21 "With my servants": with aII those people who have believed, including both the Israelites and the Egyptian Copts who had become Muslims since the time of the Prophet Joseph till that of the Prophet Moses, and those also who had been influenced by the Signs shown by Moses and His preaching and accepted Islam from among the Egyptians. (For explanation, see Surah Yusuf: E.N. 68).
22 This was the initial command given to the prophet Moses for the migration. (For explanation, see Ta-Hit: 77, Ash-Shu'ara': 52-68 arid the corresponding E.N.'s).
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :21
یعنی ان سب لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ان میں بنی اسرائیل بھی تھے اور مصر کے وہ قبطی باشندے بھی جو حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانے سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آمد تک مسلمانوں میں شامل ہو چکے تھے ، اور وہ لوگ بھی جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نشانیاں دیکھ کر اور آپ کی دعوت و تبلیغ سے متاثر ہو کر اہل مصر میں سے اسلام قبول کیا تھا ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ تفہیم القرآن جلد دوم ، یوسف ، حاشیہ٦۸ )
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :22
یہ ابتدائی حکم ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ہجرت کے لیے دیا گیا تھا ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، طہ ، حاشیہ ۵۳ ، الشعراء ، حواشی ۳۹ تا ٤۷ )