Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 52

سورة حم السجدہ

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ثُمَّ کَفَرۡتُمۡ بِہٖ مَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ ہُوَ فِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۵۲﴾

Say, "Have you considered: if the Qur'an is from Allah and you disbelieved in it, who would be more astray than one who is in extreme dissension?"

آپ کہہ دیجئے! کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہوا ہو پھر تم نے اسے نہ مانا بس اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہوگا جو مخالفت میں ( حق سے ) دور چلا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا غور کیا تم نے
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے وہ
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
ثُمَّ
پھر
کَفَرۡتُمۡ
کفر کیا تم نے
بِہٖ
اس کا
مَنۡ
کون
اَضَلُّ
زیادہ بھٹکا ہوا ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
ہُوَ
وہ
فِیۡ شِقَاقٍۭ
مخالفت میں ہے
بَعِیۡدٍ
بہت دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا خیال ہے تمہارا
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہوا(قرآن)
مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جناب سے
ثُمَّ
پھر
کَفَرۡتُمۡ
انکارکیاتم نے
بِہٖ
اس کے ساتھ
مَنۡ
کون
اَضَلُّ
زیادہ گمراہ ہوگا
مِمَّنۡ
اس شخص سے جو
ہُوَ
وہ
فِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ
انتہادرجےکی مخالفت میں ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered: if the Qur'an is from Allah and you disbelieved in it, who would be more astray than one who is in extreme dissension?"

آپ کہہ دیجئے! کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہوا ہو پھر تم نے اسے نہ مانا بس اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہوگا جو مخالفت میں ( حق سے ) دور چلا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے : بھلا دیکھو، اگر یہ قرآن اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کردیا تو اس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور تک چلا گیا ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں تمہارا کیا خیال ہے اگریہ قرآن اﷲ تعالیٰ کی جناب سے ہوا، پھربھی تم نے اس کاانکار کیاتواُس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو انتہادرجے کی مخالفت میں ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (to the disbelievers), |" Tell me, if it (the Qur&an) is from Allah, and still you reject it, then who can be more erroneous than him who is (involved) in far reaching schism?|"

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ ہو اللہ کے پاس سے پھر تم نے اس کو نہ مانا پھر اس سے گمراہ زیادہ کون جو دور چلا جائے مخالف ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے کہیے : کیا تم نے غور کیا کہ اگر یہ (قرآن) واقعی اللہ ہی کی طرف سے ہو پھر تم نے اس کا کفر کیا تو کون ہوگا اس سے بڑھ کر بھٹکا ہوا جو دور کی مخالفت میں پڑا ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “Did you ever consider: if this Qur'an is indeed from Allah and you still deny it, who can be in greater error than he who goes far in fiercely opposing it?”

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اس کا انکار کرتے رہے تو اس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان کافروں سے ) کہو کہ : ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے آیا ہے ، پھر بھی تم نے اس کا انکار کیا تو اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو ( اس کی ) مخالفت میں بہت دور نکل گیا ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعا مانگتا ہے 11 اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ رہے بھلا تو بتائوت و سہی اگر قرآن اللہ تعالیٰ کے پاس سے آیا ہو پھر تم نے اس کو نہ مانا تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو سیدھی راہ سے اتنی دور ضد میں پڑا ہو 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے بھلا دیکھو ! اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو ، پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو پرلے درجے کی مخالفت میں ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے پوچھئے کہ بتائو تو سہی اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ( نازل کیا گیا ) ہے اور پھر بھی تم اس کا انکار کرتے ہو تو اس سے بڑا گمراہ اور کون ہو سکتا ہے جو ( اللہ اور اسکے رسول) کی مخالفت میں بہت دور نکل گیا ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ بھلا دیکھو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو (حق کی) پرلے درجے کی مخالفت میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: bethink ye! if it is really from Allah and then ye disbelieve therein, then who is further astray than one who is in schism far-off?

آپ کہئے کہ بھلا یہ بتاؤ کہ اگر یہ (قرآن) اللہ کے ہاں سے آیا ہوا ہو اور پھر تم اس سے انکار کررہے ہو تو اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا جو (ایسی) دوردراز مخالفت میں پڑا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو: بتاؤ اگر ( یہ قرآن ) اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کیا تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون ٹھہرے گا ، جو ایک نہایت دور رس مخالفت میں جا پڑا؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے دیکھو! اگر یہ ( قرآن مجید ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہو پھر تم اس کا انکار کرو تو اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو دور کی مخالفت میں پڑا ہو!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

” کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو حق کی پرلے درجے کی مخالفت میں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ تم اتنا تو سوچو کہ اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے ہو تو پھر بھی اگر تم لوگ اس کا انکار ہی کرتے رہے تو اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور نکل گیا ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ پوچھئے بھلادیکھو اگر یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا تواس سے بڑھ کرگمراہ کون ہو گا جو اس کی مخالفت میں دور تک چلا گیا ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۱۳٤ ) بھلا بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے ہے ( ف۱۳۵ ) پھر تم اس کے منکر ہوئے تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو دور کی ضد میں ہے ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: بھلا تم بتاؤ اگر یہ ( قرآن ) اللہ ہی کی طرف سے ( اُترا ) ہو پھر تم اِس کا انکار کرتے رہو تو اُس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو پرلے درجہ کی مخالفت میں ( پڑا ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! اے کافرو! تم ( غور کر کے ) مجھے بتاؤ کہ اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے ہے پھر تم نے اس کا انکار کیا تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو مخالفت میں بہت دور نکل جائے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "See ye if the (Revelation) is (really) from Allah, and yet do ye reject it? Who is more astray than one who is in a schism far (from any purpose)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Think, if the (Quran) is from God and you have rejected it, then who has gone farther astray than the one who has wandered far from the truth?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Tell me, if it is from Allah, and you disbelieve in it Who is more astray than one who is in opposition far away."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Tell me if it is from Allah; then you disbelieve in it, who is in greater error than he who is in a prolonged opposition?

Translated by

William Pickthall

Bethink you: If it is from Allah and ye reject it - Who is further astray than one who is at open feud (with Allah)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "क्या तुम ने विचार किया, यदि वह (क़ुरआन) अल्लाह की ओर से ही हुआ और तुम ने उस का इनकार किया तो उस से बढ़कर भटका हुआ और कौन होगा जो विरोध में बहुत दूर जा पड़ा हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے بھلا یہ توبتلاؤ کہ اگر یہ (قرآن) خدا کے یہاں سے آیا ہو (اور) پھر تم اس کا کرو انکار تو ایسے شخص سے زیادہ کون غلطی میں ہوگا جو (حق سے) ایسی دور دراز مخالفت میں پڑا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرمائیں کبھی تم نے یہ سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہے اور تم اس کا انکار کرتے رہے تو اس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور نکل گیا ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اس کا انکار کرتے رہے تو اس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو پھر تم نے اس کا انکار کیا تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو دور کی مخالفت میں پڑگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ ہو اللہ کے پاس سے پھر تم نے اس کو نہ مانا پھر اس سے گمراہ زیادہ کون جو دور چلا جائے مخالف ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہیے بھلا یہ تو بتائو اگر یہ قرآن خدا کی طرف سے آیا ہو اور پھر تم اس کا انکار کرو تو اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایک ایسی مخالفت میں مبتلا ہو جو مخالفت طریقہ حق سے بہت دور ہے۔