Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 11

سورة الشورى

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا ۚ یَذۡرَؤُکُمۡ فِیۡہِ ؕ لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ شَیۡءٌ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿۱۱﴾

[He is] Creator of the heavens and the earth. He has made for you from yourselves, mates, and among the cattle, mates; He multiplies you thereby. There is nothing like unto Him, and He is the Hearing, the Seeing.

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس کے جوڑے بنا دیئے ہیں اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں تمہیں وہ اس میں پھیلا رہا ہے اس جیسی کوئی چیز نہیں وہ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاطِرُ
پیدا کرنے والا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
جَعَلَ
اس نے بنائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں سے
اَزۡوَاجًا
جوڑے
وَّمِنَ الۡاَنۡعَامِ
اور مویشیوں سے
اَزۡوَاجًا
جوڑے
یَذۡرَؤُکُمۡ
وہ پھیلاتا ہے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
لَیۡسَ
نہیں ہے
کَمِثۡلِہٖ
اس کی مانند
شَیۡءٌ
کوئی چیز
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡبَصِیۡرُ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاطِرُ
پیداکرنے والاہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کا
جَعَلَ
اُس نے بنایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
خود تم میں سے
اَزۡوَاجًا
جوڑاجوڑا
وَّمِنَ الۡاَنۡعَامِ
اورجانوروں میں سے
اَزۡوَاجًا
جوڑاجوڑا
یَذۡرَؤُکُمۡ
وہ پھیلاتاہے تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
لَیۡسَ
نہیں
کَمِثۡلِہٖ
اُس کی مثل
شَیۡءٌ
کوئی چیز
وَہُوَ
اوروہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡبَصِیۡرُ
سب کچھ دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

[He is] Creator of the heavens and the earth. He has made for you from yourselves, mates, and among the cattle, mates; He multiplies you thereby. There is nothing like unto Him, and He is the Hearing, the Seeing.

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس کے جوڑے بنا دیئے ہیں اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں تمہیں وہ اس میں پھیلا رہا ہے اس جیسی کوئی چیز نہیں وہ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے۔ جس نے تمہارے لئے تمہاری اپنی جنس سے بھی جوڑے بنا دیئے اور چوپایوں کے بھی (اس طرح) وہ تمہیں زمین میں پھیلا دیتا ہے۔ کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آسمانوں اورزمین کاپیداکرنے والا ہے،اُس نے تمہارے لیے خودتم میں سے جوڑا جوڑا بنایااور جانوروں میں سے بھی جوڑا جوڑا بنایا،وہ تمہیں اس میں پھیلاتا ہے،اُس کی مثل کوئی چیزنہیں اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the Creator of the heavens and the earth. He has made for you pairs from among yourselves, and pairs from the cattle. He makes you expand in this way. Nothing is like Him. And He is the All-Hearing, the All-Seeing.

بنا نکالنے والا آسمانوں اور زمین کا بنا دیئے تمہارے واسطے تم ہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے بکھیرتا ہے تم کو اسی طرح نہیں ہے اس کی طرح کا سا کوئی اور وہی ہے سننے والا دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے اس نے تمہاری ہی نوع سے تمہارے جوڑے بنادیے اور چوپایوں سے بھی جوڑے (بنائے) اسی میں وہ تمہاری افزائش کرتا ہے۔ اس کی مثال کی سی بھی کوئی شے نہیں۔ اور وہی ہے سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Originator of the heavens and the earth, He has appointed for you pairs of your own kind, and pairs also of cattle. Thus does He multiply you. Naught in the universe is like Him. He is All-Hearing, All-Seeing.

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے ، اور اسی طرح جانوروں میں بھی ( انہی کے ہم جنس ) جوڑے بنائے ، اور اس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے ۔ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں 17 وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے 18 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ۔ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کیے ہیں ، اور مویشیوں کے بھی جوڑے بنائے ہیں ۔ اسی ذریعے سے وہ تمہاری نسل چلاتا ہے ۔ کوئی چیز اس کے مثل نہیں ہے ، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا اسی نے تمہاری ہی جنس کے تمہارے لئے جوڑے بنائے (یعنی عورتیں جو آدمی ہیں اور چوپایوں میں بھی (انہی کے جنس سے) جوڑے بنائے وہ تم کو زمین میں (چاروں طرف) بکھیرتا ہے 6 اس کی سی دنیا میں کوئی چیز نہیں 7 اور وہ سنتا جانتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا ، اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے ہیں اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے) اسی طرح تمہاری نسل چلاتا ہے۔ کوئی چیز اس کی مثل نہیں اور وہ سنتا (اور) دیکھتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے تمہارے جوڑے بنائے ہیں ۔ اور اسی نے چوپایوں میں ( نر اور مادہ) جوڑے بنائے ہیں ۔ وہ تمہیں ان کے ذریعہ پھیلاتا ہے اور بڑھاتا ہے اور کوئی چیز اس کے مثل نہیں ہے وہی سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Creator of the heavens and the earth: He hath made for you mates of yourselves, and of the cattle also mates, whereby He diffuseth you. Not like Unto Him is aught, and He is the Hearer, the Beholder!

