Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 30

سورة حم السجدہ

اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا تَتَنَزَّلُ عَلَیۡہِمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَلَّا تَخَافُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَبۡشِرُوۡا بِالۡجَنَّۃِ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۳۰﴾

Indeed, those who have said, "Our Lord is Allah " and then remained on a right course - the angels will descend upon them, [saying], "Do not fear and do not grieve but receive good tidings of Paradise, which you were promised.

۔ ( واقعی ) جن لوگوں نے کہا ہمارا پروردگار اللہ ہے اور پھر اسی پر قائم رہے ان کے پاس فرشتے ( یہ کہتے ہوئے ) آتے ہیں کہ تم کچھ بھی اندیشہ اور غم نہ کرو ( بلکہ ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم وعدہ دیئے گئے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
قَالُوۡا
کہا
رَبُّنَا
رب ہمارا
اللّٰہُ
اللہ ہے
ثُمَّ
پھر
اسۡتَقَامُوۡا
انہوں نے استقامت اختیار کی
تَتَنَزَّلُ
اترتے ہیں
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اَلَّا
کہ نہ
تَخَافُوۡا
تم ڈرو
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنُوۡا
تم غم کرو
وَاَبۡشِرُوۡا
اور خوش ہو جاؤ
بِالۡجَنَّۃِ
ساتھ جنت کے
الَّتِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُوۡعَدُوۡنَ
تم وعدہ دیئے جاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً 
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے 
قَالُوۡا
کہا 
رَبُّنَا
رب ہمارا 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
ثُمَّ
پھر 
اسۡتَقَامُوۡا
ثابت قدم رہے
تَتَنَزَّلُ
اترتے ہیں 
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اَلَّا
یہ کہ نہ 
تَخَافُوۡا
تم ڈرو
وَلَا
اور نہ 
تَحۡزَنُوۡا
تم غم کر و
وَاَبۡشِرُوۡا
اور خوش ہو جاؤ
بِالۡجَنَّۃِ
جنت سے 
الَّتِیۡ
جس کا 
کُنۡتُمۡ
تھا تم سے 
تُوۡعَدُوۡنَ
وعد ہ کیا جاتا 
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have said, "Our Lord is Allah " and then remained on a right course - the angels will descend upon them, [saying], "Do not fear and do not grieve but receive good tidings of Paradise, which you were promised.

۔ ( واقعی ) جن لوگوں نے کہا ہمارا پروردگار اللہ ہے اور پھر اسی پر قائم رہے ان کے پاس فرشتے ( یہ کہتے ہوئے ) آتے ہیں کہ تم کچھ بھی اندیشہ اور غم نہ کرو ( بلکہ ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم وعدہ دیئے گئے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر اس پر ڈٹ گئے ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں۔ نہ ڈرو اور نہ غمگین ہو اور اس جنت کی خوشی مناؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ ہمارا رب ہے پھروہ ثابت قدم رہے،اُن پرفرشتے اُترتے ہیں کہ نہ ڈرواورنہ غم کرواوراُس جنت کی بشارت سے خوش ہو جاؤجس کاتم سے وعدہ کیاجاتاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who have declared: |"Our Lord is Allah|", then remained steadfast, on them the angels will descend, saying, |"Do not fear, and do not grieve; and be happy with the good news of the Jannah that you had been promised.

تحقیق جنہوں نے کہا رب ہمارا اللہ ہے پھر اسی پر قا ئم رہے ان پر اترتے ہیں فرشتے کہ تم مت ڈرو اور نہ غم کھاؤ اور خوشخبری سنو اس بہشت کی جس کا تم سے وعدہ تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے ان پر فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ آپ لوگ ڈرو نہیں اور غمگین نہ ہو اور خوشیاں منائو اس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who say “Allah is our Lord” and then remain steadfast, upon them descend angels (and say): “Do not fear nor grieve, and receive good tidings of Paradise which you were promised.

جن لوگوں32 نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے 33 ، یقینا ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں 34 اور ان سے کہتے ہیں کہ نہ ڈرو ، نہ غم کرو 35 ، اور خوش ہو جاؤ اس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوسری طرف ) جن لوگوں نے کہا ہے کہ ہمارا رب اللہ ہے ، اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے تو ان پر بیشک فرشتے ( یہ کہتے ہوئے ) اتریں گے کہ : نہ کوئی خوف دل میں لاؤ ، نہ کسی بات کا غم کرو ، اور اس جنت سے خوش ہوجاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہمارا اللہ ہے توحید کا اقرار کیا پھر اس پر جمے رہے 5 مرتے وقت یا قبریں یا قبر سے اٹھتے وقت جن پر رحمت کے فرشتے اتریں گے اور کہتے تم ڈرو نہیں نہ رنج کرو 6 اور جس بہشت کا تم سے وعدہ تھا اس کی خوشی منائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اتریں گے کہ تم کوئی خوف نہ کرو اور نہ کوئی رنج کرو اور جنت پر خوش ہوجاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر انہوں نے استقامت اختیا رکی ( جمے اور ڈٹے رہے) تو یقینا ان پر فرشتے اتریں گے (اور ان سے کہیں گے) تم نہ تو خوف کھائو اور نہ رنجیدہ ہو۔ تم اس جنت ( کے دیئے جانے) کی خوشی منائو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا خوشی مناؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who say: our Lord is Allah, and have thereafter stood fast by it,- upon them there shall come down the angels: fear not, nor grieve, and rejoice in the tidings of the Garden which ye have been promised.

بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر (اس پر) قائم رہے ۔ ان پر فرشتے اتریں گے کہ تم نہ اندیشہ کرو اور نہ رنج کرو اور خوش ہو جنت (کے ملنے) پر جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ان لوگوں پر جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے ، پھر اس پر ثابت قدم رہے ، فرشتے اتریں گے کہ اب نہ کوئی اندیشہ کرو اور نہ کوئی غم اور اس جنت کی خوشخبری قبول کرو ، جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے کہا ہمارا رب ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ہی ) ہے پھر اس پر جمے رہے ، ان پر فرشتے ( یہ کہتے ہوئے ) اُتریں گے کہ خوف نہ کرو اور نہ ہی غم کرو اور اس جنت کی خوشخبری لو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کہا کہ ہمار ارب اللہ ہے پھر وہ اس پر قائم رہے ان پر فرشتے اتریں گے اور کہیں گے کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے خوشی مناؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس کے برعکس) جن لوگوں نے (صدق دل سے) کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے تو ان پر اترتے ہیں (رحمت و بشارت کے) فرشتے (اس خوشخبری کے ساتھ) کہ نہ تم ڈرو نہ غم کھاؤ اور خوش ہوجاؤ تم اس جنت (کے ملنے) سے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارارب اللہ ہے پھروہ اس پر ڈٹ گئے ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ان سے کہتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غمگین ہو اور اس جنت کی خوشی منائوجس کاتم سے وعدہ کیا جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے ( ف٦۸ ) ان پر فرشتے اترتے ہیں ( ف٦۹ ) کہ نہ ڈرو ( ف۷۰ ) اور نہ غم کرو ( ف۷۱ ) اور خوش ہو اس جنت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا ( ف۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک جن لوگوں نے کہا: ہمارا رب اﷲ ہے ، پھر وہ ( اِس پر مضبوطی سے ) قائم ہوگئے ، تو اُن پر فرشتے اترتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کہ تم خوف نہ کرو اور نہ غم کرو اور تم جنت کی خوشیاں مناؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور پھر اس پر قائم اور ثابت قدم رہے ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ( ان سے کہتے ہیں کہ ) تم نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور اس جنت کی بشارت پر خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In the case of those who say, "Our Lord is Allah", and, further, stand straight and steadfast, the angels descend on them (from time to time): "Fear ye not!" (they suggest), "Nor grieve! but receive the Glad Tidings of the Garden (of Bliss), the which ye were promised!

Translated by

Muhammad Sarwar

To those who have said, "God is our Lord, " and who have remained steadfast to their belief, the angels will descend saying, "Do not be afraid or grieved. Receive the glad news of the Paradise which was promised to you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who say: "Our Lord is Allah," and then they stand firm, on them the angels will descend (saying): "Fear not, nor grieve! But receive the glad tidings of Paradise which you have been promised!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who say: Our Lord is Allah, then continue in the right way, the angels descend upon them, saying: Fear not, nor be grieved, and receive good news of the garden which you were promised.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who say: Our Lord is Allah, and afterward are upright, the angels descend upon them, saying: Fear not nor grieve, but hear good tidings of the paradise which ye are promised.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने कहा कि "हमारा रब अल्लाह है।" फिर इस पर दृढ़तापूर्वक जमें रहे, उन पर फ़रिश्ते उतरते हैं कि "न डरो और न शोकाकुल हो, और उस जन्नत की शुभ सूचना लो जिस का तुम से वादा किया गया है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے (دل سے) اقرار کرلیا کہ ہمارا رب اللہ ہے (4) پھر (اس پر) مستقیم رہے (5) ان پر فرشتے اتریں گے کہ تم اندیشہ نہ کرو اور نہ رنج کرو اور تم جنت (کے ملنے) پر خوش رہو جس کا تم سے (پیغمبروں کی معرفت) وعدہ کیا جایا کرتا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اس پر ثابت قدم رہے یقیناً ان پر ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ نہ ڈرو، اور نہ غم کرو، بلکہ اس جنت کے بارے میں خوش ہوجاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے ، اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے ، یقیناً ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ نہ ڈرو ، نہ غم کرو ، اور خوش ہوجاؤ اس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جن لوگوں نے یوں کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر مستقیم رہے ان پر فرشتے نازل ہوں گے کہ تم خوف نہ کرو اور رنج نہ کرو اور خوش ہوجاؤ جنت کی خبر سے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق جنہوں نے کہا رب ہمارا اللہ ہے پھر اسی پر قائم رہے ان پر اترتے ہیں فرشتے کہ تم مت ڈرو اور نہ غم کھاؤ اور خوشخبری سنو اس بہشت کی جس کا تم سے وعدہ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ جن لوگوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہمارے رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے تو ایسے لوگوں پر فرشتے اترتے ہیں کہ تم نہ کسی بات سے ڈرو اور نہ تم کسی طرح غمگین ہو اور تم اس جنت کے حصول پر خوش ہو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