60 The word azwaj as used in the original can be used both for the wives and for those people who are a person's close associates, friends and peers. This comprehensive word has been used so as to cover both the meanings. The believers will be accompanied both by their believing wives and by their believing friends in Paradise.
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :60
اصل میں ازواج کا لفظ استعمال ہوا ہے جو بیویوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے بھی جو کسی شخص کے ہم مشرب ، ہم جولی ، اور ہم جماعت ہوں ۔ یہ وسیع المعنی لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کے مفہوم میں دونوں داخل ہو جائیں ۔ اہل ایمان کی مومن بیویاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور ان کے مومن دوست بھی جنت میں ان کے رفیق ہوں گے ۔