Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 6

سورة حم السجدہ

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ یُوۡحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَاسۡتَقِیۡمُوۡۤا اِلَیۡہِ وَ اسۡتَغۡفِرُوۡہُ ؕ وَ وَیۡلٌ لِّلۡمُشۡرِکِیۡنَ ۙ﴿۶﴾

Say, O [Muhammad], "I am only a man like you to whom it has been revealed that your god is but one God; so take a straight course to Him and seek His forgiveness." And woe to those who associate others with Allah -

آپ کہہ دیجئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو ، اور ان مشرکوں کے لئے ( بڑی ہی ) خرابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَنَا
میں
بَشَرٌ
ایک انسان ہوں
مِّثۡلُکُمۡ
تم جیسا
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّمَاۤ
بےشک
اِلٰـہُکُمۡ
الٰہ تمہارا
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
فَاسۡتَقِیۡمُوۡۤا
پس سیدھے چلو
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
وَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ
اور بخشش مانگو اس سے
وَوَیۡلٌ
اور ہلاکت ہے
لِّلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً 
اَنَا
میں 
بَشَرٌ
ایک انسان ہوں 
مِّثۡلُکُمۡ
تم جیسا ہی 
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف 
اَنَّمَاۤ
یقیناً 
اِلٰـہُکُمۡ
معبود تمہارا 
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی 
فَاسۡتَقِیۡمُوۡۤا
سو سیدھے رہو
اِلَیۡہِ
اس کی طرف 
وَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ
اور بخشش مانگواس سے 
وَوَیۡلٌ
اور بڑی ہلاکت ہے
لِّلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں کے لیے 
Translated by

Juna Garhi

Say, O [Muhammad], "I am only a man like you to whom it has been revealed that your god is but one God; so take a straight course to Him and seek His forgiveness." And woe to those who associate others with Allah -

آپ کہہ دیجئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو ، اور ان مشرکوں کے لئے ( بڑی ہی ) خرابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : میں تو تمہارے ہی جیسا ایک انسان ہوں۔ میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا الٰہ بس ایک ہی الٰہ ہے۔ لہذا سیدھے اسی کی طرف متوجہ رہو اور اسی سے معافی مانگو اور ان مشرکوں کے لئے ہلاکت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میں تم جیسا ہی ایک انسان ہوں،میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ یقیناًتمہارامعبود بس ایک ہی معبود ہے ،سوتم اُسی کی طرف سیدھے رہو اور اُسی سے بخشش مانگو اور مشرکوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, “ I am but a human being like you; it is revealed to me that your god is only One God. So, become straight towards Him, and seek forgiveness from Him, and woe to the Mushriks (those who ascribe partners to Allah)

تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم، حکم آتا ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک حاکم کی ہے سو سیدھے رہو اس کی طرف اور اس سے گناہ بخشواؤ اور خربی ہے شریک کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ میں تو بس ایک انسان ہوں تمہاری طرح کا میری طرف وحی کی جا رہی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو اسی کی طرف سیدھا رکھو اپنے رخ کو اور اس سے استغفار کرو اور بڑی تباہی اور ہلاکت ہوگی مشرکین کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “I am only a human being like you. It is revealed to me that your God is One God; so direct yourselves straight to Him, and seek His forgiveness. Woe to those who associate others with Allah in His Divinity,

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا 5 ۔ مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے 6 ، لہٰذا تم سیدھے اسی کا رخ اختیار کرو7 اور اس سے معافی چاہو8 ۔ تباہی ہے ان مشرکوں کے لیے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ میں تو تم ہی جیسا ایک انسان ہوں ۔ ( البتہ ) مجھ پر یہ وحی نازل ہوتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ۔ لہذا تم اپنا رخ سیدھا اسی کی طرف رکھو ، اور اسی سے مغفرت مانگو ۔ اور بڑی تباہی ہے ان مشرکوں کے لیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ دے میں اور کچھ نہیں تمہاری طرح آدمی ہوں مجھ پر خدا کی طرف سے یہ حلم آتا ہے تمہارا تم سب کا خدا ایک ہی خدا ہے 3 سیدھے اسی کی طرفمنہ کئے رہو 4 اسی کی پوجا کرو اور اسی سے پانے گناہوں کی معافی چاہو اور مشرکوں کی ایک دن 5 خرابی ہونیوالی ہی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے بیشک میں بھی تمہاری طرح آدمی ہوں (ہاں) مجھ پر وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود معبود واحد ہے سو اس کی طرف سیدھے رہو اور اس سے بخشش چاہو اور شرک کرنے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف تم جیسا ہی بشر ہوں البتہ میری طرف وحی کی جاتی ہے تمہارا اور ہمارا رب ایک ہی ہے۔ بس تم اسی کی طرف سیدھے سیدھے چلو اسی سے مغفرت مانگو ۔ ان مشرکین کے لئے بڑی خرابی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم۔ (ہاں) مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود خدائے واحد ہے تو سیدھے اسی کی طرف (متوجہ) رہو اور اسی سے مغفرت مانگو اور مشرکوں پر افسوس ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I am only a human being like Unto you: only it is revealed Unto me that your God is but One God, wherefore take the straight path Unto Him and seek forgiveness of Him. And woe be Unto the associators.

