Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 38

سورة الشورى

وَ الَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّہِمۡ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۪ وَ اَمۡرُہُمۡ شُوۡرٰی بَیۡنَہُمۡ ۪ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿ۚ۳۸﴾

And those who have responded to their lord and established prayer and whose affair is [determined by] consultation among themselves, and from what We have provided them, they spend.

اور اپنے رب کے فرمان کو قبول کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ان کا ( ہر ) کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے اور جو ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے ( ہمارے نام پر ) دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اسۡتَجَابُوۡا
لبیک کہی
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے لیے
وَاَقَامُوا
اور انہوں نے قائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَمۡرُہُمۡ
اور کام ان کا
شُوۡرٰی
مشورہ کرنا ہے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
وَمِمَّا
اور اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اورجن لوگوں نے
اسۡتَجَابُوۡا
حکم مانا
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کا
وَاَقَامُوا
اورقائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَمۡرُہُمۡ
اوران کاکام
شُوۡرٰی
مشورہ کرنا
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
وَمِمَّا
اوراس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیاہم نے اُن کو
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And those who have responded to their lord and established prayer and whose affair is [determined by] consultation among themselves, and from what We have provided them, they spend.

اور اپنے رب کے فرمان کو قبول کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ان کا ( ہر ) کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے اور جو ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے ( ہمارے نام پر ) دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو اپنے پروردگار کا حکم مانتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کے کام باہمی مشورہ سے طے پاتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے اپنے رب کا حکم مانااور نماز قائم کی اوراُن کا کام آپس میں مشورہ کرناہے اور جوہم نے اُن کو رزق دیا ہے اُس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and those who have responded to their Lord (in submission to Him), and have established salah, and whose affairs are (settled) with consultation between them, and who spend out of what We have given to them,

اور جنہوں نے کہ حکم مانا اپنے رب کا اور قائم کیا نماز کو اور کام کرتے ہیں مشورہ سے آپس کے اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی پکار پر لبیک کہا اور نماز قائم کی۔ اور ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے۔ اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who obey their Lord and establish Prayer; who conduct their affairs by consultation, and spend out of what We have bestowed upon them;

جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں 60 ، نماز قائم کرتے ہیں ، اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں 61 ، ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 62 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنہوں نے اپنے پروردگار کی بات مانی ہے اور نماز قائم کی ہے اور ان کے معاملات آپس کے مشورے سے طے ہوتے ہیں ، اور ہم نے انہیں جو رزق دیا ہے ، ۔ اس میں سے وہ ( نیکی کے کاموں میں ) خرچ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اپنے مالک کا حکم مانتے ہیں جو پیغمبر کے ذریعہ سے ان کو دیا جاتا ہے اور نماز کو درستی کے ساتھ (ٹھیک وقت پر جماعت سے) ادا کرتے ہیں اور ان کا کام آپس کی صلاح اور مشورے) سے چلتا ہے 6 اور جو مال متاع ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور ان کے کام آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو اپنے پروردگار کا حکم مانتے ، نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا ہر کام باہمی مشورے کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who answer the call of their Lord and establish prayer and whose affair being matter of counsel among themselves, and who of that wherewith We have provided them expend.

اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا حکم مانا اور نماز کی پابندی کی اور ان کا یہ اہم) کام باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ جنہوں نے اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہی اور نماز کا اہتمام کیا اور ان کا نظام شوریٰ پر ہے اور جو کچھ ہم نے ان کو رزق بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ جنہوں نے اپنے ربکی بات مان لی اور نماز قائمکی اور انکے معاملات باہمی مشاورت ( سے چلتے ) ہیں اور جو ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے رب کا حکم مانتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو حکم مانتے ہیں اپنے رب کا اور قائم رکھتے ہیں (فریضہ) نماز کو اور جو اپنے (اہم) معاملات باہمی مشورے سے چلاتے ہیں اور وہ خرچ کرتے ہیں (ہماری رضاء و خوشنودی کے لئے) اس میں سے جو ہم نے ان کو دیا ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو اپنے رب کاحکم مانتے اور نمازقائم کرتے ہیں اور ان کے کام باہمی مشورے سے طے پاتے ہیں اورجو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جنہوں نے اپنے رب کا حکم مانا ( ف۹۹ ) اور نماز قائم رکھی ( ف۱۰۰ ) اور ان کا کام ان کے آپس کے مشورے سے ہے ( ف۱۰۱ ) اور ہمارے دیے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنے رب کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور اُن کا فیصلہ باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو اپنے پروردگار کے حکم کو مانتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کے ( تمام ) کام باہمی مشورہ سے طے ہوتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے وہ اس سے خرچ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who hearken to their Lord, and establish regular Prayer; who (conduct) their affairs by mutual Consultation; who spend out of what We bestow on them for Sustenance;

Translated by

Muhammad Sarwar

who have pledged their obedience to the Lord, who are steadfast in prayer, who conduct their affairs with consultation among themselves, who spend for the cause of God out of what We have given them,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who answer the Call of their Lord, and perform the Salah, and who (conduct) their affairs by mutual consultation, and who spend of what We have bestowed on them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who respond to their Lord and keep up prayer, and their rule is to take counsel among themselves, and who spend out of what We have given them.

Translated by

William Pickthall

And those who answer the call of their Lord and establish worship, and whose affairs are a matter of counsel, and who spend of what We have bestowed on them,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने अपने रब का हुक्म माना और नमाज़ क़ायम की, और उन का मामला उन के पारस्परिक परामर्श से चलता है, और जो कुछ हम ने उन्हें दिया है उस में से ख़र्च करते हैं;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں نے اپنے رب کا حکم مانا اور وہ نماز کے پابند ہیں اور ان کا ہر کام (جس میں بالتعیین نص نہ ہو) آپس کے مشورے سے ہوتا ہے (7) اور ہم نے جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اپنے آپس کے معاملات میں مشورے سے چلتے ہیں ہم نے انہیں جو کچھ بھی رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

، جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں ، ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جنہوں نے اپنے رب کے حکم کو مانا اور نماز قائم کی اور ان کے کام آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے کہ حکم مانا اپنے رب کا اور قائم کیا نماز کو اور کام کرتے ہیں مشورہ سے آپس کے اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ اپنے رب کا حکم مانتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ان کا ہر کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے وہ اس میں سے خیرات کرتے ہیں۔