40 Satan feels grieved when he sees that in the conflict between the Truth and falsehood meanness is being resisted with nobility and evil with goodness. He wants that he should somehow incite the fighters for the sake of the Truth and their prominent men in particular, and especially their leaders, to commit such a mistake, even if once, on the basis of which he may tell the common people that evil is not being committed by one side only: if mean acts are being committed by one side, the people of the other side also are not morally any better: they too have committed such and such a shameless act. The common people do not have the capability that they may assess and counterbalance fairly the excesses being committed by one party by the reactions of the other. As long as they sec that while the opponents ate adopting every mean act yet these people do not swerve at All from the path of decency and nobility, goodness and righteousness, they continue to regard and esteem them highly. But if at some time they happen to commit an unworthy act, even if it is in retaliation against a grave injustice, both the sides become equal in their esteem, and the opponents also get an excuse to counter one blameable act with a thousand abuses. That is why it has been said: 'Be on your guard against the deceptions of Satan. He will incite you as a wellwisher to take note of every abuse and every insult and attack and urge you to pay the opponent in the same coin, otherwise you would be regarded as a coward and weaken your image of strength. " On every such occasion whenever you feel any undue provocation, you should take care that this is an incitement of Satan who is arousing you to anger and wants you to commit a mistake. And after having been warned do not be involved in the misunderstanding that you have full control over yourself, and Satan cannot make you commit any mistake. This high opinion of ones own power of judgement and will is another and more dangerous deception of Satan. Instead of it you should seek Allah's refuge, for man can save himself from mistakes only if Allah helps and grants him protection. The beat commentary of this subject is the event which Imam Ahmad has related in his Musnad on the authority of Hadrat Abu Hurairah. He says that once a man started uttering invectives against Hadrat Abu Bakr, in the presence of the Holy Prophet. Hadrat Abu Bakr kept on hearing the invectives quietly and the Holy Prophet kept on smiling at it. At last, whcn Hadrat Abu Bakr could restrain himself no longer, he also uttered a harsh word for the person in response. No sooner did he utter the word than the Holy Prophet was seized by restraint, which appeared on his face, and he rose and left the place immediately. Hadrat Abu Bakr also rose and went behind him. On the way he asked, 'How is it that as long as the person went on abusing me, you kept quiet and smiling, but whcn I also said a word in retaliation, you were annoyed" The Holy Prophet replied, "Until you were quiet an angel remained with you, who went on replying to him on your behalf, but when you spoke out Satan came in place of the angel: I could not sit with Satan. "
41 After seeking Allah's refuge against the storm of opposition, the thing that brings patience and peace and tranquillity to the heart of the believer is this conviction: "Allah is not unaware: He knows whatever we arc doing as well as that which is being done against us. He is hearing whatever we and our opponents utter and watches the conduct of both of us." On the basis of this very conviction the believer entrusts his own and the opponents of the truth's affair to Allah and remains satisfied. ' This is the fifth place where the Holy Prophet and, through him, the believers have been taught this wisdom of preaching and reforming the people. For the other four places, see AI-A'raf: 199-204, An-Nahl: 125-128, Al Mu'minun: 96-98, Al-'Ankabut: 46-47 and the E.N.'s.
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :40
