Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 37

سورة حم السجدہ

وَ مِنۡ اٰیٰتِہِ الَّیۡلُ وَ النَّہَارُ وَ الشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ ؕ لَا تَسۡجُدُوۡا لِلشَّمۡسِ وَ لَا لِلۡقَمَرِ وَ اسۡجُدُوۡا لِلّٰہِ الَّذِیۡ خَلَقَہُنَّ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِیَّاہُ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And of His signs are the night and day and the sun and moon. Do not prostrate to the sun or to the moon, but prostate to Allah , who created them, if it should be Him that you worship.

اور دن رات اور سورج چاند بھی ( اسی کی ) نشانیوں میں سے ہیں تم سورج کو سجدہ نہ کرو نہ چاند کو بلکہ سجدہ اس اللہ کے لئے کرو جس نے سب کو پیدا کیا ہے اگر تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے تو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہِ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
الَّیۡلُ
رات
وَالنَّہَارُ
اور دن
وَالشَّمۡسُ
اور سورج
وَالۡقَمَرُ
اور چاند
لَاتَسۡجُدُوۡا
نہ تم سجدہ کرو
لِلشَّمۡسِ
سورج کو
وَلَا
اور نہ
لِلۡقَمَرِ
چاند کو
وَاسۡجُدُوۡا
بلکہ سجدہ کرو
لِلّٰہِ
اللہ ہی کو
الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَہُنَّ
پیدا کیا انہیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہِ
اوراس کی نشانیوں میں سے
الَّیۡلُ
رات
وَالنَّہَارُ
اوردن
وَالشَّمۡسُ
اورسورج
وَالۡقَمَرُ
اورچاندہیں
لَاتَسۡجُدُوۡا
نہ تم سجدہ کرو
لِلشَّمۡسِ
سورج کو
وَلَا
اورنہ
لِلۡقَمَرِ
چاندکو
وَاسۡجُدُوۡا
اورسجدہ کرو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَہُنَّ
پیداکیاانہیں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہوتم
اِیَّاہُ
صرف اس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
عبادت کرتے
Translated by

Juna Garhi

And of His signs are the night and day and the sun and moon. Do not prostrate to the sun or to the moon, but prostate to Allah , who created them, if it should be Him that you worship.

اور دن رات اور سورج چاند بھی ( اسی کی ) نشانیوں میں سے ہیں تم سورج کو سجدہ نہ کرو نہ چاند کو بلکہ سجدہ اس اللہ کے لئے کرو جس نے سب کو پیدا کیا ہے اگر تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے تو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ رات اور دن، سورج اور چاند سب اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ نہ تو تم سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اگر تمہیں (فی الواقع) اسی کی عبادت کرنا منظور ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اوردن اورسورج اور چاند،سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس اﷲ تعالیٰ کوسجدہ کرو جس نے انہیں پیداکیا، اگرتم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among His signs are the night and the day, and the sun and the moon. Do not make sajdah (prostration) to the sun, or to the moon. And make sajdah to Allah who has created them, if it is Him whom you worship.

اور اس کی قدرت کے نمونے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو اور سجدہ کرو اللہ کو جس نے ان کو بنایا اگر تم اسی کو پوجتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں رات دن سورج اور چاندتم سورج کو سجدہ مت کرو اور نہ چاند کو بلکہ اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا اگر تم واقعتا اسی کی بندگی کرتے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs are the night and the day, and the sun and the moon. Do not prostrate yourselves before the sun, nor before the moon, but prostrate yourselves before Allah Who created them, if it is Him that you serve.

42 اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند 43 ۔ سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو 44 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند ۔ نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو اور سجدہ اس اللہ کو کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے ۔ اگر واقعی تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور واقعہ کی (بہت سی قدرت کی، نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہیں 5 سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو ( وہ تو تمہاری طرح ایک مخلوق میں) اور اگر تم خاص اللہ تعالیٰ کو پوجنا چاہتے ہو تو اس خدا کو سجدہ کرو جس نے ان کو پیدا کیا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہے۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو اور اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا فرمایا ہے ، اگر تم کو صرف اس کی عبادت کرنا ہے تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رات اور دن سورج اور چاند یہ سب اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ لہٰذا تم سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے ان سب چیزوں کو پیدا کیا ہے۔ اگر تم واقعی اس کی ( سچی) عبادت و بندگی کرنے والے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو۔ بلکہ خدا ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو اس کی عبادت منظور ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs are the night and the day and the sun and the moon. So prostrate not yourselves Unto the sun nor the moon. but prostrate yourselves Unto Allah who hath created them, if it is He alone whom ye are worshipping.