) وہی) پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا (اسی نے) تمہارے لئے تمہارے جنس کے جوڑے بنائے اور مویشیوں کے جوڑے بنائے اور اس کے ذریعہ سے تمہاری نسل چلاتا رہتا ہے کوئی چیز اس کے مثل نہیں اور وہی (ہر بات کا) سننے والا ہے (ہرچیز کا) دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے جوڑے پیدا کیے اور چوپایوں کی جنس سے بھی جوڑے پیدا کیے ۔ اس ( مزرعہ ) کے اندر وہ تمہاری تخم ریزی کرتا ہے ۔ اس کے مانند کوئی شے بھی نہیں ہے اور وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آسمانوں اور زمی کو بلا نمونہ پیدا کرنے والا ، اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے اور مویشیوں میں سے ( بھی ) جوڑے ( بنائے ) وہ اس میں تمہیں پھیلاتا رہتا ہے ( اور ) اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہی خوب سننے خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا وہی ہے اسی نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے بنائے اور اسی طرح تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سنتا دیکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کا اور اسی نے بنائے تمہارے لئے خود تمہاری ہی جنس سے عظیم الشان جوڑے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) اور چوپایوں میں سے بھی (اسی طرح انہی کی جنس سے) جوڑے بنائے اس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہی ہے ہر کسی کی سنتا سب کچھ دیکھتا

Translated by

Noor ul Amin

جوآسمانوں اور زمین کو پیداکرنیوالا ہے جس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سےجو ڑے بنائے اور چوپایوں کے بھی جو ڑے بنائے ( یوں ) وہ تمہیں زمین میں پھیلادیتا ہے کوئی چیزاس کے مشابہ نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، تمہارے لیے تمہیں میں سے ( ف۱۸ ) جوڑے بنائے اور نر و مادہ چوپائے ، اس سے ( ف۱۹ ) تمہاری نسل پھیلاتا ہے ، اس جیسا کوئی نہیں ، اور وہی سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والا ہے ، اسی نے تمہارے لئے تمہاری جنسوں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں کے بھی جوڑے بنائے اور تمہیں اسی ( جوڑوں کی تدبیر ) سے پھیلاتا ہے ، اُس کے مانند کوئی چیز نہیں ہے اور وہی سننے والا دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہاری جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کئے اور چوپایوں میں سے بھی جوڑے بنائے ہیں اس کے ذریعہ سے تمہیں پھیلاتا ہے ( کائنات کی ) کوئی چیز اس کی مثل ( مانند ) نہیں ہے وہ بڑا سننے والا اور بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(He is) the Creator of the heavens and the earth: He has made for you pairs from among yourselves, and pairs among cattle: by this means does He multiply you: there is nothing whatever like unto Him, and He is the One that hears and sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

He is the Originator of the heavens and the earth. He has made you and the cattle in pairs and has multiplied you by His creation. There is certainly nothing like Him. He is All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Creator of the heavens and the earth. He has made for you mates from yourselves, and for the cattle (also) mates. By this means He creates you. There is nothing like Him, and He is the All-Hearer, the All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Originator of the heavens and the earth; He made mates for you from among yourselves, and mates of the cattle too, multiplying you thereby; nothing like a likeness of Him; and He is the Hearing, the Seeing.

Translated by

William Pickthall

The Creator of the heavens and the earth. He hath made for you pairs of yourselves, and of the cattle also pairs, whereby He multiplieth you. Naught is as His likeness; and He is the Hearer, the Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह आकाशों और धरती का पैदा करने वाला है। उस ने तुम्हारे लिए तुम्हारी अपनी सहजाति से जोड़े बनाए और चौपायों के जोड़े भी। फैला रहा है वह तुम को अपने में। उस के सदृश कोई चीज़ नहीं। वही सबकुछ सुनता, देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے (6) اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس کے جوڑے بنائے اور (اسی طرح) چارپایوں کے جوڑے بنائے (اور) اس کے (جوڑے ملانے کے) ذریعہ سے تمہاری نسل چلاتا رہتا ہے کوئی چیز اس کی مثل نہیں اور وہی ہر بات کا سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا جس نے تمہیں سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے اور اسی طرح جانوروں میں بھی جوڑے بنائے اور وہی تمہیں پھیلاتا ہے۔ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کئے ، اور اسی طرح جانوروں میں بھی (انہی کے ہم جنس ) جوڑے بنائے ، اور اس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے۔ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں ، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آسمانوں کا اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے اس نے تمہارے نفسوں میں سے جوڑے بنائے اور مویشیوں میں سے جوڑے بنائے وہ تمہیں مادر رحم میں پیدا فرماتا ہے، اس جیسی کوئی چیز بھی نہیں ہے اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بنا نکالنے والا آسمانوں کا اور زمین کا بنا دیے تمہارے واسطے تمہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے بکھیرتا ہے تم کو اسی طرح نہیں ہے اس کی طرح کا سا کوئی اور وہی ہے سننے والا دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں ہر بات میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ وہی آسمانوں کا اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے جوڑے بنائے اور اسی نے چوپایوں کے جوڑے یعنی نرومادہ بنائے وہ تم کو اس میں پھیلاتا اور بڑھاتا ہے کوئی چیز اس جیسی نہیں اور وہی سب کی سننے والا سب کو دیکھنے الا ہے۔