Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 51

سورة حم السجدہ

وَ اِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَی الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِہٖ ۚ وَ اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ فَذُوۡ دُعَآءٍ عَرِیۡضٍ ﴿۵۱﴾

And when We bestow favor upon man, he turns away and distances himself; but when evil touches him, then he is full of extensive supplication.

اور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور کنارہ کش ہو جاتا ہے اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے والا بن جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَنۡعَمۡنَا
انعام کرتے ہیں ہم
عَلَی الۡاِنۡسَانِ
انسان پر
اَعۡرَضَ
وہ اعراض کرتا ہے
وَنَاٰ
اور وہ پھیر لیتا ہے
بِجَانِبِہٖ
پہلو اپنا
وَاِذَا
اور جب
مَسَّہُ
پہنچتی ہے اسے
الشَّرُّ
تکلیف
فَذُوۡدُعَآءٍ
تو دعا کرنے والا ہو جاتا ہے
عَرِیۡضٍ
لمبی چوڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اورجب
اَنۡعَمۡنَا
انعام کرتے ہیں ہم
عَلَی الۡاِنۡسَانِ
انسان پر
اَعۡرَضَ
وہ منہ موڑجاتاہے
وَنَاٰ بِجَانِبِہٖ
اورپھیرلیتاہے اپناپہلو
وَاِذَا
اورجب
مَسَّہُ
پہنچتی ہے اسے
الشَّرُّ
تکلیف
فَذُوۡدُعَآءٍ
تودعائیں کرنے والا(بن جاتاہے)
عَرِیۡضٍ
لمبی چوڑی
Translated by

Juna Garhi

And when We bestow favor upon man, he turns away and distances himself; but when evil touches him, then he is full of extensive supplication.

اور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور کنارہ کش ہو جاتا ہے اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے والا بن جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے اور جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں مانگنے لگتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تووہ منہ موڑ جاتاہے اور اپنا پہلوپھیرلیتا ہے اورجب اُسے تکلیف پہنچتی ہے تولمبی چوڑی دُعائیں کرنے والا بن جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We bestow Our favour upon man, he avoids (to appreciate it) and keeps himself far aside (from obedience), and when some evil touches him, he is full of broad prayers.

اور جب ہم نعمتیں بھیجیں انسان پر تو ٹلا جاوے اور موڑ لے اپنی کروٹ اور جب لگے اس کو برائی تو دعائیں کرے چوڑی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم انسان پر نعمتوں کی بارش کردیتے ہیں تو وہ رخ پھیر لیتا ہے اور اپنا پہلو بدل لیتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بڑی لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When We bestow Our favour upon man, he turns away and waxes proud; but when a misfortune touches him, he is full of supplication.

انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے 67 ۔ اور جب اسے کوئی آفت چھو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے 68 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم انسان پر کوئی انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا اور پہلو بدل کر دور چلا جاتا ہے ، اور جب اسے کوئی برائی چھو جاتی ہے تو وہ لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم جب آدمی پر اپنافضل کرتے ہیں اس کو سب طرح کا آرام دیتے ہیں تو ہمارا خیال ہی چھوڑ دیتا ہے اور اپنی کروٹ موڑ لیتا ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو اپنا منہ موڑ لیتا ہے اور اپنی کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم کسی آدمی پر انعام و کرم کردیتے ہیں تو وہ منہ موڑ کر اپنا پہلو پھیرنے لگتا ہے۔ اور جب اس پر کوئی مصیبت پڑی جاتی ہے تو پھر وہ لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے۔ اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when We shew favour Unto man, he turneth aside and withdraweth on his side, and when evil toucheth him, then he is full of prolonged prayer.

اور ہم جب انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا اور کروٹ پھیر لیتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو خوب لمبی چوڑی دعائیں کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہم انسان پر اپنا فضل کرتے ہیں تو وہ اعراض کرتا اور اپنا پہلو بدل لیتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے والا بن جاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم انسان پر کوئی انعام کرتے ہیں تو روگردانی کرتا اور پہلو بدل کر گزر جاتا ہے اور جب اسے کوئی بُرائی پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تومنہ موڑ لیتا ہے اور پہلوپھیر کر چل دیتا ہے اور جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تولمبی چوڑی دعا ئیں مانگنے لگتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم آدمی پر احسان کرتے ہیں تو منہ پھیر لیتا ہے ( ف۱۳۰ ) اور اپنی طرف دور ہٹ جاتا ہے ( ف۱۳۱ ) اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے ( ف۱۳۲ ) تو چوڑی دعا والا ہے ( ف۱۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم انسان پر انعام فرماتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور اپنا پہلو بچا کر ہم سے دور ہو جاتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعا کرنے والا ہو جاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم انسان کو کوئی کچھ نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ ( تکبر سے ) منہ پھیر لیتا ہے اور پہلو تہی کرنے لگتا ہے اورجب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پھر لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We bestow favours on man, he turns away, and gets himself remote on his side (instead of coming to Us); and when evil seizes him, (he comes) full of prolonged prayer!

Translated by

Muhammad Sarwar

When We grant the human being a favor, he ignores it and turns away but when he is afflicted by hardship, he starts lengthy prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We show favor to man, he turns away and becomes arrogant; but when evil touches him, then he has recourse to long supplications.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We show favor to man, he turns aside and withdraws himself; and when evil touches him, he makes lengthy supplications.

Translated by

William Pickthall

When We show favour unto man, he withdraweth and turneth aside, but when ill toucheth him then he aboundeth in prayer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब हम मनुष्य पर अनुकम्पा करते हैं तो वह ध्यान में नहीं लाता और अपना पहलू फेर लेता है। किन्तु जब उसे तकलीफ़ छू जाती है, तो वह लम्बी-चौड़ी प्रार्थनाएँ करने लगता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم آدمی کو نعمت عطا کرتے ہیں تو (ہم سے اور ہمارے احکام سے) منہ موڑ لیتا ہے اور کروٹ بدل لیتا ہے (3) اور جب اسکو تکلیف پہنچتی ہے تو خوب لمبی چوڑی دعائیں کرتا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے، اور جب اسے کوئی آفت آتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب اسے کوئی آفت چھو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اعراض کرتا ہے اور ایک جانب کو دور چلا جاتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچ جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعا والا ہوجاتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نعمتیں بھیجیں انسان پر تو ٹلا جائے اور موڑ لے اپنی کروٹ اور جب لگے اس کو برائی تو دعائیں کرے چوڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم انسان کو کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ ہمارا حق ماننے سے منہ موڑتا اور اپنا پہلو پھیر لیتا ہے اور جب اسی انسان کو کوئی سختی پہنچتی ہے تو ہاتھ پھیلا پھیلا کر لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے۔