Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 29

سورة حم السجدہ

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیۡنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡہُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِیَکُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِیۡنَ ﴿۲۹﴾

And those who disbelieved will [then] say, "Our Lord, show us those who misled us of the jinn and men [so] we may put them under our feet that they will be among the lowest."

اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں جنوں انسانوں ( کے وہ دونوں فریق ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ( تاکہ ) ہم انہیں اپنے قدموں تلے ڈال دیں تاکہ وہ جہنم میں سب سے نیچے ( سخت عذاب میں ) ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَرِنَا
دکھا ہمیں
الَّذَیۡنِ
وہ دونوں جنہوں نے
اَضَلّٰنَا
بھٹکایا ہمیں
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
نَجۡعَلۡہُمَا
ہم کردیں ان دونوں کو
تَحۡتَ
نیچے
اَقۡدَامِنَا
اپنے قدموں کے
لِیَکُوۡنَا
تاکہ وہ دونوں ہوجائیں
مِنَ الۡاَسۡفَلِیۡنَ
سب سے نچلوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَرِنَا
دکھادے ہمیں 
الَّذَیۡنِ
جنہوں نے 
اَضَلّٰنَا
گمراہ کیا ہمیں 
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے 
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے 
نَجۡعَلۡہُمَا
ہم رکھیں گے انہیں 
تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا
اپنے قدموں کے نیچے 
لِیَکُوۡنَا
تاکہ وہ ہوجائیں 
مِنَ الۡاَسۡفَلِیۡنَ
ذلیل ہونے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved will [then] say, "Our Lord, show us those who misled us of the jinn and men [so] we may put them under our feet that they will be among the lowest."

اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں جنوں انسانوں ( کے وہ دونوں فریق ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ( تاکہ ) ہم انہیں اپنے قدموں تلے ڈال دیں تاکہ وہ جہنم میں سب سے نیچے ( سخت عذاب میں ) ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (قیامت کے دن) کافر کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں جنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ دکھادے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا۔ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے روندیں تاکہ وہ ذلیل و خوار ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لو گو ں نے کفر کیا وہ کہں گےاے ہمارے رب!ان جنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ ہمیں دِکھادے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا،ہم انہیں اپنے پاؤں کے نیچے رکھیں،تاکہ وہ ذلیل ہونے والوں میں سے ہوجائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieve will say, |"Our Lord, show us the two who led us astray, out of the Jinns and the humans, and we will put both of them under our feet, so that they become among the lowest.|"

اور کہیں گے وہ لوگ جو منکر ہیں اے رب ہمارے ہم کو دکھلا دے وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا جو جن ہے اور جو آدمی کہ ڈالیں ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے کہ وہ رہیں سب سے نیچے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کافر ہیں وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ذرا ہمیں دکھا دے ِجنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے روندیں تاکہ وہ ہوجائیں سب سے نیچے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There the unbelievers will say: “Our Lord, show us those that led us astray, both jinn and humans, and we will trample them under our feet so that they are utterly degraded.”

وہاں یہ کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ذرا ہمیں دکھا دے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں 31 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کافر لوگ کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ان جنات اور انسانوں دونوں کی صورت دکھائیے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ایسا روندیں کہ وہ خوب ذلیل ہوں ( 13 ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی سزا میں ان کو ہمیشہ کا گھرو میں ملے گا (سدا دوزخ ہی میں رہیں گے) اور قیامت کے دن یہ کافر کہیں گے مالک ہمارے ایک نظر ہم کو ان شیطانوں اور آدمیوں کو دکھلا دے جنہوں نے ہم کو دنیا میں گمراہ کیا تھا ہم آج ان کو اپنے 3 پائوں کے تلے ڈال دیں مسلیں یا کھند ملیں یا رگڑیں تاکہ وہ خوب ذلیل ہوں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کفار کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو وہ دونوں ، شیطان اور انسانوں میں سے دکھا دیجئے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا (تاکہ) ہم ان دونوں کو اپنے پاؤں تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ بہت ذلیل ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( وہاں یہ) کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں جنات اور انسان دونوں گروہوں میں سے ان گروہوں کو دکھا دیجئے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا تا کہ انہیں اپنے پائوں تلے روند ڈالیں وہ ذلیل و خوار ہو کر رہ جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve will say: our Lord! show us those, of the jinn and mankind, who led us astray and we will place them underneath our feet that they may be of the nithermost.

