Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 26

سورة الزخرف

وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖۤ اِنَّنِیۡ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾

And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father and his people, "Indeed, I am disassociated from that which you worship

اور جبکہ ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے والد سے اور اپنی قوم سے فرمایا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِہٖۤ
اور اپنی قوم سے
اِنَّنِیۡ
بےشک میں
بَرَآءٌ
بےزار ہوں
مِّمَّا
ان سے جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡقَالَ
اورجب کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِہٖۤ
اوراپنی قوم سے
اِنَّنِیۡ
یقیناًمیں
بَرَآءٌ
بری ہوں
مِّمَّا
ان سے جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father and his people, "Indeed, I am disassociated from that which you worship

اور جبکہ ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے والد سے اور اپنی قوم سے فرمایا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا : جن کی تم بندگی کرتے ہو، میں ان سے قطعاً بیزار ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا: ’’یقیناًمیں اُن چیزوں سے بالکل بری ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (recall) when Ibrahim said to his father and to his people, |"I disown that which you worship,

اور جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ کو اور اس کی قوم کو میں الگ ہوں ان چیزوں سے جن کو تم پوجتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا تھا اپنے والد اور اپنی قوم سے کہ یقینا میں بیزار ہوں ان سے جنہیں تم پوجتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Call to mind when Abraham said to his father and his people: “I totally disown all whom you serve

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ 24 تم جن کی بندگی کرتے ہو میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کر 1 جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم والوں سے کہا میں تو جن کو تم پوجتے ہو ان سے بیزار (یا الگ ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ اور اس کی قوم سے فرمایا کہ جن چیزوں کی عبادت تم کرتے ہو بیشک میں ان سے الگ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم جن چیزوں کی عبادت و بندگی کر رہے ہو میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Ibrahim said Unto his father and his people: verily I am quit of that which ye worship.

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کو تم پرستش کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان چیزوں سے بالکل بری ہوں ، جن کو تم پوجتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے والد اور اپنی قوم سے فرمایا بلاشبہ جس کی تم لوگ عبادت کرتے ہو میں اس سے بے زار ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ابراہیم نے کہا (اپنی مشرک قوم کو خطاب کرتے ہوئے) کہ میں قطعی طور پر بیزار (و بری) ہوں ان سب سے جن کی پوجا تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہاکہ جن کی تم عبادت کرتے ہو ، میں ان سے قطعاً بیزار ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا میں بیزار ہوں تمہارے معبودوں سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے ( حقیقی چچا مگر پرورش کی نسبت سے ) باپ اور اپنی قوم سے فرمایا: بیشک میں اُن سب چیزوں سے بیزار ہوں جنہیں تم پوجتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم ( ع ) نے اپنے باپ ( تایا ) اور اپنی قوم سے کہا میں ان سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Abraham said to his father and his people: "I do indeed clear myself of what ye worship:

Translated by

Muhammad Sarwar

When Abraham said to his father and his people, "I boldly renounce what you worship

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Ibrahim said to his father and his people: "Verily, I am innocent of what you worship,"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Ibrahim said to his father and his people: Surely I am clear of what you worship,

Translated by

William Pickthall

And when Abraham said unto his father and his folk: Lo! I am innocent of what ye worship

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद करो, जबकि इबराहीम ने अपने बाप और अपनी क़ौम से कहा, "तुम जिन को पूजते हो उन से मेरा कोई सम्बन्ध नहीं,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب کہ ابراہیم (علیہ السلام) اپنے باپ دادا سے اور اپنی قوم سے فرمایا کہ میں ان چیزوں (کی عبادت) سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ جن کی تم بندگی کرتے ہو میرا ان سے کوئی تعلق نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ تم جن کی بندگی کرتے ہو ، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ بلاشبہ میں ان چیزوں سے بیزار ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ کو اور اس کی قوم کو، میں الگ ہوں ان چیزوں سے جن کو تم پوجتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں۔