Encouragement to obey Allah before the Day of Resurrection
When Allah tells us about the horrors and terrifying events of the Day of Resurrection, He warns us about it and commands us to prepare for it:
اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَّ مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ
...
Answer the Call of your Lord before there comes from Allah a Day which cannot be averted.
means, once He issues the command, it will come to pass within the blinking of an eye, and no one will be able to avert it or prevent it.
...
مَا لَكُم مِّن مَّلْجَأٍ يَوْمَيِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ
You will have no refuge on that Day nor there will be for you any denying.
means, you will have no stronghold in which to take refuge, no place in which to hide from Allah, for He will encompass you with His knowledge and power, and you will have no refuge from Him except with Him.
يَقُولُ الاِنسَـنُ يَوْمَيِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
كَلَّ لاَ وَزَرَ
إِلَى رَبِّكَ يَوْمَيِذٍ الْمُسْتَقَرُّ
On that Day man will say: "Where (is the refuge) to flee'?'
No! There is no refuge!
Unto your Lord will be the place of rest that Day. (75:10-12)
آسانی میں شکر تنگی میں صبر مومنوں کی صفت ہے
چونکہ اوپر یہ ذکر تھا کہ قیامت کے دن بڑے ہیبت ناک واقعات ہوں گے وہ سخت مصیبت کا دن ہو گا تو اب یہاں اس سے ڈرا رہا ہے اور اس دن کے لئے تیار رہنے کو فرماتا ہے کہ اس اچانک آجانے والے دن سے پہلے ہی پہلے اللہ کے فرمان پر پوری طرح عمل کر لو جب وہ دن آجائے تو تمہیں نہ تو کوئی جائے پناہ ملے گی نہ ایسی جگہ کہ وہاں انجان بن کر ایسے چھپ جاؤ کہ پہچانے نہ جاؤ اور نہ نظر پڑے ۔ پھر فرماتا ہے کہ اگر یہ مشرک نہ مانیں تو آپ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے انہیں ہدایت پر لاکھڑا کر دینا آپ کے ذمے نہیں یہ کام اللہ کا ہے ۔ آپ پر صرف تبلیغ ہے حساب ہم خود لے لیں گے انسان کی حالت یہ ہے کہ راحت میں بدمست بن جاتا ہے اور تکلیف میں ناشکرا پن کرتا ہے اس وقت اگلی نعمتوں کا بھی منکر بن جاتا ہے حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا صدقہ کرو میں نے تمہیں زیادہ تعداد میں جہنم میں دیکھا ہے کسی عورت نے پوچھا یہ کس وجہ سے ؟ آپ نے فرمایا تمہاری شکایت کی زیادتی اور اپنے خاوندوں کی ناشکری کی وجہ سے اگر تو ان میں سے کوئی تمہارے ساتھ ایک زمانے تک احسان کرتا رہے پھر ایک دن چھوڑ دے تو تم کہہ دو گی کہ میں نے تو تجھ سے کبھی کوئی راحت پائی ہی نہیں ۔ فی الواقع اکثر عورتوں کا یہی حال ہے لیکن جس پر اللہ رحم کرے اور نیکی کی توفیق دے دے ۔ اور حقیقی ایمان نصیب فرمائے پھر تو اس کا یہ حال ہوتا ہے کہ ہر راحت پہ شکر ہر رنج پر صبر پس ہر حال میں نیکی حاصل ہوتی ہے اور یہ وصف بجز مومن کے کسی اور میں نہیں ہوتا ۔