آپ کہہ دیجئے میں بھی تم ہی جیسا بشر ہوں (البتہ) مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے سو اسی کی طرف سیدھ باندھے رہو اور اسی سے معافی چاہتے رہو ۔ اور بڑی کم بختی ہے مشرکین کیلئے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو: میں تو تمہارے ہی مانند ایک بشر ہوں ۔ میرے پاس یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے ، تو اسی کی طرف یکسو ہوکر اپنا رخ کرو اور اس سے مغفرت مانگو اور ان مشرکوں کیلئے تباہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے میں تو بس تم ہی جیسا انسان ہوں میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود تو بس ایک ہی معبود ( اللہ تعالیٰ ) ہے پس اس کی طرف اپنا رُخ سیدھا رکھو اور اس سے بخشش طلب کرتے رہو اور مشرکوں کے لیے تباہی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

’ کہہ دو کہ میں بھی آدمی ہوں جیسے کہ تم۔ ہاں مجھ پر وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود اللہ واحد ہے تو سیدھے اسی کی طرف متوجہ رہو اور اسی سے مغفرت مانگو اور مشرکوں پر افسوس ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ سوائے اس کے نہیں کہ میں تو ایک بشر ہوں تم ہی جیسا (البتہ) میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ معبود تم سب کا بہرحال ایک ہی معبود ہے پس تم لوگ سیدھے اسی کا رخ اختیار کرلو اور اس سے معافی مانگو اور بڑی خرابی ہے ان مشرکوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ میں تمہارے جیسا ایک انسان ہوں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارامعبودبس ایک معبود ہے لہٰذا سیدھے اس کی طرف متوجہ رہواوراسی سے معافی مانگو اور مشرکوں کے لئے ہلاکت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۱۱ ) آدمی ہونے میں تو میں تمہیں جیسا ہوں ( ف۱۲ ) مجھے وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے ، تو اس کے حضور سیدھے رہو ( ف۱۳ ) اور اس سے معافی مانگو ( ف۱٤ ) اور خرابی ہے شرک والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اِن کے پردے ہٹانے اور سننے پر آمادہ کرنے کے لئے ) فرما دیجئے: ( اے کافرو! ) بس میں ظاہراً آدمی ہونے میں تو تم ہی جیسا ہوں ( پھر مجھ سے اور میری دعوت سے اس قدر کیوں گریزاں ہو ) میری طرف یہ وحی بھیجی گئی ہے کہ تمہارا معبود فقط معبودِ یکتا ہے ، پس تم اسی کی طرف سیدھے متوجہ رہو اور اس سے مغفرت چاہو ، اور مشرکوں کے لئے ہلاکت ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ میں بھی تمہاری ہی طرح بشر ہوں ( مگر فرق یہ ہے ) کہ مجھے وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا الٰہ ( خدا ) بس ایک ہی الٰہ ( خدا ) ہے تو تم سیدھے اسی کی طرف رخ رکھو اور اس سے مغفرت طلب کرو اور بربادی ہے ان مشرکوں کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say thou: "I am but a man like you: It is revealed to me by Inspiration, that your Allah is one Allah: so stand true to Him, and ask for His Forgiveness." And woe to those who join gods with Allah,-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "I am a mere mortal like you. I have received a revelation that your Lord is the only One. So be up-right and obedient to Him and seek forgiveness from Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I am only a human being like you. It is revealed to me that your God is One God, therefore take straight path to Him and obedience to Him, and seek forgiveness of Him. And woe to the polytheists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I am only a mortal like you; it is revealed to me that your Allah is one Allah, therefore follow the right way to Him and ask His forgiveness; and woe to the polytheists;

Translated by

William Pickthall

Say (unto them O Muhammad): I am only a mortal like you. It is inspired in me that your Allah is One Allah, therefor take the straight path unto Him and seek forgiveness of Him. And woe unto the idolaters,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मैं तो तुम्हीं जैसा मनुष्य हूँ। मेरी ओर प्रकाशना की जाती है कि तुम्हारा पूज्य-प्रभु बस अकेला पूज्य-प्रभु है। अतः तुम सीधे उसी का रुख करो और उसी से क्षमा-याचना करो - साझी ठहराने वालों के लिए तो बड़ी तबाही है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیے کہ میں بھی تم ہی جیسا بشر ہوں مجھ پر یہ وحی نازل ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے (3) سو اس (معبود برحق) کی طرف سیدھ باندھ لو اور اس سے معافی مانگو اور ایسے مشرکوں کے لیے بڑی خرابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرمائیں میں تمہارے جیسا بشر ہوں مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا گیا ہے کہ تمہارا الٰہ ایک ہی الٰہ ہے لہٰذا تم اسی کی طرف اپنا رخ کرو اور اس سے معافی مانگو، مشرکوں کے لیے تباہی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو ، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا۔ مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی ہے ، لہٰذا تم سیدھے اسی کا رخ اختیار کرو اور اس سے معافی چاہو۔ تباہی ان مشرکوں کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے میں تو تمہارے ہی جیسا بشر ہوں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے لہٰذا تم ٹھیک طریقہ پر اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اس سے استغفار کرو، اور ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو شرک کرنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم حکم آتا ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک حاکم کی ہے سو سیدھے رہو اس کی طرف اور اس سے گناہ بخشواؤ اور خرابی ہے شریک کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان سے کہہ دیجئے میں بھی تم ہی جیسا ایک آدمی ہوں ہاں یہ ضرور ہے کہ میری طرف یہ وحی بھیجی جاتی ہے کہ بس تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے سو تم اسی کی طرف سیدھ باندھے چلے جائو اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو اور ایسے مشرکوں کے لئے بڑی خرابی ہے