Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 25

سورة حم السجدہ

وَ قَیَّضۡنَا لَہُمۡ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوۡا لَہُمۡ مَّا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ وَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ فِیۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ ۚ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿٪۲۵﴾  17

And We appointed for them companions who made attractive to them what was before them and what was behind them [of sin], and the word has come into effect upon them among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.

اور ہم نے ان کے کچھ ہم نشین مقرر کر رکھے تھے جنہوں نے ان کے اگلے پچھلے اعمال ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا رکھے تھے اور ان کے حق میں بھی اللہ کا قول ان امتوں کے ساتھ پورا ہوا جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں کی گزر چکی ہیں ۔ یقیناًوہ زیاں کار ثابت ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَیَّضۡنَا
اور مقرر کیے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
قُرَنَآءَ
کچھ ساتھی
فَزَیَّنُوۡا
تو انہوں نے خوش نما بنا دیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا
جو کچھ
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے سامنے تھا
وَمَا
اور جو کچھ
خَلۡفَہُمۡ
ان کے پیچھے تھا
وَحَقَّ
اور ثابت ہو گئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلُ
بات
فِیۡۤ اُمَمٍ
امتوں میں
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
جو گزر چکیں
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَیَّضۡنَا
اور مسلط کر دیے ہم نے 
لَہُمۡ
ان پر
قُرَنَآءَ
برے دوست
فَزَیَّنُوۡا
توخوش نما بنا دیا 
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
جو آگے ہے ان کے 
وَمَا
اور جو 
خَلۡفَہُمۡ
پیچھے ہے ان کے 
وَحَقَّ
اور ثابت ہوگئی 
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلُ
بات
فِیۡۤ اُمَمٍ
 گروہوں میں 
قَدۡ
یقیناً 
خَلَتۡ
گزر چکے 
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے  پہلے 
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ  
کَانُوۡا
تھے 
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والے                        
Translated by

Juna Garhi

And We appointed for them companions who made attractive to them what was before them and what was behind them [of sin], and the word has come into effect upon them among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.

اور ہم نے ان کے کچھ ہم نشین مقرر کر رکھے تھے جنہوں نے ان کے اگلے پچھلے اعمال ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا رکھے تھے اور ان کے حق میں بھی اللہ کا قول ان امتوں کے ساتھ پورا ہوا جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں کی گزر چکی ہیں ۔ یقیناًوہ زیاں کار ثابت ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے ان پر کچھ ایسے ہم نشین مسلط کردیئے جو آگے سے اور پیچھے سے ان کے سارے کام خوشنما کرکے دکھاتے تھے۔ چناچہ ان پر بھی وہی حکم الٰہی ثابت ہوگیا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں پر ثابت ہوچکا تھا (یعنی یہ کہ) وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن پربُرے دوست مُسلط کر دیے ہیں تو انہوں نے اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے سے ہرچیزکواُن کے لیے خوش نما بنا دیا،اوراُن پر وہی بات ثابت ہوگئی جو جنوں اور انسانوں کے اُن گروہوں پرہو چکی جواُن سے پہلے گزر چکے تھے، یقیناوہ خسارہ اٹھانے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We had assigned for them fellows (in the worldly life) who beautified for them what was before them and what was behind them, and thus they believed that whatever they were doing was good. ` what was before them& refers to their present acts, while ` what was behind them& refers to their past acts. And (thus) the word (of punishment) became due against them along with the communities that passed before them from Jinns and human beings. Surely they were the losers.

اور لگا دیئے ہم نے ان کے پیچھے ساتھ رہنے والے پھر انہوں نے خوبصورت بنادیا ان کی آنکھوں میں اس کو جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور ٹھیک پڑچکی ان پر عذاب کی بات ان فرقوں کے ساتھ جو گزر چکے ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان کے لیے ایسے ساتھی مقرر کردیے جنہوں نے ان کو مزین ّکر کے دکھلائی ہر وہ چیز جو ان کے سامنے تھی اور جوان کے پیچھے تھی یقینا وہ خسارہ پانے والے لوگ تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We had assigned to them companions who embellished for them all that was before them and behind them. Thus the same decree (of chastisement) which had overtaken the previous generations of jinn and human beings (also) became due against them. Surely they became the losers.

