Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 3

سورة حم السجدہ

کِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰیٰتُہٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾

A Book whose verses have been detailed, an Arabic Qur'an for a people who know,

ایسی کتاب جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے ( اس حال میں کہ ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لئے جو جانتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کِتٰبٌ
ایک ایسی کتاب
فُصِّلَتۡ
کھول کی بیان کی گئیں ہیں
اٰیٰتُہٗ
آیات اس کی
قُرۡاٰنًا
قرآن ہے
عَرَبِیًّا
عربی
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
فُصِّلَتۡ
کھول کر بیان کی گئی ہیں 
اٰیٰتُہٗ
آیات جس کی 
قُرۡاٰنًا
اس حال میں کہ قرآن ہے
عَرَبِیًّا
عربی زبان میں 
لِّقَوۡمٍ
۔(ان) لوگوں کے لیے 
یَّعۡلَمُوۡنَ
جوجانتے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

A Book whose verses have been detailed, an Arabic Qur'an for a people who know,

ایسی کتاب جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے ( اس حال میں کہ ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لئے جو جانتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسی کتاب جس کی آیات تفصیل سے بیان کی گئی ہیں، عربی زبان میں ہے اور ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایک کتاب جس کی آیات کھول کربیان کی گئی ہیں،اس حال میں کہ عربی زبان میں قرآن ہے، اُن لوگوں کے لیے جوجانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

a book whose verses are elaborated in the form of an Arabic Qur&an for a people who understand

ایک کتاب ہے کہ جدی جدی کی ہیں اس کی آیتیں قرآن عربی زبان کا ایک سمجھ والے لوگوں کو سنانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات خوب کھول کھول کر بیان کردی گئی ہیں قرآن عربی کی صورت میں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہوں (یا علم رکھنا چاہیں)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

a Book whose verses have been well-expounded; an Arabic Qur'an for those who have knowledge,

ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں ، عربی زبان کا قرآن ، ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

عربی قرآن کی شکل میں یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں علم حاصل کرنے والوں کے لیے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس کی آیتیں جدا جدا ہیں 9 عربی قرآن سمجھ دار لوگوں کے لئے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ایسی) کتاب جس کی آیتیں واضح ہیں۔ قرآن جو عربی (زبان) میں ہے ان لوگوں کے لئے ہے جو سمجھ رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں صاف صاف بیان کی گئی ہیں ۔ ایسا قرآن ہے جو عربی زبان میں ہے اور علم و عقل رکھنے والے کے لئے ( نصیحت) ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

A Book whereof the verses are detailed: an Arabic Qur'an: for a people who know:

یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں کھول کر بیان کردی گئی ہیں یعنی فصیح قرآن (جونافع ہے) دانشمند لوگوں کے لئے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ایسی کتاب ہے ، جس کی آیتوں کی تفصیل عربی قرآن کی صورت میں ان لوگوں کیلئے کی گئی ہے ، جو جاننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ ) ایسی عربی کتاب ( ہے ) جس کی آیات جاننے والوں کے لیے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں ، ( یہ ) قرآن عربی ( ہے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسی کتاب جس کی آیات معنی کے لحاظ سے بڑی واضح ہیں، یہ قرآن عربی (زبان) میں ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو علم رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ایک ایسی عظیم الشان کتاب ہے جس کی آیتوں کو خوب کھول کر بیان کردیا گیا ایک عظیم الشان عربی زبان کے قرآن کی صورت میں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

قرآن ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں واضح کردی گئیں ہیں ، جوعربی زبان میں ہے ، ان لوگوں کے لئےجو علم رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایک کتاب ہے جس کی آیتیں مفصل فرمائی گئیں ( ف۲ ) عربی قرآن عقل والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اِس ) کتاب کا جس کی آیات واضح طور پر بیان کر دی گئی ہیں علم و دانش رکھنے والی قوم کے لئے عربی ( زبان میں ) قرآن ( ہے )

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں تفصیل سے بیان کر دی گئی ہیں ان لوگوں کیلئے جو علم رکھتے ہیں عربی زبان کے قرآن کی صورت میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A Book, whereof the verses are explained in detail;- a Qur'an in Arabic, for people who understand;-

Translated by

Muhammad Sarwar

The verses of this Book have been fully expounded. It is a reading in the Arabic language for the people of knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A Book whereof the Ayat are explained in detail -- a Qur'an in Arabic for people who know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A Book of which the verses are made plain, an Arabic Quran for a people who know:

Translated by

William Pickthall

A Scripture whereof the verses are expounded, a Lecture in Arabic for people who have knowledge,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

एक किताब, जिस की आयतें खोल-खोलकर बयान हुई हैं; अरबी क़ुरआन के रूप में, उन लोगों के लिए जो जानना चाहें;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں صاف صاف بیان کی گئی ہیں یعنی ایسا قرآن ہے جو (عربی زبان میں) ہے (8) ایسے لوگوں کے لیے (نافع) ہے جو دانشمند ہیں۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں، قرآن عربی زبان میں ہے ان لوگوں کے لیے جو جاننے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک ایسی کتاب جس کی آیات کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں ، عربی زبان کا قرآن ، ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ کتاب ہے جس کی آیتیں مفصل طریقہ پر بیان کی گئی ہیں یعنی یہ قرآن ہے جو عربی ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک کتاب ہے کہ جدا جدا کی ہیں اس کی آیتیں قرآن عربی زبان کا ایک سمجھ والے لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ کلام ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں مفصل ہیں اس کتاب کی شان یہ ہے کہ یہ قرآن ہے عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھدار ہیں۔