Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 11

سورة الشورى

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا ۚ یَذۡرَؤُکُمۡ فِیۡہِ ؕ لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ شَیۡءٌ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿۱۱﴾

[He is] Creator of the heavens and the earth. He has made for you from yourselves, mates, and among the cattle, mates; He multiplies you thereby. There is nothing like unto Him, and He is the Hearing, the Seeing.

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس کے جوڑے بنا دیئے ہیں اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں تمہیں وہ اس میں پھیلا رہا ہے اس جیسی کوئی چیز نہیں وہ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالاْاَرْضِ ... The Creator of the heavens and the earth. means, the Maker of them both and everything in between. ... جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا ... He has made for you mates from yourselves, means, of your own kind. As a blessing and a favor from Him, He has made your kind male and female. ... وَمِنَ الاَْنْعَامِ أَزْوَاجًا ... a... nd for the cattle (also) mates. means, and He has created for you eight pairs of cattle. ... يَذْرَوُكُمْ فِيهِ ... By this means He creates you. means, in this manner He creates you, male and female, generation after generation of men and cattle. ... لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ... There is nothing like Him, means, there is nothing like the Creator of these pairs, for He is the Unique, the Self-Sufficient Master, Who has no peer or equal. ... وَهُوَ السَّمِيعُ البَصِيرُ He is the All-Hearer, the All-Seer.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

11۔ 1 یعنی یہ اس کا احسان ہے کہ تمہاری جنس سے ہی اس نے تمہارے جوڑے بنائے ورنہ اگر تمہاری بیویاں انسانوں کی بجائے کسی اور مخلوق سے بنائی جاتیں تو تمہیں یہ سکون حاصل نہ ہوتا جو اپنی ہم جنس اور ہم شکل بیوی سے ملتا ہے۔ 11۔ 2 نہ ذات میں نہ صفات میں، پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، واحد اور بےنیاز۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١١] میرے اللہ پر توکل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت بڑی قوت اور قدرت کا مالک ہے جس نے اس پوری کائنات کو وجود بخشا ہے اور اس زمین کو اس نے بڑے محیرالعقول طریقوں سے انسانوں اور دوسرے جانوروں کے جوڑے بنا کر اور ان سے نسلیں پھیلا کر اس زمین کو آباد کر رکھا ہے۔ [١٢] اللہ پر توکل کیوں کرنا چاہئے ؟ اس کی م... ختلف وجوہ :۔ یہ اللہ پر توکل کرنے کی دوسری وجہ ہے۔ یعنی وہ ایسی ذات ہے جس کے مثل کائنات کی کوئی چیز نہیں۔ (لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَئیٌ) کا لفظی معنی یہ بنتا ہے کہ && کوئی چیز اس کے مثل کی مانند نہیں && اور اس انداز بیان میں مزید مبالغہ پایا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مثلاً اس کے ہاتھ تو ہیں۔ مگر ایسے نہیں جیسے ہمارے ہیں یا کسی دوسرے جاندار کے ہیں۔ اور حدیث میں ہے کہ اللہ کے دونوں ہی ہاتھ داہنے ہیں جو مخلوق کو روزی پہنچانے کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔ اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ہاتھ ہماری طرح نہیں اور نہ ہی ہماری طرح اس کا جسم ہے۔ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ جبکہ انسان بھی سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ اس میں فرق یہ ہے کہ انسان ایک وقت میں صرف ایک کی بات سن سکتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ ایک ہی وقت میں اپنی ساری مخلوق کی بھی پکار اور دعائیں سنتا ہے۔ یہی صورت اس کے دیکھنے کی ہے۔ یہ کیسے ہوتا ہے یہ سمجھنا ہماری بساط سے باہر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ایسی ذات ہی بھروسہ کے قابل ہوسکتی ہے جو ہر وقت ہر ایک کی پکار اور فریاد سن سکتی ہو اور وہ ہر چیز کو بچشم خود دیکھ بھی رہی ہو۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) فاطر السموت والارض …: یہ اللہ ہی کو رب ماننے، اسی پر توکل اور اسی کی طرف رجوع کی مزید دلیلیں ہیں۔ ایک یہ کہ وہی کسی نمونے اور مادے کے بغیر آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے۔ جب کہ تمہارے بنائے ہوئے معبودوں نے نہ ایک ذرہ پیدا کیا نہ کرسکتے ہیں۔ مزید دیکھیے سورة حج (٧٣) ۔ (٢) جعل لکم من انف... سکم ازواجاً …: آسمان و زمین کو پیدا کرنے کے بعد اس نے تمہارے لئے خود تمہی میں سے تمہارے جوڑے بنائے، تاکہ تمہاری نسل جاری ہو اور مسلسل چلتی رہے۔ اپنی جنس سے جوڑے بنانے سے جو باہمی انس حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور جنس سے جوڑا بنانے سے حاصل نہیں ہوسکتا۔ ابن عاشور نے فرمایا کہ عربوں میں جننیوں وغیرہ سے نکاح کی جتنی داستانیں مشہور ہیں سب جھوٹی اور خود ساختہ ہیں، کچھ لوگوں کے تخیل نے انھیں ایسا دکھایا، ورنہ حقیقت میں ان کا کوئی وجود نہیں اور تمہاری ضروریات کے لئے جو پاؤں کے جوڑے بنئاے، تاکہ وہ بڑھتے پھیلتے رہیں اور تم ان سے اپنی ضروریات پوری کرتے رہو۔ (٣) یذروکم فیہ : یعنی جوڑے اس لئے بنائے تاکہ توالدو تناسل کا سلسلہ قائم رہے اور تمہاری نسل پھلتی پھولتی اور پھیلتی رہے۔ (٤) لیس کمثلہ شیء : انسانوں کے درمیان اگرچہ رنگوں اور زبانوں کا اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر انسان دوسرے سے الگ تشخص رکھتا ہے، اس کے باوجود وہ بہت سی چیزوں میں ایک دوسرے کے مشابہ اور ایک دوسرے کے مثل ہیں۔ چو پاؤں اور دوسرے حیوانات کا بھی یہی حال ہے۔ صرف اللہ تعالیٰ کا امتیاز ہے کہ کوئی چیز اس کی ذات یا صفات کی مثل کسی طرح بھی نہیں۔ (٥) لیس کمثلہ شیء ، اپنے سلسلہ ازدواج اور سلسلہ توالدو تناسل کو دیکھ کر یہ نہ سمجھ بیٹھنا کہ اللہ تعالیٰ بھی تمہاری طرح ہے۔ نہیں، خلاق و مخلوق ایک جیسے نہیں ہوسکتے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں، نہ ذات میں، نہ صفات میں اور نہ افعال و حقوق میں۔ اس کا کوئی جوڑا نہیں اور نہ کسی کی اولاد ہے، نہ کوئی اس کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کا شریک و ہمسر ہے۔ مزید دیکھیے سورة اخلاص۔ (٦) لیس کمثلہ شیء “ پر ایک مشہور سوال ہے کہ جب کہنا یہ مقصود ہے کہ اللہ کی مثل کوئی چیز نہیں تو ” لیس مثلہ شیئ “ کافی تھا،” کاف “ لانے کی کیا ضرورت تھی ؟” کاف “ لانے سے تو بظاہر ایسا معنی پیدا ہو رہا ہے جو محال ہے، کیونکہ ’ لیس کمثلہ شیء “ کا ترجمہ ہوگا ” اس کی مثل جیسی کوئی چیز نہیں “ جب کہ اس ترجمے سے دو محال باتیں لازم آتی ہیں، پہلی یہ کہ اللہ کی مثل کوئی ہے جب کہ یہ محال ہے۔ دوسری یہ کہ اس کی مثل جیسی کوئی چیز نہیں، حالانکہ جب وہ اللہ کی مثل ہے تو ظاہر ہے اللہ تعالیٰ اس جیسا ہے ، تبھی وہ اس کی مثل ہے۔ اس سوال کا حل اہل علم نے مختلف طریقوں سے کیا ہے، ایک یہ ہے کہ اس میں ” کاف “ زائد ہے۔ زائد کا یہ مقصد نہیں کہ بےفائدہ ہے، بلکہ وہ ” مثل “ کی تاکید اور اس میں مبالغہ کے لئے لایا گیا ہے۔ گویا یہ بات کہ ” اللہ تعالیٰ جیسی کوئی چیز نہیں “ دو دفعہ کہی گئی ہے، ایک ” کاف “ کے ساتھ اور ایک ” مثل “ کے ساتھ، مگر مثلیث کے معنی میں یہ مبالغہ محل نظر ہے۔ دوسرا حل یہ ہے کہ عرب کلام میں زور پیدا کرنے کے لئے ” مثل “ کا لفظ کسی جیسے کے لئے نہیں بلکہ اس کی ذات اور شخصیت کے لئے استعمال کرتے ہیں، مثلاً ” مثلی لایکذب “ سے مراد یہ نہیں کہ میرے جیسا شخص جھوٹ نہیں بولتا، بلکہ یہ ہے کہ ” میں جھوٹ نہیں بولتا۔ “ اسی طرح ” مثلہ لایعبوبہ “ کا معنی یہ نہیں کہ اس جیسے شخص کی پروا نہیں کی جاتی، بلکہ مراد یہ ہے کہ ” اس کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ “ اسی طرح ” لیس کمثلہ شیء “ کا معنی یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مثل جیسی کوئی چیز نہیں، بلکہ یہ ہے کہ ” اللہ تعالیٰ کی ذات جیسی کوئی چیز نہیں۔ “ یہاں ” کاف “ کا اضافہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اگر ” کاف “ نہ لایا جاتا تو عربی محاورہ ذہن میں آنے سے خیال ایک غلط مفہوم کی طرف جاسکتا تھا، جیسے ” مثلہ لایعبوبہ “ کا معنی ہے کہ فلاں شخص کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ اسی طرح ” کاف “ کے بغیر ” لس مثلہ شیء “ کا معنی یہ ہوسکتا تھا کہ (معاذ اللہ) اس کی ذات کوئی شے نہیں، یا اس کی کچھ حیثیت نہیں۔ اب ” لیس کمثلہ شیء “ کہنے سے یہ اندیشہ دور ہوگیا اور بات صاف ہوگئی کہ اس کی ذات جیسی کوئی چیز نہیں۔ طبری ، بقاعی، ابن ہشام اور بہت سے ائمہ نے یہاں ” مثل “ کو شخص، ذات یا نفسک ا ہم معنی قرار دے کر اس کے شواہد پیش فرمائے ہیں۔ یہ حل معنوی طور پر بہت مضبوط ہے۔ تیسرا حل یہ ہے کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ” مثل “ کا لفظ صفت شان کے معنی میں آیا ہے، جیسے یہ آیت :(مثل الجنۃ التی وعد المتقون فیھا انھر من مآء غیر اسن) (محمد : ١٥)” اس جنت کی صفت جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے، یہ ہے کہ اس میں کئی نہریں ایسے پانی کی ہیں جو بگڑنے والا نہیں۔ “ اسی طرح یہ آیت :(ولہ المثل الاعلیٰ فی السموت والارض) (الروم : ٢٨) ” اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی صفت (شان) اسی کی ہے۔ “ الاعلیٰ فی السموات والارض ) (الروم : ٢٨) ” اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی صفت (شان) اسی کی ہے۔ “ اس لئے ” لیس کمثلہ شیء “ کا معنی یہ ہے کہ ” اللہ کی صفت جیسی کوئی چیز نہیں۔ “ یہ حل سمجھنے میں سب سے آسان ہے، معنوی طور پر بالکل درست ہے اور ائمہ تفسیر سے منقول ہے۔ سیاق کے لحاظ سے بھی بہت مناسب ہے، کیونکہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات بیان فرمائی گئی ہیں، پھر فرمایا کہ اس کی صفت جیسی کوئی چیز نہیں۔ (٧) وھو السمیع البصیر :” السمیع البصیر “ ” ھو “ مبتدا کی خبر ہے۔ خبر پر الف لام لانے سے قصر کا مفہوم پیدا ہوگیا ، اسلئے ترجمہ کیا گیا ہے ” اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “ یہ ” لیس کمثلہ شیء “ (اس کی ذات وصفات جیسی کوئی چیز نہیں) سے پیدا ہونے والے ایک سوال کا جواب ہے کہ ” لیس کمثلہ شیء “ کے باوجود یہ کیا بات ہے کہ اللہ تعالیٰ سمیع وبصیر ہے اور انسان بھی سمیع وبصیر ہے، جیسا کہ فرمایا : (فجعلنہ سمیعاً بصیراً ) (الدھر : ٢) ” سو ہم نے اسے خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا بنادیا۔ “ بلکہ سمع و بصر انسان کے علاوہ جانوروں میں بھی موجود ہیں اور حنا نہ کے واقعہ سے معلوم ہتا ہے کہ جمادات بھی سمع و بصر سے بےبہرہ نہیں ہیں، تو اللہ تعالیٰ بےمثل کیسے ہوا ؟ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کامل اور اصل سمیع وبصیر صرف اللہ تعالیٰ ہے، کسی اور میں پائی جانے والی یہ صفات اللہ تعالیٰ کی صفات سے کچھ مشابہت نہیں رکھتیں اور نہ ان کے مقابلے میں کوئی حقیقت رکھتی ہیں۔ دوسرا حل یہ ہے کہ عرب کلام میں زور پیدا کرنے کے لئے ” مثل “ کا لفظ کسی جیسے کے لئے نہیں بلکہ اس کی ذات اور شخصیت کے لئے استعمال کرتے ہیں، مثلاً ” مثلی لا یکذب “ سے مراد یہ نہیں کہ میرے جیسا شخص جھوٹ نہیں بولتا، بلکہ یہ ہے کہ ” میں جھوٹ نہیں بولتا۔ “ اسی طرح ” مثلہ لایعبوبہ “ کا معنی یہ نہیں کہ اسے جیسے شخص کی پروا نہیں کی جاتی، بلکہ مراد یہ ہے کہ ” اس کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ “ اسی طرح ” لیس کمثلہ شیء “ کا معنی یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مثل جیسی کوئی چیز نہیں۔ بلکہ یہ ہے کہ ” اللہ تعالیٰ کی ذات جیسی کوئی چیز نہیں۔ “ یہاں ” کاف “ کا اضافہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اگر ” کاف “ نہ لایا جاتا تو عربی محاورہ ذہن میں آنے سے خیال ایک غلط مفہوم کی طرف جاسکتا تھا، جیسے ” مثلہ لایعبوبہ “ کا معنی ہے کہ فلاں شخص کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ اسی طرح ” کاف “ کے بغیر ” لیس مثلہ شیء “ کا معنی یہ ہوسکتا تھا کہ (معاذ اللہ) اس کی ذات کوئی شے نہیں، یا اس کی کچھ حیثیت نہیں۔ اب ” لیس کمثلہ شیء “ کہنے سے یہ اندیشہ دور ہوگیا اور بات صاف ہوگئی کہ اس کی ذات جیسی کوئی چیز نہیں۔ طبری ، بقاعی، ابن ہشام اور بہت سے ائمہ نے یہاں ” مثل “ کو شخص، ذات یا نفس کا ہم معنی قرار دے کر اس کے شواہد پیش فرمائے ہیں۔ یہ حل معنوی طور پر بہت مضبوط ہے۔ تیسرا حل یہ ہے کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ” مثل “ کا لفظ صفت شان کے معنی میں آیا ہے، جیسے یہ آیت :(مثل الجنۃ التی وعد المتقون فیھآ انھر من مآء غیر اسن) (محمد : ١٥)” اس جنت کی صفت جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے، یہ ہے کہ اس میں کئی نہریں ایسے پانی کی ہیں جو بگڑنے والا نہیں۔ “ اسی طرح یہ آیت :(ولہ المثل الاعلیٰ فی السموت والارض) (الروم : ٢٨)” اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی صفت (شان) اسی کی ہے۔ “ اس لئے ” لیس کمثلہ شیء “ کا معنی یہ ہے کہ ” اللہ کی صفت جیسی کوئی چیز نہیں۔ “ یہ حل سمجھنے میں سب سی آسان ہے، معنوی طور پر بالکل درست ہے اور ائمہ تفسیر سے منقول ہے۔ سیاق کے لحاظ سے بھی بہت مناسب ہے، کیونکہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات بیان فرمائی گی ہیں، پھر فرمایا کہ اس کی صفت جیسی کوئی چیز نہیں۔ (٧) وھو السمیع البصیر :” السمیع البصیر “” ھو “ مبتدا کی خبر پر الف لام لانے سے قصرہ کا مفہوم پیدا ہوگیا ، اس لئے ترجمہ کیا گیا ہے ” اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “ یہ ” لیس کمثلہ شیء “ (اس کی ذات وصفات جیسی کوئی چیز نہیں) سے پیدا ہونے والے ایک سوال کا جواب ہے کہ ” لیس کمثلہ شیء “ کے باوجود یہ کیا بات ہے کہ اللہ تعالیٰ سمیع وبصیر ہے اور انسان بھی سمیع وبصیر ہے، جیسا کہ فرمایا :(فجعلنہ سمیعاً بصیراً ) (الدھر : ٢) ” سو ہم نے اسے خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا بنادیا۔ “ بلکہ سمع و بصر انسان کے علاوہ جانوروں میں بھی موجود ہیں اور حنانہ کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جمادات بھی سمع و بصر سے بےبہرہ نہیں ہیں، تو اللہ تعالیٰ بےمثل کیسے ہوا ؟ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کامل اور اصل سمیع وبصیر صرف اللہ تعالیٰ ہے، کسی اور میں پایء جانے والی یہ صفات اللہ تعالیٰ کی صفات سے کچھ مشابہت نہیں رکھتیں اور نہ ان کے مقابلے میں کوئی حقیقت رکھتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق بہت سے لوگوں کو ایسے اشکالات پیدا ہوئے کہ بیشمار مخلوق گمراہ ہوگئی، انہوں نے دیکھا کہ وہی ال فاظ اللہ تعالیٰ کے متعلق آرہے ہیں اور وہی مخلوق کے متعلق، مثلاً اللہ تعالیٰ کے متعلق آیا ہے :(ثم استوی علی العرش ) (الاعراف : ٥٣) (پھر وہ عرش پر بلند ہوا) اور مخلوق کے متعلق الفاظ ہیں :(لتستوا علی ظھورہ) (الزخرف :13) (تاکہ تم ان کی پیٹھوں پر جم کر بیٹھو) اور یہ الفاظ :(فاذا استویت انت و من معک علی الفلک ) (المومنون :28) ) (پھر جب تو اور جو تیرے ساتھ ہیں، کشتی پر چڑھ جاؤ۔ ) اللہ تعالیٰ کے فرمان :(ید اللہ فوق ایدیھم) (الفتح : ١٠) (اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے) میں لفظ ” ید “ اللہ تعالیٰ اور بندوں دونوں کے لئے آیا ہے، یہی حال سمیع وبصیر کا ہے۔ اب کچھ لوگ اس وجہ سے گمراہ ہوگئے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات کو مخلوق کی صفات کے مشابہ قرار دیا۔ اس کے استواء اس کے ید، اس کے سمع و بصر اور اس کی دوسری صفات کو مخلوق کے ساتواء اس کے ید، اس کے سمع و بصر اور اس کی دوسری صفات کی طرح سمجھ بیٹھے، ان لوگوں کو ” مشبہہ “ کہتے ہیں اور کچھ اس وجہ سے گمراہ ہوگئے کہا نہوں نے یہ کہہ کر کہ اللہ کی مثل کوئی چیز نہیں، اس کی ان صفات کا بھی انکار کردیا جو اس نے خود اپنی بیان فرمایء ہیں۔ انہوں نے کہا، اللہ تعالیٰ نہ عرش پر مستوی ہے، نہ اس کا ہاتھ ہے، نہ اس کا سمع و بصر ہے، نہ وہ کلام کرتا ہے، کیونکہ اگر ہم اس کے لئے یہ چیزیں تسلیم کریں تو وہ مخلوق جیسا ٹھہرتا ہے۔ ان منکرین صفات کو ” معطلہ “ کہتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تشبیہ و تعطیل دونوں سے بلندو برتر ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی صفات کا مسئلہ انتہائی وضاحت کے ساتھ بیان فرما دیا ہے، اس میں کوئی پیچیدگی یا اشکال باقی نہیں رہنے دیا۔ خلاصہ اس کا یہ کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہ آیات صفات میں حق دو چیزوں سے مرکب ہے، ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کو مخلوق کی صفات کی مشابہت سے پاک سمجھا جائے۔ دوسری یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اپنی جو بھی صفت بیان فرمائی ہے، یا اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی جو بھی صفت بیان فرمائی ہے اس پر مکمل ایمان رکھا جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفت اس سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا، جیسا کہ فرمایا :(قلء انتم اعلم ام اللہ) (البقرہ : ١٣٠)” کیا تم زیادہ جاننے والے ہو یا اللہ ؟ “ اور اللہ تعالیٰ کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا علم رکھنے والا کوئی نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا :(وما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی) (النجم : ٣٠٣)” اور نہ وہ اپنی خواہش سے بولتا ہے۔ وہ تو صرف وحی ہے جو نازل کی جاتی ہے۔ “ اب جو شخص کسی ایسی صفت کی نفی کرے جو خود اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اپنے لئے بیان فرمائی ہے، یا اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان فرمائی ہے، یہ کہہ کر یہ صفت اللہ تعالیٰ کے لائق نہیں، تو وہ اپنے آپ کو اللہ اور اس کے رسول سے بھی زیادہ علم رکھنے والا سمجھتا ہے کہ اللہ کی شان کے لائق کون سی بات ہے اور کون سی نہیں۔ اور جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات مخلوق کی صفات کے مشابہ ہیں وہ بھی ملحد اور گمراہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اس کی مثل کوئی چیز نہیں اور یہ اللہ کی صفات کو مخلوق کی صفات کے مشابہ سمجھتا ہے۔ ہاں جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیء ان تمام صفات کو مانتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے لئے باین کی ہیں، یا اس کے رسول نے اس کے لئے بیان کی ہیں اور ساتھ ہی اللہ عزو جل اور اس کی صفات کو مخلوق کی مشابہت سے پاک قرار دیات ہے، یہ صحیح مومن ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کمال پر بھی ایمان رکھتا ہے اور اس کی مخلوق کی مشابہت سے پاک ہونے پر بھی ایمان رکھتا ہے۔ زیر تفسیر آیت :(لیس کمثلہ شیء وھو السمیع البصیر) نے اس حقیقت کو خوب واضح فرما دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سمع و بصر کی صفات بھی روکتا ہے اور کوئی چیز اس کی مثلا ور مشابہ بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ” وھو العلی العظیم “ کے بجائے ” وھو السمیع البصیر “ اس لئے فرمایا کہ سمع و بصر کی دونوں صفات تمامح یوانات میں بھی پائی جاتی ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ دونوں صفات رکھتا ہے لیکن اس کی ان صفات کی بنیاد اس بات پر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور مخلوق کی صفات میں کوئی مماثلت نہیں، اس لئے ” وھو السمیع البصیر “ کا لفظ ” لیس کمثلہ شیء “ کہنے کے بعد ارشاد فرمایا۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا اس لئے انکار کیا ہے کہ صفات کے لئے وہی الفاظ مخلوق پر بھی آئے ہیں، انھیں لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ذات، اس کے وجود اور اس کی حیات کا بھی انکار کردیں، کیونکہ مخلوق کی بھی ذات ہے ، وہ بھی وجود رکھتی ہے اور اس میں بھی حیات پائی جاتی ہے، مگر جس طرح خلاق اور مخلوق میں کوئی مماثلت نہیں اور دونوں کی ذات، وجود اور حیات میں کوئی مماثلت نہیں، اسی طرح خلاق و مخلوق کی کسی صفت میں بھی کوئی مماثلت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کامل اور حقیقی ہیں۔ مخلوق کی صفات اگرچہ ان کے حسب حال موجود ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی صفات کے مقابلے میں کالعدم ہیں، جیسا کہ فرمایا :(وھو السمیع البصیر) وہی سمیع وبصیر ہے اور کوئی نہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی انسان کو سمیع وبصیر بتایا ہے۔ اس کی تھوڑی سی تفصیل سنیے، متکلمین اللہ تعالیٰ کی بیشمار صفات میں سے سات صفات کو صفات معانی کہتے ہیں، وہ ہیں حیات، قدرت ، ارادہ علم، سمع، بصر اور کلام۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت حیات خود بیان فرمائی، فرمایا :(ھو الحی لا الہ الا ھو) (المومن : ٦٥)” وہی زندہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ “ اور فرمایا :(و توکل علی الحی الذی لایموت) (العرفان : ٥٨)” اور اس زندہ پر بھروسہ کر جو نہیں مرے گا۔ “ اور دوسری بہت سی آیات۔ مخلوق کی صفت بھی حیات بیان فرمائی، فرمایا :(وسلم علیہ یوم ولد و یوم یموت و یوم یبعث حیاً (مریم : ١٥)” اور سلام اس پر جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن فوت ہوگا اور جس دن زندہ ہو کر اٹھایا جائے گا۔ “ اور فرمایا :(وجعلنا من المآء کل شیء حی ) (الانبیائ : ٣٠)” اور ہم نے اپنی سے ہر زندہ چیز بنائی۔ “ اور فرمایا :(یخرج الحی من المیت و یخرج المیت من الحی) (الروم : ١٩) ” وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے۔ “ یہاں دیکھیے ” ھو الحی “ (صرف وہ زندہ ہے) کہنے کے باوجود مخلوق کی حیات کا بھی ذکر فرمایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حقیقی اور کامل حیات صرف اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، مخلوق کو بھی اس کے حساب حال ایک طرح کی حیات حاصل ہے، مگر خالق و مخلوق کی حیات میں اتنی ہی منافات ہے جتنی دونوں کی ذات میں ہے، خالق والی حیات کا ایک شمہ بھی مخلوق کو حاصل نہیں۔ دوسری صفت قدرت ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی یہ صفت خود بیان فرمائی ہے، فرمایا :(واللہ علی کل شیء قدیر) (البقرۃ :283)” اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ “ مخلوق کے متعلق بھی یہ لفظ استعمال فرمایا :(الا الذین تابوا من قبل ان تقدروا علیھم) (المائدۃ : ٣٧)” مگر جو لوگ اس سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پاؤ۔ “ اللہ تعالیٰ کی قدرت حقیقی، کامل اور اس کی شان کے لائق ہے، جبکہ مخلوق کی قدرت صرف اس کے حساب حال ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور مخلوق کی قدرت میں اتنی منافات ہے جتنی دووں کی ذات میں ہے۔ تیسری صفت ارادہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا :(فعال لمایرید) (ھود : ١٠٨) ” کر گزرنے والا ہے جو چاہتا ہے۔ “ اور فرمایا :(انما امرہ اذا اراد شیاً ان یقول لہ کن فیکون) (یٰسین : ٨٢) ” اس کا حکم تو، جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے، اس کے سوا نہیں ہوتا کہ اسے کہتا ہے ” ہوجا “ تو وہ ہوجاتی ہے۔ “ اور فرمایا :(یرید اللہ یکم الیسر ولا یرید بکم العسر) (البقرہ :185) ” اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادہ رکھتا ہے اور تمہارے ساتھ تنگی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ “ اور دوسری آیات۔ مخلوق کے ارادے کا بھی ذکر کیا، فرمایا :(تریدون عرض الدنیا) (الانفال :88)” تم دنیا کا سامان چاہتے ہو۔ “ اور فرمایا :(ان یریدون الا فراراً ) (الاحزاب : ١٣)” وہ بھاگنے کے سوا کچھ چاہتے ہی نہیں۔ “ اور فرمایا (یریدون لیطفوا نور اللہ) (الصف : ٨) ” وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو بجھا دیں۔ “ اور دوسری آیات۔ یہاں اللہ تعالیٰ کا ارادہ حقیقی کامل اور اس کی ذات کے لائق ہے، جبکہ مخلوق کا ارادہ اس کے حسب حال ہے۔ دونوں کے ارادوں میں اتنا ہی فرق ہے جتنا دونوں کی ذات میں ہے۔ چوتھی صفت علم ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا :(واللہ بکمل شیء علیم) (البقرہ : ٢٨٢) ” اور اللہ ہر چیز کو شہادت دیتا ہے اس کے متعلق جو اس نے تیری طرف نازل کیا ہے کہ اس نے اسے اپنے علم سے نازل کیا ہے۔ “ اور مخلوق کے متعلق فرمایا :(وانہ لذوعلم لما علمنہ) (یوسف : ٦٨) ” اور بلاشبہ وہ یقیناً بڑے علم والا تھا، اس وجہ سے کہ ہم علم اس کے حال کے مناسب ہے۔ خلاق و مخلوق کے علم میں اتنی ہی منافات ہے جتنی خالق و مخلوق کی ذات میں ہے۔ پانچویں اور چھٹی صفت سمع و بصر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا :(لیس کمثلہ شیء وھو السمیع البصیر) (الشوریٰ : ١١)” اس کی ثل کوئی چیز نہیں اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “ اور فرمایا :(وان اللہ سمیع بصیر) (الحج : ٦١) ” اور اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “ اور مخلوق کے متعلق فرمایا : (ان خلقنا الانسان من طفۃ امشاج ، نبتلیہ فجعلنہ سمیعاً بصیراً ) (الدھر : ٢)” بلاشبہ ہم نے انسان کو ایک ملے جلے قطرے سے پیدا کیا، ہم اسے آزماتے ہیں، سو ہم نے اسے خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا بنادیا۔ “ اور فرمایا :(اسمع بھم وابصر یوم یاتوتنا ) (مریم : ٣٨) ” کس قدر سننے والے ہوں گے وہ اور کس در دیکھنے والے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے۔ “ اور اس جیسی آیات۔ تو اللہ عزو جل کے سمع و بصر حقیقی، کامل اور اس کی شان کے لائق ہیں اور مخلوق کے سمع و بصر ان کے حال کے مناسب ہیں۔ جس طرح خالق و مخلوق کی ذات میں کوئی مماثلت نہیں، ان کے سمع و بصر میں بھی کوئی مماثلت نہیں۔ ساتویں صفت کلام ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا :(وکلم اللہ موسیٰ تکلیماً ) (النسائ : ١٦٣) ” اور اللہ نے موسیٰ سے کلام کیا، خود کلام کرنا۔ “ اور فرمایا :(الی اصطنیتک علی الناس برسلتی و بکلامی) (الاعراف : ١٣٣)” بیشک میں نے تجھے اپنے پیغامات اور اپنے کالم کے ساتھ لوگوں پر چن لیا ہے۔ “ اور فرمایا :(فاجرہ حتی یسمع کلم اللہ) (التوبۃ : ٦)” تو اسے پناہ دے دے، یاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سنے۔ “ اور مخلوق کے متعلق فرمایا۔ (فلما کلمہ قال انک الیوم لدینا مکین امین) (یوسف : ٥٣) ” پھر جب اس نے اس سے بات کی تو کہا بلاشبہ تو آج ہمارے ہاں صاحب اقتدار، امانت دار ہے۔ “ اور فرمایا :(الیوم نختم علی افواھھم وتکلمنا ایدیھم) (یٰسین : ٦٥) ” آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم اس سے کیسے بات کریں جو ابھی تک گود میں بچہ ہے۔ “ تو اللہ تعالیٰ کا کلام حقیقی، کامل اور اس کی شان کے لائق ہے اور مخلوق کی صفت بھی کلام ہے جو اس کے حسب حلا ہے اور خلاق و مخلوق کے کلام میں اتنی ہی منافات ہے جتنی ان دونوں کی ذات میں ہے۔ اہل علم یہ بحث تفصیل سے پڑھنا چاہیں تو مفسر شنقیطی کی ” اضواء البیان “ میں سورة اعراف کی آیت (٥٤) :(ثم استوی علی العرش) کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔ تعجب ہوتا ہے کہ اتنی واضح بات بڑے بڑے مفسر اور مصنف نہیں سمجھ سکے۔ وہ جہاں ” استواء علی العرش “ کا لفظ آئے گا اس کا اناکر کرتے ہوئے کہیں گے اس سے مراد حکومت کرنا ہے، سمع و بصر آئے گا تو کہیں گے اس سے مراد علم ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کی محبت، رضا ، غضب، انتقام، اس کے نزول اور دوسری صفات کا مطلب کچھ اور ہی بیان کرتے ہوئے اصل صفات کا انکار کردیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہدایت محض اللہ تعالیٰ کی عطا ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ سلف صالحین اور محمد ثین ہی اس مقام پر سلامت رہے ہیں، ان کی ترجمانی امام مالک (رح) نے فرمائی، جب ان سے اللہ تعالیٰ کے عرش پر استواء کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا :” الاستواء معلوم والکیف مجھول والسوال عنہ بدعۃ “ (اللہ تعالیٰ ) کا عرش پر مستوی ہونا معلوم ہے اور یہ بات کہ کیسے مستوی ہے، کسی کو معلوم نہیں اور یہ پوچھنا کہ کیسے مستوی ہے بدعت ہے۔ “ بالکل اسی طرح ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سمیع ہے، بصیر ہے، اس کے ہاتھ ہیں، آنکھیں ہیں، چہرہ ہے، وہ محبت کرتا ہے، ناراض ہوتا ہے، کلام کرتا ہے، ہنستا ہے، اترتا ہے اور قیامت کے دن زمین پر آئے گا، مگر ہمیں ان صفات کی کیفیت معلوم نہیں، نہ ہم عاجز مخلوق اس بےنہایت خلاق کی ذات یا صفات کی حقیقت یا کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ ہم اس کی ان تمام صفات کو انھی الفاظ و معانی میں مانتے ہیں جو خود اس نے یا اس کے نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان فرمائی ہیں اور ان تمام لوگوں کی باتوں سے بری ہونے کا اعلان کرتے ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی یہ صفات نہیں ہیں، یا کہتے ہیں کہ مخلوق جیسی ہیں، یا کہتے ہیں کہ ہمیں ان صفات کے معنی ہی کا علم نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حق پر استقامت عطا فرمائے۔ (آمین)  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝ ٠ ۭ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا۝ ٠ ۚ يَذْرَؤُكُمْ فِيْہِ۝ ٠ ۭ لَيْسَ كَمِثْلِہٖ شَيْءٌ۝ ٠ ۚ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ۝ ١١ فطر أصل الفَطْرِ : الشّقُّ طولا، وفِطْرَةُ اللہ : هي ما رکز فيه من قوّته علی معرفة الإيمان... ، وهو المشار إليه بقوله : وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ [ الزخرف/ 87] ، وقال : الْحَمْدُ لِلَّهِ فاطِرِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ فاطر/ 1] ( ف ط ر ) الفطر ( ن ض ) اس کے اصل معنی کسی چیز کو ( پہلی مرتبہ ) طول میں پھاڑنے کے ہیں ۔ اسی سے فطرت ہے جس کے معنی تخلیق کے ہیں اور فطر اللہ الخلق کے معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی تخلیق اسطرح کی ہے کہ اس میں کچھ کرنے کی استعداد موجود ہے پس آیت کریمہ ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ فاطِرِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ فاطر/ 1] سب تعریف خدا ہی کو سزا وار ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ۔ الَّذِي فَطَرَهُنَّ [ الأنبیاء/ 56] جس نے ان کو پیدا کیا سما سَمَاءُ كلّ شيء : أعلاه، قال بعضهم : كلّ سماء بالإضافة إلى ما دونها فسماء، وبالإضافة إلى ما فوقها فأرض إلّا السّماء العلیا فإنها سماء بلا أرض، وحمل علی هذا قوله : اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَماواتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ [ الطلاق/ 12] ، ( س م و ) سماء ہر شے کے بالائی حصہ کو سماء کہا جاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے ( کہ یہ اسماء نسبیہ سے ہے ) کہ ہر سماء اپنے ماتحت کے لحاظ سے سماء ہے لیکن اپنے مافوق کے لحاظ سے ارض کہلاتا ہے ۔ بجز سماء علیا ( فلک الافلاک ) کے کہ وہ ہر لحاظ سے سماء ہی ہے اور کسی کے لئے ارض نہیں بنتا ۔ اور آیت : اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَماواتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ [ الطلاق/ 12] خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ویسی ہی زمنینیں ۔ کو اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ أرض الأرض : الجرم المقابل للسماء، وجمعه أرضون، ولا تجیء مجموعةً في القرآن «4» ، ويعبّر بها عن أسفل الشیء، كما يعبر بالسماء عن أعلاه . ( ا رض ) الارض ( زمین ) سماء ( آسمان ) کے بالمقابل ایک جرم کا نام ہے اس کی جمع ارضون ہے ۔ جس کا صیغہ قرآن میں نہیں ہے کبھی ارض کا لفظ بول کر کسی چیز کا نیچے کا حصہ مراد لے لیتے ہیں جس طرح سماء کا لفظ اعلی حصہ پر بولا جاتا ہے ۔ زوج يقال لكلّ واحد من القرینین من الذّكر والأنثی في الحیوانات الْمُتَزَاوِجَةُ زَوْجٌ ، ولكلّ قرینین فيها وفي غيرها زوج، کالخفّ والنّعل، ولكلّ ما يقترن بآخر مماثلا له أو مضادّ زوج . قال تعالی: فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثى[ القیامة/ 39] ، وقال : وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ [ البقرة/ 35] ، وزَوْجَةٌ لغة رديئة، وجمعها زَوْجَاتٌ ، قال الشاعر : فبکا بناتي شجوهنّ وزوجتي وجمع الزّوج أَزْوَاجٌ. وقوله : هُمْ وَأَزْواجُهُمْ [يس/ 56] ، احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْواجَهُمْ [ الصافات/ 22] ، أي : أقرانهم المقتدین بهم في أفعالهم، وَلا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى ما مَتَّعْنا بِهِ أَزْواجاً مِنْهُمْ [ الحجر/ 88] ، أي : أشباها وأقرانا . وقوله : سُبْحانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْواجَ [يس/ 36] ، وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنا زَوْجَيْنِ [ الذاریات/ 49] ، فتنبيه أنّ الأشياء کلّها مركّبة من جو هر وعرض، ومادّة وصورة، وأن لا شيء يتعرّى من تركيب يقتضي كونه مصنوعا، وأنه لا بدّ له من صانع تنبيها أنه تعالیٰ هو الفرد، وقوله : خَلَقْنا زَوْجَيْنِ [ الذاریات/ 49] ، فبيّن أنّ كلّ ما في العالم زوج من حيث إنّ له ضدّا، أو مثلا ما، أو تركيبا مّا، بل لا ينفكّ بوجه من تركيب، وإنما ذکر هاهنا زوجین تنبيها أنّ الشیء۔ وإن لم يكن له ضدّ ، ولا مثل۔ فإنه لا ينفكّ من تركيب جو هر وعرض، وذلک زوجان، وقوله : أَزْواجاً مِنْ نَباتٍ شَتَّى [ طه/ 53] ، أي : أنواعا متشابهة، وکذلک قوله : مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ [ لقمان/ 10] ، ثَمانِيَةَ أَزْواجٍ [ الأنعام/ 143] ، أي : أصناف . وقوله : وَكُنْتُمْ أَزْواجاً ثَلاثَةً [ الواقعة/ 7] ، أي : قرناء ثلاثا، وهم الذین فسّرهم بما بعد وقوله : وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ [ التکوير/ 7] ، فقد قيل : معناه : قرن کلّ شيعة بمن شایعهم في الجنّة والنار، نحو : احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْواجَهُمْ [ الصافات/ 22] ، وقیل : قرنت الأرواح بأجسادها حسبما نبّه عليه قوله في أحد التّفسیرین : يا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ راضِيَةً مَرْضِيَّةً [ الفجر/ 27- 28] ، أي : صاحبک . وقیل : قرنت النّفوس بأعمالها حسبما نبّه قوله : يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ ما عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَراً وَما عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ [ آل عمران/ 30] ، وقوله : وَزَوَّجْناهُمْ بِحُورٍ عِينٍ [ الدخان/ 54] ، أي : قرنّاهم بهنّ ، ولم يجئ في القرآن زوّجناهم حورا، كما يقال زوّجته امرأة، تنبيها أن ذلک لا يكون علی حسب المتعارف فيما بيننا من المناکحة . ( ز و ج ) الزوج جن حیوانات میں نر اور مادہ پایا جاتا ہے ان میں سے ہر ایک دوسرے کا زوج کہلاتا ہے یعنی نر اور مادہ دونوں میں سے ہر ایک پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ۔ حیوانات کے علاوہ دوسری اشیاء میں جفت کو زوج کہا جاتا ہے جیسے موزے اور جوتے وغیرہ پھر اس چیز کو جو دوسری کی مماثل یا مقابل ہونے کی حثیت سے اس سے مقترن ہو وہ اس کا زوج کہلاتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثى [ القیامة/ 39] اور ( آخر کار ) اس کی دو قسمیں کیں ( یعنی ) مرد اور عورت ۔ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ [ البقرة/ 35] اور تیری بی بی جنت میں رہو ۔ اور بیوی کو زوجۃ ( تا کے ساتھ ) کہنا عامی لغت ہے اس کی جمع زوجات آتی ہے شاعر نے کہا ہے فبکا بناتي شجوهنّ وزوجتیتو میری بیوی اور بیٹیاں غم سے رونے لگیں ۔ اور زوج کی جمع ازواج آتی ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ هُمْ وَأَزْواجُهُمْ [يس/ 56] وہ اور ان کے جوڑے اور آیت : ۔ احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْواجَهُمْ [ الصافات/ 22] جو لوگ ( دنیا میں ) نا فرمانیاں کرتے رہے ہیں ان کو اور ان کے ساتھیوں کو ( ایک جگہ ) اکٹھا کرو ۔ میں ازواج سے ان کے وہ ساتھی مراد ہیں جو فعل میں ان کی اقتدا کیا کرتے تھے اور آیت کریمہ : ۔ إِلى ما مَتَّعْنا بِهِ أَزْواجاً مِنْهُمْ [ الحجر/ 88] اس کی طرف جو مختلف قسم کے لوگوں کو ہم نے ( دنیاوی سامان ) دے رکھے ہیں ۔ اشباہ و اقران یعنی ایک دوسرے سے ملتے جلتے لوگ مراد ہیں اور آیت : ۔ سُبْحانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْواجَ [يس/ 36] پاک ہے وہ ذات جس نے ( ہر قسم کی ) چیزیں پیدا کیں ۔ نیز : ۔ وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنا زَوْجَيْنِ [ الذاریات/ 49] اور تمام چیزیں ہم نے دو قسم کی بنائیں ۔ میں اس بات پر تنبیہ کی ہے ۔ کہ تمام چیزیں جوہر ہوں یا عرض مادہ و صورت سے مرکب ہیں اور ہر چیز اپنی ہیئت ترکیبی کے لحا ظ سے بتا رہی ہے کہ اسے کسی نے بنایا ہے اور اس کے لئے صائع ( بنانے والا ) کا ہونا ضروری ہے نیز تنبیہ کی ہے کہ ذات باری تعالیٰ ہی فرد مطلق ہے اور اس ( خلقنا زوجین ) لفظ سے واضح ہوتا ہے کہ روئے عالم کی تمام چیزیں زوج ہیں اس حیثیت سے کہ ان میں سے ہر ایک چیز کی ہم مثل یا مقابل پائی جاتی ہے یا یہ کہ اس میں ترکیب پائی جاتی ہے بلکہ نفس ترکیب سے تو کوئی چیز بھی منفک نہیں ہے ۔ پھر ہر چیز کو زوجین کہنے سے اس بات پر تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ اگر کسی چیز کی ضد یا مثل نہیں ہے تو وہ کم از کم جوہر اور عرض سے ضرور مرکب ہے لہذا ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر زوجین ہے ۔ اور آیت أَزْواجاً مِنْ نَباتٍ شَتَّى [ طه/ 53] طرح طرح کی مختلف روئیدگیاں ۔ میں ازواج سے مختلف انواع مراد ہیں جو ایک دوسری سے ملتی جلتی ہوں اور یہی معنی آیت : ۔ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ [ لقمان/ 10] ہر قسم کی عمدہ چیزیں ( اگائیں ) اور آیت کریمہ : ۔ ثَمانِيَةَ أَزْواجٍ [ الأنعام/ 143]( نر اور مادہ ) آٹھ قسم کے پیدا کئے ہیں ۔ میں مراد ہیں اور آیت کریمہ : ۔ وَكُنْتُمْ أَزْواجاً ثَلاثَةً [ الواقعة/ 7] میں ازواج کے معنی ہیں قرناء یعنی امثال ونظائر یعنی تم تین گروہ ہو جو ایک دوسرے کے قرین ہو چناچہ اس کے بعد اصحاب المیمنۃ سے اس کی تفصیل بیان فرمائی ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ [ التکوير/ 7] اور جب لوگ باہم ملا دیئے جائیں گے ۔ میں بعض نے زوجت کے یہ معنی بیان کئے ہیں کہ ہر پیروکار کو اس پیشوا کے ساتھ جنت یا دوزخ میں اکٹھا کردیا جائیگا ۔ جیسا کہ آیت : ۔ احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْواجَهُمْ [ الصافات/ 22] میں مذکور ہوچکا ہے اور بعض نے آیت کے معنی یہ کئے ہیں کہ اس روز روحوں کو ان کے جسموں کے ساتھ ملا دیا جائیگا جیسا کہ آیت يا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ راضِيَةً مَرْضِيَّةً [ الفجر/ 27- 28] اے اطمینان پانے والی جان اپنے رب کی طرف لوٹ آ ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ میں بعض نے ربک کے معنی صاحبک یعنی بدن ہی کئے ہیں اور بعض کے نزدیک زوجت سے مراد یہ ہے کہ نفوس کو ان کے اعمال کے ساتھ جمع کردیا جائیگا جیسا کہ آیت کریمہ : ۔ يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ ما عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَراً وَما عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ [ آل عمران/ 30] جب کہ ہر شخص اپنے اچھے اور برے عملوں کو اپنے سامنے حاضر اور موجود پائیگا ۔ میں بھی اس معنی کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے اور آیت کریمہ : ۔ وَزَوَّجْناهُمْ بِحُورٍ عِينٍ [ الدخان/ 54] اور ہم انہیں حورعین کا ساتھی بنا دیں گے ۔ میں زوجنا کے معنی باہم ساتھی اور رفیق اور رفیق بنا دینا ہیں یہی وجہ ہے کہ قرآن نے جہاں بھی حور کے ساتھ اس فعل ( زوجنا ) کا ذکر کیا ہے وہاں اس کے بعد باء لائی گئی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ حوروں کے ساتھ محض رفاقت ہوگی جنسی میل جول اور ازواجی تعلقات نہیں ہوں گے کیونکہ اگر یہ مفہوم مراد ہوتا تو قرآن بحور کی بجائے زوجناھم حورا کہتا جیسا کہ زوجتہ امرءۃ کا محاورہ ہے یعنی میں نے اس عورت سے اس کا نکاح کردیا ۔ ذرأ الذَّرْءُ : إظهار اللہ تعالیٰ ما أبداه، يقال : ذَرَأَ اللہ الخلق، أي : أوجد أشخاصهم . قال تعالی: وَلَقَدْ ذَرَأْنا لِجَهَنَّمَ كَثِيراً مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ [ الأعراف/ 179] ، وقال : وَجَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ الْحَرْثِ وَالْأَنْعامِ نَصِيباً [ الأنعام/ 136] ، وقال : وَمِنَ الْأَنْعامِ أَزْواجاً يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ [ الشوری/ 11] ، وقرئ : ( تذرؤه الرّياح) «3» ، والذُّرْأَة : بياض الشّيب والملح . فيقال : ملح ذُرْآنيّ ، ورجل أَذْرَأُ ، وامرأة ذَرْآءُ ، وقد ذَرِئَ شعره . ( ذ ر ء ) الذرء کے معنی ہیں اللہ نے جس چیز کا ارادہ کیا اسے ظاہر کردیا ۔ کہا جاتا ہے ۔ یعنی ان کے اشخاص کو موجود کیا قرآن میں ہے : ۔ وَلَقَدْ ذَرَأْنا لِجَهَنَّمَ كَثِيراً مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ [ الأعراف/ 179] اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا کئے ہیں ۔ وَجَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ الْحَرْثِ وَالْأَنْعامِ نَصِيباً [ الأنعام/ 136] اور یہ لوگ ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں ( یعنی ) کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں وَمِنَ الْأَنْعامِ أَزْواجاً يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ [ الشوری/ 11] اور چار پایوں کے بھی جوڑے بنادے اور اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے ۔ اور تَذْرُوهُ الرِّياحُ [ الكهف/ 45] میں ایک قراءت بھی ہے ۔ الذرؤۃ ۔ بڑھاپے یا نمک کی سفیدی ۔ کہاجاتا ہے ملح ذرانی نہایت سفید نمک اور جس کے بال سفید ہوجائیں اسے رجل اذرء کہاجاتا ہے اس کی مونث ذرآء ہے ۔ ذری شعرہ روذرء کفرح ومنع) اس کے بال سفید ہوگئے ۔ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ سمع السَّمْعُ : قوّة في الأذن به يدرک الأصوات، وفعله يقال له السَّمْعُ أيضا، وقد سمع سمعا . ويعبّر تارة بالسمّع عن الأذن نحو : خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ وَعَلى سَمْعِهِمْ [ البقرة/ 7] ، وتارة عن فعله كَالسَّمَاعِ نحو : إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ [ الشعراء/ 212] ، وقال تعالی: أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ [ ق/ 37] ، وتارة عن الفهم، وتارة عن الطاعة، تقول : اسْمَعْ ما أقول لك، ولم تسمع ما قلت، وتعني لم تفهم، قال تعالی: وَإِذا تُتْلى عَلَيْهِمْ آياتُنا قالُوا قَدْ سَمِعْنا لَوْ نَشاءُ لَقُلْنا[ الأنفال/ 31] ، ( س م ع ) السمع ۔ قوت سامعہ ۔ کا ن میں ایک حاسہ کا نام ہے جس کے ذریعہ آوازوں کا اور اک ہوتا ہے اداس کے معنی سننا ( مصدر ) بھی آتے ہیں اور کبھی اس سے خود کان مراد لیا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ وَعَلى سَمْعِهِمْ [ البقرة/ 7] خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے ۔ اور کبھی لفظ سماع کی طرح اس سے مصدر ی معنی مراد ہوتے ہیں ( یعنی سننا ) چناچہ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ [ الشعراء/ 212] وہ ( آسمائی باتوں کے ) سننے ( کے مقامات ) سے الگ کردیئے گئے ہیں ۔ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ [ ق/ 37] یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے ۔ اور کبھی سمع کے معنی فہم و تدبر اور کبھی طاعت بھی آجاتے ہیں مثلا تم کہو ۔ اسمع ما اقول لک میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو لم تسمع ماقلت لک تم نے میری بات سمجھی نہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَإِذا تُتْلى عَلَيْهِمْ آياتُنا قالُوا قَدْ سَمِعْنا لَوْ نَشاءُ لَقُلْنا[ الأنفال/ 31] اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں ( یہ کلام ) ہم نے سن لیا ہے اگر چاہیں تو اسی طرح کا ( کلام ) ہم بھی کہدیں ۔ بصیر البَصَر يقال للجارحة الناظرة، وللقوّة التي فيها، ويقال لقوة القلب المدرکة : بَصِيرَة وبَصَر، نحو قوله تعالی: فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] ، ولا يكاد يقال للجارحة بصیرة، ويقال من الأوّل : أبصرت، ومن الثاني : أبصرته وبصرت به «2» ، وقلّما يقال بصرت في الحاسة إذا لم تضامّه رؤية القلب، وقال تعالیٰ في الأبصار : لِمَ تَعْبُدُ ما لا يَسْمَعُ وَلا يُبْصِرُ [ مریم/ 42] ومنه : أَدْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي [يوسف/ 108] أي : علی معرفة وتحقق . وقوله : بَلِ الْإِنْسانُ عَلى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ [ القیامة/ 14] أي : تبصره فتشهد له، وعليه من جو ارحه بصیرة تبصره فتشهد له وعليه يوم القیامة، ( ب ص ر) البصر کے معنی آنکھ کے ہیں ، نیز قوت بینائی کو بصر کہہ لیتے ہیں اور دل کی بینائی پر بصرہ اور بصیرت دونوں لفظ بولے جاتے ہیں قرآن میں ہے :۔ فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] اب ہم نے تجھ پر سے وہ اٹھا دیا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ۔ اور آنکھ سے دیکھنے کے لئے بصیرۃ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ۔ بصر کے لئے ابصرت استعمال ہوتا ہے اور بصیرۃ کے لئے ابصرت وبصرت بہ دونوں فعل استعمال ہوتے ہیں جب حاسہ بصر کے ساتھ روئت قلبی شامل نہ ہو تو بصرت کا لفظ بہت کم استعمال کرتے ہیں ۔ چناچہ ابصار کے متعلق فرمایا :۔ لِمَ تَعْبُدُ ما لا يَسْمَعُ وَلا يُبْصِرُ [ مریم/ 42] آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں ۔ اور اسی معنی میں فرمایا ؛ ۔ أَدْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي [يوسف/ 108] یعنی پوری تحقیق اور معرفت کے بعد تمہیں اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں ( اور یہی حال میرے پروردگار کا ہے ) اور آیت کریمہ ؛۔ بَلِ الْإِنْسانُ عَلى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ [ القیامة/ 14] کے معنی یہ ہیں کہ انسان پر خود اس کے اعضاء میں سے گواہ اور شاہد موجود ہیں جو قیامت کے دن اس کے حق میں یا اس کے خلاف گواہی دینگے  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

وہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے ہی جیسے آدمی پیدا کر کے تمہارے جوڑے بنائے تمہیں رحموں میں پیدا کرتا رہتا ہے یا یہ کہ اسی کے ذریعے سے تمہاری نسل چلاتا ہے صفت وقدرت علم و تدبیر کوئی چیز بھی اس جیسی نہیں وہ تمہاری باتوں کا سننے والا اور تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١١ { فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ } ” وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے ۔ “ { جَعَلَ لَـکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا } ” اس نے تمہاری ہی نوع سے تمہارے جوڑے بنادیے اور چوپایوں سے بھی جوڑے (بنائے) ۔ “ جان داروں کی ہر نوع (species) میں نر بھی ہیں...  اور مادہ بھی۔ { یَذْرَؤُکُمْ فِیْہِ } ” اسی میں وہ تمہاری افزائش کرتا ہے۔ “ { لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ} ” اس کی مثال کی سی بھی کوئی شے نہیں۔ “ اس کی ہستی بالکل یکتا (absolutely unique) ہے۔ یہ اپنی طرز کا ایک منفرد اور حساس ّموضوع ہے جس کے اظہار کے لیے خصوصی اسلوب درکار ہے۔ لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری زبان میں مطلق نفی (absolute negation) کے لیے کوئی لفظ اور اسلوب ہے ہی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس جیسی کوئی شے نہیں یا اس کی مثال کی سی کوئی شے نہیں۔ لَا مِثْلَ لَـہٗ وَلَا مِثَالَ لَـہٗ ‘ وَلَا ضِدَّ لَہٗ وَلَا نِدَّ لَــہٗ ۔ بہرحال یوں سمجھ لیں کہ اس مفہوم میں جتنے مترادفات چاہے استعمال کرلیے جائیں ‘ توحید کے اظہار وبیان کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ { وَہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ } ” اور وہی ہے سب کچھ سننے والا ‘ سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “  Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

17 Literally, "Nothing is like His likeness," which implies this: Even if there were a likeness of Allah, nothing would be like it not to speak of being like unto Allah Himself. 18 That is, "At one and the same time He is hearing everybody and seeing everything in the Universe. "

سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :17 اصل الفاظ ہیں لَیْسَ کَمِثْلِہ شَئءٌ کوئی چیز اس کے مانند جیسی نہیں ہے مفسرین اور اہل لغت میں سے بعض کہتے ہیں کہ اس میں لفظ مثل پر کاف ( حرف تشبیہ ) کا اضافہ محاورے کے طور پر کیا گیا ہے جس سے مقصود محض بات میں زور پیدا کرنا ہوتا ہے ، اور عرب میں یہ طرز بیان...  رائج ہے ۔ مثلاً شاعر کہتا ہے وقتلیٰ کمثل جُذوع النخل ۔ اور ایک دوسرا شاعر کہتا ہے ما ان کمثلھم فی الناس من احد ۔ بعض دوسرے حضرات کا قول یہ ہے کہ اس جیسا کوئی نہیں کہنے کے بجائے اس کے مثل جیسا کوئی نہیں کہنے میں مبالغہ ہے ، مراد یہ ہے کہ اگر بفرض محال اللہ کا کوئی مثل ہوتا تو اس جیسا بھی کوئی نہ ہوتا ، کجا کہ خود اللہ جیسا کوئی ہو ۔ سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :18 یعنی بیک وقت ساری کائنات میں ہر ایک کی سن رہا ہے اور ہر چیز کو دیکھ رہا ہے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(42:11) فاطر السموت والارض : فاطر اسم فاعل واحد مذکر فطر (باب ضرب و نصر) مصدر سے مضاف ہے السموت مضاف الیہ ۔ واؤ حرف عطف الارض معطوف، فاطر السموت والارض مبتداء جعل لکم خبر۔ فاطر کے معنی ہیں عدم کو پھاڑ کر وجود میں لانے والا۔ نیست سے ہست کرنے والا۔ لغت میں فطر کے معنی پھاڑنے کے ہیں۔ ازواجا : زوج ... کی جمع جوڑے۔ ہم مثل چیزیں۔ حیوانات کے جوڑے میں سے نر ہو یا مادہ ہر ایک کو زوج کہتے ہیں۔ من انفسکم : انفسکم مضاف مضاف الیہ۔ تمہارے نفس، تمہاری جانیں۔ یعنی تم میں سے ، تمہاری جنس میں سے۔ الانعام۔ مویشی ، بھیڑ، بکری، گائے، بھینس، اونٹ۔ مویشی کو اس وقت تک انعام نہیں کہا جاسکتا جب تک اسمیں اونٹ شامل نہ ہو ومن الانعام ازواجا : ای خلق للانعام من جنسھا ازواجا۔ اور مویشیوں کے لئے بھی ان کی جنس سے جوڑے پیدا کئے یذرء کم فیہ۔ مضارع واحد مذکر غائب ذرو باب فتح مصدر بمعنی پیدا کرنا۔ جیسے اور جگہ قرآن مجید میں ہے ولقد ذرانا لجھنم (7:179) اور ہم نے جہنم کے لئے پیدا کئے۔ ذرء کے معنی کسی چیز میں زیادتی کرنا۔ اور زمین میں بیج بکھیرنا کے ہیں کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ یذرء کم تمہیں کثیر التعداد کرتا ہے۔ تمہاری افزئش کرتا ہے۔ فیہ میں فی بمعنی ب ہے یعنی اس تدبیر سے کہ تمہاری جنس سے جوڑے پیدا کئے اور مویشیوں کی جنس سے جوڑے پیدا کئے ۔ تاکہ توالد و تناسل کس سلسلہ جاری رہے اور تم کثرت سے بڑھو۔ لیس کمثلہ شیئ۔ کوئی چیز اس کی مثل نہیں۔ علامہ پانی پتی تفسیر مظہری میں رقمطراز ہیں :۔ مثل کا لفظ زائد ہے۔ مطلب یہ کہ وہ کسی چیز کی طرح نہیں ہے مثل کے لفظ کی زیادتی مزید تاکدی کے لئے ہے جس طرح ایک اور آیت میں آیا ہے فان امنوا بمثل ما امنتم بہ (2:137) بعض کے نزدیک کمثلہ میں کاف زائد ہے یعنی اس کی مثل کوئی شے نہیں ہے جو اس کی ہم پلہ اور اس سے جوڑ کھانے والی ہو۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ :۔ اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ مثل کا لفظ مبالغہ کے لئے بطور کنایہ استعمال کیا گیا ہے جیسے نفی فعل کا اگر مبالغہ مقصود ہو تو کہا جاتا ہے کہ تجھی جیسا آدمی یہ کام نہیں کرتا یعنی تو یہ کام نہیں کرتا۔ جب مخاطب کی مثل جو مخاطب کا ہم پلہ اور برابر کا ہو یہ کام نہیں کرتا۔ تو مخاطب کا نہ کرنا بدرجہ اولیٰ ثابت ہوجائے گا۔ اور کنایہ کے لئے حقیقت کا وجود یا امکان ضروری ہے۔ جیسے کسی دراز قامت آدمی کو بطور کنایہ کہتے ہیں فلان طویل النجاد ہے ۔ یعنی فلاں شخص کا پر تلا لمبا ہے یعنی وہ درازقد ہے۔ اس کلام کی صداقت کے لئے ضروری نہیں کہ اس کا پر تلہ بھی ہو۔ اس طرح آیت بل یداہ مبسوطتن (5:64) سے بطور کنایہ معنی ہے صفت یعنی اس کی صفات کی طرح کسی کی صفت نہیں ہے۔ السمیع : فعیل کے وزن پر صفت مشبہ کا صیغہ ہے سمع مصدر سے۔ بہت سننے والا۔ البصیر : فعیل بمعنی فاعل۔ بصر باب کرم۔ مصدر سے ۔ دیکھنے والا۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 یعنی تمہاری نسل کو زمین کے ہر حصہ میں پھیلاتا ہے۔ 7 یعنی کوئی چیز نہ ذات میں اس جیسی ہے اور نہ صفات میں، کیونکہ ہر چیز مخلوق ہے اور وہ خالق اور ظاہر ہے کہ کسی مخلوق کو اپنے خالق سے مشابہت نہیں ہوسکتی۔ اس میں لفظ ” مثل “ پر کاف ( حرف تشبیہ) یا تو زائد ہے اور مطلب یہی ہے کہ اس کی مثال کوئی چیز نہی... ں ہے۔ یا اس میں ” مثل “ کا لفظ مبالغہ کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور مقصد یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا کوئی مثل ہوتا بھی تو اس جیسی بھی کوئی چیز نہ ہوتی کجا کہ وہ خود اللہ تعالیٰ جیسی ہو۔ ( شوکانی) ۔ 8 اس سے معلوم ہوا کہ سننا اور دیکھنا اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے اور اس کی نفی یا تاویل نہیں کی جاسکتی۔ جیسا کہ سلف کا مسلک ہے مگر لیس کمثلہ شی سے معلوم ہوا کہ اس کا سننا اور دیکھنا مخلوق کی طرح کا نہیں ہے وہ تو بیک وقت ساری کائنات میں ہر چیز کو دیکھ رہا ہے اور ہر ایک کی آواز سن رہا ہے مگر کسی مخلوق کو یہ قدرت حاصل نہیں ہے۔  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ اور وہ تمہارا بھی پید کرنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جس اللہ پر بھروسہ کرنا ہے اسی نے زمین و آسمان اور لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ فاطر کا لغوی معنٰی ہے پیدا کرنے والا اور کسی کام کو بالکل ابتدا سے شروع کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ ہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور اسی نے آدم (علیہ السلام) کو مٹی سے پیدا کیا اور پھر حضرت آدم (علی... ہ السلام) سے اس کی بیوی کو پیدا کیا اور اس کے بعد نسل انسانی کی افزائش کا سلسلہ جاری فرمایا۔ (النساء : ١) اللہ تعالیٰ نے ہی انسان کی خدمت کے لیے چوپائے پیدا کیے۔ ان میں بھی نر اور مادہ بنائے تاکہ ان کی افزائش کا سلسلہ جاری رہے۔ اسی نے جاندار اور غیر جاندار چیزیں پیدا فرمائی ہیں۔ زمین و آسمانوں میں کوئی چیز ایسی نہیں جو کسی اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ مشابہت رکھتی ہو۔ وہ اپنی مخلوق کی ہر بات سنتا ہے اور اسے ہر حال میں دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بارے میں ” لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ“ کے الفاظ استعمال فرما کر یہ واضح کیا ہے کہ مخلوق میں کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں ہے اور وہ عرش پر متمکّن ہے۔ جس طرح اس کی ذات کے لائق ہے۔ گویا کہ رفع مکانی کے لحاظ سے بھی کوئی چیز اس سے ارفع و اعلیٰ نہیں۔ وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے اس کے دیکھنے کی طرح کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ وہ ہر بات سنتا ہے اس کے سننے کی طرح کوئی سن نہیں سکتا۔ اس کی مخلوق کا شمار نہیں وہ سب کی بولیاں سمجھتا اور سنتا ہے۔ جن و انس اور ملائکہ سب سے اعلیٰ مخلوق ہیں مگر ان میں بھی کسی کی یہ استعداد نہیں کہ بیک وقت وہ اپنے ہی ہم جنس افراد کی باتیں سمجھ سکیں اور سب کو دیکھ پائیں۔ یہ صرف اللہ ہی کی شان ہے جو اپنی مخلوق کو جانتا، ان کی بولیاں سمجھتا ہے اور ہر چیز کو ہر حالت میں دیکھتا ہے۔ اس لیے اس کا ارشاد ہے کہ اس کی ذات اور صفات کے ساتھ کسی چیز کی مثال نہ دی جائے۔ کیونکہ اس کی ذات اور صفات بےمثال ہیں۔ لیکن افسوس ! مشرک پھر بھی ایسی باتیں کرتے اور مثالیں دیتے ہیں۔ جس سے اللہ تعالیٰ کی توہین کا پہلو نکلتا ہے۔ ا اللہ تعالیٰ سے بندے کو دور رکھنے کے لئے اپنے رب کے بارے میں اتنی کمزور اور سطحی مثالیں دی جاتی ہیں کہ جس پر آدمی حیرت کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ایسے علماء کا کہنا ہے کہ ڈی سی سے ملنے کے لیے چپڑاسی کی ضرورت ہے اور مکان کی چھت پر سیڑھی کے بغیر نہیں چڑھا جاسکتا۔ اس مثال اور باطل عقیدے کو اس شدومد کے ساتھ پھیلایا گیا ہے کہ اچھے بھلے، پڑھے لکھے حضرات حتیٰ کہ عدالتیں کرنے والے جج، قانون کی باریکیوں اور موشگافیوں سے واقف وکلاء، اندرون اور بیرون ملک یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل سکالر، اس پراپیگنڈے سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ صحیح بات ماننا تو درکنار اسے ٹھنڈے دماغ سے سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے۔ ڈی سی او ایک انسان ہے جو بیک وقت ایک ہی انسان کی بات سن اور سمجھ سکتا ہے کمزور آدمی اس تک اس لیے نہیں پہنچ سکتا کہ اس نے لوگوں کے درمیان چھوٹے بڑے کا امتیاز قائم کر رکھا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ بھی ایسا ہے کہ اس نے امیر اور غریب چھوٹے اور بڑے کے درمیان امتیاز قائم کر رکھا ہے ؟ چھت قریب آ نہیں سکتی اور انسان سیڑھی کے بغیر اس پر چڑھ نہیں سکتا کیا اللہ تعالیٰ کا بھی یہی معاملہ ہے ؟ ( نعوذ باللہ من ذالک) مسائل ١۔ اللہ ہی نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے۔ ٢۔ اللہ ہی نے انسانوں اور چوپاؤں کے جوڑے بنائے ہیں۔ ٣۔ اللہ ہی انسانوں اور چوپاؤں کی افزائش کرنے والا ہے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ ہر بات سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات لازوال اور بےمثال ہیں۔ ٦۔ مخلوقات میں کوئی کسی اعتبار سے بھی اس جیسا نہیں۔ تفسیر بالقرآن اللہ ہر اعتبار سے سے لازوال اور بےمثال ہے : ١۔ ہر چیز تباہ ہوجائے گی صرف اللہ کی ذات کو دوام حاصل ہے۔ (الرحمن : ٢٦ تا ٢٧) ٢۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر شے ہلاک ہوجائے گی۔ (القصص : ٨٨) ٣۔ قیامت کے دن اللہ ہی کی بادشاہی ہوگی۔ (الفرقان : ٢٦) ٤۔ اللہ تعالیٰ ہی ازلی اور ابدی ذات ہے۔ (الحدید : ٣) ٥۔ اللہ تعالیٰ کی ذات زمین و آسمان کا نور ہے۔ (النور : ٣٥) ٦۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں لہٰذا صرف اسی کو پکارو (المومن : ٦٥) ٧۔ ہمیشہ زندہ رہنے والے اللہ پر توکل کرو جسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ (الفرقان : ٥٨) ٨۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ (آل عمران : ٢) ٩۔ اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس کو نیند اور اونگھ نہیں آتی۔ (البقرۃ : ٢٥٥)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں کا اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے اس کی تخلیق میں کوئی بھی شریک نہیں ہے اور اس نے تم کو بھی پیدا فرمایا ہے تمہاری جانوں سے تمہارے جوڑے بنائے ہیں یعنی حضرت آدم (علیہ السلام) اور حضرت حوا [ سے لے کر آج تک جو نسلاً بعد نسل بنی آدم پیدا ہو رہے ہیں اور جو پیدا ہوں گے ا... ن میں یہ سلسلہ رکھا ہے کہ مرد بھی پیدا فرمائے ہیں اور عورتیں بھی، مرد عورتوں کے جوڑے ہیں اور عورتیں مردوں کے، اسی طرح اس نے مویشیوں میں بھی کئی قسمیں پیدا فرمائیں اور ان میں بھی نر و مادہ پیدا کیے جن سے ان کی نسلیں چل رہی ہیں۔ ﴿يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ﴾ (وہ اس تخلیق کے ذریعے تمہاری تکثیر فرماتا ہے) اور اس کی قدرت سے تمہاری نسلیں چلتی ہیں۔ قال القرطبی (رض) ای یخلقکم وینشئكم ﴿فِيْهِ﴾ ای فی الرحم، وقیل فی البطن، وقال الفراء وابن کیسان ﴿فِيْهِ﴾ بمعنی بہ وکذلک قال الزجاج معنی ﴿يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ﴾ یکثرکم بہ، ای یکثرکم یجعلکم ازواجا، ای حلائل، لانھن سبب النسل، وقیل ان الھآء فی ﴿فِيْهِ﴾ للجعل ودل علیہ جعل فکانہ قال یخلقکم ویکثرکم فی الجعل۔ (علامہ قرطبی (رض) کہتے ہیں یعنی تمہیں پیدا کرتا ہے اور ماں کے رحم میں پرورش دیتا ہے اور بعض نے کہا ﴿فِيْهِ﴾ سے مراد ہے پیٹ میں، فراء اور ابن کیسان نے کہا ہے ﴿فِيْهِ﴾ بہ کے معنی میں ہے اور اسی طرح زجاج کہتے ہیں ﴿يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ﴾ کا معنی ہے تمہیں اس کے ذریعہ بڑھاتا ہے یعنی تمہیں خاوند بیوی جوڑے بنا کر بڑھاتا ہے کیونکہ بیویاں نسل کا سبب ہیں بعض نے کہا ﴿فِيْهِ﴾میں ” ھاء “ جعل کے لیے ہے اور جعل اس پر دلالت کرتا ہے گویا کہ فرمایا وہ تمہیں پیدا کرتا ہے اور بنانے میں تمہیں زیادہ کرتا ہے۔ ) لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ ﴾ (اللہ کی طرح کوئی بھی چیز نہیں ہے) خالق تعالیٰ شانہٗ کا وجود حقیقی ہے وہ ہمیشہ سے ہے جس کی کوئی ابتداء نہیں وہ ہمیشہ رہے گا جس کی کوئی انتہا نہیں وہ اپنی ذات اور صفات میں تنہا ہے بےمثال ہے اس کی ذات کی طرح کوئی ذات نہیں اس کی صفات کی طرح کسی کی صفات نہیں صفات کے اعتبار سے اگر کوئی لفظ کسی کے لیے بول دیا گیا ہے تو وہ محض اشتراک لفظی کے اعتبار سے ہے حقیقت کے اعتبار سے نہیں ہے اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں بھی متوحد اور یکتا ہے اور اپنی صفات میں بھی متفرد ہے اور اپنے اسماء میں بھی جو لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف تجسیم کی نسبت کرتے ہیں یا اس کے لیے مکان اور زمان اور جہت تجویز کرتے ہیں اور جو اسے تشبیہ اور تعطیل سے متصف کرتے ہیں وہ سب گمراہ ہیں خالق شانہٗ کی توحید کے منکر ہیں خالق اور مخلوق کی صفات میں کوئی مشابہت نہیں۔ قال القرطبی (رض) والذی یعتقد فی ھذا الباب ان اللّٰہ جل اسمہ فی عظمتہ وکبریاہٴ وملکوتہ وحسنی اسماہٴ وعلی صفاتہ لا یشبہ شیئا من مخلوقاتہ ولا یشبہ بہ فلا تشابہ بینھما فی المعنی الحقیقی، اذ صفات القدیم جل وعز بخلاف صفات المخلوق اذ صفاتھم لا تنفک عن الاعراض والاغراض، ھو تعالیٰ منزہ عن ذلك، بل لم یزل باسمائہ وبصفاتہ علی ما بیناہ فی (الکتاب الاسنی فی شرح اسماء اللّٰہ الحسنیٰ ) وکفی فی ھذا قولہ الحق : لیس کمثلہ شَیْءٌ وقد قال بعض العلماء المحققین : التوحید اثبات ذات غیر مشبھة للذوات ولا معطلة من الصفات، وزاد السیوطی رحمہ اللّٰہ بیانا فقال : لیس کذاتہ ذات، لا کا سمہ اسم، ولا کفعلہ فعل، ولا کصفتہ صفة الامن جھة موافقة اللفظ، وجلت الذات القدیمة ان یکون لھا صفة حدیثة، كما استحال ان یکون للذات المحدثة صفة قدیمة، وھذا کلہ مذھب اھل الحق والسنة والجماعة رضی اللّٰہ عنھم۔ (علامہ قرطبی (رض) فرماتے ہیں اس بات میں جو اعتقاد رکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نام بزرگی والا ہے اپنی عظمت وکبریائی اور مالکیت میں اور اپنے اسماء حسنیٰ میں اور اپنی صفات میں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات مخلوقات کے بالکل مشابہ نہیں ہیں اور نہ اللہ تعالیٰ مخلوق کے مشابہ ہے لہٰذا حقیقت کے لحاظ سے دونوں میں کوئی مشابہت نہیں ہے کہ قدیم ذات کی صفات بلند ہیں اور بزرگی والی ہیں بخلاف مخلوق کی صفات کے کیونکہ مخلوق کی صفات تو اعراض ہیں اور اغراض جدا نہیں ہوسکتیں اور اللہ تعالیٰ اعراض و اغراض سے منزہ ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات تو قدیم ہے جیسا کہ ہم نے الکتاب الاسنی فی شرح اسماء اللہ الحسنی میں بیان کیا ہے اور اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی حق ذات کا یہ ارشاد کافی ہے کہ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ١ۚ﴾ بعض محققین علماء نے کہا ہے توحید ایسی ذات کو یقین سے مان لینے کا نام ہے کہ جو ذات کسی اور ذات کے مشابہ نہیں ہے اور کسی صفت سے معطل ہے۔ علامہ سیوطی (رض) نے ایک اور بیان کا اضافہ کیا ہے کہتے ہیں اللہ کی ذات جیسی کوئی ذات نہیں ہے نہ اس کے نام جیسا کوئی نام ہے اور نہ اس کے فعل جیسا کوئی فعل ہے اور نہ اس کی صفت جیسی کوئی صفت ہے مگر صرف لفظی موافقت۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے بلند ہے کہ اس میں کوئی صفت نئی پیدا شدہ ہو جیسا کہ یہ محال ہے کہ کسی فانی ذات کی کوئی قدیم صفت ہو یہ اہل حق اہل السنۃ والجماعۃ کا مذہب ہے۔ ) ﴿وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ ٠٠١١﴾ (اور وہ سننے والا ہے دیکھنے والا ہے) وہ ہر بات کو سنتا ہے ہر چیز کو دیکھتا ہے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

10:۔ ” فاطر السموات والارض “ یہ ” لہ ما فی السموات وما فی الارض “ ہی سے متعلق ہے گویا مضإون کے اعتبار سے یہ سب ” یوحی “ کا مفعول بہ ہے۔ یعنی تمام انبیاء (علیہم السلام) کی طرح وحی بھیجی گئی کہ کارساز اور عالم الغیب ہونے میں اللہ کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فطرۃ زمین و آسمان میں وہی تعلق رکھا ہے...  جو مادہ اور نر میں ہوتا ہے جس طرح اس نے زمین و آسمان کو پیدا کی اور ان دونوں کے خواص کے ملاپ سے یہ ساری نعمتیں اور برکتیں رونما ہوئیں، اسی طرح اس نے انسانوں کی جنس ہی سے ان کی بیویاں پیدا کیں جیسا کہ س سورة نساء (رکوع 1) میں ہے ” الذی خلقکم من نفس واحدۃ وخلق منہا زوجھا “ ای من جنسہا۔ اور سورة نحل (رکوع 10) میں فرمایا۔ ” واللہ جعل لکم من انفسکم ازواجا۔ الایۃ “ ای من جنس انفسکم (جعل لکم من انفسکم) خلق لکم من جنسکم (مدارک ج 4 ص 77) ۔ اور اس نے چوپایوں کے بھی جوڑے (نر و مادہ) پیدا کیے۔ ” یذرؤکم فیہ “ ضمیر غائب، الجعل، کی طرف راجع ہے جو ” جعل “ سے مفہوم ہے فکانہ قال یخلقکم ویکثرکم فی الجعل۔ (قرطبی ج 16 ص 8) ۔ یعنی جوڑوں کی صورت میں وہ تمہیں نسلا بعد نسل پھیلا رہا ہے۔ ” لیس کمثلہ شیء “ وہ اپنی ذات وصفات میں تخلیق کائنات میں اور تدبیر عالم میں یگانہ، بےمثل اور بےنظیر ہے، کوئی بھی اس سے مشابہ اور اس کے مانند نہیں، کیونکہ وہ ہر بات کو سننے والا اور ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔ والذی یعتقد فی ھذا الباب ان اللہ جل اسمہ فی عظمتہ وکبریائہ وملکوتہ وحسنی اسمائہ وعلی صفاتہ لایشبہ شیئا من مخلوقاتہ ولا یشبہ بہ (قرطبی ج 16 ص 8) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(11) وہی اللہ تعالیٰ آسمانوں کا اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہارے لئے تمہاری جنس میں سے جوڑے بنائے اور اسی نے چوپایوں میں سے جوڑے بنائے وہ تم کو اس تدبیر سے روئے زمین پر پھیلاتا اور بڑھاتا ہے کوئی چیز اس جیسی نہیں اس کی طرح کا سا کوئی اور نہیں اور وہی سب کی سننے والا سب کو دیکھنے والا ہے۔ ... یعنی تم میں اور دیگرحیوانات میں نرومادہ کے جوڑے پیدا کئے اور اس طریقہ سے وہ تم کو روئے زمین پر پھیلاتا اور بڑھاتا رہتا ہے کوئی چیز بھی اس جیسی نہیں یعنی اس اللہ تعالیٰ کی مثل کوئی دوسرا نہیں وہی سب کی سننے والا اور سب کو جاننے والا ہے۔  Show more