اور کافر (اس وقت) کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں وہ شیطان و انسان دونوں دکھا دیجئے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ہم انہیں اپنے پیروں کے نیچے مل ڈالیں کہ وہ خوب ذلیل ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں ان لوگوں کو دکھا جنہوں نے ، جنوں اور انسانوں میں سے ، ہم کو گمراہ کیا ۔ ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے ڈالیں گے کہ وہ ذلیل ہوں!

Translated by

Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم کو ان جنات اور انسانوں دونوں ( کی صورت ) کو دکھلائیے جن نے ہمیں گمراہ کیا ، ہم انہیں اپنے پیروں کے نیچے روندگیں تاکہ وہ کم تر لوگوں میں ہوجائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا دے کہ ہم ان کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں تاکہ وہ خوب ذلیل ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہاں پہنچ کر) کافر لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں ذرا دکھا دے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا کہ ہم ان کو ڈال دیں اپنے قدموں کے نیچے (روندنے کو) تاکہ وہ سب سے نیچے (اور خوب ذلیل و خوار) ہوجائیں

Translated by

Noor ul Amin

اور کافرکہیں گے:اے ہمارے رب!ہمیں جنوں اور انسانوں میں سے وہ لوگ دکھلا دے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھاہم انہیں اپنے پائوں تلے روندیں تاکہ وہ ذلیل وخوارہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے ( ف٦٤ ) اے ہمارے رب ہمیں دکھا وہ دونوں جن اور آدمی جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا کہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے ڈالیں ( ف٦٦ ) کہ وہ ہر نیچے سے نیچے رہیں ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں جنّات اور انسانوں میں سے وہ دونوں دِکھا دے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے ( روند ) ڈالیں تاکہ وہ سب سے زیادہ ذِلّت والوں میں ہو جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دونوں قسم یعنی جنوں اور انسانوں میں سے وہ ( شیطان ) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں کے نیچے روندیں تاکہ وہ پست ترین اشخاص سے ہو جائیں ( ذلیل و خوار ہوں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Unbelievers will say: "Our Lord! Show us those, among Jinns and men, who misled us: We shall crush them beneath our feet, so that they become the vilest (before all)."

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers will say, "Lord, show us the human beings and jinn who caused us to go astray. We shall put them under our feet to lower them".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve will say: "Our Lord! Show us those among Jinn and men who led us astray, that we may crush them under our feet so that they become the lowest."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve will say: Our Lord! show us those who led us astray from among the jinn and the men that we may trample them under our feet so that they may be of the lowest.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve will say: Our Lord! Show us those who beguiled us of the jinn and humankind. We will place them underneath our feet that they may be among the nethermost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने इनकार किया वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! हमें दिखा दे उन जिन्नों और मनुष्यों को, जिन्होंने हम को पथभ्रष़्ट किया कि हम उन्हें अपने पैरों तले डाल दे ताकि वे सबसे नीचे जा पड़े

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (جب مبتلائے عذاب ہوں گے تو) وہ کفار کہیں گے اے ہمارے پروردگار ہم کو وہ دونوں شیطان اور انسان دکھا دیجیئے جنہوں نے ہم کو گمراہ کردیا تھا ہم ان کو پیروں تلے مل ڈالیں تاکہ وہ خوب ذلیل ہوں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جہنم میں کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں ان جِنّوں اور انسانوں کو دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ہم انہیں اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ سب سے زیادہ ذلیل ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہاں یہ کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ذرا ہمیں دکھادے ان جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تا کہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنات میں سے اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا ہم کو انہیں دکھا دیجیے ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے کرلیں تاکہ یہ دونوں گروہ زیادہ ذلیلوں میں سے ہوجائیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے وہ لوگ جو منکر ہیں اے رب ہمارے ہم کو دکھلادے وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا جو جن ہے اور جو آدمی کہ ڈالیں ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے کہ وہ رہیں سب سے نیچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ کفار کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو جنات میں سے اور انسانوں میں سے جن جن لوگوں نے بہکایا تھا ان دونوں گروہوں کو ذرا ہمیں دکھا دے کہ ہم ان کو اپنے پیروں تلے روند ڈالیں تاکہ وہ خوب ذلیل ہوں۔