Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 23

سورة الزخرف

وَ کَذٰلِکَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ فِیۡ قَرۡیَۃٍ مِّنۡ نَّذِیۡرٍ اِلَّا قَالَ مُتۡرَفُوۡہَاۤ ۙ اِنَّا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤی اُمَّۃٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ مُّقۡتَدُوۡنَ ﴿۲۳﴾

And similarly, We did not send before you any warner into a city except that its affluent said, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are, in their footsteps, following."

اسی طرح آپ سے پہلے بھی ہم نے جس بستی میں کوئی ڈرانے والا بھیجا وہاں کے آسودہ حال لوگوں نے یہی جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ( ایک راہ پر اور ) ایک دین پر پایا اور ہم تو انہی کے نقش پا کی پیروی کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
مَاۤ
نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے قبل
فِیۡ قَرۡیَۃٍ
کسی بستی میں
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا
اِلَّا
مگر
قَالَ
کہا
مُتۡرَفُوۡہَاۤ
اس کے خوش حال لوگوں نے
اِنَّا
بےشک ہم
وَجَدۡنَاۤ
پایا ہم نے
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤ اجداد کو
عَلٰۤی اُمَّۃٍ
ایک طریقے پر
وَّاِنَّا
اور بےشک ہم
عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ
انہی کے نقشِ قدم پر
مُّقۡتَدُوۡنَ
پیچھے چلنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اوراسی طرح
مَاۤاَرۡسَلۡنَا
نہیں بھیجاہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
تم سے پہلے
فِیۡ قَرۡیَۃٍ
کسی بستی میں
مِّنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی خبردارکرنے والا
اِلَّا
مگر
قَالَ
کہا
مُتۡرَفُوۡہَاۤ
اس کے خوش حال لوگوں نے
اِنَّا
یقیناًہم نے
وَجَدۡنَاۤ
پایا
اٰبَآءَنَا
اپنے باپ داداکو
عَلٰۤی اُمَّۃٍ
ایک طریقے پر
وَّاِنَّا
اوریقیناًہم
عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ
ان ہی کے نقش قدم پر
مُّقۡتَدُوۡنَ
پیروی کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And similarly, We did not send before you any warner into a city except that its affluent said, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are, in their footsteps, following."

اسی طرح آپ سے پہلے بھی ہم نے جس بستی میں کوئی ڈرانے والا بھیجا وہاں کے آسودہ حال لوگوں نے یہی جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ( ایک راہ پر اور ) ایک دین پر پایا اور ہم تو انہی کے نقش پا کی پیروی کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم نے کسی بستی میں جو بھی ڈرانے والا بھیجا تو اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہی کہا کہ : ہم نے اپنے آباء و اجداد کو ایک طریقے پر پایا اور ہم ان کے نقش قدم کی اقتدا کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح تم سے پہلے ہم نے کسی بستی میں کوئی خبردار کرنے والا نہیں بھیجامگر اُس کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ یقیناہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پرپایااور یقیناًہم اُن ہی کے نقشِ قدم کی پیروی کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And similarly, We did not send a warner to a town before you, but its affluent people said, &We have found our fathers on a certain way, and we are following their footprints.|"

اور ہم انہی کے قدموں پر ہیں راہ پائے ہوئے اور اسی طرح جس کسی کو بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے ڈر سنانے والا کسی گاؤں میں سو کہنے لگے وہاں کے خوشحال لوگ ہم نے تو پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر اور ہم انہی کے قدموں پر چلتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اسی طرح ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے کسی بستی میں کسی خبردار کرنے والے کو مگر اس کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے پایا ہے اپنے آباء و اَجداد کو ایک راستے پر اور اب ہم ان ہی کے نقش ِقدم کی اقتدا کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And thus it is: whenever We sent any warner to a city its affluent ones said: “We found our forefathers on a way and we continue to follow in their footsteps.”