شیطان کو سخت تشویش لاحق ہوتی ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ حق و باطل کی جنگ میں کمینگی کا مقابلہ شرافت کے ساتھ اور بدی کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ایک ہی مرتبہ سہی ، حق کے لیے لڑنے والوں ، اور خصوصاً ان کے سربر آوردہ لوگوں ، اور سب سے بڑھ کر ان کے رہنما سے کوئی ایسی غلطی کرا دے جس کی بنا پر عامۃ الناس سے یہ کہا جاسکے کہ دیکھیے صاحب ، برائی یک طرفہ نہیں ہے ، ایک طرف سے اگر گھٹیا حرکتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف کے لوگ بھی کچھ بہت اونچے درجے کے انسان نہیں ہیں ، فلاں رکیک حرکت تو آخر انہوں نے بھی کی ہے ۔ عامۃ الناس میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ ٹھیک انصاف کے ساتھ ایک طرف کی زیادتیوں اور دوسرے طرف کی جوابی کاروائی کے درمیان موازنہ کر سکیں ۔ وہ جب تک یہ دیکھتے رہتے ہیں کہ مخالفین ہر طرح کی ذلیل حرکتیں کر رہے ہیں مگر یہ لوگ شائستگی و شرافت اور نیکی و راستبازی کے راستے سے ذرا نہیں ہٹتے ، اس وقت تک وہ ان کا گہرا اثر قبول کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن اگر کہیں ان کی طرف سے کوئی بے جا حرکت ، یا ان کے مرتبے سے گری ہوئی حرکت سرزد ہو جائے ، خواہ وہ کسی بڑی زیادتی کے جواب ہی میں کیوں نہ ہو ، تو ان کی نگاہ میں دونوں برابر ہو جاتے ہیں ، اور مخالفین کو بھی ایک سخت بات کا جواب ہزار گالیوں سے دینے کا بہانا مل جاتا ہے ۔ اسی بنا پر ارشاد ہوا کہ شیطان کے فریب سے چوکنے رہو ۔ وہ بڑا درد مند و خیر خواہ بن کر تمہیں اشتعال دلائے گا کہ فلاں زیادتی تو ہرگز برداشت نہ کی جانی چاہیے ، اور فلاں بات کا تو منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے ، اور اس حملے کے جواب میں تو لڑ جانا چاہیے ورنہ تمہیں بزدل سمجھا جائے گا اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔ ایسے ہر موقع پر جب تمہیں اپنے اندر اس طرح کا کوئی نامناسب اشتعال محسوس ہو تو خبردار ہو جاؤ کہ یہ شیطان کی اکساہٹ ہے جو غصہ دلا کر تم سے کوئی غلطی کرانا چاہتا ہے ۔ اور خبردار ہو جانے کے بعد اس زعم میں نہ مبتلا ہو جاؤ کہ میں اپنے مزاج پر قابو رکھتا ہوں ، شیطان مجھ سے کوئی غلطی نہیں کرا سکتا ۔ یہ اپنی قوت فیصلہ اور قوت ارادی کا زعم شیطان کا دوسرا اور زیادہ خطرناک فریب ہو گا ۔ اس کے بجائے تم کو خدا سے پناہ مانگنی چاہیے ، کیونکہ وہی توفیق دے اور حفاظت کرے تو آدمی غلطیوں سے بچ سکتا ہے ۔
اس مقام کی بہترین تفسیر وہ واقعہ ہے جو امام احمد نے اپنی مسند میں حضرت ابوہریرہ سے نقل کیا ہے ۔ وہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بے تحاشا گالیاں دینے لگا ۔ حضرت ابو بکر خاموشی کے ساتھ اس کی گالیاں سنتے رہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ کر مسکراتے رہے ۔ آخر کار جناب صدیق کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا اور انہوں نے بھی جواب میں اسے ایک سخت بات کہہ دی ۔ ان کی زبان سے وہ بات نکلتے ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر شدید انقباض طاری ہوا جو چہرہ مبارک پر نمایاں ہونے لگا اور آپ فوراً اٹھ کر تشریف لے گئے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بھی اٹھ کر آپ کے پیچھے ہو لیے اور راستے میں عرض کیا کہ یہ کیا ماجرا ہے ، وہ مجھے گالیاں دیتا رہا اور آپ خاموش مسکراتے رہے ، مگر جب میں نے اسے جواب دیا تو آپ ناراض ہو گئے؟ فرمایا جب تک تم خاموش تھے ، ایک فرشتہ تمہارے ساتھ رہا اور تمہاری طرف سے اس کو جواب دیتا رہا ، مگر جب تم بول پڑے تو فرشتے کی جگہ شیطان آ گیا ۔ میں شیطان کے ساتھ تو نہیں بیٹھ سکتا تھا ۔
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :41
مخالفتوں کے طوفان میں اللہ کی پناہ مانگ لینے کے بعد جو چیز مومن کے دل میں صبر و سکون اور اطمینان کی ٹھنڈک پیدا کرتی ہے وہ یہ یقین ہے کہ اللہ بے خبر نہیں ہے ۔ جو کچھ ہم کر رہے ہیں اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ہمارے ساتھ کیا جا رہا ہے اس سے بھی وہ واقف ہے ۔ ہماری اور ہمارے مخالفین کی ساری باتیں وہ سن رہا ہے اور دونوں کا طرز عمل جیسا کچھ بھی ہے اسے وہ دیکھ رہا ہے ۔ اسی اعتماد پر بندہ مومن اپنا اور دشمنان حق کا معاملہ اللہ کے سپرد کر کے پوری طرح مطمئن ہو جا تا ہے ۔
یہ پانچواں موقع ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے واسطے سے اہل ایمان کو دعوت دین اور اصلاح خلق کی یہ حکمت سکھائی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کے چار مقامات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الاعراف ، حواشی ۱٤۹ تا ۱۵۳ ، النحل ۱۲۲ ۔ ۱۲۳ ، جلد سوم ، المومنون ، حواشی ۸۹ ۔ ۹۰ ، العنکبوت ، ۸۱ ۔ ۸۲ )