Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 5

سورة الزخرف

اَفَنَضۡرِبُ عَنۡکُمُ الذِّکۡرَ صَفۡحًا اَنۡ کُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّسۡرِفِیۡنَ ﴿۵﴾

Then should We turn the message away, disregarding you, because you are a transgressing people?

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَنَضۡرِبُ
کیا پھر ہم روک لیں
عَنۡکُمُ
تم سے
الذِّکۡرَ
اس نصیحت کو
صَفۡحًا
اعراض کرتے ہوئے
اَنۡ
کہ
کُنۡتُمۡ
ہو تم
قَوۡمًا
لوگ
مُّسۡرِفِیۡنَ
حد سے بڑھنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَنَضۡرِبُ
توکیاہم روک دیں
عَنۡکُمُ
تم سے
الذِّکۡرَ
نصیحت کو
صَفۡحًا
اعراض کرتے ہوئے
اَنۡ
یہ کہ
کُنۡتُمۡ
تم ہو
قَوۡمًا
لوگ
مُّسۡرِفِیۡنَ
حدسے گزرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Then should We turn the message away, disregarding you, because you are a transgressing people?

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو کیا ہم تمہیں درگزر کرتے ہوئے تمہاری طرف یہ ذکر بھیجنا چھوڑ دیں گے صرف اس لئے کہ تم حد سے بڑھے ہوئے لوگ ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاہم تم سے نصیحت کو روک دیں، اعراض کرتے ہوئے کہ تم حدسے گزرنے والے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Shall We remove the advice away from you because you are a transgressing people?

کیا پھیر دیں گے ہم تمہاری طرف سے یہ کتاب موڑ کر اس سبب سے کہ تم ہو ایسے لوگ کہ حد پر نہیں رہتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ہم اس ذکر کا رخ تمہاری طرف سے اس لیے پھیر دیں کہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Should We divert this Good Counsel from you because you are a people immersed in extravagance?

اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اس لیے کہ تم حد سے گزر ہوئے لوگ ہو؟ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ہم منہ موڑ کر اس نصیحت نامے کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گذرے ہوئے لوگ ہو؟ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم لوگ جو (شرارت میں) حد سے بڑھ گئے ہو اس وجہ سے ہم تم کو نصیحت کرنا بالکل چھوڑ دیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا اس لئے ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ہم محض اس وجہ سے کہ تم حد سے نکل جانے والے ( نافرمان ہو) اس نصیحت ( سے جو بھر پور کتاب الٰہی ہے) اس کا رخ تم سے پھیر دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shall We then take away from you the Admonition because ye are a people extravagant?

کیا ہم تم سے (اس) نصیحت نامہ کو اس لیے ہٹالیں گے کہ تم حد سے گزر جانے والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہم تمہاری تذکیر سے اس لئے صرف نظر کرلیں کہ تم حدود سے تجاوز کرجانے والے لوگ ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے لوگو ) کیا ہم تم سے اس وجہ سے کہ تم حد سے تجاوز کرنے والی قوم ہو ، ناراض ہوکر اس نصیحت ( قرآنِ مجید ) کو پھیردیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہم یہ کتاب تمہاری طرف سے موڑ کر پھیر دیں گے اس لیے کہ تم حد پر نہیں رہتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ہم تم سے اس نصیحت کو اس لئے پھیر دیں گے کہ تم لوگ حد سے گزرنے والے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

تو کیا ہم تمہاری طرف یہ ذکر بھیجنا چھوڑدینگے اسلئے کہ تم حدسے بڑھے ہوئے لوگ ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیردیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اِس بنا پر روک دیں کہ تم حد سے گزر جانے والی قوم ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم محض اس لئے نصیحت سے منہ پھیرلیں کہ تم حد سے تجاوز کرنے والے لوگ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Shall We then take away the Message from you and repel (you), for that ye are a people transgressing beyond bounds?

Translated by

Muhammad Sarwar

Can We ignore sending you the Quran just because you are a transgressing people?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Shall We then take away the Reminder from you, because you are a people excessive.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! shall We then turn away the reminder from you altogether because you are an extravagant people?

Translated by

William Pickthall

Shall We utterly ignore you because ye are a wanton folk?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या इसलिए कि तुम मर्यादाहीन लोग हो, हम तुम पर से बिलकुल ही नज़र फेर लेंगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہم تم سے اس نصیحت (نامہ) کو اسبات پر ہٹا لیں گے کہ تم حد (اطاعت) سے گزرنے والے ہو۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اس لیے کہ تم حد سے گزرے ہوئے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اس لیے کہ تم حد سے گزرے ہوئے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہم نصیحت کو تم سے اس وجہ سے ہٹا لیں گے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا پھیر دیں گے ہم تمہاری طرف سے یہ کتاب موڑ کر اس سبب سے کہ تم ہو ایسے لوگ کہ حد پر نہیں رہتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کیا اس وجہ سے کہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو ہم اس نصیحت یعنی قرآن کا رخ تم سے پھیردیں گے۔