Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 51

سورة الشورى

وَ مَا کَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ یُّکَلِّمَہُ اللّٰہُ اِلَّا وَحۡیًا اَوۡ مِنۡ وَّرَآیِٔ حِجَابٍ اَوۡ یُرۡسِلَ رَسُوۡلًا فَیُوۡحِیَ بِاِذۡنِہٖ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّہٗ عَلِیٌّ حَکِیۡمٌ ﴿۵۱﴾

And it is not for any human being that Allah should speak to him except by revelation or from behind a partition or that He sends a messenger to reveal, by His permission, what He wills. Indeed, He is Most High and Wise.

ناممکن ہے کہ کسی بندہ سے اللہ تعالٰی کلام کرے مگر وحی کے ذریعے یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وہ اللہ کے حکم سے جو وہ چاہے وحی کرے ، بیشک وہ برتر حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
لِبَشَرٍ
کسی انسان کے لیے
اَنۡ
کہ
یُّکَلِّمَہُ
کلام کرے اس سے
اللّٰہُ
اللہ
اِلَّا
مگر
وَحۡیًا
وحی کے طور پر
اَوۡ
یا
مِنۡ وَّرَآیِٔ
پیچھے سے
حِجَابٍ
پردے کے
اَوۡ
یا
یُرۡسِلَ
وہ بھیجے
رَسُوۡلًا
کوئی رسول(فرشتہ)
فَیُوۡحِیَ
تو وہ وحی پہنچاتا ہے
بِاِذۡنِہٖ
اس کے اذن سے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
عَلِیٌّ
بہت بلند ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا کَانَ
اورنہیں ہے
لِبَشَرٍ
کسی انسان کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
یُّکَلِّمَہُ
کلام کرے اس سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِلَّا
مگر
وَحۡیًا
وحی سے
اَوۡ
یا
مِنۡ وَّرَآیِٔ حِجَابٍ
پردے کے پیچھے سے
اَوۡیُرۡسِلَ
یاوہ بھیجے
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
فَیُوۡحِیَ
پھروحی کرے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے حکم سے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
عَلِیٌّ
بے حدبلند
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

And it is not for any human being that Allah should speak to him except by revelation or from behind a partition or that He sends a messenger to reveal, by His permission, what He wills. Indeed, He is Most High and Wise.

ناممکن ہے کہ کسی بندہ سے اللہ تعالٰی کلام کرے مگر وحی کے ذریعے یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وہ اللہ کے حکم سے جو وہ چاہے وحی کرے ، بیشک وہ برتر حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے روبرو بات چیت کرے۔ البتہ یہ وحی کی صورت میں یا پردے کے پیچھے سے ہوسکتی ہے یا وہ کوئی فرشتہ بھیجتا ہے اور وہ اللہ کے حکم سے جو کچھ اللہ چاہتا ہے وحی کرتا ہے وہ یقینا عالی شان اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکسی انسان کی یہ طاقت نہیں کہ اﷲ تعالیٰ اُس سے کلام کرے مگر وحی سے یاپردے کے پیچھے سے ،یایہ کہ وہ کوئی رسول بھیجے، پھروہ اپنے حکم سے جوچاہے وحی کرے ، یقیناوہ بے حدبلند،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is not (possible) for a human being that Allah speaks to him, except by way of revelation, or from behind a curtain, or that He sends a messenger, then he reveals, with His permission, what He wills. Surely, He is High, Wise.

اور کسی آدمی کی طاقت نہیں کہ اس سے باتیں کرے اللہ مگر اشارہ سے یا پردے کے پیچھے سے یا بھیجے کوئی پیغام لانے والا پھر پہنچا دے اس کے حکم سے جو وہ چاہئے تحقیق وہ سب سے اوپر ہے حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کسی بشر کا یہ مقام نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے سوائے وحی کے یا (پھر وہ بات کرتا ہے) پردے کی اوٹ سے یا وہ بھیجتا ہے کسی پیغام بر َ (فرشتے) کو پھر وہ وحی کرتا ہے اللہ کے حکم سے جو وہ چاہتا ہے وہ بہت بلند وبالا ہے کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is not given to any human being that Allah should speak to him except through revelation, or from behind a veil, or that a messenger (an angel) be sent to him who reveals to him by Allah's leave whatever He wishes. He is All-High, Most Wise.

