Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 22

سورة الشورى

تَرَی الظّٰلِمِیۡنَ مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا کَسَبُوۡا وَ ہُوَ وَاقِعٌۢ بِہِمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ رَوۡضٰتِ الۡجَنّٰتِ ۚ لَہُمۡ مَّا یَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَضۡلُ الۡکَبِیۡرُ ﴿۲۲﴾

You will see the wrongdoers fearful of what they have earned, and it will [certainly] befall them. And those who have believed and done righteous deeds will be in lush regions of the gardens [in Paradise] having whatever they will in the presence of their Lord. That is what is the great bounty.

آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہونگے جن کے وبال ان پر واقع ہونے والے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ بہشتوں کے باغات میں ہوں گے وہ جو خواہش کریں اپنے رب کے پاس موجود پائیں گے یہی ہے بڑا فضل ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَرَی
آپ دیکھیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
مُشۡفِقِیۡنَ
ڈرنے والے ہوں گے
مِمَّا
اس سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
وَہُوَ
اور وہ
وَاقِعٌۢ
واقع ہونے والا ہے
بِہِمۡ
ان پر
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فِیۡ رَوۡضٰتِ
باغوں میں ہوں گے
الۡجَنّٰتِ
جنتوں کے
لَہُمۡ
ان کے لیے ہو گا
مَّا
جو
یَشَآءُوۡنَ
وہ چاہیں گے
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کےرب کے
ذٰلِکَ
یہی
ہُوَ
وہ
الۡفَضۡلُ
فضل ہے
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَرَی
آپ دیکھیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
مُشۡفِقِیۡنَ
ڈرنے والے ہوں گے
مِمَّا
اس سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
وَہُوَ
حالانکہ وہ (عذاب)
وَاقِعٌۢ
واقع ہونے والاہے
بِہِمۡ
ان پر
وَالَّذِیۡنَ
اورجولوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اورجنہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
فِیۡ رَوۡضٰتِ
باغوں میں(ہوں گے)
الۡجَنّٰتِ
جنت کے
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
مَّا
جو
یَشَآءُوۡنَ
وہ چاہیں گے
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے پاس
ذٰلِکَ
یہ ہے
ہُوَ
وہ
الۡفَضۡلُ
فضل
الۡکَبِیۡرُ
بڑا
Translated by

Juna Garhi

You will see the wrongdoers fearful of what they have earned, and it will [certainly] befall them. And those who have believed and done righteous deeds will be in lush regions of the gardens [in Paradise] having whatever they will in the presence of their Lord. That is what is the great bounty.

آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہونگے جن کے وبال ان پر واقع ہونے والے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ بہشتوں کے باغات میں ہوں گے وہ جو خواہش کریں اپنے رب کے پاس موجود پائیں گے یہی ہے بڑا فضل ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس دن) آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہوں گے مگر وہ (عذاب) ان پر واقع ہو کے رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے۔ اپنے پروردگار کے ہاں جو چاہیں گے، انہیں ملے گا۔ یہی بہت بڑا فضل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ وہ اس سے ڈرنے والے ہوں گے جو اُنہوں نے کمایاحالانکہ وہ عذاب اُن پرواقع ہونے والاہے اورجولوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں، وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے، اُن کے لیے اُن کے رب کے پاس وہ سب کچھ ہوگا جووہ چاہیں گے،یہی بڑافضل ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You will see the wrongdoers fearful of what they earned, and (the punishment) it (entails) is sure to befall them. As for those who believed and did righteous deeds, they will be in meadows of the Gardens. For them there is, with their Lord, whatever they wish. That is the great bounty.

تو دیکھے گا گنہگاروں کو کہ ڈرتے ہوں گے اپنی کمائی سے اور وہ پڑ کر رہے گا ان پر اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کئے باغوں میں ہیں جنت کے اس کے لئے ہے جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس یہی ہے بڑی بزرگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم دیکھو گے ان ظالموں کو کہ وہ اپنے کرتوتوں کے سبب ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان کے اوپر پڑنے والا ہوگا اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اعمالِ صالحہ پر کاربند رہے وہ جنتوں کے باغات میں ہوں گے۔ } ان کے لیے ان کے رب کے پاس وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے۔ یہی (ان کے لیے) بہت بڑی فضیلت ہوگی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You will see the wrongdoers fearful of the consequence of their deeds which will certainly overtake them. But those who have faith and do good deeds will be in the meadows of the Gardens, wherein they shall have whatever they desire from their Lord; that is the great Bounty.