ہم نے ان پر ایسے ساتھی مسلط کر دیے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے ہر چیز خوشنما بنا کر دکھاتے تھے 29 ، آخرکار ان پر بھی وہی فیصلہ عذاب چسپاں ہو کر رہا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں کے گروہوں پر چسپاں ہو چکا تھا ، یقینا وہ خسارے میں رہ جانے والے تھے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ( دنیا میں ) ان پر کچھ ساتھی مسلط کردئیے تھے جنہوں نے ان کے آگے پیچھے کے سارے کاموں کو خوشنما بنا دیا تھا ( 12 ) چنانچہ جو دوسرے جنات اور انسان ان سے پہلے گذر چکے ہیں ان کے ساتھ مل کر عذاب کی بات ان پر بھی سچی ہوئی ۔ یقینا وہ سب خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان قریش کافروں کے ساتھ ہمزادوں مجھولی شیطان لگا دیئے 9 ہیں انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے (سب) کاموں کو ان کی نظر میں اچھا کر دکھایا اور جو قو میں جنات اور آدمیوں کی ان سے پہلے گزر چکیں ان کے ساتھ ان پر بھی عذاب کا قول پورا ہوا کیونکہ یہ تباہ ہونے والے ہی تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے (دنیا میں) کچھ شیطانوں کو ان کے ساتھ مقرر کررکھا تھا سو انہوں نے ان کی نظر میں ان کے اگلے اور ان کے پچھلے اعمال خوب صورت کردیئے اور ان لوگوں کے ساتھ بھی ان کے حق میں (اللہ کا) وعدہ پورا ہو کر رہا جو ان سے پہلے جن و انسان (کفار) ہوگزرے ہیں (جیسا کہ ان کے ساتھ ہوا) بیشک وہ سب خسارہ میں رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اس کی وجہ یہ ہے کہ) ہم نے ان پر ایسے ہم نشین (ساتھی) مسلط کردیئے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے کی ہر چیز کو خوبصورت بنا کر دکھاتے تھے۔ بہر حال ان پر بھی وہی عذاب آ کر رہے گا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنات اور انسانوں کے گروہوں پر مسلط کیا گیا تھا ۔ یقینا وہ نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے (شیطانوں کو) ان کا ہم نشین مقرر کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گذر چکیں ان پر بھی خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگیا۔ بےشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have assigned Unto them some companions who made fairseeming Unto them that which was before them and that which was behind them justified upon them was the Word Pronounced on the communities of the jinn and mankind who passed away before them; verily they were the losers.

اور ہم نے ان کے لئے کچھ ساتھ رکھنے والے مقرر کر رکھے تھے سوا نہوں نے ان کے کرتوت اگلے اور پچھلے ان کی نظر میں خوش نما کر دکھائے تھے اور ان کے حق میں بھی ان سے قبل گزرے ہوئے جنات اور انسانوں کی قوموں کے ساتھ (اللہ کا) قول پورا ہو کر رہا بیشک وہ (سب) خسارہ میں رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان پر برے ساتھی مسلط کردیے تو انہوں نے ان کے آگے اور پیچھے کی ہر چیز ان کو خوشنما بن کر دکھائی ، بالآخر ان پر بھی وہی بات پوری ہوکے رہی ، جو جنوں اور انسانوں کے ان گروہوں پر پوری ہوئی ، جو ان سے پہلے گذر چکے تھے ۔ وہ نامراد ہونے والوں میں سے بنے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان پر کچھ ( ان کے ) دوست مسلط کردیے پس انہوں نے ان کے لیے ان کے اگلے پچھلے کاموں کو خوش نما بنادیا اور انسانوں اور جنات میں سیجو قومیں ان سے پہلے گزرچکی ہیں ان میں ( شامل کرکے ) ان لوگوں پر ( بھی ) یہ بات ثابت ہوگئی ( کہ ) بلاشبہ یہ خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے شیطانوں کو ان کا ہم نشین کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گزر چکیں ان پر بھی اللہ کے عذاب کا وعدہ پورا ہوگیا بیشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے مقرر کر دئیے تھے ان لوگوں پر (ان کے اپنے سوء اختیار اور خبث باطن کی بنا پر) ایسے ساتھی جنہوں نے مزین (و خوشنما) بنادیا تھا ان کے لئے وہ سب کچھ جو کہ ان کے آگے تھا اور جو ان کے پیچھے تھا اور پکی ہوگئی ان پر (وعدہ عذاب سے متعلق) ہماری وہ بات جو کہ پکی ہوگئی تھی جنوں اور انسانوں کے ان گروہوں کے بارے میں جو کہ گزر چکے ہیں ان سے پہلے بیشک یہ سب لوگ قطعی طور پر خسارے والے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے دنیا میں کچھ شیطانوں کو انکاساتھی بنا دیا تھا جو آگے اور پیچھے سے ان کے سارے گناہوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بناکردکھاتے تھے چنانچہ ان پر بھی وہی حکم الہٰی ثابت ہوگیاجوان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں پر ثابت ہوچکا تھا ( یعنی یہ کہ ) وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان پر کچھ ساتھی تعینات کیے ( ف۵٦ ) انہوں نے انہیں بھلا کردیا جو ان کے آگے ہے ( ف۵۷ ) اور جو ان کے پیچھے ( ف۵۸ ) اور ان پر بات پوری ہوئی ( ف۵۹ ) ان گروہوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گزر چکے جن اور آدمیوں کے ، بیشک وہ زیاں کار تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اُن کے لئے ساتھ رہنے والے ( شیاطین ) مقرر کر دیئے ، سو انہوں نے اُن کے لئے وہ ( تمام برے اعمال ) خوش نما کر دکھائے جو اُن کے آگے تھے اور اُن کے پیچھے تھے اور اُن پر ( وہی ) فرمانِ عذاب ثابت ہوگیا جو اُن امتوں کے بارے میں صادر ہوچکا تھا جو جنّات اور انسانوں میں سے اُن سے پہلے گزر چکی تھیں ۔ بے شک وہ نقصان اٹھانے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کے لئے کچھ ساتھی مقرر کر دیئے ہیں جنہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے ( کرتوتوں کو ) خوشنما بنا دیا اور ان پر وہی بات ثابت ہوگئی ( عذابِ الٰہی ) جو جِنوں اور انسانوں کے ان گروہوں پر ثابت ہے جو ان سے پہلے گزر چکے تھے بے شک وہ سب نقصان اٹھانے والوں میں سے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have destined for them intimate companions (of like nature), who made alluring to them what was before them and behind them; and the sentence among the previous generations of Jinns and men, who have passed away, is proved against them; for they are utterly lost.