کسی 78 بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اس سے روبرو بات کرے ۔ اس کی بات یا تو وحی ( اشارے ) کے طور پر ہوتی ہے 79 ، یا پردے کے پیچھے سے 80 ، یا پھر وہ کوئی پیغامبر ( فرشتہ ) بھیجتا ہے اور وہ اس کے حکم سے جو کچھ وہ چاہتا ہے وحی کرتا ہے 81 ، وہ برتر اور حکیم ہے 82 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کسی انسان میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اللہ اس سے ( روبرو ) بات کرے ۔ ( ١٠ ) سوائے اس کے کہ وہ وحی کے ذریعے ہو ، یا کسی پردے کے پیچھے سے ، یا پھر وہ کوئی پیغام لانے والا ( فرشتہ ) بھیج دے ، اور وہ اس کے حکم سے جو وہ چاہے وحی کا پیغام پہنچا دے ۔ یقینا وہ بہت اونچی شان والا ، بڑی حکمت کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 اور آدمی کا یہ حوصلہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے بات کرے مگر وحی کے ذریعے سے 2 یا پردے کی آڑ سے 3 یا وہ ایک پیغام پہنچانے والا (فرشتہ) بھیجتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے جو اس کو منظور ہے پہنچا دیتا ہے 4 بیشک وہ سب سے اوپر ہے اپنے عرش پر حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کسی آدمی کے لئے (موجودہ حالت میں) ممکن نہیں کہ اللہ اس سے بات کریں مگر الہام سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی پیغمبر (فرشتہ) بھیج دیں تو وہ اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہیں پہنچا دے۔ بلا شبہ وہ بڑے عالی شان ، بڑی حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کسی بشر کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ اس سے کلام کرے ( مگر تین طریقے پر) یا تو وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتے کو بھیج دے جو اللہ کے حکم سے اس پیغام کو پہنچا دے جو کچھ اللہ چاہتا ہے۔ بے شک وہ برتر اور بڑی حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is not Possible for a human being that Allah should speak Unto him otherwise than by revelation or from behind a veil, or that He sendeth a messenger, so that he revealeth by His command whatsoever He will; verily He is Exalted, Wise.

اور یہ کسی بشر کا مرتبہ نہیں کہ اللہ اسی سے کلام کرے مگر ہاں یا تو وحی سے یا کسی آڑ سے یا کسی (فرشتہ) قاصد کو بھیج دے سو وہ وحی پہنچا دے اللہ کے حکم سے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے ۔ بیشک وہ عالیشان ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کسی بشر کی بھی یہ شان نہیں ہے کہ اللہ اس سے کلام کرے ، مگر وحی کے ذریعہ سے یا پردے کی اوٹ سے بھیجے کسی فرشتہ کو پس وہ وحی کردے اس کے اذن سے جو وہ چاہے ۔ وہ بڑا ہی عالی مقام ، بڑا ہی حکیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کسی بشر کے بس میں نہیں کہ اس سے اللہ ( تعالیٰ ) کلام فرمائیں سوائے وحی کے یا پردے کے پیچھے سے یا وہ رسول ( فرشتہ ) بھیج دیتا ہے پس وہ اس کے حکم سے جو چاہے وحی کرتا ہے ، بلاشبہ وہ عالی شان بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کسی بندے کے لیے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے مگر الہام کے ذریعے سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہے القا کرے بیشک وہ عالی رتبہ اور حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کسی بشر کا یہ مقام نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر یا تو وحی کے طور پر یا پردے پیچھے سے یا وہ کوئی فرشتہ بھیج دے پھر وہ اس کے حکم سے القاء کرے جو کچھ کہ وہ چاہے بلاشبہ وہ بڑی ہی بلند شان والا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے مگروحی یا پر دے کے پیچھے سے یاوہ کوئی فرشتہ بھیجتا ہے اور وہ اللہ کے حکم سےجو چاہتا ہے وحی کرتا ہے وہ یقیناعالی شان حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کسی آدمی کو نہیں پہنچتا کہ اللہ اس سے کلام فرمائے مگر وحی کے طور پر ( ف۱۳۰ ) یا یوں کہ وہ بشر پر وہ عظمت کے ادھر ہو ( ف۱۳۱ ) یا کوئی فرشتہ بھیجے کہ وہ اس کے حکم سے وحی کرے جو وہ چاہے ( ف۱۳۲ ) بیشک وہ بلندی و حکمت والا ہے ، ( ۲

