Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 33

سورة الزخرف

وَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً لَّجَعَلۡنَا لِمَنۡ یَّکۡفُرُ بِالرَّحۡمٰنِ لِبُیُوۡتِہِمۡ سُقُفًا مِّنۡ فِضَّۃٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَیۡہَا یَظۡہَرُوۡنَ ﴿ۙ۳۳﴾

And if it were not that the people would become one community [of disbelievers], We would have made for those who disbelieve in the Most Merciful - for their houses - ceilings and stairways of silver upon which to mount

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تمام لوگ ایک ہی طریقہ پر ہوجائیں گے تو رحمٰن کے ساتھ کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتوں کو ہم چاندی کی بنا دیتے ۔ اور زینوں کو ( بھی ) جن پر چڑھا کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور اگر یہ نہ ہوتا
اَنۡ
کہا
یَّکُوۡنَ
ہو جائیں گے
النَّاسُ
لوگ
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
لَّجَعَلۡنَا
البتہ بنا دیتے ہم
لِمَنۡ
ان کے لیے جو
یَّکۡفُرُ
کفر کرتے ہیں
بِالرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کا
لِبُیُوۡتِہِمۡ
ان کے گھروں کی
سُقُفًا
چھتیں
مِّنۡ فِضَّۃٍ
چاندی سے
وَّمَعَارِجَ
اور سیڑھیاں
عَلَیۡہَا
جن پر
یَظۡہَرُوۡنَ
وہ چڑھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اوراگرنہ (ہوتی)
اَنۡ
یہ (بات) کہ
یَّکُوۡنَ
ہوجائیں گے
النَّاسُ
سب لوگ
اُمَّۃً وَّاحِدَۃً
ایک ہی طریقے کے
لَّجَعَلۡنَا
یقیناًہم بنادیتے
لِمَنۡ
ان کے لیے جو
یَّکۡفُرُ
کفرکرتے ہیں
بِالرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کا
لِبُیُوۡتِہِمۡ
ان کے گھروں کی
سُقُفًا
چھتیں
مِّنۡ فِضَّۃٍ
چاندی کی
وَّمَعَارِجَ
اورسیڑھیاں
عَلَیۡہَا
جن پر
یَظۡہَرُوۡنَ
وہ چڑھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if it were not that the people would become one community [of disbelievers], We would have made for those who disbelieve in the Most Merciful - for their houses - ceilings and stairways of silver upon which to mount

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تمام لوگ ایک ہی طریقہ پر ہوجائیں گے تو رحمٰن کے ساتھ کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتوں کو ہم چاندی کی بنا دیتے ۔ اور زینوں کو ( بھی ) جن پر چڑھا کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی دین (کفر) کی طرف مائل ہوجائیں گے تو ہم رحمن کے ساتھ کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں اور سیڑھیاں جن پر چڑھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہو جائیں گے توجو لوگ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں ہم اُن کے لیے اُن کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتے اور سیڑھیاں بھی جن پروہ چڑھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And were it not that all people will become of a single creed (i.e. disbelief), We will have caused, for the benefit of those who disbelieve in Rahman, roofs of their houses to be made of silver, and the stairs as well, on which they will climb,

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ہوجائیں ایک دین پر تو ہم دیتے ان لوگوں کو جو منکر ہیں رحمن سے ان کے گھروں کے واسطے چھت چاندی کی اور سیڑھیاں جن پر چڑھیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ (اندیشہ) نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی امت بن جائیں گے تو جو لوگ رحمن کا کفر کرتے ہم ان کے لیے بنا دیتے ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were it not that all mankind would become a single community (and follow the same way), We would have provided for all those who disbelieve in the Merciful One silver roofs for their houses, and (silver) stairs on which to go up,

اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ سارے لوگ ایک ہی طریقے کے ہو جائیں گے تو خدائے رحمان سے کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں ، اور ان کی سیڑھیاں جن سے وہ اپنے بالا خانوں پر چڑھتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تمام انسان ایک ہی طریقے کے ( یعنی کافر ) ہوجائیں گے تو جو لوگ خدائے رحمن کے منکر ہیں ، ہم ان کے لیے ان گھروں کی چھتیں بھی چاندی کی بنا دیتے ، اور وہ سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ لوگ سب ایک طریق پر کفر پر ہوجائیں گیتو ہم تو جو کوئی اللہ تعالیٰ کو نہیں مانتے ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کردیتے اور (چاندی کی سیڑھیاں بھی جن پر چڑھتے اترتے رہتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو رحمن کے منکر ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر یہ بات ( مقرر) نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہوجائیں گے تو ہم رحمن کا انکار کرنے والوں کے گھروں کی چھتوں کو اور ان سیڑھیوں کو جن پر یہ چڑھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And were it not that mankind would have become one community, We should make for those who disbelieve in the Compassionate roofs of silver for their houses and silver stair ways whereby they ascend.