اور اس کی نشانیوں میں رات ہے اور دن ہے اور سورج ہے اور چاند ہے ۔ (بس) تم لوگ نہ سورج کو پوجو اور نہ چاند کو بلکہ صرف اللہ ہی کو پوجو جس نے ان سب کو پیدا کیا اگر تم واقعی اس کے پرستار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند بھی ہیں ۔ نہ سجدہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو ، بلکہ سجدہ کرو اس اللہ کو جس نے ان ساری چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی بندگی کرنے والے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان ( اﷲ تعالیٰ ) کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ( بھ ) ہیں ، سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو اور اس اللہ ( تعالیٰ ) کو جس نے ان کو پیدا فرمایا ہے سجدہ کرو اگر تمہیں صرف اسی کی عبادت کرنی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رات اور دن، سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تو لوگو ! نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ صرف اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو اس کی عبادت منظور ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے یہ رات و دن اور سورج و چاند بھی ہیں پس تم نہ تو سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو بلکہ تم سجدہ اس اللہ (وحدہ لاشریک) ہی کے لئے کرو جس نے ان سب کو پیدا فرمایا ہے اگر تم لوگ واقعی اسی کی بندگی کرتے ہوف

Translated by

Noor ul Amin

یہ رات اور دن ، سورج اور چاندسب اللہ کی نشانیاں ہیں لوگو!تم سورج کو سجدہ نہ کرو اور نہ چاند کو اور اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ، اگرتم صرف اسی کی عبادت کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند ( ف۸٤ ) سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو ( ف۸۵ ) اور اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ( ف۸٦ ) اگر تم اس کے بندے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور رات اور دن اور سورج اور چاند اُس کی نشانیوں میں سے ہیں ، نہ سورج کو سجدہ کیا کرو اور نہ ہی چاند کو ، اور سجدہ صرف اﷲ کے لئے کیا کرو جس نے اِن ( سب ) کو پیدا فرمایا ہے اگر تم اسی کی بندگی کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کی نشانیوں میں رات ، دن ، سورج اور چاند بھی ہیں تم نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو ( بلکہ ) اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو ( اور اسی کو مستحقِ عبادت سمجھتے ہو ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Among His Signs are the Night and the Day, and the Sun and the Moon. Do not prostrate to the sun and the moon, but prostrate to Allah, Who created them, if it is Him ye wish to serve.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Some evidence of His existence) are the night, day, sun, and moon. Do not prostrate before the sun and the moon, but prostrate before God Who has created them if you want to worship Him alone.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And from among His signs are the night and the day, and the sun and the moon. Do not prostrate yourselves to the sun nor to the moon, but prostrate yourselves to Allah Who created them, if you worship Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among His signs are the night and the day and the sun and the moon; do not prostrate to the sun nor to the moon; and prostrate to Allah Who created them, if Him it is that you serve.

Translated by

William Pickthall

And of His portents are the night and the day and the sun and the moon. Do not prostrate to the sun or the moon; but prostrate to Allah Who created them, if it is in truth Him Whom ye worship.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रात और दिन और सूर्य और चन्द्रमा उस की निशानियों में से हैं। तुम न तो सूर्य को सजदा करो और न चन्द्रमा को, बल्कि अल्लाह को सजदा करो जिस ने उन्हें पैदा किया, यदि तुम उसी की बन्दगी करने वाले हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور منجملہ اس قدرت و توحید کی) نشانیوں کی رات اور دن ہے اور سورج ہے اور چاند ہے (پس) تم لوگ نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو اور (صرف) اس خدا کو سجدہ کرو جسنے ان (سب) نشانیوں کو پیدا کیا اگر تم کو خدا کی عبادت کرنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رات اور دن اور سورج اور چاند، اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند۔ سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اگر فی الواقع تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کی نشانیوں میں سے رات ہے اور دن ہے اور چاند ہے اور سورج ہے مت سجدہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو، اور سجدہ کرو اللہ کو جس نے ان کو پیدا فرمایا اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کی قدرت کے نمونے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند سجدہ نہ کرو سورج کو اور چاند کو اور سجدہ کرواللہ کو جس نے ان کو بنایا اگر تم اسی کو پوجتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منجلہ خدا کی نشانیوں کے رات اور دن اور سورج اور چاند بھی اسی کی نشانیاں ہیں تو تم لوگ نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ صرف اسی خدا کو سجدہ کرو جس نے ان نشانیوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو فی الواقع خدا کی عبادت کرنی ہے۔