تم دیکھو گے کہ یہ ظالم اس وقت اپنے کیے کے انجام سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر آ کر رہے گا ۔ بخلاف اس کے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنت کے گلستانوں میں ہونگے ، جو کچھ بھی وہ چاہیں گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے ، یہی بڑا فضل ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس وقت ) تم ان ظالموں کو دیکھو گے کہ انہوں نے جو کمائی کی ہے ، اس ( کے وبال ) سے سہمے ہوئے ہوں گے ، اور وہ ان پر پڑ کر رہے گا ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنتوں کی کیاریوں میں ہوں گے ۔ انہیں اپنے پروردگار کے پاس وہ سب کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے ۔ یہی بڑا فضل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر سدن تو ان گناہگاروں کو دیکھے گا اپنے کئے ہوئے برے کاموں پر ڈر رہے ہوں گے اور ان کا کاموں کا وبال تو ان پر پڑ کر رہے گا اور جو لوگ (دنیا میں) ایماندار تھے اور انہوں نے اچھے کام لئے تھے وہ بہشت کے باغوں میں (چین کرتے ہوں گے وہ چاہیں گے ان کے مالک کے پاس ان کو ملے گا یہی تو خدا کا بڑا فضل ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈرتے ہوں گے اور وہ ان پر پڑ کر رے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو چاہیں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بہت بڑا انعام ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ یہ اپنے اعمال کے وبال سے ڈر رہے ہوں گے حالانکہ ( ان کے گناہوں کا) وبال ان پر ضرور پڑ کر رہے گا ۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے تو وہ جنتوں کے باغات میں ہوں گے۔ ان کے رب کے پاس ان کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے۔ یہی تو اس کا بڑا فضل و کرم ہوگا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou shalt see the wrong-doers fearful on account of that which they have earned, and it is sure to befall them. And those who believe and work righteous works will be in meadows of the Gardens theirs will be whatsoever they list, in the presence of their Lord. That! that is the supreme grace.

آپ کافروں کو دیکھیں گے ڈرتے ہوئے اپنے کرتوتوں سے اس حال میں کہ (وبال) ان پر پڑکر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے وہ بہشتوں کے میں ہوں گے (اور) جس چیز کو بھی چاہیں گے ان کے پروردگار کے پاس انہیں ملے گی بس یہی تو بڑا انعام ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ظالموں کو اس دن دیکھو گے کہ وہ اپنی کمائی کے وبال سے لرزاں ہوں گے اور وہ ان پر پڑ کے رہے گا ۔ البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہون نے نیک عمل کیے ہوں گے ، وہ بہشتوں کے باغیچوں میں ہوں گے ۔ ان کیلئے ان کے رب کے پاس وہ سب کچھ ہوگا ، جو وہ چاہیں گے ۔ سب سے بڑا فضل درحقیقت یہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ اپنے ( بُرے ) اعمال ( کی وجہ ) سے ڈرے ہوئے ہیں حالانکہ وہ ( عذاب ) ان پر پڑنے والا ہے اور ایمان اور نیک اعمال والے جنت کے باغوں میں ہوں گے ، ان کے لیے جو چاہیں گے ان کے رب کے ہاں ہوگا ، یہی تو بہت بڑا فضل ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال کے وبال سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑ کر رہے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے رب کے پاس موجود ہوگا یہی بڑا فضل ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم دیکھو گے کہ (اس دن) یہ ظالم سہمے ہوئے ہوں گے اپنی اس کمائی کی بناء پر جو انہوں نے (زندگی بھر) کی تھی مگر وہ بہرحال ان پر آکر رہے گا اور جنہوں نے ایمان لایا ہوگا اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے وہ بہشت کے عظیم الشان باغوں میں ہوں گے اور ان کو اپنے رب کے یہاں ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے یہی ہے وہ بڑا فضل