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقہ کے ہوجائیں گے تو جو لوگ (خدائے) رحمن سے کفر کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھتیں ہم چاندی کی کردیتے اور زینے بھی (چاندی کے کردیتے) جن پر یہ چڑھا کرتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ لوگ ایک ہی ڈگر پر چل پڑیں گے تو جو لوگ خدائے رحمٰن کے منکر ہیں ، ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی کردیتے اور زینے بھی ( چاندی کے ) ، جن پر وہ چڑھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر یہ بات نہہوتی کہ تمام لوگ ایک امت ( کافرہ ) بن جائیں گے تو البتہ ہم ان لوگوں کے لیے جو رحمان ( اللہ تعالیٰ ) کے منکر ہیں ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتے اور سیڑھیاں ( بھی ) جن پر چڑھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں گے تو جو لوگ اللہ سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر نہ ہوتی یہ بات (اور خدشہ و اندیشہ نہ ہوتا اس امر کا) کہ سب لوگ ایک ہی طریقے (یعنی کفر) پر ہوجائیں گے تو ہم ان لوگوں کو بھی جو (خدائے) رحمان کے ساتھ کفر کرتے ہیں (اتنی دنیا دے دیتے کہ) ان کے گھر کی چھتیں اور وہ سیڑھیاں بھی جن پر یہ لوگ چڑھتے (اترتے) ہیں چاندی کی کردیتے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگریہ اندیشہ نہ ہوتاکہ تمام لوگ ایک دین ( کفر ) کی طرف مائل ہوں گے تو ہم رحمن کے ساتھ کفرکرنے والوں کے گھر اور سیڑھیاں جن پر یہ چڑھتے ہیں چاندی سے بنادیتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر یہ نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک دین پر ہوجائیں ( ف۵۵ ) تو ہم ضرور رحمٰن کے منکروں کے لیے چاندی کی چھتیں اور سیڑھیاں بناتے جن پر چڑھتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر یہ نہ ہوتا کہ سب لوگ ( کفر پر جمع ہو کر ) ایک ہی ملّت بن جائیں گے تو ہم ( خدائے ) رحمان کے ساتھ کفر کرنے والے تمام لوگوں کے گھروں کی چھتیں ( بھی ) چاندی کی کر دیتے اور سیڑھیاں ( بھی ) جن پر وہ چڑھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہو جائیں گے تو ہم خدائے رحمٰن کا انکار کرنے والوں کے مکانوں کی چھتیں اور سیڑھیاں جن پر وہ چڑھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And were it not that (all) men might become of one (evil) way of life, We would provide, for everyone that blasphemes against (Allah) Most Gracious, silver roofs for their houses and (silver) stair-ways on which to go up,

Translated by

Muhammad Sarwar

Were it not for the fear that all people would become one in disbelief, We would have made for the disbelievers in the Beneficent God ceilings out of silver and ladders by which they would climb up,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And were it not that mankind would have become of one community, We would have provided for those who disbelieve in the Most Gracious, silver roofs for their houses, and elevators whereby they ascend,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not that all people had been a single nation, We would certainly have assigned to those who disbelieve in the Beneficent Allah (to make) of silver the roofs of their houses and the stairs by which they ascend.

Translated by

William Pickthall

And were it not that mankind would have become one community, We might well have appointed, for those who disbelieve in the Beneficent, roofs of silver for their houses and stairs (of silver) whereby to mount,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि इस बात की सम्भावना न होती कि सब लोग एक ही समुदाय (अधर्मी) हो जाएँगे, तो जो लोग रहमान के साथ कुफ़्र करते हैं उन के लिए हम उन के घरों की छतें चाँदी की कर देते हैं और सीढ़ियाँ भी जिन पर वे चढ़ते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ بات (متوقع) نہ ہوتی کہ تمام آدمی ایک ہی طریقہ کے ہوجاویں گے تو جو لوگ خدا کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کے لیے ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی کردیتے اور (نیز) زینے بھی جن پر سے چڑہا (اترا) کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ نہ ہوتا کہ سارے لوگ ایک ہی طریقے پر ہوجائیں گے تو ہم رحمن سے کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں اور ان کی سیڑھیاں جن سے وہ اپنے بالا خانوں پر چڑھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ سارے لوگ ایک ہی طریقے کے ہوجائیں گے تو ہم خدائے رحمٰن سے کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں ، اور ان کی سیڑھیاں جن سے وہ اپنے بالا خانوں پر چڑھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقہ پر ہوجائیں گے تو ہم ان لوگوں کے لیے جو رحمان کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھتوں کو چاندی کی کردیتے اور زینے بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ہوجائیں ایک دین پر تو ہم دیتے ان لوگوں کو جو منکر ہیں رحمان سے ان کے گھروں کے واسطے چھت چاندی کی اور سیٹرھیاں جن پر چڑھیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی دین پر ہوجائیں گے تو ہم ان لوگوں کے گھروں کی چھتیں جو رحمان کے منکر ہیں چاندی کی کردیتے اور ان کی وہ سیڑھیاں بھی جن پر یہ چڑھا کرتے چاندی کی کردیتے۔