Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 54

سورة الزخرف

فَاسۡتَخَفَّ قَوۡمَہٗ فَاَطَاعُوۡہُ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِیۡنَ ﴿۵۴﴾

So he bluffed his people, and they obeyed him. Indeed, they were [themselves] a people defiantly disobedient [of Allah ].

اس نے اپنی قوم کو بہلایا پھسلایا اور انہوں نے اسی کی مان لی یقیناً یہ سارے ہی نافرمان لوگ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَخَفَّ
تو اس نے ہلکا(بےعقل)کر دیا
قَوۡمَہٗ
اپنی قوم کو
فَاَطَاعُوۡہُ
تو انہوں نے اطاعت کی اس کی
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
قَوۡمًا
لوگ
فٰسِقِیۡنَ
فاسق
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَخَفَّ
سواس نے ہلکاکردیا
قَوۡمَہٗ
اپنی قوم کو
فَاَطَاعُوۡہُ
توانہوں نے اطاعت کی اس کی
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
کَانُوۡا
تھے
قَوۡمًا
لوگ
فٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

So he bluffed his people, and they obeyed him. Indeed, they were [themselves] a people defiantly disobedient [of Allah ].

اس نے اپنی قوم کو بہلایا پھسلایا اور انہوں نے اسی کی مان لی یقیناً یہ سارے ہی نافرمان لوگ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح اس نے اپنی قوم کو الو بنا لیا اور وہ اس کی بات مان گئے۔ وہ تو تھے ہی نافرمان لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو اُس نے اپنی قوم کوہلکاکردیاتوانہوں نے اُس کی اطاعت کی، یقیناوہ نافرمان لوگ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus he made fool of his people, and they obeyed him. Surely they were a sinful people.

پھر عقل کھو دی اپنی قوم کی پھر اسی کا کہنا مانا مقرر وہ تھے لوگ نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اس طرح) اس نے اپنی قوم کی مت مار دی اور انہوں نے اسی کا کہنا مانا یقینا وہ لوگ خود بھی نافرمان ہی تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He incited his people to levity and they obeyed him. Surely they were an iniquitous people.

اس نے اپنی قوم کو ہلکا سمجھا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی ، درحقیقت وہ تھے ہی فاسق لوگ 50 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح اس نے اپنی قوم کو بے وقوف بنایا اور انہوں نے اس کا کہنا مان لیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ سب گنہگار لوگ تھے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر فرعون نے ایسی ایسی باتیں بنا کر اپنی قوم کو پھسلا لیا 7 تو بنا لیا انہوں نے اس کا کہنا مان لیا موسیٰ کا کہنا نہ سنا بیشک وہ نافرمان شریر لوگ تھے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی تو انہوں نے اس کی بات مان لی بیشک وہ نافرمان لوگ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر فرعون نے اپنی قوم کو کمزور کردیا ( ان کی عقل کھول دی) انہوں نے اس ( فرعون ہی) کی بات کو مانا ۔ بیشک وہ تھے ہی نافرمان لوگ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی۔ اور انہوں نے اس کی بات مان لی۔ بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he incited his people and they obeyed him; verily they were ever a transgressing people.

غرض اس نے اپنی قوم کو مغلوب کرلیا اور انہوں نے اس کا کہا مان لیا وہ لوگ تھے بھی شرارت سے بھرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس طرح اس نے اپنی قوم کو بے وقوف بنالیا اور انہوں نے اس کی بات مان لی ۔ بیشک یہ لوگ نافرمان قسم کے لوگ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس نے اپنی قوم کو بے وقوف بنالیا ، لہٰذا انہوں نے اس کی اطاعت اختیار کرلی بے شک وہ فاسق لوگ تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

غرض اس نے اپنی قوم کی عقل مار دی اور انہوں نے اس کی بات مان لی بیشک وہ نافرمان لوگ تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس نے ہلکا (اور بےوقوف) بنا لیا اپنی قوم کو اور انہوں نے اس کی بات مان لی اور وہ تھے ہی فاسق (و بدکار) لوگ

Translated by

Noor ul Amin

پس اس ( موسیٰ ) نے اپنی قوم کو بے وقوف بنالیا ہے اور وہ ( فرعون کی بات ) مان گئے وہ توتھے ہی بدکردارلوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس نے اپنی قوم کو کم عقل کرلیا ( ف۹۳ ) تو وہ اس کے کہنے پر چلے ( ف۹٤ ) بیشک وہ بےحکم لوگ تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اُس نے ( اِن باتوں سے ) اپنی قوم کو بے وقوف بنا لیا ، سو اُن لوگوں نے اُس کا کہنا مان لیا ، بیشک وہ لوگ ہی نافرمان قوم تھے

Translated by

Hussain Najfi

اس طرح اس ( فرعون ) نے اپنی قوم کو احمق بنایا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی ۔ بےشک یہ نافرمان قِسم کے لوگ تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus did he make fools of his people, and they obeyed him: truly were they a people rebellious (against Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, he made dimwits out of his people and they followed him. They, certainly, were a sinful people. When they invoked Our anger,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus he fooled his people, and they obeyed him. Verily, they were ever a people who were rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he incited his people to levity and they obeyed him: surely they were a transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Thus he persuaded his people to make light (of Moses), and they obeyed him. Lo! they were a wanton folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो उस ने अपनी क़ौम के लोगों को मूर्ख बनाया और उन्होंने उस की बात मान ली। निश्चय ही वे अवज्ञाकारी लोग थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض اس نے (ایسی باتیں کر کرکے) اپنی قوم کو مغلوب کردیا اور وہ اسکے کہنے میں آگئے وہ لوگ (کچھ پہلے سے بھی) شرارت کے بھرے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے اپنی قوم کو ہلکا سمجھا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی، درحقیقت وہ فاسق لوگ تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے اپنی قوم کو ہلکا سمجھا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی ، در حقیقت وہ تھے ہی فاسق لوگ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس نے اپنی قوم کو مغلوب کرلیا سو انہوں نے اس کی اطاعت کی، بلاشبہ وہ لوگ فاسقین تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر عقل کھو دی اپنی قوم کی پھر اسی کا کہنا مانا مقرر وہ تھے لوگ نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض فرعون نے اپنی قوم کو متاثر و مغلوب کرلیا اور انہوں نے اسی کا کہا مانا بیشک وہ تھے ہی نافرمان لوگ۔