Translated by

Muhammad Sarwar

We assigned for them companions who would make their past and present (deeds) seem attractive to them. Thus, they became subject to what the jinn and human beings before were destined to suffer. They were certainly lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have assigned for them intimate companions (in this world), who have made fair seeming to them, what was before them and what was behind them. And the Word is justified against them as it was justified against those who were among the previous generations of Jinn and men that had passed away before them. Indeed they (all) were the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have appointed for them comrades so they have made fair-seeming to them what is before them and what is behind them, and the word proved true against them-- among the nations of the jinn and the men that have passed away before them-- that they shall surely be losers.

Translated by

William Pickthall

And We assigned them comrades (in the world), who made their present and their past fairseeming unto them. And the Word concerning nations of the jinn and humankind who passed away before them hath effect for them. Lo! they were ever losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उन के लिए कुछ साथी नियुक्त कर दिए थे। फिर उन्होंने उन के आगे और उन के पीछे जो कुछ था उसे सुहाना बनाकर उन्हें दिखाया। अन्ततः उन पर भी जिन्नों और मनुष्यों के उन गिरोहों के साथ फ़ैसला सत्यापित होकर रहा, जो उन से पहले गुज़र चुके थे। निश्चय ही वे घाटा उठाने वाले थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (دنیا میں) ان کے لیے کچھ ساتھ رہنے والے (شیاطین) مقرر کر رکھے تھے سو انہوں نے ان کے اگلے پچھلے اعمال ان کی نظر میں مستحسن کر رکھے تھے اور ان کے حق میں بھی ان لوگوں کے ساتھ اللہ کا قول (یعنی وہ عذاب) پورا ہو کر رہا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان پر ایسے ساتھی مسلط کردیے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے ہر چیز خوشنما بنا کردکھاتے تھے، ان پر بھی وہی فیصلہ نافذ ہوا جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں کے گروہوں پر نافذ ہوچکا تھا، یقیناً وہ نقصان پانے والے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان پر ایسے ساتھ مسلط کر دئیے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے ہر چیز خوشنما بنا کر دکھاتے تھے ، آخر کار ان پر بھی وہی فیصلہ عذاب چسپاں ہو کر رہا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں کے گروہوں پر چسپاں ہوچکا تھا ، یقیناً وہ خسارے میں رہ جانے والے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کے لیے ساتھیوں کو مسلط کردیا سو انہوں نے ان کے لیے ان چیزوں کو مزین کردیا جو ان کے آگے اور پیچھے ہیں اور ان پر بات ثابت ہوگئی ان جماعتوں میں شامل ہو کر جو ان سے پہلے جنات میں سے اور انسانوں میں سے گزر چکی ہے بیشک وہ خسارہ والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لگا دیے ہم نے ان کے پیچھے ساتھ رہنے والے، پھر انہوں نے خوب صورت بنا دیا ان کی آنکھوں میں اس کو جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور ٹھیک پڑچکی ان پر عذاب کی بات ان فرقوں کے ساتھ جو گزر چکے ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان کافروں کے لئے ایسے نشین مقرر کردیئے تھے جنہوں نے ان کی نگاہ میں دنیا اور آخرت کے حالات کو خوش نما اور امیدافزاں بنا رکھا تھا اور آج ان کافروں کے حق میں بھی ان امتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بات پوری ہوکر رہی جو امتیں جنات و انسان کی ان سے پہلے ہوگزری ہیں کیونکہ یہ سب زیاں کار تھے۔