा किया और उसी की ओर तुम्हें लौटना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس وقت) وہ لوگ (متعجب ہو کر) اپنے اعضا سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ (اعضا) جواب دیں گے کہ ہم کو اس اللہ نے گویائی دی جس نے ہر (گویا) چیز کو گویائی دی اور اسی نے تم کو اول بار پیدا کیا تھا اور اسی کے پاس پھر لائے گئے ہو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اپنے وجود سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ جواب دیں گی ہمیں اسی اللہ نے بولنے کی طاقت دی ہے جس نے ہر چیز کو بولنا سکھایا۔ اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ؟ وہ جواب دیں گی ہمیں اسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کردیا ہے۔ اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اسی کی طرف تم واپس لائے جارہے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی ؟ وہ جواب میں کہیں گے کہ ہمیں اللہ نے بولنے والا بنا دیا جس نے ہر چیز کو بولنے والا بنایا ہے اور اس نے تمہیں پہلی بار پیدا فرمایا اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ کہیں گے اپنے چمڑوں کو تم نے کیوں بتلایا ہم کو وہ بولیں گے ہم کو بلوایا اللہ نے جس نے بلوایا ہے ہر چیز کو اور اسی نے بنایا تم کو پہلی بار اور اسی طرف پھیرے جاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لو گ اپنے اعضا سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ اعضا جواب دیں گے کہ جو خدا پر بولنے والی چیز کو گویائی عطا کرتا ہے اسی نے ہم کو بھی گویا کردیا اور اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور تم اسی کی طرف واپس لائے گئے ہو۔