7 The real God Who alone has the right that He should be worshipped and served.
8 That is, "There is no god other than Allah, nor can there be. Therefore, it is against reason that you should disdain the worship of Him Who breathed life into dead matter and made you a living man, and Who possesses full powers to keep you alive as long as He likes and bring your life to an end whenever He likes, or you serve any other than Him, or start worshipping others besides Hint."
9 There is a subtle allusion in it to this: "He was also Lord of those of your ancestors who took other gods besides Allah; they had not done the right thing by giving up their real Lord and serving others that you should be justified in imitating them and regard their conduct as an argument for the soundness of your creed. They ought to have served only Him, because He alone was their Lord.
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :7
معبود سے مراد ہے حقیقی معبود جس کا حق یہ ہے کہ اس کی عبادت ( بندگی و پرستش ) کی جائے ۔
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :8
یہ دلیل ہے اس امر کی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور نہیں ہوسکتا ۔ اس لیے کہ یہ بات سراسر عقل کے خلاف ہے کہ جس نے بے جان مادوں میں جان ڈال کر تم کو جیتا جاگتا انسان بنایا ، اور جو اس امر کے کلی اختیارات رکھتا ہے کہ جب تک چاہے تمہاری اس زندگی کو باقی رکھے اور جب چاہے اسے ختم کر دے ، اس کی تم بندگی نہ کرو ، یا اس کے سوا کسی اور کی بندگی کرو ، یا اس کے ساتھ دوسروں کی بندگی بھی کرنے لگو ۔
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :9
اس میں ایک لطیف اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ تمہارے جن اسلاف نے اس کو چھوڑ کر دوسرے معبود بنائے ، ان کا رب بھی حقیقت میں وہی تھا ۔ انہوں نے اپنے اصلی رب کے سوا دوسروں کی بندگی کر کے کوئی صحیح کام نہ کیا تھا کہ ان کی تقلید کرنے میں تم حق بجانب ہو اور ان کے فعل کو اپنے مذہب کے درست ہونے کی دلیل ٹھہرا سکو ۔ ان کو لازم تھا کہ وہ صرف اسی کی بندگی کرتے کیونکہ وہی ان کا رب تھا ۔ لیکن اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو تمہیں لازم ہے کہ سب کی بندگی چھوڑ کر اسی ایک کی بندگی اختیار کرو کیونکہ وہی تمہارا رب ہے ۔