Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 20

سورة الدخان

وَ اِنِّیۡ عُذۡتُ بِرَبِّیۡ وَ رَبِّکُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ﴿۫۲۰﴾

And indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me.

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
عُذۡتُ
پناہ لے چکا میں
بِرَبِّیۡ
اپنے رب کی
وَرَبِّکُمۡ
اور تمہارے رب کی
اَنۡ
کہ
تَرۡجُمُوۡنِ
تم سنگسار کرو مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اوریقیناًمیں نے
عُذۡتُ
پناہ لی
بِرَبِّیۡ
اپنے رب کی
وَرَبِّکُمۡ
اورتمہارے رب کی
اَنۡ
یہ کہ
تَرۡجُمُوۡنِ
تم سنگسارکرومجھے
Translated by

Juna Garhi

And indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me.

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے لی کہ تم مجھے سنگسار کرسکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقینامیں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے کہ تم مجھے سنگسار کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I have sought refuge with my Lord and your Lord, lest you stone me to death.

اور میں پناہ لے چکا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھ کو سنگسار کرو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں نے پناہ پکڑ لی ہے اپنے اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I have taken refuge with my Lord and your Lord lest you should attack me with stones.

اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں اس بات سے اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی پناہ لیتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم مجھ پر پتھرائو کرو اس سے میں اپنے مالک اور تمہارے مالک کی پناہ مانگتا ہوں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں اور بیشک میں اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily I have sought refuge in my Lord and your Lord lest ye stone me.

اور میں پناہ چاہتا ہوں اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک میں نے اپنے اور تمہارے خداوند کی پناہ مانگی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک میں نے اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کردو ، اپنے اور تمہارے رب کی پناہ حاصل کرلی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بیشک میں نے پناہ لے رکھی ہے اس کی جو کہ رب ہے میرا بھی اور تمہارا بھی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو

Translated by

Noor ul Amin

اور میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے لی کہ تم مجھے سنگسار کردو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک میں نے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے اس سے کہ تم مجھے سنگ سار کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار سے پناہ مانگ لی ہے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For me, I have sought safety with my Lord and your Lord, against your injuring me.

Translated by

Muhammad Sarwar

I seek protection from my Lord and your Lord from your decision of stoning me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And truly, I seek refuge with my Lord and your Lord, lest you should stone me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely I take refuge with my Lord and your Lord that you should stone me to death:

Translated by

William Pickthall

And lo! I have sought refuge in my Lord and your Lord lest ye stone me to death.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मैं इस से अपने रब और तुम्हारे रब की शरण ले चुका हूँ कि तुम मुझ पर पथराव करके मार डालो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی پناہ لیتا ہوں اس سے کہ تم لوگ مجھ کو پتھر و یا غیر پتھر سے قتل کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور میں اپنے رب اور تمہاررے رب کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھے رجم کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں ، اس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ میں اپنے رب سے اور تمہارے رب سے اس بات کی پناہ لیتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کردو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں پناہ لے چکا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھ کو سنگسار کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی اس بات سے پناہ پکڑتا ہوں کہ تم لوگ مجھ کو سنگسار کرو۔