Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 6

سورة الشورى

وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہُ حَفِیۡظٌ عَلَیۡہِمۡ ۫ ۖوَ مَاۤ اَنۡتَ عَلَیۡہِمۡ بِوَکِیۡلٍ ﴿۶﴾

And those who take as allies other than Him - Allah is [yet] Guardian over them; and you, [O Muhammad], are not over them a manager.

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنا لیا ہے اللہ تعالٰی ان پر نگران ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا لیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
حمایتی/دوست
اللّٰہُ
اللہ
حَفِیۡظٌ
خوب نگہبان ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی ذمہ دار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اورجن لوگوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنالیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
کارساز
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
حَفِیۡظٌ
نگران ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَمَاۤ
اورنہیں
اَنۡتَ
آپ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی ذمہ دار
Translated by

Juna Garhi

And those who take as allies other than Him - Allah is [yet] Guardian over them; and you, [O Muhammad], are not over them a manager.

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنا لیا ہے اللہ تعالٰی ان پر نگران ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا سرپرست بنا رکھے ہیں اللہ ہی ان پر نگران ہے، آپ ان کے ذمہ دار نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا دوسرںکو کارساز بنا لیا اﷲ تعالیٰ ان پر نگران ہے اور آپ ان پر کوئی ذمہ دار نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have adopted patrons instead of Him, Allah is on watch against them, and you are not responsible for them.

اور جنہوں نے پکڑے ہیں اس کے سوائے رفیق اللہ کو وہ سب یاد ہیں اور تجھ پر نہیں ان کا ذمہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے مددگار بنا رکھے ہیں اللہ ان پر نگران ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who have taken others than Him as their protectors beside Him, it is Allah Who oversees them; you are no guardian over them.

جن لوگوں نے اس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست 6 بنا رکھے ہیں ، اللہ ہی ان پر نگراں ہے ، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں ، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے ، اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں کو اپنا سرپرست بنا رکھا ہے 9 وہ سب اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہیں 10 (عنقریب ان کو بدلہ دیگا) اور اے (پیغمبر) تو ان کا ذمہ دار نہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے اس (اللہ) کے سوا دوسرے کارساز بنارکھے ہیں ، اللہ ان کو دیکھ بھال رہے ہیں اور آپ کو ان پر داروغہ نہیں بنایا گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا دوست ( مشکل کشا) بنا رکھا ہے۔ اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہا ہے اور آپ ان پر کوئی نگراں مقرر نہیں کئے گئے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who take Patrons beside Him, Allah is Warden over them, and thou art not over them a trustee.

اور جن لوگوں نے اس کے سوا (دوسرے) کا رساز (خدا) ٹھہرا رکھے ہیں اللہ انہیں دیکھ بھال رہا ہے اور آپ ان کے کوئی ذمہ دار نہیں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں ، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے اور تم ان پر داروغہ نہیں مقرر کیے گئے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن کو یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کو دوست بناتے ہیں ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) ان پر نگہبان ہے اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے اس کے سوا رفیق بنا رکھے ہیں اللہ کو وہ سب یاد ہیں اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا اور سرپرست (اور کارساز) بنا رکھے ہیں وہ سب اللہ کی نگاہ میں ہیں اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اللہ کے سوادوسرے اولیاء کو مددگا ر بنا ر کھا ہے اللہ ان پر نگران ہے آپ ان کے ذمہ دارنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنارکھے ہیں ( ف٦ ) وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں ( ف۷ ) اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ، ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو دوست و کارساز بنا رکھا ہے اللہ اُن ( کے حالات ) پر خوب نگہبان ہے اور آپ ان ( کافروں ) کے ذمّہ دار نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے اس کے سوا سرپرست ( اور کارساز ) بنا رکھے ہیں اللہ ان سب پر نگہبان ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who take as protectors others besides Him,- Allah doth watch over them; and thou art not the disposer of their affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the guardian of even those who have chosen others (idols) besides Him as their guardians (Muhammad), you will not have to answer for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those who take as protecting friends others besides Him -- Allah is Hafiz over them, and you are not a trustee over them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who take guardians besides Him, Allah watches over them, and you have not charge over them.

Translated by

William Pickthall

And as for those who choose protecting friends beside Him, Allah is Warden over them, and thou art in no wise a guardian over them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने उस से हटकर अपने कुछ दूसरे संरक्षक बना रखे हैं, अल्लाह उन पर निगरानी रखे हुए है। तुम उन के कोई ज़िम्मेदार नहीं हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں نے خدا کے سوا دوسرے کارساز قرار دے رکھے ہیں اللہ ان کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو ان پر کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی ان پر نگران ہے۔ آپ ان کے ذمہ دار نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے اس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست بنا رہے ہیں ، اللہ ہی ان پر نگراں ہے ، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز تجویز کر رکھے ہیں وہ اللہ کی نگاہ میں آپ ان کے ذمہ دار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے پکڑے ہیں اس کے سوا رفیق اللہ کو وہ سب یاد ہیں اور تجھ پر نہیں ان کا ذمہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں نے خدا کے سوا دوسروں کو کارساز نا رکھا ہے اللہ تعالیٰان کو دیکھ رہا ہے اور آپ ان پر مختار کار نہیں ہیں۔