Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 23

سورة الدخان

فَاَسۡرِ بِعِبَادِیۡ لَیۡلًا اِنَّکُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾

[ Allah said], "Then set out with My servants by night. Indeed, you are to be pursued.

۔ ( ہم نے کہہ دیا ) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَسۡرِ
تو لے چلو
بِعِبَادِیۡ
میرے بندو ں کو
لَیۡلًا
راتوں رات
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
مُّتَّبَعُوۡنَ
پیچھا کیے جانے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَسۡرِ
پھرآپ لے چلو
بِعِبَادِیۡ
میرے بندوں کو
لَیۡلًا
راتوں رات
اِنَّکُمۡ
یقیناًتمہارا
مُّتَّبَعُوۡنَ
پیچھاکیاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

[ Allah said], "Then set out with My servants by night. Indeed, you are to be pursued.

۔ ( ہم نے کہہ دیا ) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اللہ نے حکم دیا کہ) اور میرے بندوں کو رات کے وقت لے کر نکل جاؤ۔ یقینا تمہارا تعاقب کیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(حکم ہوا) پھر آپ میرے بندوں کو راتوں رات لے چلو،یقیناًتمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(So, Allah answered his prayer saying,) “ Now, take away my slaves at night. You will certainly be chased.

پھر لے نکل رات سے میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جائو آگاہ رہو کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(He was told): “Set out with My servants by night for you will certainly be pursued.

۔ ( جواب دیا گیا ) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو 21 لے کر چل پڑ ۔ تم لوگوں کا پیچھا کیا 22 جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ) اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے موسیٰ سے کہہ دیا تو راتوں رات میرے بندوں بنی اسرائیل کو لے کر چل دے کیونکہ فرعون کے لوگ تمہارا پیچھا کریں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ارشاد ہوا) تو میرے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جائیں یقینا تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) تم میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جائو اور بلا شبہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So depart thou with My bondmen by night; verily ye shall be pursued.

تو اب میرے بندوں کو بھی تم رات ہی میں لے کر چلے جاؤ

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( حکم ہوا کہ ) میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ ، ( آگاہ رہو کہ ) تمہارا پیچھا کیا جائے گا!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اﷲتعالیٰ نے حکم دیا ) پس میرے بندوں کو لے کر رات میں نکل جائے ، بلاشبہ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ اور فرعونی ضرور تمہارا پیچھا کریں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(جواب ملا کہ) اچھا تو پھر تم راتوں رات نکل جاؤ (یہاں سے) میرے بندوں کو اپنے ساتھ لے کر تمہارا پیچھا بہرحال کیا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

توہم نے ( موسیٰ سے کہا ) اچھا میرے بندوں کو رات کے وقت لے کرنکل جائویقیناآپ لوگوں کاپیچھا کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں ( ف۲۱ ) کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ارشاد ہوا: ) پھر تم میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ارشاد ہوا ) تم میرے بندوں کو ہمراہلے کر راتوں رات نکل جاؤ کیونکہ تمہاراتعاقب کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(The reply came:) "March forth with My Servants by night: for ye are sure to be pursued.

Translated by

Muhammad Sarwar

We told him, "Leave the city with My servants during the night. You will be pursued.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah said): "Depart you with My servants by night. Surely, you will be pursued."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So go forth with My servants by night; surely you will be pursued:

Translated by

William Pickthall

Then (his Lord commanded): Take away My slaves by night. Lo! ye will be followed,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"अच्छा तुम रातों रात मेरे बन्दों को लेकर चले जाओ। निश्चय ही तुम्हारा पीछा किया जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو اب میرے بندوں کو تم رات ہی رات میں لے کر چلے جاؤ تم لوگوں کا تعاقب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حکم ہوا کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل پڑ تمہارا پیچھا کیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑا۔ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم میرے بندوں کو رات کو لے کر روانہ ہوجاؤ، بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر لے نکل رات سے میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشاد ہوا موسیٰ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جا کیونکہ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا۔