Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 36

سورة الشورى

فَمَاۤ اُوۡتِیۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾

So whatever thing you have been given - it is but [for] enjoyment of the worldly life. But what is with Allah is better and more lasting for those who have believed and upon their Lord rely

تو تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے اور اللہ کے پاس جو ہے وہ اس سے بدرجہ بہتر اور پائیدار ہے ، وہ ان کے لئے ہے جو ایمان لائے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَاۤ
پس جو بھی
اُوۡتِیۡتُمۡ
دیئے گئے ہو تم
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فَمَتَاعُ
تو سامان ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَمَا
اور جو
عِنۡدَ
پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَلٰی رَبِّہِمۡ
اور اپنے رب پر ہی
یَتَوَکَّلُوۡنَ
وہ توکل کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَاۤ
چنانچہ جوبھی
اُوۡتِیۡتُمۡ
دی گئی تمہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فَمَتَاعُ
تومعمولی سازوسامان ہے
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیاکی
وَمَا
اورجو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
خَیۡرٌ
بہترہے
وَّاَبۡقٰی
اورزیادہ باقی رہنے والاہے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَلٰی رَبِّہِمۡ
اوراپنے رب پر
یَتَوَکَّلُوۡنَ
وہ توکل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So whatever thing you have been given - it is but [for] enjoyment of the worldly life. But what is with Allah is better and more lasting for those who have believed and upon their Lord rely

تو تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے اور اللہ کے پاس جو ہے وہ اس سے بدرجہ بہتر اور پائیدار ہے ، وہ ان کے لئے ہے جو ایمان لائے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا سازوسامان ہے اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جوچیزتمہیں دی گئی ہے وہ تومحض دنیا کی زندگی کا معمولی سازو سامان ہے اور جو اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہترہے اورزیادہ باقی رہنے والاہے، اُن لوگوں کے لیے جوایمان لائے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, whatever thing has been given to you is an enjoyment of the worldly life. And that which is with Allah is much better, and much more durable for those who believe and place their trust in Allah,

سو جو کچھ ملا ہے تم کو کوئی چیز ہو سو وہ برت لینا ہے دنیا کی زندگانی میں اور جو کچھ اللہ کے یہاں ہے بہتر ہے اور باقی رہنے والا واسطے ایمان والوں کے جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس جو کچھ بھی تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا ہی کی زندگی کا سازو سامان ہے۔ } اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That which has been given to you is only the wherewithal of the transient life of this world. But that which is with Allah is better and more enduring for those who believe and put their trust in their Lord;

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے ، 55 اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی56 ۔ وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض تمہیں جو کوئی چیز دی گئی ہے وہ دنیوی زندگی کی پونجی ہے ، او جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر اور پائیدار ہے جو ایمان لائے ہیں ، اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے لوگو جو کچھ تم کو ملا ہے وہ دنیا کی چند روزہ زندگانی کا سامان 2 ہے اور اللہ تعالیٰ کے پاس جو ثواب ان لوگوں کے لئے جو ایماندار ہیں اور اپنے مالک پر بھروسہ رکھتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو جو کچھ تم کو دیا گیا ہے تو وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائیدار) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے ان لوگوں کے لئے (ہے) جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ محض دنیاوی زندگی میں برتنے کا سامان ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں بہتر اور باقی رہنے والا ہے ۔ وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لے آئے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So whatsoever things are vouchsafed Unto you are but a Passing enjoyment for the life of the world, and that which is with Allah, better and more lasting, is for those who believe and in their Lord put their trust.

غرض جو کچھ بھی تم کو دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کے برتنے کے لئے ہے ۔ اور اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ بہتر ہی ہے اور پائدار تر بھی وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان والے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جو کچھ بھی تمہیں ملا ہے وہ دنیوی زندگی کی متاع حقیر ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے ، وہ کہیں بہتر ہے اور پائیدار ہے ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لائے اور اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے لوگو! ) تمہیں جو کچھ بھی دیا جارہا ہے پس ( یہ ) دنیا کی زندگی کی ( چند روزہ ) نفع کی چیزیں ( ہیں ) اور جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے او وہ اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں ، بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! جو مال و متاع تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا عارضی فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے یعنی ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (واضح رہے کہ) جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے (اے لوگوں ! ) وہ سب چند روزہ سامان ہے اس دنیاوی زندگی کا (اور بس) جب کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے کہیں بہتر بھی ہے اور کہیں زیادہ پائیدار بھی ان (خوش نصیبوں) کے لئے جو ایمان لائے اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

پس لوگو!تمہیںجو کچھ بھی دیاگیا ہے ، وہ دنیاوی زندگی کا چند روزہ فائدہ ہے اورجو کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہیں جو کچھ ملا ہے ( ف۹۵ ) وہ جیتی دنیا میں برتنے کا ہے اور وہ جو اللہ کے پاس ہے ( ف۹۷ ) بہتر ہے اور زیادہ باقی رہنے والا ان کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تمہیں جو کچھ بھی ( مال و متاع ) دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کا ( چند روزہ ) فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور پائیدار ہے ، ( یہ ) اُن لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لاتے اور اپنے رب پر توکّل کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے وہ صرف دنیٰوی زندگی کا ( چند روزہ ) ساز و سامان ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر بھی ہے اور زیادہ پائیدار بھی ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever ye are given (here) is (but) a convenience of this life: but that which is with Allah is better and more lasting: (it is) for those who believe and put their trust in their Lord:

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever you have received is just a means of enjoyment for this life but the reward of God for the believers and those who trust in their Lord will be better and everlasting.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So whatever you have been given is but (a passing) enjoyment for this worldly life, but that which is with Allah is better and more lasting for those who believe and put their trust in their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So whatever thing you are given, that is only a provision of this world's life, and what is with Allah is better and more lasting for those who believe and rely on their Lord.

Translated by

William Pickthall

Now whatever ye have been given is but a passing comfort for the life of the world, and that which Allah hath is better and more lasting for those who believe and put their trust in their Lord,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हें जो चीज़ भी मिली है वह तो सांसारिक जीवन की अस्थायी सुख-सामग्री है। किन्तु जो कुछ अल्लाह के पास है वह उत्तम है और शेष रहने वाला भी, वह उन्ही के लिए है जो ईमान लाए और अपने रब पर भरोसा रखते है;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جو کچھ تم کو دیا دلایا گیا ہے وہ محض (چند روزہ) دنیوی زندگی کے برتنے کے لیے ہے (5) اور (اجر وثواب آخرت میں) جو اللہ کے یہاں ہے وہ بدجہا اس سے بہتر ہے اور زیادہ پائدار (6) وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لے آئے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سروسامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور ہمیشہ رہنے والا ہے وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سرو ساماں ہے اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائیدار بھی۔ وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم کو جو بھی چیز دی گئی ہے سو وہ دنیا والی زندگی کا سامان ہے، اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور زیادہ باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جو کچھ ملا ہے تم کو کوئی چیز ہو سو وہ برت لینا ہے دنیا کی زندگانی میں اور جو کچھ اللہ کے یہاں ہے بہتر ہے اور باقی رہنے والا واسطے ایمان والوں کے جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو تم لوگوں کو جو کچھ دیا گیا ہے تو وہ محض دنیوی زندگی کے برتنے کے لئے ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے کہیں بہتر اور باقی رہنے والا ہے وہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو ایمان لائے اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