Translated by

Noor ul Amin

اس دن آپ دیکھیں گے یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈررہے ہوں مگر و ہ ( عذاب ) ان پر واقع ہوکے رہیگاجولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے وہ اپنے رب کے ہاںجو چاہیں گے وہی انہیں ملے گایہی بہت بڑا فضل ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم ظالموں کو دیکھو گے کہ اپنی کمائیوں سے سہمے ہوئے ہوں گے ( ف٦٦ ) اور وہ ان پر پڑ کر رہیں گی ( ف٦۷ ) اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ جنت کی پھلواریوں میں ہیں ، ان کے لیے ان کے رب کے پاس ہے جو چاہیں ، یہی بڑا فضل ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ظالموں کو اُن ( اعمال ) سے ڈرنے والا دیکھیں گے جو انہوں نے کما رکھے ہیں اور وہ ( عذاب ) اُن پر واقع ہو کر رہے گا ، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے وہ بہشت کے چَمنوں میں ہوں گے ، اُن کے لئے اُن کے رب کے پاس وہ ( تمام نعمتیں ) ہوں گی جن کی وہ خواہش کریں گے ، یہی تو بہت بڑا فضل ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم ظالموں کو دیکھو گے کہ وہ اپنے کئے ہوئے کاموں ( کے انجام ) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ( وبال ) ان پر پڑ کر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے وہ بہشتوں کے باغوں میں ہوں گے وہ جو کچھ چاہیں گے اپنے پروردگار کے ہاں سے پائیں گے یہی بڑا فضل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou wilt see the Wrong-doers in fear on account of what they have earned, and (the burden of) that must (necessarily) fall on them. But those who believe and work righteous deeds will be in the luxuriant meads of the Gardens: they shall have, before their Lord, all that they wish for. That will indeed be the magnificent Bounty (of Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

You can see that the unjust are afraid of the consequences of their deeds which will inevitably strike them. However, the righteously striving believers will live in the gardens wherein they will have whatever they want from their Lord. This is certainly the greatest reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You will see the wrongdoers fearful of that which they have earned, and it will surely befall them. But those who believe and do righteous deeds (will be) in the flowering meadows of the Gardens. They shall have whatsoever they desire with their Lord. That is the supreme grace.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You will see the unjust fearing on account of what they have earned, and it must befall them; and those who believe and do good shall be in the meadows of the gardens; they shall have what they please with their Lord: that is the great grace.

Translated by

William Pickthall

Thou seest the wrong-doers fearful of that which they have earned, and it will surely befall them, while those who believe and do good works (will be) in flowering meadows of the Gardens, having what they wish from their Lord. This is the great preferment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम ज़ालिमों को देखोगे कि उन्होंने जो कुछ कमाया उस से डर रहे होंगे, किन्तु वह तो उन पर पड़कर रहेगा। किन्तु जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, वे जन्नतों की वाटिकाओं में होंगे। उन के लिए उन के रब के पास वह सब कुछ है जिस की वे इच्छा करेंगे। वही तो बड़ा उदार अनुग्रह है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس روز) آپ ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ اپنے اعمال (کے وبال سے) ڈر رہے ہوں گے اور وہ (وبال) ان پر (ضرور) پڑ کر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے وہ بہشتوں کے باغوں میں (داخل) ہوں گے وہ جس چیز کو چاہیں ان کے رب کے پاس ان کو ملے گی یہی بڑا انعام ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم دیکھو گے کہ ظالم اس وقت اپنے کیے پر ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر واقع ہو کر رہے گا، اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے، جو کچھ وہ چاہیں گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے، یہ بہت بڑا فضل ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم دیکھو گے کہ یہ ظالم اس وقت اپنے کئے کے انجام سے ڈر رہے ہوں گے۔ اور وہ ان پر آکر رہے گا۔ بخلاف اس کے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کئے ہیں ، وہ جنت کے گلستانوں میں ہوں گے ، جو کچھ بھی وہ چاہے گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے ، یہی بڑ افضل ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ ظالموں کو دیکھیں گے کہ وہ اپنے اعمال کی وجہ سے ڈر رہے ہوں گے حالانکہ وہ ان پر واقع ہو کر رہے گا، اور وہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے وہ جنتوں کے باغیچوں میں ہوں گے وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے رب کے پاس وہ سب کچھ ہوگا یہ بڑا فضل ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو دیکھے گا گناہ گاروں کو کہ ڈرتے ہوں گے اپنی کمائی سے اور وہ پڑ کر رہے گا ان پر اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کیے باغوں میں ہیں جنت کے ان کے لیے ہے جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس یہی ہے بڑی بزرگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ اس وقت ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ یہ اپنے اعمال کے وبال سے ڈر رہے ہوں گے حالانکہ وہ وبال ان پر ضرور واقع ہوکر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے ان کو ان کے رب کے ہاں ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے یہ ہر خواہش کا پورا ہونا ہی بڑا فضل و انعام ہے۔