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر بشر کی ( یہ ) مجال نہیں کہ اللہ اس سے ( براہِ راست ) کلام کرے مگر یہ کہ وحی کے ذریعے ( کسی کو شانِ نبوت سے سرفراز فرما دے ) یا پردے کے پیچھے سے ( بات کرے جیسے موسٰی علیہ السلام سے طورِ سینا پر کی ) یا کسی فرشتے کو فرستادہ بنا کر بھیجے اور وہ اُس کے اِذن سے جو اللہ چاہے وحی کرے ( الغرض عالمِ بشریت کے لئے خطابِ اِلٰہی کا واسطہ اور وسیلہ صرف نبی اور رسول ہی ہوگا ) ، بیشک وہ بلند مرتبہ بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کسی بشر کا یہ مقام نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ سےیا پردہ کے پیچھے سےیا وہ کوئی پیغام بر ( فرشتہ ) بھیجے اور اس کے حکم سے جو وہ چاہے وحی کرے ۔ بیشک وہ بزرگ و برتر ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not fitting for a man that Allah should speak to him except by inspiration, or from behind a veil, or by the sending of a messenger to reveal, with Allah's permission, what Allah wills: for He is Most High, Most Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

To no mortal does God speak but through revelation, from behind a curtain, or by sending a Messenger who reveals, by His permission whatever He pleases. He is the Most High and the All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not given to any human being that Allah should speak to him unless (it be) by revelation, or from behind a veil, or (that) He sends a Messenger to reveal what He wills by His leave. Verily, He is Most High, Most Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it is not for any mortal that Allah should speak to him except by revelation or from behind a veil, or by sending a messenger and revealing by His permission what He pleases; surely He is High, Wise.

Translated by

William Pickthall

And it was not (vouchsafed) to any mortal that Allah should speak to him unless (it be) by revelation or from behind a veil, or (that) He sendeth a messenger to reveal what He will by His leave. Lo! He is Exalted, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किसी मनुष्य की यह शान नहीं कि अल्लाह उस से बात करे, सिवाय इस के कि प्रकाशना के द्वारा या परदे के पीछे से (बात करे) । या यह कि वह एक रसूल (फ़रिश्ता) भेज दे, फिर वह उस की अनुज्ञा से जो कुछ वह चाहता है प्रकाशना कर दे। निश्चय ही वह सर्वोच्च अत्यन्त तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کسی بشر کی (حالت موجودہ میں) یہ شان نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام فرماوے مگر (تین طریق سے) یا تو الہام سے (1) یا حجاب کے باہر سے (2) یا کسی فرشتے کو بھیج دے کہ وہ خدا کے حکم سے جو خدا کو منظور ہوتا ہے پیغام پہنچا دیتا ہے وہ بڑا عالیشان بڑی حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کسی بشر کا یہ مقام نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے روبرو بات کرے اس کی بات یا تو وحی کے ذریعے ہوتی ہے یا پردے کے پیچھے سے یا پھر وہ فرشتہ بھیجتا ہے اور وہ اللہ کے حکم سے جو کچھ ” اللہ “ چاہتا ہے وحی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بلند وبالا اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کسی بشر کا یہ مقام نہیں ہے کہ اللہ اس سے روبرو بات کرے۔ اس کی بات یا تو وحی (اشارے) کے طور پر ہوتی ہے ، یا پردے کے پیچھے سے ، یا پھر وہ کوئی پیغام بر (فرشتہ) بھیجتا ہے اور وہ اس کے حکم سے جو کچھ وہ چاہتا ہے وحی کرتا ہے ، وہ برتر اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کسی بشر کے لیے یہ موقعہ نہیں ہے کہ وہ اللہ سے بات کرے ہاں وحی کے ذریعہ یا وہ پردہ کے پیچھے سے یا اس طرح بات ہوسکتی ہے کہ اللہ کسی رسول کو بھیج دے پھر وہ رسول اس کی اجازت سے اس کی مشیت کے مطابق وحی پہنچا دے، بیشک وہ برتر ہے حکمت والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کسی آدمی کی طاقت نہیں کہ اس سے باتیں کرے اللہ مگر اشارہ سے یا پردہ کے پیچھے سے یا بھیجے کوئی پیغام لانے والا پھر پہنچا دے اس کے حکم سے جو وہ چاہے تحقیق وہ سب سے اوپر ہے حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کسی بشر کے لئے یہ ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اس سے کام کرے الا یہ کہ یا تو الہام کے ذریعہ سے یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتے کو بھیج دے کہ جو پیغام خدا کو منظور ہو وہ فرشتہ خدا کے حکم سے پہنچا دے بیشک وہ بڑا عالیشان اور کمال حکمت کا مالک ہے۔