Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 36

سورة حم السجدہ

وَ اِمَّا یَنۡزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰہِ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۳۶﴾

And if there comes to you from Satan an evil suggestion, then seek refuge in Allah . Indeed, He is the Hearing, the Knowing.

اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرو یقیناً وہ بہت ہی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِمَّا
اور اگر
یَنۡزَغَنَّکَ
وسوسہ آئے آپ کو
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے
نَزۡغٌ
کوئی وسوسہ
فَاسۡتَعِذۡ
پس پناہ مانگ لیجیے
بِاللّٰہِ
اللہ کی
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہی ہے
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِمَّا
اوراگر
یَنۡزَغَنَّکَ
ابھاردے تمہیں
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی طرف سے
نَزۡغٌ
کوئی اکساہٹ
فَاسۡتَعِذۡ
توآپ پناہ مانگیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
ہُوَ
وہی
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And if there comes to you from Satan an evil suggestion, then seek refuge in Allah . Indeed, He is the Hearing, the Knowing.

اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرو یقیناً وہ بہت ہی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر کسی وقت آپ کو کوئی شیطانی وسوسہ آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگیے۔ وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرشیطان کی طرف سے آپ کوکوئی اُکساہٹ ہوتو آپ اﷲ تعالیٰ کی پناہ مانگیں،یقیناوہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And should a stroke from Shaitan (Satan) strike you, seek refuge with Allah. Surely, He is the All-Hearing, the All-Knowing.

اور جو کبھی چوک لگے تجھ کو شیطان کے چوک لگانے سے تو پناہ پکڑ اللہ کی بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر کبھی تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی چوک لگنے لگے تو اللہ کی پناہ طلب کرلیا کرویقینا وہی ہے سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you are prompted by a provocation from Satan, seek refuge with Allah. He, and He alone, is All-Hearing, All- Knowing.

اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو ، 40 وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے 41 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کبھی کوئی کچوکا لگے تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو ( 15 ) بیشک وہ ہر بات سننے والا ، ہر بات جاننے والا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اگر شیطان کے گداگدانے سے تجھ کو گدگدی ہو 3 تو اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ (وہ تجھ کو بچا لیگا) بیشک وہ (سب) سنا جانتا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں بیشک وہ خوب سننے والے ، خوب جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آجائے تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو ۔ بیشک وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if there inciteth thee an incitement from the Satan then seek refuge in Allah. Verily He! He is the Hearer, the Knower.

اور اگر آپ کو شیطان کی طرف سے وسوسہ آنے لگے تو آپ اللہ کی پناہ مانگ لیاکیجئے وہی (سب) سننے والا ہے (سب) جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر شیطان تمہارے دل میں کوئی اکساہٹ پیدا کر ہی دے تو اللہ کی پناہ ڈھونڈو ۔ بیشک حقیقی سننے والا ، جاننے والا وہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ کو شیطان کی طرف سے کوئی ( گناہ کا وسوسہ ) پہنچے تو آپ اللہ ( تعالیٰ ) کی پناہ طلب کریں ، بلاشبہ وہ خوب سنے اور خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو بیشک وہ سنتا جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ پہنچ جایا کرے تو (فوراً ) اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو بلاشبہ وہی ہے (ہر کسی) کی سنتا (سب کچھ) جانتا

Translated by

Noor ul Amin

پھراگرکسی وقت آپ کو کوئی شیطان کاوسوسہ گناہ پر ابھارے تواللہ تعالیٰ کی پناہ مانگئے وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تجھے شیطان کا کوئی کونچا ( تکلیف ) پہنچے ( ف۸۲ ) تو اللہ کی پناہ مانگ ( ف۸۳ ) بیشک وہی سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے بندۂ مومن! ) اگر شیطان کی وسوسہ اندازی سے تمہیں کوئی وسوسہ آجائے تو اﷲ کی پناہ مانگ لیا کر ، بے شک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے مخاطب ) اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ محسوس ہو تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ ۔ بے شک وہ بڑا سننے والا ( اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if (at any time) an incitement to discord is made to thee by the Evil One, seek refuge in Allah. He is the One Who hears and knows all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), seek God's protection if satan's temptation grieves you, for God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if an evil whisper from Shaytan tries to turn you away, then seek refuge in Allah. Verily, He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if an interference of the Shaitan should cause you mischief, seek refuge in Allah; surely He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And if a whisper from the devil reach thee (O Muhammad) then seek refuge in Allah. Lo! He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि शैतान की ओर से कोई उकसाहट तुम्हें चुभे तो अल्लाह की शरण माँग लो। निश्चय ही वह सबकुछ सुनता, जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر (ایسے وقت میں) آپ کو شیطان کی طرف سے کچھ وسوسہ آنے لگے تو (فوراً ) اللہ کی پناہ مانگ لیا کیجیے بلاشبہ وہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر شیطان کی طرف سے آپ کوئی اُکساہٹ محسوس کریں تو اللہ کی پناہ مانگیں، اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو ، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آنے لگے تو اللہ کی پناہ لیجیے، بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کبھی چوک لگے تجھ کو شیطان کے چوک لگانے سے تو پناہ پکڑ اللہ کی بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر شیطانی وسوسہ کسی وقت آپ کو ابھارے تو آپ خدا تعالیٰ سے پناہ طلب کرلیا کیجئے بلا شبہ وہی ہے سننے والا جاننے والا۔