اسی طرح تم سے پہلے جس بستی میں بھی ہم نے کوئی نذیر بھیجا ، اس کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم کی پیروی کر رہے ہیں 23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے جب بھی کسی بستی میں کوئی خبردار کرنے والا ( پیغمبر ) بھیجا تو وہاں کے دولت مند لوگوں نے یہی کہا کہ : ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا ہے ، اور ہم انہی کے نقش قدم کے پیچھے چل رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اسی طرح ہم نے تجھ سے پہلے جب کسی بستی میں کوئی ڈرانیوالا (پیغمبر) بھیجا تو وہاں کے مالدار لوگ یہی کہنے لگے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم تو انہی کے قدم بہ قدم چلیں گے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح آپ سے پہلے ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا ، ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم بھی ان ہی کے پیچھے چلے جا رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( فرمایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ) اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے جب بھی کسی بستی میں کوئی پیغمبر بھیجا تو وہاں کے عیش پسندوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریقے پر پایا تھا لہٰذا ہم بھی ان ہی کے نشانات قدم پر چل رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی ہدایت کرنے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا اور ہم قدم بقدم ان ہی کے پیچھے چلتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in this wise We sent not before thee into any city a warner but the affluent thereof said: verily we! we found our fathers on a certain way and verily their footsteps we are following.

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کسی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے تو اپنے باپ دادا کو ایک (خاص) طریقہ پر پایا ہے اور ہم انہیں کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے جس بستی میں بھی تم سے پہلے کوئی منذر بھیجا تو اس کے خوشحالوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقشِ قدم پر چلتے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کسی بستی میں جو بھی ، ڈرانے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی ہدایت کرنے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے جس بستی میں بھی کوئی نذیر بھیجا تو اس کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا اور ہم بھی انہی کے نقش قدم کی پیروی کئے جا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اس طرح ہم نے کسی بستی میں جو کوئی بھی ڈرانے والابھیجاتواس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہی کہاکہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا اور ہم ان کے نقش قدم کی پیروی کرتے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایسے ہی ہم نے تم سے پہلے جب کسی شہر میں ڈر سنانے والا بھیجا وہاں کے آسُودوں ( امیروں ) نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر کے پیچھے ہیں ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے کسی بستی میں آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے وڈیروں اور خوشحال لوگوں نے کہا: بیشک ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ و مذہب پر پایا اور ہم یقیناً انہی کے نقوشِ قدم کی اقتداء کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے آپ ( ص ) سے پہلے کسی بستی میں کوئی ڈرا نے والا ( پیغمبر ( ع ) ) نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں آسودہ حال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر پایا اور ہم تو انہی کے نقوشِ پاکی پیروی کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Just in the same way, whenever We sent a Warner before thee to any people, the wealthy ones among them said: "We found our fathers following a certain religion, and we will certainly follow in their footsteps."

Translated by

Muhammad Sarwar

In the same way, whenever We had sent a Messenger before you to warn a town, the rich ones therein said, "We found our fathers following a certain belief and we follow in their footsteps.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And similarly, We sent not a warner before you to any town (people) but the luxurious ones among them said: "We found our fathers following a certain way and religion, and we will indeed follow their footsteps."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus, We did not send before you any warner in a town, but those who led easy lives in it said: Surely we found our fathers on a course, and surely we are followers of their footsteps.

Translated by

William Pickthall

And even so We sent not a warner before thee (Muhammad) into any township but its luxurious ones said: Lo! we found our fathers following a religion, and we are following their footprints.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी प्रकार हम ने जिस किसी बस्ती में तुम से पहले कोई सावधान करने वाला भेजा तो वहाँ के सम्पन्न लोगों ने बस यही कहा कि "हम ने तो अपने बाप-दादा को एक तरीक़े पर पाया और हम उन्हीं के पद-चिन्हों पर हैं, उन का अनुसरण कर रहे हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے آنے سے پہلے کسی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ داداؤں کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم بھی ان ہی کے پیچھے چلے جا رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح آپ سے پہلے جس بستی میں بھی ہم نے کوئی انتباہ کرنے والا بھیجا تو اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اسی طرح تم سے پہلے جس بستی میں بھی ہم نے کوئی نذیر بھیجا ، اس کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم کی پیروی کر رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے جس کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا بھیجا تو اس کے خوشحال لوگوں نے یوں کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم ان کے طریقوں کا اقتداء کرنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح جس کسی کو بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے ڈر سنانے والا کسی گاؤں میں سو کہنے لگے وہاں کے خوشحال لوگ ہم نے تو پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر اور ہم انہی کے قدموں پر چلتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کسی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں کے خوش عیش لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر پایا ہے اور ہم بھی انہی کے نشانہائے قدم پر ان کی اقتداء کررہے ہیں۔