Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 20

سورة الزخرف

وَ قَالُوۡا لَوۡ شَآءَ الرَّحۡمٰنُ مَا عَبَدۡنٰہُمۡ ؕ مَا لَہُمۡ بِذٰلِکَ مِنۡ عِلۡمٍ ٭ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَخۡرُصُوۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾

And they said, "If the Most Merciful had willed, we would not have worshipped them." They have of that no knowledge. They are not but falsifying.

اور کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے انہیں اس کی کچھ خبر نہیں یہ صرف اٹکل پچو ( جھوٹ باتیں ) کہتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
مَا
نہ
عَبَدۡنٰہُمۡ
عبادت کرتے ہم ان کی
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِذٰلِکَ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِنۡ
نہیں ہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَخۡرُصُوۡنَ
وہ اندازے لگاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اورانہوں نے کہا
لَوۡشَآءَ
اگرچاہتا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
مَاعَبَدۡنٰہُمۡ
نہ عبادت کرتے ہم ان کی
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِذٰلِکَ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کچھ علم
اِنۡ
نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَخۡرُصُوۡنَ
قیاس آرائیاں کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they said, "If the Most Merciful had willed, we would not have worshipped them." They have of that no knowledge. They are not but falsifying.

اور کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے انہیں اس کی کچھ خبر نہیں یہ صرف اٹکل پچو ( جھوٹ باتیں ) کہتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے۔ انہیں اس (مشیئت الٰہی) کا کچھ علم نہیں۔ یہ محض تیر تکے چلاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہاکہ اگررحمن چاہتاتوہم اُن بتوں کی عبادت نہ کرتے اُنہیں اس کا کچھ علم نہیں،وہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Had the Rahman so willed, we will not have worshipped them.|" They have no knowledge of that. They do nothing but make conjectures.

اور کہتے ہیں اگر چاہتا رحمن تو ہم نہ پوجتے ان کو کچھ خبر نہیں ان کو اس کی یہ سب اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم ان کی بندگی نہ کرتے ان کے پاس اس کے لیے کوئی علمی سند نہیں ہے وہ تو محض اٹکل کے تیر چلا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “Had the Merciful One so willed, we would never have worshipped these deities.” But they have no knowledge of the matter and are simply conjecturing.

یہ کہتے ہیں اگر خدائے رحمان چاہتا ( کہ ہم ان کی عبادت نہ کریں ) تو ہم کبھی ان کو نہ پوجتے ’‘ ۔ 20 یہ اس معاملے کی حقیقت کو قطعی نہیں جانتے ، محض تیر تکے لڑاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہتے ہیں کہ : اگر خدائے رحمن چاہتا تو ہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ۔ ان کو اس بات کی حقیقت کا ذرابھی علم نہیں ہے اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر کہتے ہیں اگر خدا چاہتا تو ہم فرشتوں کا پوجا نہ کرتے 7 ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے 8 وہ اور کچھ نہیں اٹکلیں دوڑاتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں کہ اگر وہ (بہت بڑا) مہربان (اللہ) چاہتا تو ہم ان (بتوں) کی عبادت نہ کرتے۔ ان کو اس کا کچھ علم نہیں یہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ( اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے) کہتے ہیں کہ اگر رحمن چاہتا تو ہم ان فرشتوں کی عبادت کبھی نہ کرتے۔ ( فرمایا کہ) ان لوگوں کو اس بات کا صحیح علم نہیں ہے ( اسی لئے) یہ لوگ بےتحقیق بات کر رہے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں اگر خدا چاہتا تو ہم ان کو نہ پوجتے۔ ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ یہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: had the Compassionate willed we should not have worshipped them. They have no knowledge thereof; they are only guessing.

اور یہ کہتے ہیں کہ اگر (خدائے) رحمن کو (یہی) منظور ہوتا تو ہم فرشتوں کی پرستش (ہی) نہ کرتے انہیں اس بارے میں کچھ بھی تحقیق نہیں محض اٹکل سے کام لے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کو پوجنے والے نہ بنتے ۔ ان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ یہ محض اٹکل کے تیر چلا رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ اگر رحمان ( اللہ تعالیٰ ) چاہتے تو ہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ، ان لوگوں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ، یہ تو بس محض اندازے لگارہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کو نہ پوجتے ان کو اس کا کچھ علم نہیں یہ تو صرف اندازے لگا رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ اگر (خدائے) رحمان چاہتا تو ہم کبھی ان کی پوجا نہ کرتے ان کو اس بارے میں کچھ علم نہیں یہ تو محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ( کافر ) کہتے ہیں کہ اگررحمن ( اللہ ) چاہتاتوہم ان ( فرشتوں ) کی عبادت نہ کرتے ، انہیں اس ( مشیت الٰہی ) کاکچھ علم نہیں یہ محض اٹکل پچو ( جھوٹ باتیں ) کہتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے اگر رحمٰن چاہتا ہم انہیں نہ پوجتے ( ف۳۰ ) انہیں اس کی حقیقت کچھ معلوم نہیں ( ف۳۱ ) یونہی اٹکلیں دوڑاتے ہیں ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم اِن ( بتوں ) کی پرستش نہ کرتے ، انہیں اِس کا ( بھی ) کچھ علم نہیں ہے وہ محض اَٹکل سے جھوٹی باتیں کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم ان ( بتوں ) کی عبادت نہ کرتے انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ وہ محض اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

("Ah!") they say, "If it had been the will of (Allah) Most Gracious, we should not have worshipped such (deities)!" Of that they have no knowledge! they do nothing but lie!

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans say, "Had the Beneficent God wanted, we would not have worshipped them (idols)." Whatever they say is not based on knowledge. It is only a false conjecture.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they said: "If it had been the will of the Most Gracious, we should not have worshipped them." They have no knowledge whatsoever of that. They do nothing but lie!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: If the Beneficent Allah had pleased, we should never have worshipped them. They have no knowledge of this; they only lie.

Translated by

William Pickthall

And they say: If the Beneficent One had (so) willed, we should not have worshipped them. They have no knowledge whatsoever of that. They do but guess.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहते हैं कि "यदि रहमान चाहता तो हम उन्हें न पूजते।" उन्हें इसका कुछ ज्ञान नहीं। वे तो बस अटकल दौड़ाते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے ان کو اس کی کچھ تحقیق نہیں محض بےتحقیق بات کر رہے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ کہتے ہیں اگر رحمن چاہتا تو ہم کبھی ان کو نہ پوجتے یہ کچھ نہیں جانتے صرف اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ؟۔۔ یہ کہتے ہیں اگر خدائے رحمٰن چاہتا (کہ ہم ان کی عبادت نہ کریں) تو ہم کبھی ان کو نہ پوجتے ۔ یہ اس معاملے کی حقیقت کو قطعی نہیں جانتے ، محض تیر تکے لڑاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم غیر اللہ کی عبادت نہ کرتے، انہیں اس بات کی کچھ بھی تحقیق نہیں وہ محض اٹکل سے بات کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں اگر چاہتا رحمان تو ہم نہ پوجتے ان کو کچھ خبر نہیں ان کو اس کی یہ سب اٹکلیں دوڑاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ منکر یوں کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم ان فرشتوں کی پوجا نہ کرنے ان لوگوں کو اس بات کا کوئی صحیح علم نہیں ہے یہ صرف اٹکل سے تخمینے کیا کرتے ہیں۔